کفارہ پر ایمان دعا سے محرومی کا نتیجہ ہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نصرة الحق
گریہ وزاری بھی ضروری ہے۔ اور نو میدمت ہو اور یہ خیال مت کرو کہ ہمارا نفس گنا ہوں
سے بہت آلودہ ہے ہماری دعا ئیں کیا چیز ہیں اور کیا اثر رکھتی ہیں کیونکہ انسانی نفس جو
مل محبت الہی کے لئے پیدا کیا گیا ہے وہ اگر چہ گناہ کی آگ سے سخت مشتعل ہو جائے رچه
در اصل ۔
پھر بھی اُس میں ایک ایسی قوت تو یہ ہے کہ وہ اس آگ کو بجھا سکتی ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ
ایک پانی کو کیسا ہی آگ سے گرم کیا جائے مگر تا ہم جب آگ پر اس کو ڈالا جائے تو وہ آگ
کو بجھا دے گا۔
یہی ایک طریق ہے کہ جب سے خدائے تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اسی طریق سے
اُن کے دل پاک وصاف ہوتے رہے ہیں یعنی بغیر اس کے جو زندہ خدا خودا اپنی تجلّی قولی و فعلی
سے اپنی ہستی اور اپنی طاقت اور اپنی خدائی ظاہر کرے اور اپنا رعب چمکتا ہوا دکھاوے اور
۲۵ کسی طریق سے انسان گناہ سے پاک نہیں ہو سکتا۔
اور معقولی طور پر بھی یہی بات ظاہر و ثابت ہے کہ انسان فقط اسی چیز کی قدر کرتا ہے اور
اُسی کا رعب اپنے دل میں جماتا ہے جس کی عظمت اور طاقت بذریعہ معرفت تامہ کے وہ
معلوم کر لیتا ہے۔ مثلاً ظاہر ہے کہ انسان اس سوراخ میں ہاتھ نہیں ڈالتا جس کی نسبت اُس کو
یقین ہو کہ اس میں سانپ ہے۔ اور ایسی چیز کو ہرگز نہیں کھاتا جس کو یقین کرتا ہے کہ وہ زہر
ہے۔ پھر کیا باعث کہ وہ اس طرح خدائے تعالیٰ سے نہیں ڈرتا اور ہزاروں فسق و فجور گستاخی
سے کرتا ہے اور گو پیرانہ سالی تک بھی نوبت پہنچ جائے پھر بھی نہیں ڈرتا۔ اس کا یہی سبب ہے
کہ وہ اس حقیقی منتقم کے وجود اور ہستی سے بالکل بے خبر ہے جو گناہ کی سزا دے سکتا ہے۔
افسوس که اکثر انسانوں نے بد قسمتی سے اس اصول کی طرف توجہ نہیں کی اور ایسے
بے ہودہ طریق گناہ سے پاک ہونے کے لئے اپنے دل سے تراشے ہیں کہ وہ اور بھی گناہ پر
گستاخ کرتے ہیں ، مثلاً یہ خیال کہ گویا حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیب دیئے جانے پر
نصرة الحق
ایمان لانا اور اُن کو خدا سمجھنا انسان کے تمام گناہ معاف ہو جانے کا موجب ہے ۔ کیا ایسے
خیال سے توقع ہو سکتی ہے کہ انسان میں سچی نفرت گناہ سے پیدا کرے۔ صاف ظاہر ہے
کہ ہر ایک ضدا اپنی ضد سے دور ہوتی ہے۔ سردی کو گرمی دور کرتی ہے اور تاریکی کے ازالہ کا
علاج روشنی ہے۔ پھر یہ علاج کسی قسم کا ہے کہ زید کے مصلوب ہونے سے بکر گناہ سے
پاک ہو جائے بلکہ یہ انسانی غلطیاں ہیں کہ جو غفلت اور دنیا پرستی کے زمانہ میں دلوں میں
سما جاتی ہیں اور جن پست خیالات کی وجہ سے دنیا میں بت پرستی نے رواج پایا ہے
فی الحقیقت ایسے ہی نفسانی اغراض کے سبب سے یہ مذہب صلیب اور کفارہ کا عیسائیوں
میں رواج پا گیا ہے۔
اصل امر یہ ہے کہ انسان کا نفس کچھ ایسا واقع ہے کہ ایسے طریق کو زیادہ پسند کر لیتا ہے جس
میں کوئی محنت اور مشقت نہیں مگر سچی پاکیزگی بہت سے دکھ اور مجاہدات کو چاہتی ہے اور وہ
پاک زندگی حاصل نہیں ہو سکتی جب تک انسان موت کا پیالہ نہ پی لے۔ پس جیسا کہ انسان کی
