براہینِ احمدیہ کی اشاعت میں تاخیر کے مزید حکمتیں

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

A
دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
تعلیم اُس کی ہر ایک پہلو سے کامل ہے جس میں کوئی فروگذاشت نہیں اور نیز یہ کہ خدا
نشانوں اور معجزات کے ذریعہ سے اس کی سچائی کی گواہی دیتا ہے۔ اس مذہب کو وہی شخص
چھوڑتا ہے جو خدا تعالیٰ کی کچھ بھی پروا نہیں رکھتا اور روز آخرت پر چند روزہ زندگی اور قوم
کے جھوٹے تعلقات کو مقدم کر لیتا ہے۔ وہ خدا جو آج بھی ایسا ہی قادر ہے جیسا کہ آج سے
دین ہزار برس پہلے قادر تھا۔ اُس پر اسی صورت سے ایمان حاصل ہو سکتا ہے کہ اُس کی تازہ
برکات اور تازہ معجزات اور قدرت کے تازہ کاموں پر علم حاصل ہو۔ ورنہ یہ کہنا پڑے گا کہ
یہ وہ خدا نہیں ہے جو پہلے تھا یا اُس میں وہ طاقتیں اب موجود نہیں ہیں جو پہلے تھیں ۔ اس
لئے ان لوگوں کا ایمان کچھ بھی چیز نہیں جو خدا کے تازہ برکات اور تازہ معجزات کے دیکھنے
ے سے محروم ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اُس کی طاقتیں آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہیں۔
بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ جو براہین احمدیہ کے بقیہ حصہ کے چھاپنے میں تئیس برس تک
التواء رہا یہ التواء بے معنی اور فضول نہ تھا بلکہ اس میں یہ حکمت تھی کہ تا اُس وقت تک پنجم
حصہ دنیا میں شائع نہ ہو جب تک کہ وہ تمام امور ظاہر ہو جا ئیں جن کی نسبت براہین احمد یہ
کے پہلے حصوں میں پیشگوئیاں ہیں کیونکہ براہین احمدیہ کے پہلے حصے عظیم الشان
پیشگوئیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور پنجم حصہ کا عظیم الشان مقصد یہی تھا کہ وہ موعودہ
پیشگوئیاں ظہور میں آجائیں ۔ اور یہ خدا کا ایک خاص نشان ہے کہ اُس نے محض اپنے فضل
سے اس وقت تک مجھے زندہ رکھا یہاں تک کہ وہ نشان ظہور میں آگئے تب وہ وقت آگیا
کہ پنجم حصہ لکھا جائے اور اس حصہ پنجم کے وقت جو نصرت حق ظہور میں آئی ضرور تھا کہ
بطور شکر گزاری کے اس کا ذکر کیا جاتا ۔سواس امر کے اظہار کے لئے میں نے براہین احمدیہ
کے پنجم حصہ کے لکھنے کے وقت جس کو در حقیقت اس کتاب کا نیا جنم کہنا چاہیے اس
حصہ کا نام نصرت الحق بھی رکھ دیا تا وہ نام ہمیشہ کے لئے اس بات کا نشان ہو

دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
که با وجود صد ہا عوائق اور موانع کے محض خدا تعالیٰ کی نصرت اور مدد نے اس حصہ کو
خلعت وجود بخشا۔ چنانچہ اس حصہ کے چند اوائل ورق کے ہر ایک صفحہ کے سر پر نصرت الحق
لکھا گیا مگر پھر اس خیال سے کہ تا یاد دلایا جائے کہ یہ وہی براہین احمد یہ ہے جس کے
پہلے چار حصے طبع ہو چکے ہیں بعد اس کے ہر ایک سر صفحہ پر براہین احمدیہ کا حصہ پنجم
لکھا گیا۔ پہلے پچاس حصے لکھنے کا ارادہ تھا مگر پچاس سے پانچ پر اکتفا کیا گیا اور چونکہ
پچاس اور پانچ کے عدد میں صرف ایک نقطہ کا فرق ہے اس لئے پانچ حصوں سے وہ
وعدہ پورا ہو گیا۔
دوسرا سبب اس التواء کا جو تئیس برس تک حصہ پنجم لکھا نہ گیا یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کو
منظور تھا کہ اُن لوگوں کے دلی خیالات ظاہر کرے جن کے دل مرض بدگمانی میں مبتلا
تھے اور ایسا ہی ظہور میں آیا ۔ کیونکہ اس قدر دیر کے بعد خام طبع لوگ بدگمانی میں بڑھ
گئے ۔ یہاں تک کہ بعض نا پاک فطرت گالیوں پر اتر آئے اور چار حصے اس کتاب کے ﴿۸﴾
جو طبع ہو چکے تھے کچھ تو مختلف قیمتوں پر فروخت کئے گئے تھے اور کچھ مفت تقسیم کئے گئے
تھے۔ پس جن لوگوں نے قیمتیں دی تھیں اکثر نے گالیاں بھی دیں اور اپنی قیمت بھی
واپس لی ۔ اگر وہ اپنی جلد بازی سے ایسا نہ کرتے تو اُن کے لئے اچھا ہوتا لیکن اس قدر
دیر سے اُن کی فطرتی حالت آزمائی گئی۔
اس دیر کا ایک یہ بھی سبب تھا کہ تا خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر ظاہر کرے کہ یہ
کاروبار اُس کی مرضی کے مطابق ہے اور یہ تمام الہام جو براہین احمدیہ کے حصص
سابقہ میں لکھے گئے ہیں یہ اُسی کی طرف سے ہیں نہ انسان کی طرف سے کیونکہ اگر یہ
کتاب خدا تعالیٰ کی مرضی کے مطابق نہ ہوتی اور یہ تمام الہام اُس کی طرف سے نہ
ہوتے تو یہ امر خدائے عادل اور قدوس کی عادت کے برخلاف تھا کہ جو شخص

دیباچہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
اُس کے نزدیک مفتری ہے اور اُس نے یہ گناہ کیا ہے کہ اپنی طرف سے باتیں بنا کر
اُس کا نام وحی اللہ اور خدا کا الہام رکھا ہے اس کو تئیس برس تک مہلت دے تا وہ اپنی کتاب
براہین احمدیہ کے باقی ماندہ حصہ کو جہاں تک ارادہ الہیہ ہو اور نہ صرف اسی قدر بلکہ خدا اُس پر
یہ بھی احسان کرے کہ جو باتیں اس تکمیل کے لئے انسانی اختیار سے باہر تھیں ان کو اپنی طرف
سے انجام دے دے اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے شخص کے ساتھ یہ معاملہ لطف واحسان کا
نہیں کرتا جس کو جانتا ہے کہ وہ مفتری ہے۔ پس اس قدر دیر اور التواء سے یہ نشان بھی ظہور
میں آگیا کہ نصرت اور حمایت الہی میری نسبت ثابت ہوگئی ۔ اس لمبی مدت میں بہت سے
کافر اور دجال اور کذاب کہنے والے جو مجھے دائرہ اسلام سے خارج کرتے تھے اور مباہلہ
کے رنگ میں جھوٹے پر بد دعائیں کرتے تھے دنیا سے گزر گئے مگر خدا نے مجھے زندہ رکھا اور
میری وہ حمایت کی کہ جھوٹوں کا تو کیا ذکر ہے دنیا میں بہت ہی کم سچے اور راستباز گذرے
ہوں گے جن کی ایسی حمایت کی گئی ہو۔ پس یہ خدا کا کھلا کھلا نشان ہے مگر اُن کے لئے جو
آنکھ بند نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ کے نشانوں کو قبول کرنے کیلئے طیار ہیں۔
میرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود

آج 10 میں سے 10 باقی