کسی مذہب کو منجانب اللہ ثابت کرنے کے لئے دو قسم کی فتح پایا جانا ضروری ہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
کسی مذہب کی سچائی ثابت کرنے کے لئے یعنی اس بات کے ثبوت کے لئے کہ وہ مذہب
منجانب اللہ ہے دو قسم کی فتح کا اس میں پایا جانا ضروری ہے۔
اول ۔ یہ کہ وہ مذہب اپنے عقائد اور اپنی تعلیم اور اپنے احکام کی رُو سے ایسا جامع
اور اکمل اور اتم اور نقص سے دور ہو کہ اس سے بڑھ کر عقل تجویز نہ کر سکے ۔ اور کوئی نقص
اور کمی اُس میں دکھلائی نہ دے۔ اور اس کمال میں وہ ہر ایک مذہب کو فتح کرنے والا ہو
یعنی ان خوبیوں میں کوئی مذہب اُس کے برابر نہ ہو۔ جیسا کہ یہ دعوی قرآن شریف نے
آپ کیا ہے کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ
لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینا یعنی آج میں نے تمہارے لئے اپنا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمت کو تم
پر پورا کیا۔ اور میں نے پسند کیا کہ اسلام تمہارا مذہب ہو۔ یعنی وہ حقیقت جو اسلام کے لفظ
میں پائی جاتی ہے جس کی تشریح خود خدا تعالیٰ نے اسلام کے لفظ کے بارہ میں بیان کی ہے
اس حقیقت پر تم قائم ہو جاؤ۔ اس آیت میں صریح یہ بیان ہے کہ قرآن شریف نے ہی
کامل تعلیم عطا کی ہے اور قرآن شریف کا ہی ایسا زمانہ تھا جس میں کامل تعلیم عطا کی جاتی ۔
پس یہ دعوی کامل تعلیم کا جو قرآن شریف نے کیا یہ اُسی کا حق تھا اس کے سواکسی آسمانی
کتاب نے ایسا دعوی نہیں کیا جیسا کہ دیکھنے والوں پر ظاہر ہے کہ توریت اور انجیل دونوں
اس دعوے سے دست بردار ہیں کیونکہ توریت میں خدا تعالیٰ کا یہ قول موجود ہے کہ میں
تمہارے بھائیوں میں سے ایک نبی قائم کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور
جو شخص اس کے کلام کو نہ سنے گا میں اس سے مطالبہ کروں گا۔ پس صاف ظاہر ہے کہ اگر
آئندہ زمانہ کی ضرورتوں کی رُو سے توریت کا سننا کافی ہوتا تو کچھ ضرورت نہ تھی کہ کوئی
اور نبی آتا۔ اور مواخذہ الہیہ سے مخلصی پانا اُس کلام کے سننے پر موقوف ہوتا جو اُس پر نازل ہوتا۔
ایسا ہی انجیل نے کسی مقام میں دعوی نہیں کیا کہ انجیل کی تعلیم کامل اور جامع ہے بلکہ صاف اور
المائدة : ۴
♡
دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
کھلا کھلا اقرار کیا ہے کہ اور بہت سی باتیں قابل بیان تھیں مگر تم برداشت نہیں کر سکتے لیکن
جب فارقلیط آئے گا تو وہ سب کچھ بیان کرے گا ۔ اب دیکھنا چاہئے کہ حضرت موسیٰ نے اپنی
توریت کو ناقص تسلیم کر کے آنے والے نبی کی تعلیم کی طرف توجہ دلائی ایسا ہی حضرت عیسی
نے بھی اپنی تعلیم کا نا مکمل ہونا قبول کر کے یہ عذر پیش کر دیا کہ ابھی کامل تعلیم بیان کرنے کا
وقت نہیں ہے لیکن جب فارقلیط آئے گا تو وہ کامل تعلیم بیان کر دے گا مگر قرآن شریف نے ۴
توریت اور انجیل کی طرح کسی دوسرے کا حوالہ نہیں دیا بلکہ اپنی کامل تعلیم کا تمام دنیا میں
اعلان کر دیا اور فرمایا کہ اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَ
رَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۔ اس سے ظاہر ہے کہ کامل تعلیم کا دعویٰ کرنے و والا صرف
قرآن شریف ہی ہے اور ہم اپنے موقعہ پر بیان کریں گے کہ جیسا کہ قرآن شریف نے
