صلیب کا واقعہ روحانی بلندی کی نفی کرتا ہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نصرة الحق
بڑی آسانی سے ایک منصف مزاج سمجھ سکتا ہے کیونکہ یہود کے عقیدہ کے رُو سے جو شخص
صلیب کے ذریعہ سے قتل کیا جائے وہ ملعون ہوتا ہے اور اُس کا رفع روحانی خدا تعالیٰ کی
طرف نہیں ہوتا اور وہ شیطان کی طرف جاتا ہے۔ اب خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ
فیصلہ کرنا تھا کہ حضرت عیسی کا رفع روحانی خدائے تعالیٰ کی طرف ہوا یا نہ ہوا۔ سو خدا نے اوّل
یہود کے اس وہم کو مٹایا کہ حضرت عیسی بذریعہ صلیب قتل ہو چکے ہیں اور فرمایا کہ یہود کا صرف
یہ ایک شبہ تھا جو خدا نے اُن کے دلوں میں ڈال دیا۔ عیسی بذریعہ صلیب قتل نہیں ہوا تا اس کو
ملعون قرار دیا جائے بلکہ اُس کا رفع روحانی ہوا جیسے کہ اور مومنوں کا ہوتا ہے ظاہر ہے کہ
خدائے تعالیٰ کو اس فضول بحث اور فیصلہ کی ضرورت نہ تھی کہ حضرت عیسی بجسم عنصری آسمان پر
گیا یا نہ گیا کیونکہ یہود کا یہ متنازع فیہ امر نہ تھا اور یہود کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ جو شخص مصلوب ہو
جائے وہ مع جسم عنصری آسمان پر نہیں جاتا کیونکہ اس سے تو لازم آتا ہے کہ جو شخص مصلوب ۴۲)
نہ ہو وہ مع جسم عنصری آسمان پر چلا جاتا ہے اور نہ یہود کا یہ عقیدہ ہے کہ بے ایمان اور لعنتی آدمی
مع جسم آسمان پر نہیں جاتا مگر مومن مع جسم عنصری آسمان پر چلا جاتا ہے کیونکہ موسی جو یہود کے
نزدیک سب سے بڑا نبی تھا اُس کی نسبت بھی یہود کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ وہ مع جسم آسمان پر چلا
گیا ۔ پس تمام جھگڑا تو رفع روحانی کا تھا۔ یہود کی طرف سے اپنے عقیدہ کے موافق یہ بحث تھی
کہ نعوذ باللہ حضرت عیسی ملعون ہیں کیونکہ اُن کا رفع روحانی نہیں ہوا وجہ یہ کہ وہ صلیب کے
ذریعہ سے مارے گئے پس اسی غلطی کو خدا تعالیٰ نے دور کرنا تھا سو خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا
ہے کہ عیسی ملعون نہیں ہے بلکہ اُس کا رفع روحانی اور مومنوں کی طرح ہو گیا۔
یادر ہے کہ ملعون کا لفظ مرفوع کے مقابل پر آتا ہے جبکہ مرفوع کے معنے روحانی طور پر مرفوع
ہو۔ پس جو لوگ حضرت عیسیٰ کو بوجہ مصلوب ہونے کے ملعون ٹھہراتے ہیں اُن کے نزدیک
ملعون کے معنے صرف اس قدر ہیں کہ ایسے شخص کا رفع روحانی نہیں ہوتا۔ عیسائیوں نے بھی اپنی
غلطی سے تین دن کے لئے حضرت عیسیٰ کو ملعون مان لیا یعنی تین دن تک اُس کا رفع روحانی
ولد
نصرة الحق
نہیں ہوا۔ اور بمو جب ان کے عقیدہ کے حضرت عیسی ملعون ہونے کی حالت میں تحت الثریٰ
میں گئے اور ساتھ کوئی جسم نہ تھا۔ پھر مرفوع ہونے کی حالت میں کیوں جسم کی ضرورت ہوئی ۔
دونوں حالتیں ایک ہی رنگ کی ہونی چاہیں ۔ یہ ہماری طرف سے عیسائیوں پر الزام ہے کہ
وہ بھی رفع کے بارے میں غلطی میں پھنس گئے ۔ وہ اب تک اس بات کے اقراری ہیں کہ
صلیب کا نتیجہ توریت کی رو سے ایک روحانی امر تھا یعنی لعنتی ہونا جس کو دوسرے لفظوں میں
عدم رفع کہتے ہیں پس بموجب اُن کے عقیدہ کے عدم رفع روحانی طور پر ہی ہوا۔ اس حالت
میں رفع بھی روحانی ہونا چاہیے تھا تا تقابل قائم رہے۔ عیسائی صاحبان مانتے ہیں کہ حضرت
عیسی ملعون ہونے کی حالت میں صرف روحانی طور پر تحت الثرمی اور دوزخ کی طرف گئے
اُس وقت اُن کے ساتھ کوئی جسم نہ تھا۔ پھر جبکہ یہ حالت ہے تو پھر مرفوع ہونے کی حالت میں
کیوں جسم کی ضرورت پڑی اور کیوں جسم کو ساتھ ملایا گیا ۔ حالانکہ قدیم سے توریت کے ماننے
والے تمام نبی اور تمام یہود کے فقیہ صلیبی لعنت کے یہی معنے کرتے آئے ہیں کہ روحانی طور پر
رفع نہ ہو۔ اور اب بھی یہی کرتے ہیں کہ جو شخص صلیب کے ذریعہ سے مارا جائے اُس کا
خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا ۔ لعنت کے معنے عدم رفع ہے۔ بہر حال جبکہ خدا تعالیٰ نے یہود
کا اعتراض دور کرنا تھا اور یہود اب تک عدم رفع سے مراد روحانی معنے لیتے ہیں یعنی یہ کہتے ہیں
کہ روحانی طور پر عیسی کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوا۔ اور وہ کا ذب تھا تو پھر خدا تعالیٰ
اصل بات کو چھوڑ کر اور طرف کیوں چلا گیا ۔ گویا نعوذ باللہ خدا تعالیٰ نے یہود کا اصل جھگڑا
سمجھا ہی نہیں اور ایسے حج کی طرح فیصلہ کیا جو سراسر روئداد مثل کے برخلاف فیصلہ لکھ مارتا
ہے۔ ایسا گمان اگر عمداً خدا تعالیٰ کی نسبت کیا جائے تو پھر کفر میں کیا شک ہے۔
پھر ماسوا اس کے ہم کہتے ہیں کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ خدائے تعالیٰ نے یہود کے اصل
جھگڑے کی اس جگہ پروانہ رکھ کر ایک نئی بات بیان کر دی ہے جس کا بیان کرنا محض ایک فضول
اور غیر ضروری امر تھا یعنی یہ کہ حضرت عیسیٰ کو مع جسم عنصری دوسرے آسمان پر بٹھایا گیا تو پھر