مذہب کا اصل مقصد

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نصرة الحق
گناہوں کو جلا دیتا ہے اور پانی بن کر دنیا پرستی کی خواہشوں کو دھو ڈالتا ہے مذہب اسی کا نام ہے
جو اُس کو تلاش کریں اور تلاش میں دیوانہ بن جائیں۔
یادر ہے کہ محض خشک جھگڑے اور سب وشتم اور سخت گوئی اور بد زبانی جو نفسانیت کی بنا پر
مذہب کے نام پر ظاہر کی جاتی ہے۔ اور اپنی اندرونی بدکاریوں کو دور نہیں کیا جاتا اور اس محبوب
حقیقی سے سچا تعلق پیدا نہیں کیا جاتا اور ایک فریق دوسرے فریق پر نہ انسانیت سے بلکہ کتوں
کی طرح حملہ کرتا ہے اور مذہبی حمایت کی اوٹ میں ہر ایک قسم کی نفسانی بدذاتی دکھلاتا ہے کہ یہ
گنده طریق جو سراسر استخوان ہے اس لائق نہیں کہ اس کا نام مذہب رکھا جائے ۔ افسوس ایسے
لوگ نہیں جانتے کہ ہم دنیا میں کیوں آئے ۔ اور اصل اور بڑا مقصود ہمارا اس مختصر زندگی سے کیا
ہے بلکہ وہ ہمیشہ اندھے اور نا پاک فطرت رہ کر صرف متعصبانہ جذبات کا نام مذہب رکھتے ہیں
اور ایسے فرضی خدا کی حمایت میں دنیا میں بداخلاقی دکھلاتے اور زبان درازیاں کرتے ہیں جس
کے وجود کا اُن کے پاس کچھ بھی ثبوت نہیں ۔ وہ مذہب کس کام کا مذہب ہے جو زندہ خدا کا
پرستار نہیں بلکہ ایسا خدا ایک مُردے کا جنازہ ہے جو صرف دوسروں کے سہارے سے چل رہا
ہے سہارا الگ ہوا اور وہ زمین پر گرا۔ ایسے مذہب سے اگر ان کو کچھ حاصل ہے تو صرف
تعصب اور حقیقی خدا ترسی اور نوع انسان کی سچی ہمدردی جو افضل خصائل ہے بالکل اُن کی
فطرت سے مفقود ہو جاتی ہے اور اگر ایسے شخص کا اُن سے مقابلہ پڑے جو ان کے مذہب
اور عقیدے کا مخالف ہو تو فقط اسی قدر مخالفت کو دل میں رکھ کر اُس کی جان اور مال اور
عزت کے دشمن ہو جاتے ہیں اور اگر ان ۔ اور اگر ان کے متعلق کسی غیر قوم کے شخص کا کام پڑ جائے تو
انصاف اور خدا ترسی کو ہاتھ سے دے کر چاہتے ہیں کہ اس کو بالکل نابود کر دیں اور وہ رحم اور
انصاف اور ہمدردی جو انسانی فطرت کی اعلیٰ فضیلت ہے بالکل اُن کے طبائع سے مفقود ہو
جاتی ہے اور تعصب کے جوش سے ایک نا پاک درندگی اُن کے اندر سما جاتی ہے اور نہیں جانتے
۔

