گائے کا گوشت حلال اور طیب

براہین احمدیہ حصہ چہارم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہ کھاویں تو گنہگار ہوں ۔ اور ایسی ہی ایک اور کتاب انہیں دنوں میں ایک پنڈت صاحب نے
بمقام کلکتہ چھپوائی ہے جس میں لکھا ہے کہ وید کے زمانہ میں گائے کا کھانا ہندوؤں کے لئے دینی
فرائض میں سے تھا اور بڑے بڑے اور عمدہ عمدہ ٹکڑے برہمنوں کو کھانے کے لئے ملتے تھے۔ اور
على هذا القياس مہا بھارت کے پر ب تیرھویں میں بھی صاف تصریح ہے کہ گوشت گائے کا نہ صرف
حلال اور طبیب بلکہ اس کا اپنے پتروں کے لئے برہمنوں کو کھلا نا تمام جانوروں میں سے اولیٰ اور
بہتر ہے اور اس کے کھلانے سے پتر دس ماہ تک سیر رہتے ہیں۔ غرض وید کے تمام رشیوں اور
منوجی اور بیاس جی نے گوشت گائے کا استعمال کرنا فرائض دینی میں داخل کیا ہے اور موجب ثواب
سمجھا ہے اور اس جگہ ہمارا بیان بعض کی نظر میں ناقص رہ جاتا اگر ہم پنڈت دیانند صاحب کو کہ
جو ۳۰ راکتو بر ۱۸۸۳ء میں اس جہان کو چھوڑ گئے رائے متفقہ بالا سے باہر رکھ لیتے ۔ سو غور سے
دیکھنا چاہئے کہ پنڈت صاحب موصوف نے بھی کسی اپنی کتاب میں گائے کا حرام یا پلید ہونا
نہیں لکھا اور نہ وید کے رو سے اس کی حرمت اور ممانعت ذبح کو ثابت کیا بلکہ بنظر ارزانی دودھ اور
گھی کے اس رواج کی بنیاد بیان کی اور بعض ضرورت کے موقعوں میں گاؤ کشی کو مناسب بھی سمجھا
جیسا کہ ان کی ستیارتھ پرکاش اور وید بھاش سے ظاہر ہے۔
اب اس تمام تقریر سے ہماری یہ غرض ہرگز نہیں کہ آریہ لوگ اپنے وید مقدس اور اپنے بزرگ
رشیوں اور بیاس جی اور منوجی کے قابل تعظیم فرمان اور اپنے محقق اور فاضل پنڈتوں کے قول سے
کیوں خلاف ورزی اور انحراف کرتے ہیں بلکہ اس جگہ صرف یہ غرض ہے کہ آریہ قوم کیسی
اولوالعزم اور با ہمت اور اتفاق کرنے والی قوم ہے کہ ایک ادنی بات پر بھی کہ جس کی مذہب کے
رو سے کچھ بھی اصلیت نہیں پائی جاتی وہ اتفاق کر لیتے ہیں اور ہزار ہا روپیہ چندہ ہاتھوں ہاتھ
جمع ہو جاتا ہے۔ پس جس قوم کا ناکارہ خیالات پر یہ اتفاق اور جوش ہے اس قوم کی عالی ہمتی
اور دلی جوش کا مہمات عظیمہ پر خود اندازہ کر لینا چاہئے ۔ پست ہمت مسلمانوں کو لازم ہے کہ
جیتے ہی مرجائیں ۔ اگر محبت خدا اور رسول کی نہیں تو اسلام کا دعویٰ کیوں کرتے ہیں کیا خباثت

بار
کے کاموں میں اور نفس امارہ کی پیروی میں اور ناک کے بڑھانے کی نیت سے بے اندازہ مال وج)
ضائع کرنا اور اللہ اور رسول کی محبت میں اور ہمدردی کی راہ میں ایک دانہ ہاتھ سے نہ چھوڑنا یہی
اسلام ہے، نہیں یہ ہرگز اسلام نہیں۔ یہ ایک باطنی جذام ہے۔ یہی ادبار ہے کہ مسلمانوں پر عاید
ہو رہا ہے۔ اکثر مسلمان امیروں نے مذہب کو ایک ایسی چیز سمجھ رکھا ہے کہ جس کی ہمدردی
غریبوں پر ہی لازم ہے اور دولتمند اس سے مستثنیٰ ہیں۔ جنہیں اس بوجھ کو ہاتھ لگانا بھی منع ہے۔
اس عاجز کو اس تجربہ کا اسی کتاب کے چھپنے کے اثناء میں خوب موقعہ ملا کہ حالانکہ بخوبی مشتہر کیا
گیا تھا کہ اب بباعث بڑھ جانے ضخامت ۔ نامت کے اصل قیمت کتاب کی سور و پیہ ہی مناس کی با سو روپیہ ہی مناسب ہے کہ
ذی مقدرت لوگ اس کی رعایت رکھیں کیونکہ غریبوں کو یہ صرف دس روپیہ میں دی جاتی ہے سو
جبر نقصان کا واجبات سے ہے مگر بجز سات آٹھ آدمی کے سب غریبوں میں داخل ہو گئے ۔ خوب
جبر کیا ہم نے جب کسی منی آرڈر کی تفتیش کی کہ یہ پانچ روپیہ بوجہ قیمت کتاب کس کے آئے ہیں
یا یہ دس روپیہ کتاب کے مول میں کس نے بھیجے ہیں تو اکثر یہی معلوم ہوا کہ فلاں نواب صاحب
نے یا فلاں رئیس اعظم نے ہاں نواب اقبال الدولہ صاحب حیدر آباد نے اور ایک اور رئیس نے
ضلع بلند شہر سے جس نے اپنا نام ظاہر کرنے سے منع کیا ہے ایک نسخہ کی قیمت میں سوسور و پیہ بھیجا
ہے اور ایک عہدہ دار محمد افضل خان نام نے ایک سو دس اور نواب صاحب کوٹلہ مالیر نے تین نسخہ
کی قیمت میں سور و پیہ بھیجا اور سردار عطر سنگھ صاحب رئیس اعظم لو دھیانہ ۔ احب رئیس اعظم لو دھیانہ نے کہ جو ایک ہندو
ریکیں ہیں اپنی عالی ہمتی اور فیاضی کی وجہ سے بطور امانت میں بھیجے ہیں۔ سردار صاحب
موصوف نے ہندو ہونے کی حالت میں اسلام سے ہمدردی ظاہر کی ۔ بخیل اور ممسک مسلمانوں
کو جو بڑے بڑے لقبول اور ناموں سے بلائے جاتے ہیں اور قارون کی طرح بہت سا
روپیہ دبائے بیٹھے ہیں اس جگہ اپنی حالت کو سردار صاحب کے مقابلہ پر دیکھ لینا چاہئے جس
حالت میں آریوں میں ایسے لوگ بھی پائے گئے ہیں کہ جو دوسری قوم کی بھی ہمدردی کرتے
ہیں اور مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی کم ہیں کہ جو اپنی ہی قوم سے ہمدردی کر سکیں تو پھر کہو کہ

