آخری تجویز: تفسیر لکھنے کا چیلنج

اَربعین

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اربعین نمبر ۴
کہتے
ہیں کہ دیکھو اس شخص نے کس قدر ظلم کیا کہ پیر مہر علی شاہ صاحب جیسے مقدس انسان
بالمقابل تفسیر لکھنے کے لئے صعوبت سفر اٹھا کر لاہور میں پہنچے مگر یہ شخص اس بات پر اطلاع پا کر
که در حقیقت وہ بزرگ نابغہ زمان اور سحبان دوران اور علم معارف قرآن میں لاثانی روزگار ہیں
اپنے گھر کے کسی کوٹھہ میں چھپ گیا اور نہ حضرت پیر صاحب کی طرف سے معارف قرآنی کے
بیان کرنے اور زبان عربی کی بلاغت فصاحت دکھلانے میں بڑا نشان ظاہر ہوتا۔ لہذا آج
میرے دل میں ایک تجویز خدا تعالیٰ کی طرف سے ڈالی گئی جس کو میں اتمام حجت کے لئے پیش
کرتا ہوں اور یقین ہے کہ پیر مہر علی صاحب کی حقیقت اس سے کھل جائے گی کیونکہ تمام دنیا
اندھی نہیں ہے انہی میں وہ لوگ بھی ہیں جو کچھ انصاف رکھتے ہیں۔ اور وہ تدبیر یہ ہے کہ آج
میں اُن متواتر اشتہارات کا جو پیر مہر علی شاہ صاحب کی تائید میں نکل رہے ہیں یہ جواب دیتا
ہوں کہ اگر در حقیقت پیر مہر علی شاہ صاحب علم معارف قرآن اور زبان عربی کی ادب اور
فصاحت بلاغت میں یگانہ روزگار ہیں تو یقین ہے کہ اب تک وہ طاقتیں اُن میں موجود ہوں گی
کیونکہ لاہور آنے پر ابھی کچھ بہت زمانہ نہیں گذرا۔ اس لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ میں اسی
جگہ بجائے خود سورۃ فاتحہ کی عربی فصیح میں تفسیر لکھ کر اس سے اپنے دعوے کو ثابت کروں اور اس
کے متعلق معارف اور حقائق سورہ ممدوحہ کے بھی بیان کروں ۔ اور حضرت پیر صاحب میرے
مخالف آسمان سے آنے والے مسیح اور خونی مہدی کا ثبوت اس سے ثابت کریں اور جس طرح
چاہیں سورۃ فاتحہ سے استنباط کر کے میرے مخالف عربی فصیح بلیغ میں براہین قاطعہ اور معارف
ساطعہ تحریر فرماویں۔ یہ دونوں کتابیں دسمبر ۱۹۰۰ء کی پندرہ تاریخ سے نشر دن تک چھپ کر

اربعین نمبر ۴
☆
شائع ہو جانی چاہئے۔ تب اہل علم لوگ خود مقابلہ اور مواز نہ کر لیں گے۔ اور اگر اہل علم میں
سے تین کس جو ادیب اور اہل زبان ہوں اور فریقین سے کچھ تعلق نہ رکھتے ہوں قسم کھا کر کہہ
دیں کہ پیر صاحب کی کتاب کیا بلاغت اور فصاحت کے رُو سے اور کیا معارف قرآنی کے رُو
سے فائق ہے تو میں عہد صحیح شرعی کرتا ہوں کہ پانسو روپیہ نقد بلا توقف پیر صاحب کی نذر کروں
گا اور اس صورت میں اس کوفت کا بھی تدارک ہو جائے گا جو پیر صاحب سے تعلق رکھنے والے
ہر روز بیان کر کے روتے ہیں جو ناحق پیر صاحب کو لاہور آنے کی تکلیف دی گئی ۔ اور یہ تجویز
پیر صاحب کے لئے بھی سراسر بہتر ہے کیونکہ پیر صاحب کو شائد معلوم ہو یا نہ ہو کہ عقلمند لوگ
ہرگز اس بات کے قائل نہیں ہیں کہ پیر صاحب کو علم قرآن میں کچھ دخل ہے۔ یا وہ عربی فصیح بلیغ
کی ایک سطر بھی لکھ سکتے ہیں بلکہ ہمیں ان کے خاص دوستوں سے یہ روایت پہنچی ہے کہ وہ کہتے
ہیں کہ بہت خیر ہوئی کہ پیر صاحب کو بالمقابل تفسیر عربی لکھنے کا اتفاق پیش نہیں آیا۔ ورنہ ان ۴
کے تمام دوست ان کے طفیل سے شاهت الوجوہ سے ضرور حصہ لیتے ۔سواس میں کچھ شک
نہیں کہ اُن کے بعض دوست جن کے دلوں میں یہ خیالات ہیں جب پیر صاحب کی عربی تفسیر
مزین به بلاغت و فصاحت دیکھ لیں گے تو ان کے پوشیدہ شبہات جو پیر صاحب کی نسبت رکھتے
ہیں جاتے رہیں گے اور یہ امر موجب رجوع خلائق ہوگا۔ جو اس زمانہ کے ایسے پیر صاحبوں کا
عین مدعا ہوا کرتا ہے۔ اور اگر پیر صاحب مغلوب ہوئے تو تسلی رکھیں کہ ہم اُن سے
یعنی ۱۵ار دسمبر ۱۹۰۰ء سے ۲۵ رفروری ۱۹۰۱ ء تک میعاد تفسیر لکھنے کی ہے اور چھپائی کے دن بھی اسی میں
ہیں ۔ سنتر دن میں دونوں فریق کی کتابیں شائع ہو جانی چاہئیں ۔ منہ

اربعین نمبر ۴
کچھ نہیں مانگتے اور نہ ان کو بیعت کرنے کے لئے مجبور کرتے ہیں ۔ صرف ہمیں یہ منظور ہے
کہ پیر صاحب کے پوشیدہ جو ہر اور قرآن دانی کے کمالات جس کے بھروسہ پر انہوں نے
میری رڈ میں کتاب تالیف کی ، لوگوں پر ظاہر ہو جائیں ۔ اور شائد زلیخا کی طرح اُن کی منہ
سے بھی ان حَصْحَصَ الْحَقُّ ل نکل آئے ۔ اور ان کے نادان دوست اخبار نویسوں کو
بھی پتہ لگے کہ پیر صاحب کس سرمایہ کے آدمی ہیں مگر پیر صاحب دل گیر نہ ہوں ۔ ہم
ان کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ بے شک اپنی مدد کے لئے مولوی محمد حسین بٹالوی اور مولوی
عبد الجبار غزنوی اور محمد حسین بھیں وغیرہ کو بلا لیں بلکہ اختیار رکھتے ہیں کہ کچھ طمع دے کر
له
دو چار عرب کے ادیب بھی طلب کر لیں ۔ فریقین کی تفسیر چارجز سے کم نہیں ہونی چاہیے اور
اگر میعاد مجوزہ تک یعنی ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء سے ۲۵ فروری ۱۹۰۱ ء تک جو سنتر دن ہیں فریقین
میں سے کوئی فریق تفسیر فاتحہ چھاپ کر شائع نہ کرے اور یہ دن گزر جائیں تو وہ جھوٹا سمجھا جائے
گا۔ اور اس کے کا ذب ہونے کے لئے کسی اور دلیل کی حاجت نہیں رہے گی۔ والسلام علی
من اتبع الهدى
المشتهر مرزا غلام احمد از قادیاں
۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیاں
یوسف ۵۲

آج 10 میں سے 10 باقی