جنگ مقدس کا مبالغہ
حُجة الاسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جس کے لئے ۱۲ دن امرتسر میں ٹھہر نا ضروری ہے کیا ہوگا ۔
ان وجوہات کے خیال سے ڈاکٹر صاحب کو بذریعہ خط رجسٹرڈ یہ صلاح دی گئی تھی کہ
مناسب ہے کہ چھ دن کے بعد یعنی جب فریقین اپنے اپنے چھ دن پورے کر لیں تو ان میں
مباہلہ بھی ہو اور وہ صرف اس قدر کافی ہے کہ فریقین اپنے مذہب کی تائید کے لئے خدا تعالیٰ
سے آسمانی نشان چاہیں اور ان نشانوں کے ظہور کے لئے ایک سال کی میعاد قائم ہو پھر جس
فریق کی تائید میں کوئی آسمانی نشان ظاہر ہو جو انسانی طاقتوں سے بڑھ کر ہو جس کا مقابلہ فریق
مخالف سے نہ ہو سکے تو لازم ہوگا کہ فریق مغلوب اس فریق کا مذہب اختیار کرلے جس کو
خدا تعالیٰ نے اپنے آسمانی نشان کے ساتھ غالب کیا ہے اور مذہب اختیار کرنے سے اگر انکار
کرے تو واجب ہوگا کہ اپنی نصف جائداد اس سچے مذہب کی امداد کی غرض سے فریق غالب
کے حوالہ کر دے یہ ایسی صورت ہے کہ اس سے حق اور باطل میں بکلی فرق ہو جائے گا
کیونکہ جب ایک خارق نشان کے مقابل پر ایک فریق بالمقابل نشان دکھلانے سے بکلی عاجز
رہا تو فریق نشان دکھلانے والے کا غالب ہونا بکلی کھل جائے گا اور تمام بخشیں ختم ہو جائیں گی
اور حق ظاہر ہو جائے گا لیکن ایک ہفتہ سے زیادہ گذرتا ہے جو آج تک جو سرمئی ۱۸۹۳ء ہے
ڈاکٹر صاحب نے اس خط کا کچھ بھی جواب نہیں دیا لہذا اس اشتہار کے ذریعہ سے
ڈاکٹر صاحب اور ان کے تمام گروہ کی خدمت میں التماس ہے کہ جس حالت میں انہوں نے
اس مباحثہ کا نام جنگ مقدس رکھا ہے اور چاہتے ہیں کہ مسلمانوں اور عیسائیوں میں قطعی
فیصلہ ہو جائے اور یہ بات کھل جائے کہ سچا اور قادر خدا کس کا خدا ہے تو پھر معمولی بحثوں سے
یہ امید رکھنا طمع خام ہے اگر یہ ارادہ نیک نیتی سے ہے تو اس سے بہتر اور کوئی بھی طریق
نہیں کہ اب آسمانی مدد کے ساتھ صدق اور کذب کو آزمایا جائے اور میں نے اس طریق
کو بدل و جان منظور کر لیا ہے اور وہ طریق بحث جو منقولی اور معقولی طور پر قرار پایا ہے
گو میرے نزدیک چنداں ضروری نہیں مگر تا ہم وہ بھی مجھے منظور ہے لیکن ساتھ اس کے یہ
ضروریات سے ہوگا کہ ہر یک چھ دن کی میعاد کے ختم ہونے کے بعد بطور متذکرہ بالا مجھ میں اور
فریق مخالف میں مباہلہ واقع ہو گا اور یہ اقرار فریقین پہلے سے شائع کر دیں کہ ہم مباہلہ
کریں گے یعنی اس طور سے دعا کریں گے کہ اے ہمارے خدا اگر ہم دجل پر ہیں تو فریق مخالف
کے نشان سے ہماری ذلت ظاہر کر اور اگر ہم حق پر ہیں تو ہماری تائید میں نشان آسمانی ظاہر کر کے
فریق مخالف کی ذلت ظاہر فرما اور اس دعا کے وقت دونوں فریق آمین کہیں گے اور ایک سال
تک اس کی میعاد ہو گی اور فریق مغلوب کی سزا وہ ہو گی جو اوپر بیان ہو چکی ہے۔
اور اگر یہ سوال ہو کہ اگر ایک سال کے عرصہ میں دونوں طرف سے کوئی نشان
ظاہر نہ ہو یا دونوں طرف سے ظاہر ہو تو پھر کیونکر فیصلہ ہوگا تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ راقم 9
اس صورت میں بھی اپنے تئیں مغلوب سمجھے گا اور ایسی سزا کے لائق ٹھہرے گا جو بیان ہو چکی
ہے چونکہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہوں اور فتح پانے کی بشارت پاچکا ہوں ۔ پس
