نقل خط جو مسیحان جنڈیالہ کی طرف ۱۳ مئی ۱۸۹۳ء کو رجسٹری کر کے بھیجا گیا
حُجة الاسلام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ان مضامین کا جن کی بابت مباحثہ ہونا ہے معقول انتظام کیا جائے ۔ فقط زیادہ سلام ۔ یہ نقل
۔
بطور اصل کے ہے۔
الراقم مسیحان جنڈیالہ مارٹن کلارک امرتسر دستخط انگریزی میں ہیں
نقل خط جو مرزا غلام احمد صاحب کی طرف سے مسیحان جنڈیالہ کی طرف
☆
۱۳ مئی ۱۸۹۳ء کو رجسٹری کر کے بھیجا گیا
بسم الله الرحمن الرحیم ۔
بخدمت مسیحان جنڈیالہ
بعد ما وجب ۔ آج میں نے آپ صاحبوں کی وہ تحریر جو آپ نے میاں محمد بخش صاحب کو
بھیجی تھی اوّل سے آخر تک پڑھی۔ جو کچھ آپ صاحبوں نے سوچا ہے مجھے اس سے اتفاق رائے
ہے۔ بلکہ در حقیقت میں اس مضمون کے پڑھنے سے ایسا خوش ہوا کہ میں اس مختصر خط میں اس کی ۲۵
کیفیت بیان نہیں کر سکتا۔ یہ بات سچ اور بالکل سچ ہے کہ یہ روز کے جھگڑے اچھے نہیں اور ان سے
دن بدن عداوتیں بڑھتی ہیں اور فریقین کی عافیت اور آسودگی میں خلل پڑتا ہے۔ اور یہ بات تو
ایک معمولی سی ہے اور اس سے بڑھ کر نہایت ضروری اور قابل ذکر یہ بات ہے کہ جس حالت میں
دونوں فریق مرنے والے اور دنیا کو چھوڑنے والے ہیں تو پھر اگر با قاعدہ بحث کر کے اظہار حق نہ
کریں تو اپنے نفسوں اور دوسروں پر ظلم کرتے ہیں ۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ جنڈیالہ کے مسلمانوں کا
ہم سے کچھ زیادہ حق نہیں بلکہ جس حالت میں خداوند کریم اور رحیم نے اس عاجز کو انہیں کاموں
کے لئے بھیجا ہے تو ایک سخت گناہ ہوگا کہ ایسے موقعہ پر خاموش رہوں۔ اس لئے میں آپ لوگوں کو
اطلاع دیتا ہوں کہ اس کام کے لئے میں ہی حاضر ہوں ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ فریقین کا یہ دعوی ہے کہ ان کو
اپنا اپنا مذہب بہت سے نشانوں کے ساتھ خدا تعالیٰ سے ملا ہے۔ اور یہ بھی فریقین کو اقرار ہے کہ زندہ
مذہب وہی ہو سکتا ہے کہ جن دلائل پر اس کی صحت کی بنیاد ہے وہ دلائل بطور قصہ کے نہ ہوں بلکہ
حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۱۳ را پریل “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
دلائل ہی کے رنگ میں اب بھی موجود اور نمایاں ہوں ۔ مثلاً اگر کسی کتاب میں بیان کیا گیا ہو
کہ فلاں نبی نے بطور معجزہ ایسے ایسے بیماروں کو اچھا کیا تھا تو یہ اور اس قسم کے اور امور اس
زمانہ کے لوگوں کے لئے ایک قطعی اور یقینی دلیل نہیں ٹھہر سکتے بلکہ ایک خبر ہے جو منکر کی نظر میں
صدق اور کذب دونوں کا احتمال رکھتی ہے بلکہ منکر ایسی خبروں کو صرف ایک قصہ سمجھے گا ۔ اسی
وجہ سے یورپ کے فلاسفر مسیح کے معجزات سے جو انجیل میں مندرج ہیں کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھا
۲۶ سکتے بلکہ اس پر قہقہہ مار کر ہنستے ہیں ۔ پس جبکہ یہ بات ہے تو یہ نہایت آسان مناظرہ ہے۔
اور وہ یہ ہے کہ اہل اسلام کا کوئی فرد اس تعلیم اور علامات کے موافق جو کامل مسلمان ہونے کے
لئے قرآن کریم میں موجود ہیں ۔ اپنے نفس کو ثابت کرے اور اگر نہ کر سکے تو دروغ گو ہے نہ
مسلمان ۔ اور ایسا ہی عیسائی صاحبوں میں سے ایک فرد اس تعلیم اور علامات کے موافق جو
انجیل شریف میں موجود ہیں اپنے نفس کو ثابت کر کے دکھلائے۔ اور اگر وہ ثابت نہ کر سکے تو وہ
دروغ گو ہے نہ عیسائی ۔ جس حالت میں دونوں فریق کا یہ دعوی ہے کہ جس نور کو ان کے انبیاء
لائے تھے وہ نو ر فقط لازمی نہیں تھا بلکہ متعدی تھا تو پھر جس مذہب میں یہ نور متعدی ثابت ہوگا اسی
کی نسبت عقل تجویز کرے گی کہ یہی مذہب زندہ اور سچا ہے کیونکہ اگر ہم ایک مذہب کے ذریعہ
سے وہ زندگی اور پاک نور معہ اس کی تمام علامتوں کے حاصل نہیں کر سکتے جو اس کی نسبت بیان
کیا جاتا ہے تو ایسا مذہب بجز لاف گزاف کے زیادہ نہیں ۔ اگر ہم فرض کر لیں کہ کوئی نبی پاک تھا
مگر ہم میں سے کسی کو بھی پاک نہیں کر سکتا۔ اور صاحب خوارق تھا مگر کسی کو صاحب خوارق نہیں بنا
سکتا اور الہام یافتہ تھا مگر ہم میں سے کسی کو ملہم نہیں بنا سکتا تو ایسے نبی سے ہمیں کیا فائدہ مگر
الحمد لله و المنة کہ ہمارا سید ورسول خاتم الانبیاء حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہیں تھا اس
نے ایک جہان کو وہ نور حسب مراتب استعداد بخشا کہ جو اس کو ملا تھا۔ اور اپنے نورانی نشانوں
سے وہ شناخت کیا گیا۔ وہ ہمیشہ کے لئے نور تھا جو بھیجا گیا۔ اور اس سے پہلے کوئی ہمیشہ