براہینِ احمدیہ میں شائع شدہ پیشگوئی

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نصرة الحق
ویسا ہی ظہور میں لایا۔ اگر چہ وہ بغیر سبقت پیشگوئیوں کے بھی میری نصرت اور تائید کر سکتا تھا
مگر اُس نے ایسا نہ کیا بلکہ ایسے زمانہ اور ایسی نومیدی کے وقت میں میری تائید اور نصرت کیلئے
پیشگوئیاں فرمائیں کہ وہ زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُس زمانہ سے مشابہ تھا جبکہ آپ
مکہ معظمہ کی گلیوں میں اکیلے پھرتے تھے اور کوئی آپ کے ساتھ نہ تھا۔ اور کوئی صورت کامیابی
کی ظاہر نہیں تھی ۔ اسی طرح وہ پیشگوئیاں جو میرے گمنامی کے زمانہ میں کی گئیں اُس زمانہ
کی نگاہ میں ہنسی کے لائق اور دُور از قیاس تھیں اور ایک دیوانہ کی بڑ سے مشابہ تھیں ۔ کس کو معلوم
تھا کہ جیسا کہ ان پیشگوئیوں میں وعدہ فرمایا گیا ہے سچ مچ کسی زمانہ میں ہزار ہا انسان میرے
پاس قادیان میں آئیں گے۔ اور کئی لاکھ انسان میری بیعت میں داخل ہو جائیں گے اور میں
اکیلا نہیں رہوں گا جیسا کہ اُس زمانہ میں اکیلا تھا۔ اور خدا نے گمنامی اور تنہائی کے زمانہ میں یہ
خبریں دیں تا وہ ایک دانشمند اور طالب حق کی نظر میں عظیم الشان نشان ہوں اور تا سچائی کے
ڈھونڈنے والے یقین دل سے سمجھ لیں کہ یہ کاروبار انسان کی طرف سے نہیں ہے اور نہ ممکن
ہے کہ انسان کی طرف سے ہو۔ اُس زمانہ میں کہ میں ایک گمنام اور اکیلا اور نہایت کم درجہ کی
۵۵ حیثیت کا انسان تھا اور اس قدر کم حیثیت تھا کہ قابل ذکر نہ تھا اور کسی ایسے ممتاز خاندان سے نہ
تھا جس کی نسبت توقع ہو سکتی تھی کہ بآسانی لوگ اُس پر جمع ہو جائیں گے۔ ایسے وقت میں اور
ایسی حالت میں کون انسان ایسی پیشگوئیاں کر سکتا تھا جو براہین احمدیہ میں آج سے پچیش برس
پہلے شائع ہو چکی ہیں جن میں سے بطور نمونہ ہم ذیل میں لکھتے ہیں۔
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَانْتَهَى اَمْرُ الزَّمَانِ إِلَيْنَا أَلَيْسَ هَذَا بِالْحَقِّ ۔
اصل میں بہت سی پیشگوئیاں براہین احمدیہ کی ایسی ہیں جن پر آج تین سال کی مدت گزر چکی ہے لیکن
پچیس سال براہین احمدیہ میں لکھے جانے کی تاریخ ہے نہ اصل زمانہ پیشگوئی کا۔ منہ

ال
نصرة الحق
وَلَا تَيْتَسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ۔ أَلَا إِنَّ رَوْحَ اللَّهِ قَرِيبٍ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٍ يَأْتِيكَ مِنْ
كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَنْصُرُكَ اللَّهُ مِنْ عِنْدِهِ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ
نُوحِي إِلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ إِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۔ يَرْفَعُ اللَّهُ ذِكْرَكَ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ فِي
الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ۔ أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِى وَتَفْرِيدِي فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ
النَّاسِ ۔ هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنُ شَيْئًا مَّذْكُورًا۔ وَبَشِّرِ الَّذِينَ
آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَاتْلُ عَلَيْهِمُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ۔ وَلَا
تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمُ مِّنَ النَّاسِ ۔ أَصْحَابُ الصُّفُّةِ۔ وَمَا أَدْرَاكَ مَا أَصْحَابُ
الصُّفَّةِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ۔ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ۔ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيَا يُنَادِى
لِلإِيمَانِ ۔ أَمُلُوا ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۰ سے ۲۴۲ تک۔ ترجمہ۔ جس وقت خدا کی مدد اور فتح
آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرلے گا اُس وقت کہا جائے گا کہ کیا یہ کاروبار خدا کی طرف
سے نہ تھا۔ اور خدا کی رحمت سے نومید مت ہو یعنی یہ خیال مت کر کہ میں تو ایک گمنام اور اکیلا اور
احد من الناس آدمی ہوں۔ یہ کیوں کر ہوگا کہ میرے ساتھ ایک دنیا جمع ہو جائے گی ۔ کیونکہ خدا
ارادہ کر چکا ہے کہ ایسا ہی ہوگا اور اُس کی مدد قریب ہے۔ اور جن راہوں سے وہ مالی مدد آئے گی اور
ارادت کے خطوط آئیں گے وہ سڑکیں ٹوٹ جائیں گی اور گہری ہو جائیں گی۔ یعنی بکثرت ہر
ایک قسم کا مال آئے گا اور دُور دُور سے آئے گا اور دُور دُور سے مُریدانہ خطوط آئیں گے۔ اور نیز اس
قدر لوگ کثرت سے آئیں گے کہ جن راہوں پر چلیں گے ان راہوں میں گڑھے پڑ جائیں گے۔
خدا اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم خود
آسمان سے الہام کریں گے۔ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ تیرے ذکر کو خدا اونچا کرے گا
اور دنیا اور آخرت میں اپنی نعمت تیرے پر پوری کر دے گا۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری
توحید اور تفرید ۔ پس وقت چلا آتا ہے کہ تیری مدد کی جائے گی ۔ اور دنیا جہان میں تیرے نام کو ۵۶

آج 10 میں سے 10 باقی