پہلی وحی کے بعد کے احساسات
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نصرة الحق
خوش تھا کہ نا گہاں عنایت ازلی سے مجھے یہ واقعہ پیش آیا کہ یکدفعہ شام کے قریب اسی
مکان میں اور ٹھیک ٹھیک اسی جگہ کہ جہاں اب ان چند سطروں کے لکھنے کے وقت میرا قدم ہے
مجھے خدائے تعالیٰ کی طرف سے کچھ خفیف سی غنودگی ہو کر یہ وحی ہوئی :۔
حاشيه
يَا أَحْمَدُ بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ
رمى۔ الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أُنْذِرَ آبَاءُ هُمْ وَلِتَسْتَبِينَ
سَبِيلُ الْمُجْرِمِينَ ۔ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ *
یعنی اے احمد ! خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی۔ جو کچھ تو نے چلایا تو نے نہیں
چلایا بلکہ خدا نے چلایا۔ وہ خدا ہے جس نے تجھے قرآن سکھلایا یعنی اُس کے حقیقی
معنوں پر تجھے اطلاع دی ۔ تا کہ تو اُن لوگوں کو ڈرائے جن کے باپ دادے نہیں
ڈرائے گئے ۔ اور تاکہ مجرموں کی راہ کھل جائے اور تیرے انکار کی وجہ سے اُن پر
حجت پوری ہو جائے ۔ ان لوگوں کو کہہ دے کہ میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے
مامور ہو کر آیا ہوں اور میں وہ ہوں جو سب سے پہلے ایمان لایا۔
اس وحی کے نازل ہونے پر مجھے ایک طرف تو خدائے تعالیٰ کی بے نہایت عنایات کا
دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۳۹
قرآن شریف کے لئے تین تجلیات ہیں۔ وہ سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے
نازل ہوا اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے ذریعہ سے اُس نے زمین پر اشاعت پائی اور مسیح موعود کے ذریعہ سے
بہت سے پوشیدہ اسرار اس کے کھلے ۔ وَلِكُلِّ اَمْرٍ وَقُتٌ مَّعْلُوم ۔ اور جیسا کہ آسمان سے نازل ہوا تھا
ویسا ہی آسمان تک اس کا نور پہنچا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں اس کے تمام احکام کی
تکمیل ہوئی اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے وقت میں اس کے ہر ایک پہلو کی اشاعت کی تکمیل ہوئی اور
مسیح موعود کے وقت میں اس کے روحانی فضائل اور اسرار کے ظہور کی تکمیل ہوئی ۔ منہ
نصرة الحق
شکر ادا کرنا پڑا کہ ایک میرے جیسے انسان کو جو کوئی بھی لیاقت اپنے اندر نہیں رکھتا اس
عظیم الشان خدمت سے سرفراز فرمایا اور دوسری طرف بجر داس وحی الہی کے مجھے یہ فکر دامنگیر
ہوا کہ ہ ہر ایک مامور کے لئے سنت الہیہ کے موافق جماعت کا ہونا ضروری ہے تا وہ اُس کا ہاتھ
بٹائیں اور اُس کے مددگار ہوں ۔ اور مال کا ہونا ضروری ہے تا دینی ضرورتوں میں جو پیش
آتی ہیں خرچ ہو۔ اور سنت اللہ کے موافق اعداء کا ہونا بھی ضروری ہے اور پھر ان پر غلبہ بھی
ضروری ہے تا اُن کے شر سے محفوظ رہیں اور امر دعوت میں تاثیر بھی ضروری ہے تا سچائی پر
دلیل ہو اور تا اس خدمت مفوضہ میں نا کامی نہ ہو۔