دعوی کیا ہے ویسا ہی اُس نے اس دعوے کو پورا کر کے دکھلا بھی دیا ہے اور اُس نے ایک
ایسی کامل تعلیم پیش کی ہے جس کو نہ توریت پیش کرسکی اور نہ انجیل بیان کرسکی ۔ پس اسلام کی
سچائی ثابت کرنے کے لئے یہ ایک بڑی دلیل ہے کہ وہ تعلیم کی رو سے ہر ایک مذہب کو فتح
، والا ہے۔ اور کامل تعلیم کے لحاظ سے کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
دوم ۔ پھر دوسری قسم فتح کی جو اسلام میں پائی جاتی ہے جس میں کوئی مذہب
اس کا شریک نہیں اور جو اس کی سچائی پر کامل طور پر مہر لگاتی ہے اُس کی زندہ برکات
اور معجزات ہیں جن سے دوسرے مذاہب بکلی محروم ہیں ۔ یہ ایسے کامل نشان ہیں
کہ ان کے ذریعہ سے نہ صرف اسلام دوسرے مذاہب پر فتح پاتا ہے بلکہ اپنی کامل
روشنی دکھلا کر دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ۔ یادر ہے کہ پہلی دلیل اسلام کی سچائی کی
جو ابھی ہم لکھ چکے ہیں یعنی کامل تعلیم وہ درحقیقت اس بات کے سمجھنے کیلئے کہ
مذہب اسلام منجانب اللہ ہے ایک کھلی کھلی دلیل نہیں ہے کیونکہ ایک متعصب منکر جس کی نظر
کرنے
ا المائدة :
دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
باریک بین نہیں ہے کہہ سکتا ہے کہ ممکن ہے کہ ایک کامل تعلیم بھی ہو اور پھر خدا تعالیٰ کی
طرف سے نہ ہو۔ پس اگر چہ یہ دلیل ایک دانا طالب حق کو بہت سے شکوک سے مخلصی
دے کر یقین کے نزدیک کر دیتی ہے لیکن تاہم جب تک دوسری دلیل مذکورہ بالا اس کے
ساتھ منظم اور پیوستہ نہ ہو کمال یقین کے مینار تک نہیں پہنچا سکتی اور ان دونوں دلیلوں
کے اجتماع سے سچے مذہب کی روشنی کمال تک پہنچ جاتی ہے اور اگر چہ سچا مذہب ہزار ہا
آثار اور انوار اپنے اندر رکھتا ہے لیکن یہ دونوں دلیلیں بغیر حاجت کسی اور دلیل کے
طالب حق کے دل کو یقین کے پانی سے سیراب کر دیتی ہیں اور مکذبوں پر پورے طور پر
اتمام حجت کرتی ہیں۔ اس لئے ان دوقسم کی دلیلوں کے موجود ہونے کے بعد کسی اور
دلیل کی حاجت نہیں رہتی ۔ اور میں نے پہلے ارادہ کیا تھا کہ اثبات حقیت اسلام کے
لئے تین سو سود تو دلیل دلیل به براہین احمدیہ یہ میں میں لکھ لکھوں لیکن جب جب ؟ میں نے غور سے دیکھا ما تو تو معلوم ہوا
کہ یہ دو قسم کے دلائل ہزار ہا نشانوں کے قائم مقام ہیں ۔ پس خدا نے میرے دل کو اس
ارادہ سے پھیر دیا اور مذکورہ بالا دلائل کے لکھنے کے لئے مجھے شرح صدر عنایت کیا۔
اگر میں کتاب براہین احمدیہ کے پورا کرنے میں جلدی کرتا تو ممکن نہ تھا کہ اس طریق سے
اسلام کی حقانیت لوگوں پر ظاہر کر سکتا۔ کیونکہ براہین احمدیہ کے پہلے حصوں میں بہت سی
پیشگوئیاں ہیں جو اسلام کی سچائی پر قوی دلیل ہیں مگر ابھی وہ وقت نہیں آیا تھا کہ خدا تعالیٰ
کے وہ موعودہ نشان کھلے کھلے طور پر دنیا پر ظاہر ہوتے ۔ ہر ایک دانشمند سمجھ سکتا ہے کہ
معجزات اور نشانوں کا لکھنا انسان کے اختیار میں نہیں اور دراصل یہی ایک بڑا ذریعہ سچے
مذہب کی شناخت کا ہے کہ اس میں برکات اور معجزات پائے جائیں کیونکہ جیسا کہ
ابھی میں نے بیان کیا ہے صرف کامل تعلیم کا ہونا سچے مذہب کے لئے پوری پوری اور
کھلی کھلی علامت نہیں ہے جو تسلی کے انتہائی درجہ تک پہنچا سکے۔ سو میں انشاء اللہ تعالیٰ