شرائط انتظام مباحثہ قرار یافتہ مابین عیسائیاں و مسلماناں

حُجة الاسلام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں یقین کرتا ہوں کہ جناب کو بھی وہ انتظام اور شرائط منظور ہوں گے اس لئے مہربانی کر کے اپنی
فرصت میں مجھے اطلاع بخشیں کہ آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔
آپ کا تابعدار : ایچ مارٹن کلارک ایم ڈی سی ایم (اڈنبرا) ایم۔ آر۔اے۔ایس سی۔ایم۔ایس
شرائط انتظام مباحثه قرار یافتہ ما بین عیسائیاں و مسلماناں
( ترجمه از انگریزی)
(۱) یہ مباحثہ امرتسر میں ہوگا (۲) ہر ایک جانب میں صرف پچاس اشخاص حاضر ہوں گے۔ پچاس
ٹکٹ مرزا غلام احمد صاحب عیسائیوں کو دیں گے اور پچاس ٹکٹ ڈاکٹر کلارک صاحب
مرزا صاحب کو مسلمانوں کے لئے دیں گے۔ عیسائیوں کے ٹکٹ مسلمان جمع کریں گے اور
مسلمانوں کے عیسائی ۔ ۳۔ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسلمانوں کی طرف سے اور ڈ پٹی عبداللہ
آتھم خاں صاحب عیسائیوں کی طرف سے مقابلہ میں آئیں گے ۔ ۴۔ سوائے ان صاحبوں کے ۳۳
اور کسی صاحب کو بولنے کی اجازت نہ ہوگی ۔ ہاں یہ صاحب تین شخصوں کو بطور معاون منتخب کر سکتے
ہیں مگر ان کو بولنے کا اختیار نہ ہوگا ۔ ۵۔ مخالف جانب صحیح صحیح نوٹ بغرض اشاعت لیتے رہیں
گے۔ ۶۔ کوئی صاحب کسی جانب سے ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ بول سکیں گے۔ ۷۔ انتظامی
معاملات میں صدر انجمن کا فیصلہ ناطق مانا جائے گا ۔ ۸۔ دو صدرانجمن ہوں گے یعنی ایک ایک ہر
طرف سے جو اس وقت مقرر کئے جائیں گے ۔ ۹۔ جائے مباحثہ کا تقرر ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک
صاحب کے اختیار میں ہوگا ۔ ۱۰۔ وقت مباحثہ ۲ بجے صبح سے ۱۱ بجے صبح تک ہوگا ۔ 11۔ کل
وقت مباحثہ دوز مانوں پر منقسم ہوگا ۔ (۱) ۶ دن یعنی روز پیرمئی ۲۲ سے ۲۷ مئی تک ہوگا اور
اس وقت میں مرزا صاحب کو اختیار ہوگا کہ اپنا یہ دعویٰ پیش کریں کہ ہر ایک مذہب کی صداقت زندہ
نشانات سے ثابت کرنی چاہیے جیسے کہ انہوں نے اپنی چٹھی ۴ اپریل ۱۸۹۳ء موسومہ ڈاکٹر کلارک
صاحب میں ظاہر کیا ہے ۔۱۲۔ پھر دوسرا سوال اٹھایا جائے گا ۔ پہلے مسئله الوهیت مسیح پر۔

اور پھر مرزا صاحب کو اختیار ہوگا کہ کوئی اور سوال جو چاہیں پیش کریں مگر چھ دن کے اندر
۳۴ اندر ۱۳۔ دوسرا زمانہ بھی ۱۶ ۱۳ ۔ دوسرا زمانہ بھی ۶ دن کا ہو گا یعنی مئی ۲۹ سے جون ۳ تک ۔ (اگر اس قدر ضرورت
ہوئی ) اس زمانہ میں مسٹر عبد اللہ آتھم خاں صاحب کو اختیار ہوگا کہ اپنے سوالات بہ تفصیل
ذیل پیش کریں :۔
رحم بلا مبادله
(ب) جبر اور قدر
(ج) ایمان بالجبر
(3) قرآن کے خدائی کلام ہونے کا ثبوت
(س) اس بات کا ثبوت کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) رسول اللہ ہیں ۔ وہ اور
سوال بھی کر سکتے ہیں بشرطیکہ ۶ دن سے زیادہ نہ ہو جائے ۔
(۱۴) ٹکٹ ۱۵ مئی تک جاری ہو جانے چاہئیں ۔ وہ ٹکٹ مفصلہ ذیل نمونہ کے ہوں گے۔
(۱۵) عیسائیوں اور ڈپٹی عبداللہ آتھم خاں صاحب کی طرف سے یہ قواعد واجب الاطاعت اور یہ
صحیح تحریر مانی گئی۔
بطور شہادت میں (جس کے دستخط نیچے درج ہیں ) مسٹر عبد اللہ آتھم خاں صاحب کی طرف سے
دستخط کرتا ہوں اور مذکورہ بالا شرائط میں سے کسی شرط کا توڑ نا فریق توڑنے والے کی طرف سے
ایک اقرار گریز خیال کیا جائے گا۔
(۱۶) تقریروں پر صاحبان صدر اور تقریر کنندگان اپنے اپنے دستخط ان کی صحت کے ثبوت میں
ثبت کریں گے۔
دستخط
ہنری کلارک ایم ۔ ڈی وغیرہ
امرتسر ۔ اپریل ۱۸۹۳/۲۴ء

آج 10 میں سے 10 باقی