ضمیمہ اربعین نمبر ۳، ۴
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ل
ضمیمه اربعین نمبر ۴۰۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده و نصلى على رسوله الكريم
پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی
اربعین نمبر ۴
ناظرین کو معلوم ہوگا کہ میں نے مخالف مولویوں اور سجادہ نشینوں کی ہر روز کی تکذیب اور
زبان درازیاں دیکھ کر اور بہت سی گالیاں سن کر اُن کی اس درخواست کے بعد کہ ہمیں کوئی نشان
دکھلایا جائے ایک اشتہار شائع کیا تھا۔ جس میں ان لوگوں میں سے مخاطب خاص پیر مہر علی شاہ
صاحب تھے۔ اس اشتہار کا خلاصہ مضمون یہ تھا کہ اب تک مباحثات مذہبی بہت ہو چکے جن
سے مخالف مولویوں نے کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھایا۔ اور چونکہ وہ ہمیشہ آسمانی نشانوں کی
درخواست کرتے رہتے ہیں کچھ تعجب نہیں کہ کسی وقت ان سے فائدہ اُٹھا لیں۔ اس بنا پر یہ امر
پیش کیا گیا تھا کہ پیر مہر علی شاہ صاحب جو علاوہ کمالات پیری کے علمی تو غل کا بھی دم مارتے ہیں
اور اپنے اپنے علم کے بھروسہ پر جوش میں آکر انہوں نے ، میری میری نہ نسبت فتویٰ تکفیر کو تازہ کیا اور عوام کو
بھڑ کانے کیلئے میری تکذیب کے متعلق ایک کتاب لکھی اور اس میں اپنے مایہ علمی پر فخر کر کے
میری نسبت یہ زور لگایا کہ یہ شخص علم حدیث اور قرآن سے ۔ حدیث اور قرآن سے بے خبر ہے۔ اور اس طرح سرحدی
لوگوں کو میری نسبت مخالفانہ جوش دلایا۔ اور علم قرآن کا دعویٰ کیا ۔ اگر یہ دعوی ان کا سچ ہے کہ اُن
کو علم کتاب اللہ میں بصیرت تام عنایت کی گئی ہے تو پھر کسی کو اُن کی پیروی سے انکار نہیں چاہئے
اور علم قرآن سے بلا شبہ با خدا اور راستباز ہونا بھی ثابت ہے۔ کیونکہ بموجب آیت لَا يَمَسُّه
إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ صرف پاک باطن لوگوں کو ہی کتاب عزیز کا علم دیا جاتا ہے۔ لیکن صرف
ل الواقعة : ٨٠
اربعین نمبر ۴
دعوی قابل تسلیم نہیں بلکہ ہر ایک چیز کا قدر امتحان سے ہو سکتا ہے۔ اور امتحان کا ذریعہ مقابلہ ہے
کیونکہ روشنی ظلمت سے ہی شناخت کی جاتی ہے۔ اور چونکہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس الہام سے
مشرف فرمایا ہے کہ : - الرحمن علم القرآن کہ خدا نے تجھے قرآن سکھلایا اس لئے میرے
لئے صدق یا کذب کے پرکھنے کے لئے یہ نشان کافی ہوگا کہ پیر مہر علی شاہ صاحب میرے
مقابل پر کسی سورۃ قرآن شریف کی عربی فصیح ، بلیغ میں تفسیر لکھیں ۔ اگر وہ فائق اور غالب رہے تو
پھر ان کی بزرگی ماننے میں مجھ کو کچھ کلام نہیں ہوگا ۔ پس میں نے اس امر کو قرار دے کر اُن کی
دعوت میں اشتہار شائع کیا جس میں سراسر نیک نیتی سے کام لیا گیا تھا۔ لیکن اس کے جواب
میں جس چال کو انہوں نے اختیار کیا ہے اس سے صاف ثابت ہو گیا کہ اُن کو قرآن شریف سے
کچھ بھی مناسبت نہیں اور نہ علم میں کچھ دخل ہے۔ یعنی انہوں نے صاف گریز کی راہ اختیار کی اور
