حقیقی راستبازی کیلئے خدا تعالٰی کی شہادت ضروری ہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نصرة الحق
تسلی کیونکر ہو کہ فی الحقیقت ایسا ہی امر واقع ہے۔ اگر کسی میں مادہ سخاوت ہے تو ناموری کی
غرض سے بھی ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی عابد زاہد ہے تو ریا کاری بھی اس کا موجب ہو سکتی ہے۔ اور
اگر فسق و فجور سے کوئی بچ گیا ہے تو تهیدستی بھی اس کا باعث ہو سکتی ہے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ
محض لوگوں کے لعن طعن کے خوف سے کوئی پارسا طبع بن بیٹھے اور عظمت الہی کا کچھ بھی اس
کے دل پر اثر نہ ہو۔ پس ظاہر ہے کہ عمدہ چال چلن اگر ہو بھی تاہم حقیقی پاکیزگی پر کامل ثبوت
نہیں ہوسکتا شاید در پردہ کوئی اور اعمال ہوں ۔ لہذا حقیقی راستبازی کیلئے خدائے تعالیٰ کی
شہادت ضروری ہے جو عالم الغیب ہے۔ اور اگر ایسا نہ ہو تو دنیا میں پاک نا پاک کے حالات
مشتبہ ہو جاتے ہیں اور امان اُٹھ جاتا ہے اس لئے ما بہ الامتیاز کی نہایت درجہ ضرورت ہے۔ اور
جس مذہب نے راستباز کیلئے کوئی ما بہ الامتیاز کا خلعت عطا نہیں فرمایا یقیناً سمجھو کہ وہ مذہب
ٹھیک نہیں ہے اور نور سے بالکل خالی ہے۔ خدا کی طرف سے جو کتاب ہو وہ آپ بھی اپنے
اندرما بہ الامتیاز رکھتی ہے اور اپنے پیرو کو بھی امتیازی نشان بخشتی ہے۔
غرض بغیر امتیازی نشان کے نہ مذہب حق اور مذہب باطل میں کوئی کھلا کھلا تفرقہ پیدا
ہو سکتا ہے اور نہ ایک راستباز اور مکار کے درمیان کوئی فرق بین ظاہر ہو سکتا ہے کیونکہ ممکن ۴۹
ہے کہ ایک شخص دراصل بد چلن اور فاسق اور فاجر ہو لیکن اُس کی بد چلنیاں ظاہر نہ ہوں ۔
پس اگر ایسی صورت میں وہ بھی راستبازی کا دعویٰ کرے جیسا کہ ایسے دعوے ہمیشہ دنیا میں
پائے جاتے ہیں تو پھر خدائے تعالیٰ کی طرف سے حقیقی راستباز کے لئے کونسا ایک چمکتا ہوا
نشان ہے جس سے وہ ایسے مکاروں سے الگ کا الگ دکھائی دے اور روز روشن کی طرح
شناخت کرلیا جائے ۔ حالانکہ قدیم سے اور جب سے کہ دنیا کی بنیاد ڈالی گئی ہے سنت اللہ
اسی طرح پر جاری ہے اور یہی قانون قدرت ہے کہ تمام عمدہ اور خراب چیزوں میں ایک
امتیازی نشان رکھا گیا ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ بظاہر سونا اور پیتل ہم شکل ہیں یہاں تک کہ
ہے۔
نصرة الحق
بعض جاہل اس سے دھو کہ بھی کھا لیتے ہیں لیکن حکیم مطلق نے سونے میں ایک امتیازی نشان
رکھا ہے جس کو صراف فی الفور شناخت کر لیتے ہیں۔ اور بہتیرے سفید اور چمکتے ہوئے پتھر ایسے
ہیں جو کہ ہیرے سے بہت ہی مشابہ ہیں اور بعض نادان اُن کو ہیرا سمجھ کر ہزار ہا روپیہ کا نقصان
اٹھا لیتے ہیں لیکن صانع عالم نے ہیرے کیلئے ایک امتیازی نشان رکھا ہوا ہے جس کو ایک دانشمند
جو ہری شناخت کر سکتا ہے۔ ایسا ہی دنیا کے کل جواہرات اور عمدہ چیزوں کو دیکھ لو کہ اگر چہ بظاہر نظر
کئی رڈی اور ادنی درجہ کی چیزیں اُن سے شکل میں مل جاتی ہیں مگر ہر ایک پاک اور قابل قدر جوہر
اپنے امتیازی نشان سے اپنی خصوصیت کو ظاہر کر دیتا ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔
اور خود انسان کو دیکھو کہ اگر چہ وہ صورت میں بہت سے حیوانات سے مشابہت رکھتا ہے جیسا کہ
بندر سے تا ہم اُس میں ایک امتیازی نشان ہے جس کی وجہ سے ہم کسی بندر کوانسان نہیں کہہ سکتے۔
پھر جب کہ اس مادی دنیا میں جونا پائدار اور بے ثبات ہے اور جس کا نقصان بھی بمقابل آخرت کے
کچھ چیز نہیں ہے ہر ایک عمدہ اور نفیس جو ہر کیلئے حکیم مطلق نے امتیازی نشان قائم کر دیا ہے جس کی
وجہ سے وہ جو ہر بسہولت شناخت کیا جاتا ہے تو پھر مذہب جس کی غلطی جہنم تک پہنچاتی ہے اور ایسا
ایک راستباز اور اہل اللہ کا وجود جس کا انکار شقاوت ابدی کے گڑھے میں ڈالتا ہے کیونکر یقین
کیا جائے کہ اُن کی شناخت کے لئے کوئی بھی یقینی اور قطعی نشان نہیں ۔ پس ایسے شخص سے زیادہ
ہی
کون احمق اور نادان ہے کہ جو خیال کرتا ہے کہ سچے مذہب اور سچے راستباز کیلئے کوئی امتیازی
نشان خدا نے قائم نہیں کیا۔ حالانکہ خدائے تعالیٰ قرآن شریف میں آپ فرماتا ہے کہ کتاب اللہ
جو مذہب کی بنیاد ہے امتیازی نشان اپنے اندر رکھتی ہے جس کی نظیر کوئی پیش نہیں کر سکتا اور نیز
فرماتا ہے کہ ہر ایک مومن کو فرقان عطا ہوتا ہے یعنی امتیازی نشان جس سے وہ شناخت کیا ﴿۵۰﴾
جاتا ہے۔ پس یقیناً سمجھو کہ سچا مذہب اور حقیقی راستباز ضرور اپنے ساتھ امتیازی نشان رکھتا ہے
اور اسی کا نام دوسرے لفظوں میں معجزہ اور کرامت اور خارق عادت امر ہے۔