عادت ہے کہ وہ تنگ اور مشکل راہوں سے پر ہیز کرتا ہے اور سہل اور آسان طریق ڈھونڈتا
ہے اسی طرح ان لوگوں کو یہ طریق صلیب جو صرف زبان کا اقرار ہے اور روح پر کسی مشقت ﴿۲۶﴾
کا اثر نہیں بہت پسند آگیا ہے جس کی وجہ سے خدائے تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہوگئی ہے اور
نہیں چاہتے کہ گناہوں سے نفرت کر کے پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کریں۔ در حقیقت صلیبی
اعتقاد ایک ایسا عقیدہ ہے جو اُن لوگوں کو خوش کر دیتا ہے جو سچی پاکیزگی حاصل کرنا نہیں
چاہتے اور کسی ایسے نسخہ کی تلاش میں رہتے ہیں کہ گندی زندگی بھی موجود ہو اور گناہ بھی
معاف ہو جائیں لہذا وہ باوجود بہت سی آلودگیوں کے خیال کر لیتے ہیں کہ فقط خونِ مسیح پر
ایمان لانے سے گناہ سے پاک ہو گئے ۔ مگر یہ پاک ہونا در حقیقت ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک
پھوڑا جو پیپ سے بھرا ہوا ہو اور باہر سے چمکتا ہوا نظر آئے اور اگر غور کرنے والی طبیعتیں ہوں
نصرة الحق
تو اس صلیبی نسخہ کا غلط ہونا خود صلیب پرستوں کے حالات سے واضح ہو سکتا ہے کہ وہ کہاں تک
دنیا پرستی اور ہوا و ہوس کو چھوڑ کر خدائے تعالیٰ کی محبت میں محو ہو گئے ہیں۔ جو شخص یورپ کے
ممالک کی سیر کرے وہ خود دیکھ لے گا کہ دنیا کی عیاشی اور بے قیدی اور شراب خواری اور
نفس پرستی اور دوسرے فسق و فجور کس درجہ تک ان لوگوں میں پائے جاتے ہیں جو بڑے حامی دین
کہلاتے ہیں اور جو اس ملک کے جاہل لوگوں کی طرح نہیں بلکہ تعلیم یافتہ اور مہذب ہیں۔
سب سے زیادہ خون مسیح پر زور دینے والے پادری صاحبان ہیں۔ سواکثر ان کے شراب خواری
میں جو ام الخبائث ہے مبتلا ہیں بلکہ بعض کے حالات جو اخباروں میں شائع ہوتے رہتے ہیں
ایسے قابل شرم ہیں جو نا گفتہ بہ ۔ چنانچہ آج ہی ہم نے ایک اخبار میں پڑھا ہے کہ ولایت سے
ایک پادری صاحب پکڑا آ رہا ہے جس نے لڑکیوں کے ساتھ بدفعلی کی ۔ اُس پادری صاحب
کا نام ڈاکٹر ساندی لینڈ ز ہے۔ پادری صاحب مذکور بٹھنڈارہ ناگپور میں مشنری یتیم خانہ کے
پرنسپل تھے۔ اگست کی بات ہے ۲۴ اگست کی رات کو اُن کے کمرے میں ایک لڑکی پائی گئی۔
راب نہ دے سکے۔ مستعفی ہو کر چلے جانے پر معلوم ہوا کہ سترہ لڑکیوں سے بدفعلیاں کیں۔
اظہار پولیس میں اور بھی گل کھلا ۔ معلوم ہوا کہ نا جائز عمل جراحی بھی کیا یعنی حمل گرایا۔ وارنٹ
نکلا ولایت میں گرفتار ہوئے۔ ہندوستان پہنچنے پر مقدمہ ہائی کورٹ بمبئی کی اجلاس ششن میں
۲۷) ہوگا۔ دیکھو پایونیر و اخبار عام ۱۸ فروری ۱۹۰۵ء پہلا کالم ۔ اور ۹ فروری ۱۹۰۵ء صفحہ ۶
دوسرا کالم ۔ اب ظاہر ہے کہ جبکہ یہ لوگ کہ جو بڑے مقدس پادری کہلاتے ہیں اور خونِ مسیح سے
فیض اُٹھانے میں اول درجہ پر ہیں اُن کا یہ حال ہے تو دوسرے بیچارے اس نسخہ سے کیا فائدہ
اُٹھائیں گے۔ سو یادر ہے کہ یہ طریق حقیقی پاکیزگی حاصل کرنے کا ہرگز نہیں ہے۔ اور وقت آتا جاتا
ہے بلکہ قریب ہے کہ لوگ اس غلط طریق پر خود متنبہ ہو جائیں گے۔ طریق وہی ہے جو ہم نے
بیان کیا ہے۔ ہر ایک شخص جو خدائے تعالیٰ کی طرف آیا ہے اس دروازہ سے داخل ہوا ہے۔