معجزات وہ خارق عادت امور ہیں جو باریک اور منصفانہ نظر سے ثابت ہوں

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نصرة الحق
۳۲ پورے قصے پوچھ لو۔ اور اس وقت زندہ ہو کر ہم چشم دید گواہی دیتے ہیں کہ یہ شخص در حقیقت
سچا ہے اور ہم اس کے نہ ماننے کی وجہ سے دوزخ میں جلتے ہوئے آئے ہیں سو ہماری گواہی
چشم دید گواہی ہے اس کو قبول کرو تا تم دوزخ سے بچ جاؤ ۔ اب کیا کوئی کانشنس کوئی ضمیر کوئی
نور قلب قبول کرتا ہے کہ ایسا لیکچر کسی مُردہ لیکچر کسی مردہ نے زندہ ہو کر دیا اور پھر لوگوں نے قبول نہ کیا۔
پس جو شخص اب بھی نہیں سمجھتا کہ نشان کس حد تک ظاہر ہوتے ہیں وہ خود مردہ ہے اگر
نشانوں میں ایسے لیکچر مردوں کی طرف سے ضروری ہیں تو پھر ایمان کا کچھ فائدہ نہیں کیونکہ
ایمان اس حد تک ایمان کہلاتا ہے کہ ایک بات من وجہ ظاہر ہو اور من وجہ پوشیدہ بھی ہو یعنی
ایک بار یک نظر سے اُس کا ثبوت ملتا ہو اور اگر بار یک نظر سے نہ دیکھا جائے تو سرسری طور پر
حقیقت پوشیدہ رہ سکتی ہو لیکن جب سارا پردہ ہی کھل گیا تو کون ہے کہ ایسی کھلی بات کو قبول
نہیں کرے گا۔ سو معجزات سے وہ امور خارق عادت مراد ہیں جو باریک اور منصفانہ نظر سے
ثابت ہوں اور بحجز مؤیدانِ الہی دوسرے لوگ ایسے امور پر قادر نہ ہوسکیں اِسی وجہ سے وہ
امور خارق عادت کہلاتے ہیں مگر بد بخت از لی اُن معجزانہ امور سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے جیسا
کہ یہودیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام سے کئی معجزات دیکھے مگر اُن سے کچھ فائدہ نہ اٹھایا اور
انکار کرنے کیلئے ایک دوسرا پہلو لے لیا کہ ایک شخص کی بعض پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں جیسا کہ
باراں تختوں کی پیشگوئی جو حواریوں کیلئے کی گئی تھی اُن میں سے ایک مرتد ہو گیا۔ یہودیوں کا بادشاہ
ہونے کا دعوی بے بنیاد ثابت ہوا۔ اور پھر تاویل کی گئی کہ میری مراد اس سے آسمانی بادشاہت ہے
اور یہ بھی پیشگوئی حضرت مسیح نے کی تھی کہ ابھی اس زمانہ کے لوگ زندہ ہوں گے کہ میں پھر دنیا
میں آؤں گا مگر یہ پیشگوئی بھی صریح طور پر جھوٹی ثابت ہوئی اور پھر پہلے نبیوں نے مسیح کی
نسبت یہ پیشگوئی کی تھی کہ وہ نہیں آئے گا جب تک کہ الیاس دوبارہ دنیا میں نہ آجائے مگر الیاس
نہ آیا اور یسوع ابن مریم نے یونہی مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کر دیا حالانکہ الیاس دوبارہ دنیا میں

