نیکی کا معاوضہ بہت زیادہ نیکی

براہین احمدیہ حصہ چہارم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور فروتنی اور حسن ظن اور محبت برادرانہ کو اٹھا لیا انا لله وانا اليه راجعون
تھوڑا عرصہ گزرا ہے کہ بعض صاحبوں نے مسلمانوں میں سے اس مضمون کی بابت کہ جو حصہ سوم
کے ساتھ گورنمنٹ انگریزی کے شکر کے بارے میں شامل ہے اعتراض کیا اور بعض نے خطوط بھی
بھیجے اور بعض نے سخت اور درشت لفظ بھی لکھے کہ انگریزی عملداری کو دوسری عملداریوں پر کیوں
ترجیح دی۔ لیکن ظاہر ہے کہ جس سلطنت کو اپنی شائستگی اور حسن انتظام کے رو سے ترجیح ہو۔ اس کو
کیونکر چھپا سکتے ہیں۔ خوبی باعتبار اپنی ذاتی کیفیت کے خوبی ہی ہے گو وہ کسی گورنمنٹ میں پائی
جائے ۔ الحكمة ضالة المؤمن الخ ۔ اور یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ اسلام کا ہرگز یہ اصول نہیں ہے
کہ مسلمانوں کی قوم جس سلطنت کے ماتحت رہ کر اس کا احسان اٹھاوے اس کے ظل حمایت میں
با من و آسائش رہ کر اپنا رزق مقسوم کھاوے۔ اس کے انعامات متواترہ سے پرورش پاوے پھر اسی
پر عقرب کی طرح نیش چلا وے اور اس کے سلوک اور مروت کا ایک ذرہ شکر بجا نہ لاوے بلکہ ہم کو
ہمارے خداوند کریم نے اپنے رسول مقبول کے ذریعہ سے یہی تعلیم دی ہے کہ ہم نیکی کا معاوضہ
بہت زیادہ نیکی کے ساتھ کریں اور منعم کا شکر بجالا ویں اور جب کبھی ہم کو موقعہ ملے تو ایسی گورنمنٹ
سے بدلی صدق کمال ہمدردی سے پیش آویں اور بہ طیب خاطر معروف اور واجب طور پر اطاعت
اٹھاویں۔ سواس عاجز نے جس قدر حصہ سوم کے پرچہ مشمولہ میں انگریزی گورنمنٹ کا شکر ادا کیا ہے
وہ صرف اپنے ذاتی خیال سے ادا نہیں کیا بلکہ قرآن شریف واحادیث نبوی کی ان بزرگ تا کیدوں
نے جو اس عاجز کے پیش نظر ہیں مجھ کو اس شکر ادا کرنے پر مجبور کیا ہے۔ سو ہمارے بعض ناسمجھ
بھائیوں کی یہ افراط ہے جس کو وہ اپنی کو تہ اندیشی اور بخل فطرتی سے اسلام کا جز سمجھ بیٹھے ہیں۔
اے جفا کیش نہ عذرست طریق عشاق ہرزہ بدنام کنی چند نکو نامی را
اور جیسا کہ ہم نے ابھی اپنے بعض بھائیوں کی افراط کا ذکر کیا ہے ایسا ہی بعض ان میں سے تفریط کی
مرض میں بھی مبتلا ہیں اور دین سے کچھ غرض واسطہ ان کا نہیں رہا بلکہ ان کے خیالات کا تمام زور

دنیا کی طرف لگ رہا ہے مگر افسوس کہ دنیا بھی ان کو نہیں ملتی۔خسر الدنيا والعاقبة بن رہے
ہیں۔ اور کیونکر ملے ۔ دین تو ہاتھ سے گیا اور دنیا کمانے کے لئے جو لیاقتیں ہونی چاہئیں وہ
حاصل نہیں کیں ۔ صرف شیخ چلی کی طرح دنیا کے خیالات دل میں بھرے ہیں۔ اور جس لکیر پر
چلنے سے دنیا ملتی ہے اس پر قدم نہ رکھا۔ اور اس کے مناسب حال اپنے تئیں نہ بنایا۔ سواب ان کا
یہ حال ہے کہ نہ ادھر کے رہے اور نہ اُدھر کے رہے۔ انگریز جو انہیں نیم وحشی کہتے ہیں یہ بھی ان کا
احسان ا ہی سمجھیئے ورنہ اکثر مسلمان وحشیوں سے بھی بدتر ابدتر نظر آتے ہیں ۔ نہ عقل رہی نہ ہمت رہی نہ
غیرت رہی نہ محبت رہی ۔ فی الحقیقت یہ سچ ہے کہ جس قدر ان کے ہمسائیوں آریوں کی نظر میں
ایک ادنی حیوان گائے کی عزت اور توقیر ہے ان کے دلوں میں اپنی قوم اور اپنے بھائیوں اور اپنے
سچے دین کی مہمات کی اس قدر بھی عزت نہیں۔ کیونکہ ہم ہمیشہ اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ
اولو العزم قوم آریہ گائے کی عزت قائم رکھنے کے لئے اس قدر کوششیں کر کے لکھو کھا روپیہ جمع
کر لیتے ہیں کہ مسلمان لوگ اللہ اور رسول کی عزت ظاہر کرنے کے لئے اس کا ہزارم حصہ بھی جمع
نہیں کر سکتے بلکہ جہاں کہیں اعانت دینی کا ذکر آیا تو وہیں عورتوں کی طرح اپنا مونہہ چھپا لیتے
ہیں۔ اور آریہ قوم کی اولوالعزمی غور کرنے سے اور بھی زیادہ ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ گائے کی جان
بچانے کے لئے کوشش کرنا حقیقت میں ان کے مذہب کے رو سے ایک ادنیٰ کام ہے کہ جو مذہبی
کتب سے ثابت نہیں ۔ بلکہ ان کے محقق پنڈتوں کو خوب معلوم ہے کہ کسی وید میں گائے کا حرام
ہونا نہیں پایا جاتا۔ بلکہ رگ وید کے پہلے حصہ سے ہی ثابت ہوتا ہے کہ وید کے زمانہ میں گائے کا
گوشت عام طور پر بازاروں میں بکتا تھا اور آر یہ لوگ بخوشی خاطر اس کو کھاتے تھے۔ اور حال میں
جو ایک بڑے محقق یعنی آنریبل مونٹ اسٹورٹ انفنسٹن کی صاحب بہادر سے ، بہادر سابق گورنر بمبئی -
واقعات آریہ قوم میں ہندوؤں کے مستند پستکوں کے رو سے ایک کتاب بنائی ہے جس کا نام تاریخ
ہندوستان ہے اس کے صفحہ نواسی میں منو کے مجموعہ کی نسبت صاحب موصوف لکھتے ہیں کہ اس میں
بڑے بڑے تیوہاروں میں بیل کا گوشت کھانے کے لئے برہمنوں کو تاکید کی گئی ہے یعنے اگر
سہو کتابت ہے صحیح الفنسٹن (Mountstuart Elphinstone) ہے۔(ناشر)
نے

آج 10 میں سے 10 باقی