اگر کوئی عیسائی صاحب میرے مقابل آسمانی نشان دکھلاویں یا میں ایک سال تک دکھلا نہ سکوں
تو میرا باطل پر ہونا کھل گیا اور اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ مجھے صاف طور پر اللہ جل شانہ نے
اپنے الہام سے فرما دیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام بلا تفاوت ایسا ہی انسان تھا جس طرح
اور انسان ہیں مگر خدا تعالیٰ کا سچا نبی اور اُس کا مرسل اور برگزیدہ ہے اور مجھ کو یہ بھی فرمایا کہ
جو مسیح کو دیا گیا وہ بمتابعت نبی علیہ السلام تجھ کو دیا گیا ہے اور تو مسیح موعود ہے اور تیرے ساتھ
ایک نورانی حربہ ہے جو ظلمت کو پاش پاش کرے گا اور یکسر الصلیب کا مصداق ہوگا
پس جبکہ یہ بات ہے تو میری سچائی کے لئے یہ ضروری ہے کہ میری طرف سے بعد مباہلہ
ایک سال کے اندر ضرور نشان ظاہر ہو اور اگر نشان ظاہر نہ ہو تو پھر میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے نہیں ہوں اور نہ صرف وہی سزا بلکہ موت کی سزا کے لائق ہوں سو آج میں
ان تمام باتوں کو قبول کر کے اشتہار دیتا ہوں ۔ اب بعد شائع ہونے اس اشتہار کے مناسب
اور واجب ہے کہ ڈاکٹر صاحب بھی اس قدر اشتہار دے دیں کہ اگر بعد مباہلہ مرزاغلام احمد
کی تائید میں ایک سال کے اندر کوئی نشان ظاہر ہو جائے جس کے مقابل پر اسی سال کے اندر
ہم نشان دکھلانے سے عاجز آجائیں تو بلا توقف دین اسلام قبول کر لیں گے ورنہ اپنی تمام
جائداد کا نصف حصہ دین اسلام کی امداد کی غرض سے فریق غالب کو دے دیں گے ۔ اور آئندہ
اسلام کے مقابل پر کبھی کھڑے نہیں ہوں گے ۔ ڈاکٹر صاحب اس وقت سوچ لیویں کہ میں نے
اپنی نسبت بہت زیادہ سخت شرائط رکھی ہیں اور ان کی نسبت شرطیں نرم رکھی گئی ہیں یعنی اگر
میرے مقابل پر وہ نشان دکھلائیں اور میں بھی دکھلاؤں تب بھی بموجب اس شرط کے وہی سچے
قرار پائیں گے۔ اور اگر نہ میں نشان دکھلا سکوں اور نہ وہ ایک سال تک نشان دکھلا سکیں تب بھی
وہی سچے قرار پائیں گے ۔ اور میں صرف اس حالت میں سچا قرار پاؤں گا کہ میری طرف سے
ایک سال کے اندر ایسا نشان ظاہر ہو جس کے مقابلہ سے ڈاکٹر صاحب عاجز رہیں اور اگر ڈاکٹر
صاحب بعد اشاعت اس اشتہار کے ایسے مضمون کا اشتہار بالمقابل شائع نہ کریں تو پھر صریح
ان کی گریز متصور ہوگی اور ہم پھر بھی ان کی منقولی و معقولی بحث کے لئے حاضر ہو سکتے ہیں
بشر طیکہ وہ اس بارے میں یعنی نشان نمائی کے امر میں اپنا اور اپنی قوم کا اسلام کے مقابل پر عاجز
ہونا شائع کر دیں یعنی یہ لکھ دیں کہ یہ اسلام ہی کی شان ہے کہ اس سے آسمانی نشان ظاہر
ہوں اور عیسائی مذہب ان برکات سے خالی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے میرے
دوستوں کے روبرو یہ بھی فرمایا تھا کہ ہم مباحثہ تو کریں گے مگر یہ مباحثہ فرقہ احمد یہ سے ہوگا
نہ مسلمان جنڈیالہ سے ۔ سوڈاکٹر صاحب کو واضح رہے کہ فرقہ احمد یہ ہی سچے مسلمان ہیں جو
خدا تعالیٰ کے کلام میں انسان کی رائے کو نہیں ملاتے اور حضرت مسیح کا درجہ اسی قدر مانتے ہیں
جو قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے۔
والسلام على من اتبع الهدى