براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ٹائیٹل بار اول
حقوق محفوظ)
جاء الحق وزهق الباطل ان الباطل كان زهو قاء
آنانکه بر دعاوی ما حمله کنند او ز راه جبل عبد ما بر رانند
ربانی کند این کتاب است این کی ایک انار اند
باوری کنم که بیاین درخوام وی ام دی است که یک میکنند
میکنند
برامین احمد
المقب
بالبراهين الأحمدي على حقيه كتاب الله القران و النبي الحمد
از تازه فضلات حضرت معبود باقیات الصالح حفر میرا غلام احمد منام ا غلام احمد منی
ان را هم پیشین پرس قادیان می شیخ یعقوب علی پرو پرالٹر
کے اہتمام سے چھپک ۱۵ اکتوبر شار و شایع ہوئی۔
تداد جلد ۱۶۰۰
قیمت فی جلد ۱۲
دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دیباچه پنجم حصہ براہین احمدیہ
محمد اللہ کہ آخر این کتابم مکمل شد بفضل آن جنابم
اما بعد واضح ہو کہ یہ براہین احمدیہ کا پانچواں حصہ ہے کہ جو اس دیباچہ کے بعد لکھا
جائے گا ۔ خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت سے ایسا اتفاق ہوا کہ چار حصے اس کتاب
کے چھپ کر پھر تخمینا تئیس برس تک اس کتاب کا چھپنا ملتوی رہا۔ اور عجیب تریہ کہ انٹی
کے قریب اس مدت میں میں نے کتابیں تالیف کیں جن میں سے بعض بڑے بڑے
حجم کی تھیں لیکن اس کتاب کی تکمیل کے لئے توجہ پیدا نہ ہوئی اور کئی مرتبہ دل میں یہ
درد پیدا بھی ہوا کہ براہین احمدیہ کے ملتوی رہنے پر ایک زمانہ دراز گذر گیا مگر با وجود
کوشش بلیغ اور باوجود اس کے کہ خریداروں کی طرف سے بھی کتاب کے مطالبہ کے
لئے سخت الحاح ہوا اور اس مدت مدید اور اس قدر زمانہ التوا میں مخالفوں کی طرف
سے بھی وہ اعتراض مجھ پر ہوئے کہ جو بدظنی اور بد زبانی کے گند سے حد سے زیادہ آلودہ
تھے اور بوجہ امتداد مدت در حقیقت وہ دلوں میں پیدا ہو سکتے تھے مگر پھر بھی قضاء وقدر
کے مصالح نے مجھے یہ توفیق نہ دی کہ میں اس کتاب کو پورا کر سکتا ۔ اس سے ظاہر ہے