ان امور میں جیسا کہ تصور کیا گیا بڑی مشکلات کا سامنا نظر آیا اور بہت خوفناک حالت
دکھائی دی کیونکہ جبکہ میں نے اپنے تئیں دیکھا تو نہایت درجہ گمنام اور اَحَدٌ مِنَ النَّاسِ پایا۔
وجہ یہ کہ نہ تو میں کوئی خاندانی پیرزادہ اور کسی گدی سے تعلق رکھتا تھا تا میرے پر اُن لوگوں کا
اعتقاد ہو جاتا اور وہ میرے گرد جمع ہو جاتے جو میرے باپ دادے کے مرید تھے اور کام سہل
ہو جاتا اور نہ میں کسی مشہور عالم فاضل کی نسل میں سے تھا تا صد ہا آبائی شاگردوں کا میرے
ساتھ تعلق ہوتا اور نہ میں کسی عالم فاضل سے با قاعدہ تعلیم یافتہ اور سند یافتہ تھا تا مجھے اپنے ۵۳)
سرمایه علمی پر ہی بھروسہ ہوتا اور نہ میں کسی جگہ کا بادشاہ یا نواب یا حاکم تھا تا میرے رعب حکومت
سے ہزاروں لوگ میرے تابع ہو جاتے بلکہ میں ایک غریب ایک ویرانہ گاؤں کا رہنے والا اور
بالکل ان ممتاز لوگوں سے الگ تھا جو مرجع عالم ہوتے ہیں یا ہو سکتے ہیں۔
غرض کسی قسم کی ایسی عزت اور شہرت اور ناموری مجھے حاصل نہ تھی جس پر میں نظر رکھ کر
اس بات کو اپنے لئے سہل سمجھتا کہ یہ کام تبلیغ دعوت کا مجھ سے ہو سکے گا ۔ پس طبعا یہ کام
مجھے نہایت مشکل اور بظاہر صورت غیر ممکن اور محالات سے معلوم ہوا۔ اور علاوہ اس کے
کلات یہ معلوم ہوئے کہ بعض امور ہوئے کہ بعض امور اس دعوت میں ایسے تھے کہ ہرگز اُمید نہ تھی کہ قوم
اور
نصرة الحق
اُن کو قبول کر سکے اور قوم پر تو اس قدر بھی امید نہ تھی کہ وہ اس امر کو بھی تسلیم کر سکیں کہ بعد
زمانہ نبوت وحی غیر تشریعی کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا اور قیامت تک باقی ہے بلکہ صریح معلوم
اء متفق ہو کر
ہوتا ا تھا تھا کہ اُن کی طرف طرف سے وحی کے دعوے پر تکفیر کا انعام ملے گا ۔ اور سب علماء متقف
در پئے ایذا و بیخ کنی ہو جائیں گے کیونکہ اُن کے نزدیک بعد سید نا جناب ختمی پناہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم وحی الہی پر قیامت تک مہر لگ گئی ہے اور بالکل غیر ممکن ہے کہ اب کسی سے مکالمہ
و مخاطبہ الہیہ ہو اور اب قیامت تک اُمت مرحومہ اس قسم کے رحم سے بے نصیب کی گئی ہے کہ
خدائے تعالیٰ ان کو اپنا ہمکلام کر کے اُن کی معرفت میں ترقی بخشے اور براہ راست اپنی ہستی پر
ان کو مطلع فرمائے بلکہ وہ صرف تقلیدی طور پر گلے پڑا ڈھول بجا رہے ہیں۔ اور شہودی طور پر
ایک ذرہ معرفت اُن کو حاصل نہیں۔ ہاں اس قدر محض لغو طریق پر بعض کا اُن میں سے اعتقاد ہے
کہ الہام تو نیک بندوں کو ہوتا ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ الہام رحمانی ہے یا شیطانی ہے لیکن ظاہر
ہے کہ ایسا الہام جو شیطان کی طرف بھی منسوب ہو سکتا ہے خدا کے ان انعامات میں شمار نہیں
ہو سکتا جو انسان کے ایمان کو مفید ہو سکتے ہیں بلکہ مشتبہ ہونا اور شیطانی کلام سے مشابہ ہونا اُس کے
