آریہ مذہب خدا کی معرفت تک رہنمائی نہیں کر سکتا
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نصرة الحق
ہاں یہ دروازہ بہت تنگ ہے اور اس کے اندر داخل ہونے والے بہت تھوڑے ہیں کیونکہ اس
دروازہ کی دہلیز موت ہے اور خدا کو دیکھ کر اُس کی راہ میں اپنی ساری قوت اور سارے وجود سے
کھڑے ہو جانا اُس کی چوکھٹ ہے۔ پس بہت ہی تھوڑے ہیں جو اس دروازے میں داخل ہونا
چاہتے ہیں۔ افسوس کہ ہمارے ملک میں عیسائی صاحبوں کو تو حضرت مسیح کے خون کے خیال نے
اس دروازہ سے ڈور ڈال دیا اور آریہ صاحبوں کو تناسخ کے خیال اور توبہ نہ قبول ہونے کے عقیدہ
نے اس دروازہ سے محروم کر دیا کیونکہ اُن کے نزدیک گناہ کے بعد بجز طرح طرح کے جونوں میں
پڑنے کے اسی زندگی میں اور کوئی طریق پاک ہونے کا نہیں اور تو بہ یعنی خدا تعالیٰ کی طرف ایک
موت کی حالت بنا کر پُر صدق دل سے رجوع کرنا اور موت کی سی حالت بنا کر اپنی قربانی آپ
ادا کرنا ان کے نزدیک ایک لغو خیال ہے۔ پس یہ دونوں فریق اس حقیقی راہ سے محروم ہیں۔
آریہ صاحبوں کے لئے اور بھی مشکلات ہیں کہ اُن کے لئے خدائے تعالیٰ پر یقین
کرنے کی کوئی بھی راہ کھلی نہیں ۔ نہ معقولی نہ سماوی - معقولی اس لئے نہیں کہ اُن کے خیال
کے مطابق ارواح مع اپنی تمام طاقتوں کے خود بخود ہیں اور پر کرتی یعنی اجزاء عالم مع اپنے
تمام گنوں کے خود بخود ہیں تو پھر پر میشر کے وجود پر کونسی عقلی دلیل رہی کیونکہ اگر سب کچھ
خود بخود ہے تو پھر کیا وجہ کہ ان چیزوں کا جوڑ خود بخود نہیں ۔ سو یہ مذہب دہر یہ مذہب سے
بہت نزدیک ہے اور اگر خدا نے ان لوگوں کو اس غلط راہ سے تو بہ نصیب نہ کی تو کسی دن
سب دہر یہ ہو جائیں گے۔ اسی طرح سماوی طریق سے بھی خدا تعالیٰ کی شناخت سے
بے نصیب ہیں کیونکہ سماوی طریق سے مراد آسمانی نشان ہیں جو خدائے تعالیٰ کے وجود پر ۲۸
تازہ بتازہ نشان ہوتے ہیں جن کو زندہ خدا پر ایمان لانے والا آدمی مشاہدہ کرتا رہتا ہے
اور یقینی طور پر اُس کا تصرف ہر ایک چیز پر دیکھتا ہے۔ سو یہ لوگ ان نشانوں سے قطعاً منکر
ہیں لہذا خدا شناسی کے دونوں دروازے ان لوگوں پر بند ہیں ۔ ہاں محض تعصب کے طور پر
نصرة الحق
مباحثات مذہبیہ میں بڑی سرگرمی دکھلاتے ہیں اور سخت گوئی اور بد زبانی اور منہ کی تیزی میں
ایک طور سے پادری صاحبوں سے بھی کچھ آگے قدم ہے لیکن خدائے تعالیٰ کی معرفت اُن کو
ہرگز نصیب نہیں کیونکہ اول تو خدا تعالیٰ عقلی طور پر اپنی خالقیت سے شناخت کیا جاتا ہے
مگر ان کے نزدیک خدائے تعالیٰ خالق نہیں ہے۔ پس مصنوعات کے لحاظ سے اُن کے پاس
اُس کے وجود پر کوئی دلیل نہیں اور دوسرا طریق شناخت خدائے تعالیٰ کا آسمانی نشان ہیں
مگر وہ اُن سے منکر اور قطعاً اس راہ سے بے نصیب ہیں اور صرف پر میشر کے نام کے لفظ ہاتھ
میں ہیں اور اُس کی ہستی سے بے خبر ۔ افسوس یہ لوگ نہیں جانتے کہ انسان ہزار اپنی زبان سے
بک بک کرے اس سے کیا فائدہ جب تک اس کو اپنے خدا کی ایسی شناخت حاصل نہ ہو جائے
جس سے اُس کی سفلی زندگی پر موت آجائے اور اُس کا دل خدائے تعالیٰ کی محبت سے بھر جائے
اور گناہ سے اس کو نفرت ہو جائے۔
یوں تو ہر ایک شخص دعوی کر سکتا ہے کہ میں ایسا ہی ہوں لیکن سچے پرستاروں کے یہ نشان
ہیں کہ خدائے تعالی کی سچی محبت کی وجہ سے اُن میں ایک برکت پیدا ہو جاتی ہے اور
خدائے تعالیٰ کی قولی اور فعلی تجلی اُن کے شامل حال ہو جاتی ہے۔ یعنی وہ خدائے تعالیٰ کے
ہم کلام ہو جاتے ہیں اور خدائے تعالیٰ کے معجزانہ افعال اُن میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اور خدائے تعالیٰ
بہت سے الہامات ایسے اُن پر ظاہر کرتا ہے جن میں آئندہ نصرتوں کے وعدے ہوتے ہیں اور پھر
دوسرے وقت میں وہ نصرتیں ظاہر ہو جاتی ہیں اور اس طرح پر وہ اپنے خدا کو پہچان لیتے ہیں اور
خاص نشانوں کے ساتھ غیر سے ممتاز ہو جاتے ہیں۔ اُن کو ایک قوت جذب دی جاتی ہے جس سے
۲۹) لوگ اُن کی طرف کھینچے جاتے ہے ھینچے جاتے ہیں۔ اور عشق الہی اُن کے منہ پر برستا ہے۔ اور اگر یہ ما بہ الامتیاز
نہ ہو تو پھر ہر ایک بد معاش جو پوشیدہ طور پر زانی فاسق فاجر شراب خور اور پلید طبع ہو نیک کہلا سکتا
ہے پھر حقیقی نیک اور اس مصنوعی نیک میں فرق کیا ہوگا۔ پس فرق کرنے کیلئے ہمیشہ سے