نصرة الحق
کہ اصل غرض مذہب سے کیا ہے۔ اصل بدخواہ مذہب اور قوم کے وہی بدکردار لوگ ہوتے
ہیں جو حقیقت اور سچی معرفت اور سچی پاکیزگی کی کچھ پروانہیں رکھتے اور صرف نفسانی جوشوں
کا نام مذہب رکھتے ہیں۔ تمام وقت فضول لڑائی جھگڑوں او جھگڑوں اور گندی باتوں میں صرف کرتے ۲۰
ہیں اور جو وقت خدا کے ساتھ خلوت میں خرچ کرنا چاہیے وہ خواب میں بھی اُن کو میسر نہیں
ہوتا ۔ بزرگوں کی نند یا تحقیر تو ہین ان کا کام ہوتا ہے اور خود اندر ان کا نفسانی غلاظتوں سے اس
قدر بھرا ہوا ہوتا ہے جیسا کہ سنڈ اس نجاست سے۔ زبان پر بک بک بہت مگر دل خدا سے دور
اور دنیا کے گندوں میں غرق پھر مصلح قوم ہونے کا دعوی ۔
ع خفته را خفته کی کند بیدار
ایسے آدمی نہ خوف زدہ دل سے زدہ دل سے کسی کی بات سن سکتے ہیں نہ تحمل ۔ ہیں نہ حمل سے جواب دے سکتے ہیں سکتے ہیں۔ اُن
کے نزدیک تمام اسلام نشانہ اعتراضات ہے کوئی بات بھی اچھی نہیں اور عجیب تریہ کہ وہ اس
حالت پر خوش ہوتے ہیں اور کسی دوسری قوم کے انسان پر کوئی موذیا نہ ہاتھ ڈال کر خیال
کرتے ہیں کہ ہم نے بہت ثواب کا کام کیا ہے یا بڑی ہمت اور جوانمردی دکھلائی ہے لیکن
افسوس کہ اس زمانہ میں اکثر قو میں اسی تعصب کا نام مذہب خیال کرتی ہیں ۔ اور ہم اس خراب
عادت سے عام مسلمانوں کو بھی باہر نہیں رکھتے ۔ پس وہ خدا کے نزدیک زیادہ مؤاخذہ کے لائق
ہیں کیونکہ ان کو وہ دین دیا گیا تھا جس کا نام اسلام ہے جس کے معنے خدائے تعالیٰ نے قرآن
شریف میں خود ظاہر فرمائے ہیں جیسا کہ فرمایا ۔ بلی مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ !
یعنی اسلام کے دوٹکڑے ہیں ۔ ایک یہ کہ خدا کی رضا میں ایسا محو ہو جانا کہ اپنی رضا چھوڑ کر
اُس کی رضا جوئی کیلئے اُس کے آستانہ پر سر رکھ دینا اور دوسرے عام طور پر تمام بنی نوع سے نیکی
کرنا۔ پس یہ دین کیسا پیارا اور نیک اور پاک اصولوں پر مبنی تھا جس کی تعلیموں سے وہ بہت دور
پڑ گئے اور یہ تباہی اُس وقت پیدا ہوئی جبکہ قرآن شریف کی تعلیم سے عمداً یا غلطی سے اعراض
البقرة : ١١٣

نصرة الحق
کیا گیا کیونکہ اعراض خواہ صوری ہو یا معنوی فیض الٰہی سے محروم کر دیتا ہے۔ اور اس جگہ ہماری
مراد اعراض صوری سے یہ ہے کہ ایک شخص خدائے تعالیٰ کے کلام سے بالکل منکر ہو۔ اور
اعراض معنوی سے یہ مراد ہے کہ بظاہر منکر تو نہ ہولیکن رسم اور عادت اور نفسانی اغراض اور
اقوال غیر کے نیچے دب کر ایسا ہو جائے کہ خدائے تعالیٰ کے کلام کی کچھ پرواہ نہ کرے۔
غرض یہ دو خبیث مرضیں ہیں جن سے بچنے کیلئے سچے مذہب کی پیروی کی ضرورت ہے۔
۲۱) یعنی اول یہ مرض کہ خدا کو واحد لاشریک اور منتصف به تمام صفات کا ملہ اور قدرت تامہ قبول نہ
کر کے اس کے حقوق واجبہ سے منہ پھیرنا اور ایک نمک حرام انسان کی طرح اُس کے اُن
فیوض سے انکار کرنا جو جان اور بدن کے ذرہ ذرہ کے شامل حال ہیں۔ دوسرے یہ کہ بنی نوع
کے حقوق کی بجا آوری میں کوتاہی کرنا۔ اور ہر ایک شخص جو اپنے مذہب اور قوم سے الگ ہو یا
اُس کا مخالف ہو اس کی ایذا کیلئے ایک زہریلے سانپ کی طرح بن جانا اور تمام انسانی حقوق کو
یک دفعہ تلف کر دینا۔ ایسے انسان در حقیقت مردہ ہیں اور زندہ خدا سے بے خبر ۔ زندہ ایمان
لانا ہرگز ممکن نہیں جب تک انسان زندہ خدا کی تجلیات اور آیات عظیمہ سے فیضیاب نہ ہو۔
یوں تو بجز دہر یہ لوگوں کے تمام دنیا کسی نہ کسی رنگ میں خدا تعالیٰ کے وجود کی قائل ہے مگر چونکہ
وہ قائل ہونا صرف اپنا خودتراشیدہ خیال ہے اور زندہ خدا کی اپنی ذاتی تجلی سے نہیں ہے اس
لئے ایسے خیال سے زندہ ایمان حاصل نہیں ہو سکتا۔ جب تک خدائے تعالیٰ کی طرف سے
انا الموجود کی آواز زور دار طاقتوں کے ساتھ معجزانہ رنگ میں اور خارق عادت کے طور پر
سنائی نہ دے اور فعلی طور پر اس کے ساتھ دوسرے زبردست نشان نہ ہوں اُس وقت تک اُس زندہ
خدا پر ایمان آنہیں سکتا۔ ایسے لوگ محض سنی سنائی باتوں کا نام خدایا پر میشر رکھتے ہیں اور صرف گلے
پڑا ڈھول بجارہے ہیں اور اپنی شناسائی کی حد سے زیادہ لاف و گزاف اپنا پیشہ بنا رکھا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی