دشمنوں کی دعائیں قبول نہیں ہوں گی کیونکہ میں خدا سے آیا ہوں

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۴
اور رو رو کر میرا استیصال چاہیں پھر اگر میں کا ذب ہوں گا تو ضرور وہ دعائیں قبول ہو جائیں
گی اور آپ لوگ ہمیشہ دعائیں کرتے بھی ہیں لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ اس قدر دعا ئیں کریں
کہ زبانوں میں زخم پڑ جائیں اور اس قدر رو رو کر سجدوں میں گریں کہ ناک گھس جائیں اور
آنسوؤں سے آنکھوں کے حلقے گل جائیں اور پلکیں جھڑ جائیں اور کثرت گریہ و زاری سے
بینائی کم ہو جائے اور آخر دماغ خالی ہو کر مرگی پڑنے لگے یا مالیخولیا ہو جائے تب بھی وہ دعائیں
سنی نہیں جائیں گی کیونکہ میں خدا سے آیا ہوں۔ جو شخص میرے پر بددعا کرے گا وہ بد دعا اُسی پر
پڑے گی جو شخص میری نسبت به ص میری نسبت یہ کہتا ہے کہ اُس پر لعنت ہو وہ لعنت اس کے دل پر پڑتی ہے مگر
اس کو خبر نہیں۔ اور جو شخص میرے ساتھ اپنی کشتی قرار دے کر یہ دعائیں کرتا ہے کہ ہم میں سے
جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے اس کا نتیجہ وہی ہے جو مولوی غلام دستگیر قصوری نے دیکھ لیا کیونکہ
اُس نے عام طور پر شائع کر دیا تھا کہ مرزا غلام احمد اگر جھوٹا ہے اور ضرور جھوٹا ہے تو وہ مجھ سے
پہلے مرے گا اور اگر میں جھوٹا ہوں تو میں پہلے مر جاؤں گا۔ اور یہی دعا بھی کی تو پھر آپ ہی
چند روز کے بعد مر گیا ۔ اگر وہ کتاب چھپ کر شائع نہ ہو جاتی تو اس واقعہ پر کون اعتبار کر سکتا
مگر اب تو وہ اپنی موت سے میری سچائی کی گواہی دے گیا۔ پس ہر ایک شخص جو ایسا مقابلہ
کرے گا اور ایسے طور کی دعا کرے گا تو وہ ضرور غلام دستگیر کی طرح میری سچائی کا گواہ بن
جائے گا۔ بھلا سوچنے کا مقام ہے کہ اگر لیکھرام کے مارے جانے کی نسبت بعض شریروں ظالم
طبع نے میری جماعت کو اُس کا قاتل قرار دیا ہے حالانکہ وہ ایک بڑا نشان تھا جو ظہور میں آیا
اور ایک میری پیشگوئی تھی جو پوری ہوئی تو یہ تو بتلا دیں کہ مولوی غلام دستگیر کو میری جماعت
میں سے کس نے مارا؟ کیا یہ سچ نہیں کہ وہ بغیر میری درخواست کے آپ ہی ایسی دعا کر کے دنیا
سے کوچ کر گیا کوئی زمین پر مر نہیں سکتا جب تک آسمان پر نہ مارا جائے ۔ میری روح میں وہی

اربعین نمبر ۴
سچائی ہے جو ابراہیم علیہ السلام کو دی گئی تھی۔ مجھے خدا سے ابراہیمی نسبت ہے کوئی میرے بھید ﴿۷﴾
کو نہیں جانتا مگر میرا خدا مخالف لوگ عبث اپنے تئیں تباہ کر رہے ہیں۔ میں وہ پودا نہیں ہوں کہ
ان کے ہاتھ سے اکھڑ سکوں۔ اگر ان کے پہلے اور ان کے پچھلے اور ان کے زندے اور ان کے
مردے تمام جمع ہو جائیں اور میرے مارنے کے لئے دعائیں کریں تو میرا خدا ان تمام دعاؤں کو
لعنت کی شکل پر بنا کر ان کے منہ پر مارے گا۔ دیکھو صد بہ دانشمند آدمی آپ لوگوں کی جماعت میں
سے نکل کر ہماری جماعت میں ملتے جاتے ہیں۔ آسمان پر ایک شور بر پا ہے اور فرشتے پاک دلوں
کو کھینچ کر اس طرف لا رہے ہیں۔ اب اس آسمانی کارروائی کو کیا انسان روک سکتا ہے؟ بھلا اگر
کچھ طاقت ہے تو روکو۔ وہ تمام مکر و فریب جو نبیوں کے مخالف کرتے رہے ہیں وہ سب کرو اور
کوئی تدبیر ا ٹھا نہ رکھو۔ ناخنوں تک زور لگاؤ ۔ اتنی بد دعائیں کرو کہ موت تک پہنچ جاؤ پھر دیکھو
کہ کیا بگاڑ سکتے ہو ؟ خدا کے آسمانی نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں مگر بد قسمت انسان دور
سے اعتراض کرتے ہیں ۔ جن دلوں پر مہریں ہیں ان کا ہم کیا علاج کریں۔اے خدا! تو اس
اُمت پر رحم کر ۔ آمین ۔
المشتهر خاكسار
مرزا غلام احمد از قادیاں
۲۹ دسمبر ۱۹۰۰ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیاں

آج 10 میں سے 10 باقی