امرتسر میڈیکل مشن۔۱۸؍اپریل۱۸۹۳ء

حُجة الاسلام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دعوی کیا ہے وہ اب بھی اس میں پائی جاتی ہیں کہ نہیں ۔ اور مناسب ہوگا کہ مقام بحث
لاہور یا امرتسر مقرر ہوا اور فریقین کے علماء کے مجمع میں یہ بحث ہو۔
مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
امرتسر میڈیکل مشن - ۱۸ را پریل ۱۸۹۳ء
جناب مرزاغلام احمد صاحب قادیان سلامت
تسلیم ۔ عنایت نامہ آں صاحب کا وارد ہوا۔ بعد مطالعہ طبیعت شاد ہوئی ۔ خاص اس
بات سے کہ جنڈیالہ کے اہل اسلام کو آپ جیسے لائق و فائق ملے لیکن چونکہ ہمارا دعوی نہ آپ سے
پر جنڈیالہ کے محمد یوں سے ہے۔ ہم آپ کی دعوت قبول کرنے میں قاصر ہیں۔ ان کی طرف ہم
نے خط لکھا ہوا ہے اور تاحال جواب کے منتظر ہیں۔ اگر ان کی مدد آپ کو قبول ہے تو مناسب و
با قاعدہ طریقہ تو یہ ہے کہ آپ خود انہیں خطوط لکھیں جو آپ کے ارادے مہربانی کے ہیں ان پر
ظاہر کریں اگر وہ آپ کو تسلیم کر کے اس جنگ مقدس کے لئے اپنی طرف سے پیش کریں تو ہمارا
کچھ عذر نہیں بلکہ عین خوشی ہے چونکہ آپ روشن ضمیر و صاحب کارآزمودہ ہیں یہ آپ سے مخفی
نہ ہوگا کہ اس خاص بحث کے لئے آپ کو قبول کرنا یا نہ کرنا ہمارا اختیار نہیں بلکہ جنڈیالہ کے
اہل اسلام کا ۔ لہٰذا انہیں سے آپ فیصلہ کر لیں بعد ازاں ہم بھی حاضر ہیں ۔ آپ کے اور ان کے
فیصلہ کرنے ہی کی دیری ہے۔ زیادہ سلام
بسم الله الرحمن الرحیم
مشفق مهربان پادری صاحب
بعد ما وجب یہ وقت کیا مبارک وقت ہے کہ میں آپ کے اس مقدس جنگ کے لئے طیار ہو کر

جس کا آپ نے اپنے خط میں ذکر فرمایا ہے اپنے چند عزیز دوست بطور سفیر منتخب کر کے آپ ﴿۳۰﴾
کی خدمت میں روانہ کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اس پاک جنگ کے لئے آپ مجھے مقابلہ
پر منظور فرماویں گے جب آپ کا پہلا خط جو جنڈیالہ کے بعض مسلمانوں کے نام تھا مجھ کو ملا اور
میں نے یہ عبارتیں پڑھیں کہ کوئی ہے کہ ہمارا مقابلہ کرے تو میری روح اسی وقت بول اٹھی کہ
ہاں میں ہوں جس کے ہاتھ پر خدا تعالیٰ مسلمانوں کو فتح دے گا اور سچائی کو ظاہر کرے گا ۔ وہ
حق جو مجھ کو ملا ہے اور وہ آفتاب جس نے ہم میں طلوع کیا ہے وہ اب پوشیدہ رہنا نہیں چاہتا
میں دیکھتا ہوں کہ اب وہ زور دار شعاعوں کے ساتھ نکلے گا اور دلوں پر اپنا ہاتھ ڈالے گا اور
اپنی طرف کھینچ لائے گا لیکن اس کے نکلنے کے لئے کوئی تقریب چاہیے تھی سو آپ صاحبوں کا
مسلمانوں کو مقابلہ کے لئے بلانا نہایت مبارک اور نیک تقریب ہے مجھے امید نہیں کہ آپ
اس بات پر ضد کریں کہ ہمیں تو جنڈیالہ کے مسلمانوں سے کام ہے نہ کسی اور سے ۔ آپ جانتے
ہیں کہ جنڈیالہ میں کوئی مشہور اور نامی فاضل نہیں اور یہ آپ کی شان سے بھی بعید ہو گا کہ آپ
عوام سے الجھتے پھریں اور اس عاجز کا حال آپ پر مخفی نہیں کہ آپ صاحبوں کے مقابلہ کے
لئے دس برس کا پیاسا ہے اور کئی ہزار خط اردو انگریزی اسی پیاس کے جوش سے آپ جیسے
معزز پادری صاحبان کی خدمت میں روانہ کر چکا ہوں اور پھر جب کچھ جواب نہ آیا تو آخر
نا امید ہو کر بیٹھ گیا چنانچہ بطور نمونہ ان خطوں میں سے کچھ روا نہ بھی کرتا ہوں ۔ تا کہ آپ
کو معلوم ہو کہ آپ کی اس توجہ کا اول مستحق میں ہی ہوں ۔ اور سوائے اس کے اگر میں ۳۱
کا ذب ہوں تو ہر ایک سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں میں پورے دس سال سے میدان میں
کھڑا ہوں جنڈیالہ میں میری دانست میں ایک بھی نہیں جو میدان کا سپاہی تصور کیا جائے
اس لئے بادب مکلف ہوں کہ اگر یہ امر مطلوب ہے کہ یہ روز کے قصے طے ہو جائیں اور جس
مذہب کے ساتھ خدا ہے اور جو لوگ سچے خدا پر ایمان لائے ہیں ان کے کچھ امتیازی
انوار ظاہر ہوں تو اس عاجز سے مقابلہ کیا جائے ۔ آپ لوگوں کا یہ ایک بڑا دعوی ہے کہ

10 von 10 heute frei