جیسا کہ عام چال بازوں کا دستور ہوتا ہے یہ اشتہار شائع کیا کہ اوّل مجھ سے حدیث اور قرآن
سے اپنے عقائد میں فیصلہ کر لیں پھر اگر مولوی محمد حسین اور ان کے دوسرے دور فیق کہہ دیں کہ
مہر علی شاہ کے عقائد صحیح ہیں تو بلا توقف اسی وقت میری بیعت کر لیں۔ پھر بیعت کے بعد عربی
تفسیر لکھنے کی بھی اجازت دی جائے گی مجھے اس جواب کو پڑھ کر بلا اختیار ان کی حالت پر رونا
آیا۔ اور ان کی حق طلبی کی نسبت جو امیدیں تھیں سب خاک میں مل گئیں ۔
اب اس اشتہار لکھنے کا یہ موجب نہیں ہے کہ ہمیں ان کی ذات پر
کچھ امید باقی ہے ۔ بلکہ یہ موجب ہے کہ با وصف اس کے کہ اس معاملہ کو
دو مہینے سے زیادہ عرصہ گزر گیا مگر اب تک اُن کے متعلقین سب وشتم
اربعین نمبر ۴
☆
سے باز نہیں آتھے اور ہفتہ میں کوئی نہ کوئی ایسا اشتہار پہنچ جاتا ہے جس میں پیر
مہر علی شاہ کو آسمان پر چڑھایا ہوا ہوتا ہے اور میری نسبت گالیوں سے کا غذ بھرا
ہوا ہوتا ہے ۔ اور عوام کو دھو کہ پر دھوکہ دے رہے ہیں ۔ اور میری نسبت
منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ نے بھی اپنی کتاب عصائے موسیٰ میں پیر صاحب کی جھوٹی فتح کا ذکر
کر کے جو چاہا کہا ہے۔ بات تو تب ہے کہ کوئی انسان حیا اور انصاف کی پابندی کر کے کوئی امر
ثابت بھی کرے۔ ظاہر ہے کہ اگر منشی صاحب کے نزدیک پیر مہر علی شاہ صاحب علم قرآن اور زبان
عربی سے کچھ حصہ رکھتے ہیں جیسا کہ وہ دعویٰ کر بیٹھے ہیں تو اب چار جز عربی تفسیر سورۃ فاتحہ کی ایک
لمبی مہلت نستر دن میں اپنے گھر میں ہی بیٹھ کر اور دوسروں کی مدد بھی لے کر میرے مقابل پر لکھنا
اُن کے لئے کیا مشکل بات ہے۔ اُن کی حمایت کرنے والے اگر ایمان سے حمایت کرتے ہیں تو
اب تو اُن پر زور دیں ۔ ورنہ ہماری یہ دعوت آئندہ نسلوں کے لئے بھی ایک چمکتا ہوا ثبوت ہماری
طرف سے ہو گا کہ اس قدر ہم نے اس مقابلہ کے لئے کوشش کی ۔ پانسو رو پید انعام دینا بھی کیا
لیکن پیر صاحب اور ان کے حامیوں نے اس طرف رخ نہ کیا۔ ظاہر ہے کہ اگر بالفرض کوئی گشتی دو
پہلوانوں کی مشتبہ ہو جائے ۔ تو دوسری مرتبہ کشتی کرائی جاتی ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ایک فریق تو اس
دوبارہ کشتی کے لئے کھڑا ہے تا احمق انسانوں کا شبہ دور ہو جائے اور دوسرا شخص جیتا ہے اور میدان
میں اس کے مقابل پر کھڑا نہیں ہوتا اور بیہودہ عذر پیش کرتا ہے ناظرین برائے خداذ را سو چو کہ کیا یہ
عذر بد نیتی سے خالی ہے کہ پہلے مجھ سے منقولی بحث کرو پھر اپنے تین دشمنوں کی مخالفانہ گواہی پر
میری بیعت بھی کر لو اور اس بات کی پرواہ نہ کرو کہ تمہارا خدا سے وعدہ ہے کہ ایسی بحثیں میں کبھی
نہیں کروں گا پھر بیعت کرنے کے بعد بالمقابل تفسیر لکھنے کی اجازت ہو سکتی ہے۔ یہ پیر صاحب کا
جواب ہے جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شرط دعوت منظور کر لی تھی ۔ منہ