نصرة الحق
نہ آیا۔ اور جب پوچھا گیا تو الیاس موعود کی جگہ یوحنا یعنی یحییٰ نبی کو الیاس ٹھہرا دیا تا کسی ۳۳
طرح مسیح موعود بن جائے حالانکہ پہلے نبیوں نے آنے والے الیاس کی نسبت ہرگز یہ تاویل
نہیں کی اور خود یوحنا نبی نے الیاس سے مراد وہی الیاس مراد رکھا جو دنیا سے گذر گیا تھا مگر
مسیح نے یعنی یسوع بن مریم نے اپنی بات بنانے کیلئے پہلے نبیوں اور تمام راستبازوں کے
اجماع کے بر خلاف الیاس آنے والے سے مراد یوحنا اپنے مرشد کو قرار دے دیا اور عجیب یہ
کہ یوحنا اپنے الیاس ہونے سے خود منکر ہے مگر تا ہم یسوع ابن مریم نے زبر دستی اس کو
الیاس ٹھہرا ہی دیا۔
اب سوچنے کی بات ہے کہ یہودیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے نشانوں سے کچھ بھی
فائدہ نہ اٹھایا اور اب تک کہتے ہیں کہ اُس سے کوئی معجزہ نہیں ہوا صرف مکر و فریب تھا۔
اسی لئے حضرت مسیح کو کہنا پڑا کہ اس زمانہ کے حرام کار مجھ سے معجزہ مانگتے ہیں انہیں کوئی معجزہ
دکھایا نہیں جائے گا۔
در حقیقت معجزات کی مثال ایسی ہے جیسے چاندنی رات کی روشنی جس کے کسی حصہ میں کچھ
بادل بھی ہو مگر وہ شخص جو شب کو ر ہو جو رات کو کچھ دیکھ نہیں سکتا اُس کیلئے یہ چاندنی کچھ مفید
نہیں ۔ ایسا تو ہر گز نہیں ہو سکتا اور نہ کبھی ہوا کہ اس دنیا کے معجزات اُسی رنگ سے ظاہر ہوں
جس رنگ سے قیامت میں ظہور ہوگا ۔ مثلاً دو تین سومردے زندہ ہو جائیں اور بہشتی پھل اُن
کے پاس ہوں اور دوزخ کی آگ کی چنگاریاں بھی پاس رکھتے ہوں اور شہر بشہر دورہ کریں اور
ایک نبی کی سچائی پر جو قوم - کے درمیان ہو گواہی دیں اور لوگ اُن کو شناخت کرلیں کہ در حقیقت
یہ لوگ مر چکے تھے اور اب زندہ ہو گئے ہیں اور وعظوں اور لیکچروں سے شور مچادیں کہ در حقیقت
یہ شخص جو نبوت کا دعویٰ کرتا ہے سچا ہے۔ ا ہے۔ سو یادر ہے کہ ایسے معجزات کبھی ظاہر نہیں ہوئے اور نہ
آئندہ قیامت سے پہلے کبھی ظاہر ہوں گے۔ اور جو شخص دعوی کرتا ہے کہ ایسے معجزات کبھی

نصرة الحق
ظاہر ہو چکے ہیں وہ محض بے بنیاد قصوں سے فریب خوردہ ہے اور اُس کو سنت اللہ کا علم نہیں اگر
ایسے معجزات ظاہر ہوتے تو دنیا دنیا نہ رہتی اور تمام پردے کھل جاتے اور ایمان لانے کا ایک
ذرہ بھی ثواب باقی نہ رہتا۔
یادر ہے کہ معجزہ صرف حق اور باطل میں فرق دکھلانے کیلئے اہل حق کو دیا جاتا ہے اور معجزہ
کی اصل غرض صرف اس قدر ہے کہ عقلمندوں اور منصفوں کے نزدیک سچے اور جھوٹے میں
ایک ما بہ الامتیاز قائم ہو جائے اور اُسی حد تک معجزہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو مابہ الامتیاز قائم کرنے
کیلئے کافی ہو۔ اور یہ اندازہ ہر ایک زمانہ کی حاجت کے مناسب حال ہوتا ہے اور نیز نوعیت
معجزہ بھی حسب حال زمانہ ہی ہوتی ہے۔ یہ بات ہرگز نہیں ہے کہ ہر ایک متعصب اور جاہل
اور بد طبع کو کیسا ہی مصلحت الہیہ کے برخلاف اور قدرضرورت سے بڑھ کر کوئی معجزہ مانگے تو وہ
بہر حال دکھلانا ہی پڑے۔ یہ طریق جیسا کہ حکمت الہیہ کے برخلاف ہے ایسا ہی انسان کی
ایمانی حالت کو بھی مضر ہے کیونکہ اگر معجزات کا حلقہ ایسا وسیع کر دیا جائے کہ جو کچھ قیامت کے
وقت پر موقوف رکھا گیا ہے وہ سب دنیا میں ہی بذریعہ معجزہ ظاہر ہو سکے تو پھر قیامت اور دنیا
میں کوئی فرق نہ ہوگا ۔ حالانکہ اسی فرق کی وجہ سے جن اعمال صالحہ اور عقائد صحیحہ کا جو دنیا میں
اختیار کئے جائیں ثواب ملتا ہے وہی عقائد اور اعمال اگر قیامت کو اختیار کئے جائیں تو ایک
رتی بھی ثواب نہیں ملے گا۔ جیسا کہ تمام نبیوں کی کتابوں اور قرآن شریف میں بھی بیان فرمایا
گیا ہے کہ قیامت کے دن کسی بات کا قبول کرنا یا کوئی عمل کرنا نفع نہیں دے گا اور اُس وقت
ایمان لانا محض بیکار ہوگا کیونکہ ایمان اُسی حد تک ایمان کہلاتا ہے جبکہ کسی مخفی بات کو ماننا
پڑے لیکن جب کہ پردہ ہی کھل گیا اور روحانی عالم کا دن چڑھ گیا اور ایسے امور قطعی طور پر
ظاہر ہو گئے کہ خدا پر اور روز جزا پر شک کرنے کی کوئی بھی وجہ نہ رہی تو پھر کسی بات کو
اُس وقت ماننا جس کو دوسرے لفظوں میں ایمان کہتے ہیں محض تحصیل حاصل ہوگا۔ غرض

