اضافی پیشگوئیاں
براہین احمدیہ حصہ پنجم, حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور دراصل وہ خدا کا حکم تھا تو یہ انحراف موجب معصیت ہوا۔ اور اگر اُس حکم کو بجالایا اور
اصل میں شیطان کی طرف سے وہ حکم تھا تو اس سے ایمان گیا ۔ پس ایسے الہام پانے
والوں سے وہ لوگ اچھے رہے جو ایسے خطرناک الہامات سے جن میں شیطان بھی حصہ دار
ہو سکتا ہے۔ محروم ہیں ۔ ایسے عقیدہ کی حالت میں عقل بھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ممکن ہے کہ
کوئی الہام الہی ایسا ہو جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام کی ماں کا تھا جس کی تعمیل میں اس کے بچہ
کی جان خطرہ میں پڑتی تھی یا جیسا کہ خضر علیہ السلام کا الہام تھا جس نے بظاہر حال ایک
نفس زکیہ کا ناحق خون کیا اور چونکہ ایسے امور بظاہر شریعت کے برخلاف ہیں اس لئے
شیطانی دخل کے احتمال سے کون ان پر عمل کرے گا اور بوجہ عدم تحمیل معصیت میں گرے (99)
گا ۔ اور ممکن ہے کہ شیطان لعین کوئی ایسا حکم دے کہ بظاہر شریعت کے مخالف معلوم نہ ہو
اور دراصل بہت فتنہ اور تباہی کا موجب ہو یا پوشیدہ طور پر ایسے امور ہوں جو موجب
سلب ایمان ہوں ۔ پس ایسے مکالمہ مخاطبہ سے فائدہ کیا ہوا۔
پھر آیات متذکرہ بالا کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ذوالقرنین یعنی مسیح موعود اس
قوم کو جو یا جوج ماجوج سے ڈرتی ہے کہے گا کہ مجھے تا نبالا دو کہ میں اس کو پگھلا کر اُس
دیوار پر انڈیل دوں گا ۔ پھر بعد اس کے یا جوج ماجوج طاقت نہیں رکھیں گے کہ ایسی
دیوار پر چڑھ سکیں یا اس میں سوراخ کر سکیں ۔ یادر ہے کہ لوہا اگرچہ بہت دیر تک آگ
میں رہ کر آگ کی صورت اختیار کر لیتا ہے مگر مشکل سے پگھلتا ہے مگر تا نبا جلد پگھل جاتا
ہے اور سالک کے لئے خدا تعالیٰ کی راہ میں پگھلنا بھی ضروری ہے ۔ پس یہ اس بات
کی طرف اشارہ ہے کہ ایسے مستعد دل اور نرم طبیعتیں لاؤ کہ م طبیعتیں لاؤ کہ جو خدا تعالیٰ کے نشانوں کو
دیکھ کر پگھل جائیں کیونکہ سخت دلوں پر خدا تعالیٰ کے نشان کچھ اثر نہیں کرتے لیکن
انسان شیطانی حملے سے تب محفوظ ہوتا ہے کہ اوّل استقامت میں لوہے کی طرح ہو
اور پھر وہ لوہا خدا تعالیٰ کی محبت کی آگ سے آگ کی صورت پکڑ لے اور پھر دل پگھل کر اس
لوہے پر پڑے اور اس کو منتشر اور پراگندہ ہونے سے تھام لے۔ سلوک تمام ہونے کے لئے
یہ تین ہی شرطیں ہیں جو شیطانی حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے سد سکندری ہیں اور شیطانی روح
اس دیوار پر چڑھ نہیں سکتی اور نہ اس میں سوراخ کر سکتی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ یہ خدا کی رحمت
سے ہوگا اور اس کا ہاتھ یہ سب کچھ کرے گا ۔ انسانی منصوبوں کا اس میں دخل نہیں ہوگا۔ اور
جب قیامت کے دن نزدیک آجائیں گے تو پھر دوبارہ فتنہ برپا ہو جائے گا یہ خدا کا وعدہ ہے
اور پھر فرمایا کہ ذوالقرنین کے زمانہ میں جو مسیح موعود ہے ہر ایک قوم اپنے مذہب کی حمایت
میں اُٹھے گی اور جس طرح ایک موج دوسری موج پر پڑتی ہے ایک دوسرے پر حملہ کریں گے
اتنے میں آسمان پر قرناء پھونکی جائے گی یعنی آسمان کا خدا مسیح موعود کو مبعوث فرما کر ایک تیسری
قوم پیدا کر دے گا اور ان کی مدد کے لئے بڑے بڑے نشان دکھلائے گا یہاں تک کہ تمام سعید
لوگوں کو ایک مذہب پر یعنی اسلام پر جمع کر دے گا۔ اور وہ مسیح کی آواز سنیں گے اور اس کی
طرف دوڑیں گے تب ایک ہی چوپان اور ایک ہی گلہ ہوگا اور وہ دن بڑے سخت ہوں
گے۔ اور خدا ہیبت ناک نشانوں کے ساتھ اپنا چہرہ ظاہر کر دے گا۔ اور جولوگ کفر پر اصرار کرتے
ہیں وہ اسی دنیا میں باعث طرح طرح کی بلاؤں کے دوزخ کا منہ دیکھ لیں گے۔ خدا فرماتا
ہے کہ یہ وہی ہی لوگ ہیں جن کی آنکھیں میری کلام ۔ مھیں میری کلام سے پردہ میں تھیں اور جن کے کان میرے حکم
کو سن نہیں سکتے تھے کیا ان منکروں نے یہ گمان کیا تھا کہ یہ امر سہل ہے کہ عاجز بندوں کو خدا
بنا دیا جائے اور میں معطل ہو جاؤں اس لئے ہم ان کی ضیافت کے لئے اسی دنیا میں جہنم کو
نمودار کر دیں گے یعنی بڑے بڑے ہولناک نشان ظاہر ہوں گے اور یہ سب نشان اس کے
مسیح موعود کی سچائی پر گواہی دیں گے ۔ اس کریم کے فضل کو دیکھو کہ یہ انعامات اس مُشتِ خاک
پر ہیں جس کو مخالف کافر اور دجال کہتے ہیں ۔