ساتھ ایک ایسا لعنت کا داغ ہے جو جہنم تک پہنچا سکتا ہے۔ اور اگر خدا نے کسی بندہ کے لئے صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دُعا قبول کی ہے اور اُس کو منعمین میں داخل فرمایا ہے تو ضرور
اپنے وعدہ کے مطابق اس روحانی انعام سے حصہ دیا ہے جو یقینی طور پر مکالمہ و مخاطبہ الہیہ ہے۔
غرض یہ ہی وہ امر تھا کہ اس اندھی دنیا میں قوم کے لئے ایک جوش اور غضب دکھلانے کا
محل تھا۔ پس میرے جیسے بیکس تنہا کے لئے ان تمام امور کا جمع ہونا بظاہر نا کامی کی ایک
علامت تھی بلکہ ایک سخت نا کامی کا سامنا تھا کیونکہ کوئی پہلو بھی درست نہ تھا ۔ اوّل
میری دعوت کی مشکلات میں سے ایک رسالت اور وحی الہی اور مسیح موعود ہونے کا دعوی تھا اسی
کی نسبت میری گھبراہٹ ظاہر کرنے کے لئے یہ الہام ہوا تھا۔ فاجاء المخاض
نصرة الحق
مال کی ضرورت ہوتی ہے۔ سواس وحی الہی کے وقت تمام ملکیت ہماری تباہ ہو چکی تھی اور ایک ۵۴﴾
بھی ایسا آدمی ساتھ نہ تھا جو مالی مدد کر سکتا ۔ دوسرے میں کسی ایسے ممتاز خاندان میں سے نہیں
تھا جو کسی پر میرا اثر پڑ سکتا۔ ہر ایک طرف سے بال و پر ٹوٹے ہوئے تھے پس جس قدر مجھے اس
وحی الہی کے بعد سرگردانی ہوئی وہ میرے لئے ایک طبعی امر تھا اور میں اس بات کا محتاج تھا کہ
میری زندگی کو قائم رکھنے کے لئے خدائے تعالیٰ عظیم الشان وعدوں سے مجھے تسلی دیتا تا میں
غموں کے ہجوم سے ہلاک نہ ہو جاتا ۔ پس میں کس منہ سے خداوند کریم و قدیر کا شکر کروں کہ
اُس نے ایسا ہی کیا۔ اور میری بے کسی اور نہایت بے قراری کے وقت میں مجھے مبشرانہ
پیشگوئیوں کے ساتھ تھام لیا اور پھر بعد اس کے اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا۔ اگر وہ خدائے
تعالیٰ کی تائیدیں اور نصر تیں بغیر سبقت پیشگوئیوں کے یونہی ظہور میں آتیں تو بخت اور اتفاق
پر حمل کی جاتیں لیکن اب وہ ایسے خارقِ عادت نشان ہیں کہ اُن سے وہی انکار کرے گا جو
شیطانی خصلت اپنے اندر رکھتا ہوگا۔
اور پھر اس کے بعد خدا نے اپنے اُن تمام وعدوں کو پورا کیا جو ایک زمانہ دراز پہلے پیشگوئی
کے طور پر کئے تھے۔ اور طرح طرح کی تائیدیں اور طرح طرح کی نصرتیں کیں۔ اور جن
مشکلات کے تصور سے قریب تھا کہ میری کمر ٹوٹ جائے اور جن غموں کی وجہ سے مجھے خوف
تھا کہ میں ہلاک ہو جاؤں اُن تمام مشکلات اور تمام غموں کو دور فرمایا اور جیسا کہ وعدہ کیا تھا
إلى جذع النخلة۔ قال ياليتني مت قبل هذا و كنت نسيا منسيا مخاض سے مراد اس جگہ
وہ امور ہیں جن سے خوفناک نتائج پیدا ہوتے ہیں اور جذع النخلة سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں
کی اولا دیگر صرف نام کے مسلمان ہیں۔ با محاورہ ترجمہ یہ ہے کہ دردانگیز دعوت جس کا نتیجہ قوم کا جانی دشمن
ہو جانا تھا اس مامور کو قوم کے لوگوں کی طرف لائی جو کھجور کی خشک شاخ یا جڑ کی مانند ہیں۔ تب اُس نے
خوف کھا کر کہا کہ کاش میں اس سے پہلے مر جاتا اور بھولا بسرا ہو جاتا ۔ منہ
قيه حاشيه