معجزات کے منکرین کے غیر معقول مطالبات
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نصرة الحق
ہاتھ میں ہو اور صرف اسی پر کفایت نہیں بلکہ تب مانیں گے کہ ہم اس کتاب کو ہاتھ میں لے کر
دیکھ لیں اور پڑھ لیں یا چاند کا ٹکڑایا سورج کا ٹکڑا اپنے ساتھ لائے جو زمین کو روشن کر سکے یا
فرشتے اس کے ساتھ آسمان سے اُتریں جو فرشتوں کی طرح خارق عادت کام کر کے دکھلائیں یا
دس میں مردے اُس کی دعا سے زندہ ہو جائیں او وہ شناخت کئے جائیں کہ فلاں فلاں شخص کے
باپ دادا ہیں جو فلاں تاریخ مر گئے تھے اور صرف اسی قدر کافی نہیں بلکہ ساتھ اس کے یہ بھی
ضروری ہے کہ وہ عام شہروں میں مجلسیں منعقد کر کے لیکچر منعقد کر کے لیکچر دیں اور بلند آواز یچر دیں اور بلند آواز سے کہہ دیں کہ
۳۶ در حقیقت ہم مردے ہیں جو دوبارہ زندہ ہو کر دنیا میں آئے ہیں اور ہم اس لئے آئے ہیں کہ
تا گواہی دیں کہ فلاں مذہب سچا ہے یا فلاں شخص جو دعویٰ کرتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہوں وہ سچ کہتا ہے اور ہم خدائے تعالیٰ کے منہ سے سن کر آئے ہیں کہ وہ سچا ہے۔
یہ وہ خود تراشیدہ معجزات ہیں جو اکثر جاہل لوگ جو ایمان کی حقیقت سے بکلی بے خبر ہیں
مانگا کرتے ہیں۔ یا ایسے ہی اور بیہودہ خوارق جو خدائے تعالیٰ کی اصل منشاء سے ، ء سے بہت دور ہیں
طلب کیا کرتے ہیں۔ جیسا کہ مدت ہوئی کہ آریوں میں سے ایک شیخ ہوئی کہ آریوں میں سے ایک شخص لیکھرام نام نے بھی
قادیان میں آکر ایسے ہی نشان مجھ سے طلب کئے تھے اور ہر چند سمجھایا گیا کہ اصل غرض نشانوں
کی صرف حق اور باطل میں امتیاز ہے اور صرف امتیاز دکھلانے کی حد تک وہ ظاہر ہوتے ہیں مگر نے
تعصب نے اس قدر اس کو نا فہم اور غبی کر رکھا تھا کہ وہ اس حقیقت کو سمجھتا ہی نہیں تھا۔ آخر وہ
نشانوں سے منکر ہونے کی وجہ سے بمقام لاہور خدا کے نشان کا ہی نشانہ ہو گیا۔ اور جیسا کہ اس
کے حق میں اُس کی مفتر یا نہ پیشگوئی کے مقابل پر یہ پیشگوئی میں نے کی تھی کہ وہ چھ سال کے
اندر مارا جائے گا ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اور اس قضا و قدر کو جس کی نسبت پانچ برس پہلے لاکھوں
انسانوں میں اعلان کیا گیا تھا کوئی روک نہ سکا۔ اور اسلام اور آریہ مذہب میں ایک امتیازی
نشان ظاہر ہو گیا۔ کیونکہ میری طرف سے یہ دعوی تھا کہ مذہب اسلام سچا ہے اور لیکھرام کی
طرف سے یہ دعوی تھا کہ آریہ مذہب سچا ہے اور لیکھرام نے اپنے دعوی کی تائید میں اپنی
نصرة الحق
کتاب میں جواب تک موجود ہے میری نسبت یہ شائع کیا تھا کہ مجھے پر میشر کے الہام سے
معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص تین برس میں ہیضہ کی بیماری سے فوت ہو جائے گا۔ اور اس کے مقابل پر
میں نے خدائے تعالیٰ سے واقعی اطلاع پا کر یہ اشتہار دیا تھا کہ لیکھرام چھ برس کے اندر مارا
جائے گا اور اُس کے مارے جانے کا دن اور تاریخ مقرر کر دی تھی۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں
آیا۔ یہ امتیازی نشان ہے جو مذہب اسلام کی سچائی پر گواہی دیتا ہے لیکن افسوس کہ آریہ
صاحبوں نے اس سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا۔
غرض سچا مذہب صرف عقل کا دریوزہ گر نہیں ہوتا کہ یہ اس کیلئے عار ہے اور اس سے شبہ گذرتا
ہے کہ عقلمندوں کی باتیں چرا کر لکھی گئی ہیں کیونکہ دنیا میں عقلمند تھوڑے نہیں گزرے ہیں بلکہ وہ ﴿۳۷﴾