نصرة الحق
نشان اس درجہ پر کھلی کھلی چیز نہیں ہے جس کے ماننے کیلئے تمام دنیا بغیر اختلاف اور بغیر عذر اور
بغیر چون و چرا کے مجبور ہو جائے ۔ اور کسی طبیعت کے انسان کو اُس کے نشان ہونے میں کلام
نہ رہے اور کسی نبی سے نبی انسان پر بھی وہ امر مشتبہ نہ رہے۔
غرض نشان اور معجزہ ہر ایک طبیعت کیلئے ایک بدیہی امر نہیں جو دیکھتے ہی ضروری التسلیم ہو
بلکہ نشانوں سے وہی عقلمند اور منصف اور راستباز اور راست طبع فائدہ اٹھاتے ہیں جو اپنی ۳۵)
فراست اور دور بینی اور باریک نظر اور انصاف پسندی اور خدا ترسی اور تقومی شعاری سے دیکھ
لیتے ہیں کہ وہ ایسے امور ہیں جو دنیا کی معمولی باتوں میں سے نہیں ہیں اور نہ ایک کا ذب اُن
کے دکھلانے پر قادر ہو سکتا ہے اور وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ امور انسانی بناوٹ سے بہت دور ہیں
اور بشری دسترس سے برتر ہیں اور اُن میں ایک ایسی خصوصیت اور امتیازی علامت ہے جس پر
انسان کی معمولی طاقتیں اور پُر تکلف منصوبے قدرت نہیں پاسکتے اور وہ اپنے لطیف فہم اور نور
فراست سے اس تہ تک پہنچ جاتے ہیں کہ اُن کے اندر ایک نور ہے اور خدا کے ہاتھ کی ایک
خوشبو ہے جس پر مکر اور فریب یا کسی چالا کی کا شبہ نہیں ہو سکتا ۔ پس جس طرح سورج کی روشنی
پر یقین لانے کے لئے صرف وہ روشنی ہی کافی نہیں بلکہ آنکھ کے نور کی بھی ضرورت ہے تا
اُس روشنی کو دیکھ سکے اسی طرح معجزہ کی روشنی پر یقین لانے کے لئے فقط معجزہ ہی کافی نہیں
ہے بلکہ نور فراست کی بھی ضرورت ہے اور جب تک معجزہ دیکھنے والے کی سرشت میں
فراست صحیحہ اور عقل سلیم کی روشنی نہ ہو تب تک اس کا قبول کرنا غیر ممکن ہے مگر بد بخت
انسان جس کو یہ نور فراست عطا نہیں ہوا وہ ایسے معجزات سے جو صرف امتیازی حد تک ہیں
تسلی نہیں پاتا اور بار بار یہی سوال کرتا ہے کہ بجز ایسے معجزہ کے میں کسی معجزہ کو قبول نہیں
کر سکتا کہ جو نمونہ قیامت ہو جائے۔ مثلاً کوئی شخص میرے روبرو آسمان پر چڑھ جائے اور پھر
رو بروہی آسمان سے اُترے اور اپنے ساتھ کوئی ایسی کتاب لائے جو اُترنے کے وقت اس کے

آج 10 میں سے 10 باقی