نصرة الحق
براہین احمدیہ حصہ پنجم, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نصرة الحق
گر اُس سے رہ گیا تھا کہ وہ خود دکھائے ہاتھ اتنا تو سہل تھا کہ تمہارا بٹائے ہاتھ
یہ بات کیا ہوئی کہ وہ تم سے الگ رہا کچھ بھی مدد نہ کی نہ سنی کوئی بھی دعا
جو مفتری تھا اُس کو تو آزاد کر دیا سب کام اپنی قوم کا برباد کر دیا
سب جدوجہد وسعی اکارت چلی گئی کوشش تھی جس قدر وہ بغارت چلی گئی ۱۴
کیا ”راستی کی فتح نہیں وعدۂ خدا دیکھو تو کھول کر سخن پاک کبریا
پھر کیوں یہ بات میری ہی نسبت پلٹ گئی یا خود تمہاری چادر تقویٰ ہی پھٹ گئی
کیا یہ عجب نہیں ہے کہ جب تم ہی یار ہو پھر میرے فائدہ کا ہی سب کاروبار ہو
پھر یہ نہیں کہ ہو گئی ہے صرف ایک بات پاتا ہوں ہر قدم میں خدا کے تفصلات
دیکھو وہ بھیں کا شخص کرم دیں ہے جس کا نام لڑنے میں جس نے نیند بھی اپنے پہ کی حرام
جس کی مدد کے واسطے لوگوں میں جوش تھا جس کا ہر ایک دشمن حق عیب پوش تھا
جس کا رفیق ہو گیا ہر ظالم و غوی جس کی مدد کے واسطے آئے تھے مولوی
اُن میں سے ایسے تھے کہ جو بڑھ بڑھ کے آتے تھے اپنا بیاں لکھانے میں کرتب دکھاتے تھے
ہشیاری مستغیث بھی اپنی دکھاتا تھا سو سو خلاف واقعہ باتیں بناتا تھا
پر اپنے بدعمل کی سزا کو وہ پا گیا ساتھ اُس کے یہ کہ نام بھی کا ذب رکھا گیا
کذاب نام اس کا دفاتر میں رہ گیا چالاکیوں کا فخر جو رکھتا تھا یہ گیا
به
اے ہوش و عقل والو یہ عبرت کا ہے مقام چالاکیاں تو بیچ ہیں تقویٰ سے ہوویں کام
جو متقی ہے اُس کا خدا خود نصیر ہے انجام فاسقوں کا عذاب سعیر ہے
جڑ ہے ہر ایک خیر و سعادت کی اتقال جس کی یہ جڑ رہی ہے عمل اُس کا سب رہا
نصرة الحق
مومن ہی فتح پاتے ہیں انجام کار میں ایسا ہی پاؤ گے سخن کردگار میں
۱۵ کوئی بھی مفتری ہمیں دنیا میں اب دکھا جس پر یہ فضل ہو یہ عنایات یہ عطا
اس بد عمل کی قتل سزا ہے نہ یہ کہ پیت پس کس طرح خدا کو پسند آگئی یہ ریت
کیا تھا یہی معاملہ پاداش افترا کیا مفتری کے بارے میں وعدہ یہی ہوا
کیوں ایک مفتری کا وہ ایسا ہے آشنا یا بے خبر ہے عیب سے دھوکے میں آگیا
آخر کوئی تو بات ہے جس سے ہوا وہ یار بدکار سے تو کوئی بھی کرتا نہیں ہے پیار
تم بد بنا کے پھر بھی گرفتار ہو گئے یہ بھی تو ہیں نشاں جو نمودار ہو گئے
تاہم وہ دوسرے بھی نشاں ہیں ہمارے پاس لکھتے ہیں اب خدا کی عنایت سے بے ہراس
جس دل میں رچ گیا ہے محبت سے اُس کا نام وہ خود نشاں ہے نیز نشاں سارے اس کے کام
کیا کیا نہ ہم نے نام رکھائے زمانہ سے مردوں سے نیز فرقہ ناداں زنانہ سے
اُس کے گمان میں ہم بدو بدحال ہو گئے اُن کی نظر میں کافر و دجال ہو گئے
ہم مفتری بھی بن گئے اُن کی نگاہ میں بے دیں ہوئے فساد کیا حق کی راہ میں
پر ایسے کفر پر تو فدا ہے ہماری جاں جس سے ملے خدائے جہان و جہانیاں
لعنت ہے ایسے دیں پہ کہ اس کفر سے ہے کم سو شکر ہے کہ ہو گئے غالب کے یار ہم
ہوتا ہے کردگار اسی رہ سے دستگیر کیا جانے قدر اس کا جو قصوں میں ہے اسیر
وحی خدا اسی رو فرخ سے پاتے ہیں دلبر کا بانکپن بھی اسی سے دکھاتے ہیں
اے مدعی نہیں ہے تیرے ساتھ کردگار
یہ کفر تیرے دیں سے ہے بہتر ہزار بار