علاوہ عقلی دلائل کے مذہب کی ذاتی خاصیت بھی پیش کرتا ہے جو آسمانی نشان ہیں اور یہی سچے
مذہب کی حقیقی علامت ہے ہاں یہ سچ ہے کہ جو عوام الناس اور جاہل لوگ بعض مذاہب یا اشخاص
کی نسبت خود تراشیدہ کرامات اور معجزات شائع کرتے ہیں جو نہایت مبالغہ آمیز باتیں ہوتی ہیں
وہ کسی مذہب کا فخر نہیں ہیں بلکہ عار اور ننگ کی جگہ ہیں۔ اور ان فرضی معجزات کے ساتھ جس قدر
حضرت عیسی علیہ السلام متہم کئے گئے ہیں اس کی نظیر کسی اور نبی میں نہیں پائی جاتی یہاں تک کہ بعض
جاہل خیال کرتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے ہزاروں بلکہ لاکھوں مردے زندہ کر ڈالے
تھے۔ یہاں تک کہ انجیلوں میں بھی یہ مبالغہ آمیز باتیں لکھی ہیں کہ ایک مرتبہ تمام گورستان جو ہزاروں
برسوں کا چلا آتا تھا سب کا سب زندہ ہو گیا تھا اور تمام مردے زندہ ہو کر شہر میں آگئے تھے۔
اب عقلمند قیاس کر سکتا ہے کہ باوجود یکہ کروڑہا انسان زندہ ہو کر شہر میں آگئے اور اپنے
بیٹوں ، پوتوں کو آکر تمام قصے سنائے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سچائی کی تصدیق کی مگر
پھر بھی یہودی ایمان نہ لائے اور اس درجہ کی سنگ دلی کو کون باور کرے گا۔ اور در حقیقت
اگر ہزاروں مردے زندہ کرنا حضرت عیسی کا پیشہ تھا تو جیسا کہ عقل کے رو سے سمجھا جاتا ہے
نصرة الحق
وہ تمام مردے بہرے اور گونگے تو نہیں ہوں گے۔ اور جن لوگوں کو ایسے معجزات دکھلائے جاتے
تھے کوئی ان مردوں میں سے اُن کا بھائی ہوگا اور کوئی باپ اور کوئی بیٹا اور کوئی ماں اور کوئی دادی
اور کوئی دادا اور کوئی دوسرا قریبی اور عزیز رشتہ دار۔ اس لئے حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے
کافروں کو مومن بنانے کی ایک وسیع راہ کھل گئی تھی۔ کئی مردے یہودیوں کے رشتہ دار ان کے
ساتھ ساتھ پھرتے ہوں گے اور حضرت عیسی علیہ السلام نے کئی شہروں میں اُن کے لیکچر دلائے
ہوں گے۔ ایسے لیکچر نہایت پر بہار اور شوق انگیز ہوتے ہوں گے۔ جب ایک مردہ کھڑا ہو کر
حاضرین کو سناتا ہوگا کہ اے حاضرین ! آپ لوگوں میں بہت ایسے اس وقت موجود ہیں جو مجھے
شناخت کرتے ہیں جنہوں نے مجھے اپنے ہاتھ سے دفن کیا تھا۔ اب میں خدا کے منہ سے سن کر
آیا ہوں کہ عیسی مسیح سچا ہے اور اُسی نے مجھے زندہ کیا تو عجب لطف ہوتا ہوگا اور ظاہر ہے کہ ایسے
مردوں کے لیکچروں سے یہودی قوم کے لوگوں کے دلوں پر بڑے بڑے اثر ہوتے ہوں گے۔
اور ہزاروں لاکھوں یہودی ایمان لاتے ہوں گے۔ پر قرآن شریف اور انجیل سے ثابت ہے کہ
۳۸ یہودیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو رد کر دیا تھا اور اصلاح مخلوق میں تمام نبیوں سے اُن کا
گرا ہوا نمبر تھا اور تقریباً تمام یہودی اُن کو ایک مکار اور کا ذب خیال کرتے تھے۔
اب عقلمند سوچے کہ کیا ایسے بزرگ اور فوق العادت معجزات کا یہی نتیجہ ہونا چاہیے تھا
جبکہ ہزاروں مردوں نے زندہ ہو کر حضرت عیسی علیہ السلام کی سچائی کی گواہی بھی دے دی
اور یہ بھی کہہ دیا کہ ہم بہشت کو دیکھ آئے ہیں اُس میں صرف عیسائی ہیں جو حضرت عیسی کے
ماننے والے ہیں اور دوزخ کو دیکھا تو اس میں یہودی ہیں جو حضرت عیسی کے منکر ہیں تو ان
سب باتوں کے بعد کس کی مجال تھی کہ حضرت عیسی کی سچائی میں ذرہ بھی شک کرتا۔ اور اگر
کوئی شک کرتا تو ان کے باپ دادا جو زندہ ہو کر آئے تھے اُن کو جان سے مارتے کہ
اے نا پاک لوگو! ہماری گواہی اور پھر بھی شک ۔ پس یقیناً سمجھو کہ ایسے معجزات محض بناوٹ ہے۔