اس قوم کی ترقی کیونکر ہو ۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ لا وفي
ہمدردی بجز مسلمانوں کے ہر ایک قوم کے امراء میں پائی جاتی ہے۔ ہاں اسلامی امیروں میں
ایسے لوگ بہت ہی کم پائے جائیں گے کہ جن کو اپنے سچے اور پاک دین کا ایک ذرہ خیال ہو ۔
کچھ تھوڑا عرصہ گزرا ہے کہ اس خاکسار نے ایک نواب صاحب کی خدمت میں کہ جو بہت
پارسا طبع اور متقی اور فضائل علمیہ سے متصف اور قال اللہ اور قال الرسول سے بدرجہ غایت خبر
رکھتے ہیں کتاب براہین احمدیہ کی اعانت کیلئے لکھا تھا۔ سو اگر نواب صاحب ممدوح اسکے
جواب میں یہ لکھتے کہ ہماری رائے میں کتاب ایسی عمدہ نہیں جس کیلئے کچھ مدد کی جائے تو کچھ
جائے افسوس نہ تھا۔ مگر صاحب موصوف نے پہلے تو یہ لکھا کہ پندرہ میں کتا بیں ضرور خریدیں
گے اور پھر دوبارہ یاد دہانی پر یہ جواب آیا کہ دینی مباحثات کی کتابوں کا خریدنا یا ان میں کچھ
مدد دینا خلاف منشاء گورنمنٹ انگریزی ہے اسلئے اس ریاست سے خرید وغیرہ کی کچھ امید نہ
رکھیں ۔ سو ہم بھی نواب صاحب کو امید گاہ نہیں بناتے بلکہ امید گاہ خداوند کریم ہی ہے اور وہی
کافی ہے (خدا کرے گورنمنٹ انگریزی نواب صاحب پر بہت راضی رہے ) لیکن ہم بادب
تمام عرض کرتے ہیں کہ ایسے ایسے خیالات میں گورنمنٹ کی ہجو ملیح ہے۔ گورنمنٹ انگریزی کا
یہ اصول نہیں ہے کہ کسی قوم کو اپنے مذہب کی حقانیت ثابت کرنے سے روکے یا دینی کتابوں کی
اعانت کرنے سے منع کرے۔ ہاں اگر کوئی مضمون مخل امن یا مخالف انتظام سلطنت ہو تو اس
میں گورنمنٹ مداخلت کرے گی ۔ ورنہ اپنے اپنے مذہب کی ترقی کیلئے وسائل جائزہ کو استعمال
میں لانا ہر یک قوم کو گورنمنٹ کی طرف سے اجازت ہے۔ پھر جس قوم کا مذہب حقیقت میں سچا
ہے اور نہایت کامل اور مضبوط دلائل سے اس کی حقیت ثابت ہے ۔ وہ قوم اگر نیک نیتی اور
تواضع اور فروتنی سے خلق اللہ کو نفع پہنچانے کیلئے اپنے دلائل حقہ شائع کرے تو عادل گورنمنٹ
کیوں اس پر ناراض ہوگی ۔ ہمارے اسلامی امراء کو اس بات سے بہت کم خبر ہے کہ گورنمنٹ
کی عادلانہ مصلحت کا یہی تقاضا ہے کہ وہ دلی انشراح سے آزادی کو قائم رکھے اور خود ہم نے
ود بچشم خود ایسے لائق اور نیک فطرت انگریز کئی دیکھے ہیں کہ جو مداہنہ اور منافقانہ سیرت کو پسند
نہیں کرتے اور تقویٰ اور خدا ترسی اور یکرنگی کو اچھا سمجھتے ہیں اور حقیقت میں تمام برکتیں یکرنگی اور
الرعد : ١٢
ہا

آج 10 میں سے 10 باقی