یہودیوں کی نظر میں حضرت عیسیٰ

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نصرة الحق
اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے عہد میں یہی معنی آیت مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ کے کئے گئے ۔ یعنی سب رسول فوت ہو چکے ہیں۔ پس کیا حضرت عیسی رسول
نہیں تھے جو فوت سے باہر رہ گئے ۔ پھر باوجود اس اجماع کے فیج اعوج کے زمانہ کی تقلید کرنا
دیانت سے بعید ہے۔ امام مالک کا بھی یہی مذہب تھا کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں۔ پس
جبکہ سلف الائمہ کا یہ مذہب ہے تو دوسروں کا بھی یہی مذہب ہوگا ۔ اور جن بزرگوں نے اس
حقیقت کے سمجھنے میں خطا کی وہ خطا خدا تعالیٰ کے نزدیک در گذر کے لائق ہے۔ اس دین میں
بہت سے اسرار ایسے تھے کہ درمیانی زمانہ میں پوشیدہ ہو گئے تھے مگر مسیح موعود کے وقت میں ان
غلطیوں کا کھل ۔ مل جانا ضروری تھا کیونکہ وہ حکا کیونکہ وہ حکم ہو کر آیا ۔ اگر درمیانی زمانہ میں یہ غلطیاں نہ پڑتیں تو
پھر مسیح موعود کا آنا فضول اور انتظار کرنا بھی فضول تھا، کیونکہ مسیح موعود مجد د ہے اور مجد د غلطیوں کی
اصلاح کے لئے ہی آیا کرتے ہیں۔ وہ جس کا نام جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم
رکھا ہے وہ کس بات کا حکم ہے اگر کوئی اصلاح اس کے ہاتھ سے نہ ہو۔ یہی سچ ہے مبارک
وہ جو قبول کریں اور خدا سے ڈریں۔
اب پھر ہم اپنے پہلے مضمون کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ معجزات اور کرامات جو
عوام الناس نے حضرت عیسیٰ کی طرف منسوب کئے ہیں وہ سنت اللہ سے سراسر برخلاف
ہیں ۔ اور جیسے ایک فریق نے سرے سے انکار معجزات کا کر کے اپنے تئیں تفریط کی حد تک
پہنچا دیا ہے ایسا ہی اُن کے مقابل پر دوسرے فریق نے معجزات کے بارے میں سخت غلو
کر کے اپنی بات کو افراط کی حد تک پہنچا دیا ہے اور درمیانی راہ کو دونوں فریق نے ترک کر
دیا ہے ظاہر ہے کہ اگر معجزات نہ ہوں تو پھر خدائے تعالیٰ کے وجود پر کوئی قطعی اور یقینی
علامت باقی نہیں رہتی اور اگر معجزات اس رنگ کے ہوں جس کا ابھی بیان کیا گیا ہے تو پھر
ایمان کے ثمرات مفقود ہو جاتے ہیں اور ایمان ایمان نہیں رہتا۔ اور شرک تک نوبت پہنچتی ہے
آل عمران : ۱۴۵

نصرة الحق
اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو عجیب طور پر جاہلوں کا نشانہ ہوئے ہیں۔ اُن کی زندگی کے زمانہ
میں تو یہود بے دین نے اُن کا نام کافر اور کذاب اور مگار اور مُفتری رکھا اور اُن کے رفع
روحانی سے انکار کیا۔ اور پھر جب وہ فوت ہو گئے تو اُن لوگوں نے جن پر انسان پرستی کی
سیرت غالب تھی اُن کو خدا بنا دیا اور یہودی تو رفع روحانی سے ہی انکار کرتے تھے۔ اب بمقابل
ان کے رفع جسمانی کا اعتقاد ہوا اور یہ بات مشہور کی گئی کہ وہ مع جسم آسمان پر چڑھ گئے ہیں
گویا پہلے نبی تو روحانی طور پر بعد موت آسمان پر چڑھتے تھے مگر حضرت عیسیٰ زندہ ہونے کی
حالت میں ہی مع جسم مع لباس مع تمام لوازم جسمانی کے آسمان پر جا بیٹھے۔ گویا یہ یہودیوں کی
ضد اور انکار کا جو رفع روحانی سے منکر تھے نہایت مبالغہ کے ساتھ ایک جواب تراشا گیا اور یہ
جواب سراسر نا معقول تھا کیونکہ یہودیوں کو رفع جسمانی سے کچھ غرض نہ تھی۔ اُن کی شریعت کا
یہ مسئلہ تھا کہ جو لوگ صلیب پر مرتے ہیں وہ لعنتی اور کافر اور بے ایمان ہوتے ہیں ۔ اُن کا رفع
روحانی خدائے تعالیٰ کی طرف نہیں ہوتا اور یہودیوں کا عقیدہ تھا کہ ہر ایک مومن جب مرتا ہے تو ۲۵
اُس کی روح کو فرشتے آسمان کی طرف لے جاتے ہیں اور اُس کیلئے آسمان کے دروازے
کھولے جاتے ہیں لیکن کافر کی روح آسمان کی طرف اٹھائی نہیں جاتی۔ اور کافر ملعون ہوتا ۔
اُس کی روح نیچے کو جاتی ہے۔ اور وہ لوگ بباعث صلیب پانے حضرت عیسیٰ اور نیز بوجہ بعض
اختلافات کے اپنے فتووں میں حضرت عیسی علیہ السلام کو کافر ٹھہرا چکے تھے۔ کیونکہ بزعم ان کے
حضرت عیسی علیہ السلام بذریعہ صلیب قتل ہو گئے تھے۔ اور توریت میں یہ صاف حکم تھا کہ جو شخص
بذریعہ صلیب مارا جائے وہ لعنتی ہوتا ہے پس ان وجوہ سے انہوں نے حضرت عیسیٰ کو کافر ٹھہرایا
تھا اور ان کے رفع روحانی سے منکر ہو گئے تھے۔ پس یہودیوں کے نزدیک یہ منصوبہ بنسی کے
قابل تھا کہ گویا حضرت مسیح مع جسم آسمان پر چلے گئے ۔ اور در حقیقت یہ افترا ان لوگوں نے کیا
تھا جو توریت کے علم سے ناواقف تھے اور خود فی نفسہ یہ خیال نہایت درجہ پر لغو تھا جس سے
ہے

آج 10 میں سے 10 باقی