صرف عقل سے خدا کا وجود ثابت کرنا ممکن نہیں

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نصرة الحق
یہ عادت الہی ہے کہ راستبازوں کی معجزانہ زندگی ہوتی ہے۔ اور خدا کی نصرت اُن کے شامل
حال رہتی ہے اور ایسے طور سے شامل حال ہوتی ہے کہ وہ سراسر معجزہ ہوتا ہے۔
یا د رکھنا چاہیے کہ ایک راستباز کی معجزانہ زندگی زمین اور آسمان سے زیادہ تر خدائے تعالیٰ
کے وجود پر دلالت کرتی ہے کیونکہ کسی نے نہیں دیکھا کہ زمین اور آسمان کو خدا نے اپنے ہاتھ
سے بنایا۔ صرف اس عالم کی پر حکمت صنعت کو دیکھ کر اور اس کی ترکیب کو ابلغ اور محکم پا کر عقل
سلیم اس بات کی ضرورت سمجھتی ہے کہ ان بے مثل مصنوعات کا کوئی صانع ہونا چاہیے مگر عقل
اپنی معرفت میں اس حد تک نہیں پہنچتی کہ فی الواقع وہ صانع موجود بھی ہے کیونکہ اُس نے اس
صانع کو بناتے نہیں دیکھا اور عقلی خدا شناسی کا تمام مدار صرف ضرورت صانع پر رکھا گیا ہے نہ
یہ کہ اس کا ہونا مشاہدہ کیا گیا لیکن راستباز کی معجزانہ زندگی واقعی طور پر اور مشاہدہ کے پیرایہ میں
خدائے تعالیٰ کی ہستی کو دکھلاتی ہے کیونکہ راستباز اپنی سب ابتدائی حالت میں ایک ذرہ
بے مقدار کی طرح ہوتا ہے یا ایک رائی کے بیج کی طرح جس کو ایک کسان نے بویا اور نہایت ذلیل
حالت میں پڑا ہوا ہوتا ہے۔ تب وحی کے ذریعہ سے خدا د نیا کو اطلاع دیتا ہے کہ دیکھو میں اس کو
بناؤں گا۔ میں ستاروں کی طرح اُس میں چمک ڈالوں گا اور آسمان کی طرح اُس کو بلند کروں گا۔
اور ایک ذرہ کو ایک پہاڑ کی طرح کر دکھاؤں گا۔ پھر بعد اس کے باوجود اس بات کے کہ دنیا کے
تمام شریر چاہتے ہیں کہ وہ ارادہ الہی معرض التواء میں رہے۔ اور ناخنوں تک زور لگاتے ہیں کہ
وہ امر ہونے نہ پائے مگر وہ رک نہیں سکتا جب تک پورا نہ ہو اور خدا کا ہاتھ سب روکوں کو دور
کر کے اس کو پورا کرتا ہے وہ ایک گمنام کو اپنی پیشگوئی کے مطابق ایک عظیم الشان جماعت
بنا دیتا ہے۔ وہ تمام مستعد لوگوں کو اس کی طرف کھینچتا ہے۔ وہ اُس گمنام کو ایسی شہرت دیتا ہے ﴿۳۰﴾
کہ کبھی اُس کے باپ دادوں کو نصیب نہ ہوئی ۔ وہ ہر میدان میں اس کا ہاتھ پکڑتا ہے اور ہر ایک
جنگ میں اس کو فتح دیتا ہے اور ایک دنیا کو اُس کا غلام کرتا ہے اور لاکھوں انسانوں کو اس کی طرف

نصرة الحق
کھینچ لاتا ہے اور اُس کی تعلیم اُن کے دلوں میں بٹھا دیتا ہے اور روح القدس سے اُن کی مدد
کرتا ہے ۔ وہ اُس ۔ کے دشمنوں کا دشمن اور اس کے دوستوں کا دوست ہو جاتا ہے اور اُس کے
دشمن ۔ سے وہ آپ لڑتا ہے۔ اسی لئے میں نے کہا ہے کہ راستباز کی معجزانہ زندگی آسمان وزمین
سے زیادہ خدائے تعالیٰ کے وجود پر دلالت کرتی ہے کیونکہ لوگوں نے زمین و آسمان کو چشم خود
خدا کے ہاتھ سے بنتے نہیں دیکھا لیکن وہ بچشم خود دیکھ لیتے ہیں کہ خدا راستباز کے اقبال کی
عمارت کو اپنے ہاتھ سے بناتا ہے۔ وہ ایک زمانہ دراز پہلے خبر دے دیتا ہے کہ میں ایسا کروں گا
اور ایسا اس کو بنا دوں گا اور پھر با وجود سخت روکوں اور شدید مزاحمتوں کے جو شریر انسانوں کی
طرف سے ہوتی ہیں ایسا ہی کر کے دکھلا دیتا ہے۔
پس یہ نشان حق کے طالب کو حق الیقین تک پہنچاتا ہے اور وہ خدائے تعالیٰ کے وجود پر
ایک قطعی دلیل ہوتی ہے مگر اُن کے لئے جو خدائے تعالیٰ کے طالب ہیں اور تکبر نہیں کرتے
اور حق کو پاکر انکسار سے قبول کر لیتے ہیں۔ اس زمانہ میں بھی خدا نے ایسے نشان بہت جمع
کئے ہیں ۔ کاش لوگ اُن میں غور کرتے اور اپنے تئیں یقین اور معرفت کے چراغ سے
روشن کر کے نجات کے لائق ٹھہرا دیتے لیکن شریر انسان کو خدا کے نشانوں سے ہدایت
حاصل کرنا نصیب نہیں ۔ وہ روشنی کو دیکھ کر آنکھ بند کر لیتا ہے تا ایسا نہ ہو کہ روشنی اُس کی
آنکھوں کو منور کرے اور راہ دکھائی دے ۔ شریر آدمی ہزار نشان دیکھ کر اس سے منہ پھیر لیتا
ہے اور ایک بات جس کو اپنی ہی حماقت سے سمجھ نہیں سکا بار بار پیش کرتا ہے۔ وہ شخص جو
خدائے تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اُس پر یہ فرض نہیں ہے کہ ایسے نشان دکھائے جس سے
ستارے زمین پر گریں یا آفتاب مغرب سے طلوع کرے یا بکری کو انسان بنا کر دکھلا دے
یا لوگوں کے روبرو آسمان پر چڑھ جائے اور ان کے روبرو ہی اُترے اور آسمان سے ایک
لکھی ہوئی کتاب لائے جس کو لوگ خود ہاتھوں میں لے کر پڑھ لیں یا اس کے تمام مکانات
سونے کے بن جائیں یا اس کے ہاتھ سے لوگوں کے باپ دادے مرے ہوئے زندہ ہو کر

نصرة الحق
قبروں سے بولتے ہوئے اور چیختے ہوئے کہ چیختے ہوئے نکلیں اور اپنے بیٹوں کو لعنت کر کو لعنت کریں اور نفرین کر کے
کہیں کہ یہ تو حقیقت میں سچا خدا کا رسول تھا یہ غضب تم نے کیا کیا کہ اُس کے منکر ہو گئے ۔ ہم
بچشم خود دیکھ آئے ہیں کہ اس پر ایمان لانے والا سیدھا بہشت کی طرف جاتا ہے اور اس سے
منکر رہنے والا نہایت ذلیل حالت میں دوزخ میں ڈالا جاتا ہے اور شہر میں جلسے کریں اور تمام
منکروں کو ان جلسوں میں بلائیں اور اپنی اولاد کو کہیں کہ تم جانتے ہو کہ ہم تمہارے باپ دادا ہیں
اور تم جانتے ہو کہ ہم کس قدر اس شخص کے دشمن تھے لیکن جب ہم مر گئے تو اس کی دشمنی کی وجہ
سے ہم دوزخ میں ڈالے گئے۔ دیکھو ہمارے بدن آگ میں جھلسے ہوئے اور سیاہ ہو رہے ہیں
اور تمہارے روبرو ہم قبروں میں سے نکلے ہیں تا ہم گواہی دیں کہ یہ شخص خدا کی طرف سے اور سچا
نبی ہی ہے۔ یاد رکھو کہ ایسے لیکچر کبھی مردوں نے قبروں میں سے نکل کر نہیں دیئے۔ اور کبھی اور کسی
زمانہ میں ایسے جلسے نہیں ہوئے کہ چند لوگوں کے باپ دادا قبروں میں سے زندہ ہو کر نکل آئے
ہوں۔ تب ایک مکان جلسہ کا مقرر ہو کر تمام شہر کے لوگ ان مردوں کے سامنے بلائے گئے
ہوں اور ان مردوں نے ہزاروں لوگوں کے روبرو کھڑے ہو کر بلند آواز سے یہ لیکچر دیئے ہوں
کہ اے حاضرین! ہم آپ کا شکر کرتے ہیں کہ آپ ہمارا لیکچر سننے کے لئے آئے۔ آپ
صاحبان جانتے ہیں اور ہمیں خوب پہچانتے ہیں کہ ہم فلاں فلاں محلہ کے رہنے والے اور فلاں
فلاں شخص کے دادا پڑدادا ہیں دادا ہیں اور چند سال ہوئے کہ ہم طاعون سے یا ہیضہ سے یا کسی اور بیماری
سے فوت ہو گئے تھے اور آپ لوگ ہمارے جنازہ میں شریک تھے اور آپ لوگوں نے ہی ہمیں
دفن کیا تھا یا پھونک دیا تھا پھر بعد اس کے آپ صاحبوں نے اس بزرگ نبی کو جو ہمارے سامنے
صدر نشینی کی کرسی کو زیب دے رہا ہے نہایت تحقیر سے رڈ کیا اور اس کو جھوٹا خیال کیا اور اس سے
چاہا کہ معجزہ کے طور پر چند مردے زندہ ہوں تب اس کی دعا سے ہم زندہ ہو گئے جو اس وقت آپ
صاحبوں کے سامنے کھڑے ہیں۔ صاحبان آنکھ کھول کر دیکھ لو کہ ہم وہی ہیں اور ہم سے ہمارے

آج 10 میں سے 10 باقی