ضمیمہ براہینِ احمدیہ حصہ پنجم

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اے یار ازل بس است روئے تو مرا بہتر نے ہزار خلد کوئے تو مرا
از مصلحتی دگر طرف بینم لیک
ہر لحظہ نگاہ ہست سوئے تو مرا
بر عزت من اگر کسے حملہ کند
صبر است طریق ہمچو خوئے تو مرا
من چیستم و چه عزتم هست مگر جنگ است ز بہر آبروئے تو مرا
ایک صاحب محمد اکرام اللہ نام نے روزانہ پیسہ اخبار مورخہ ۲۲ رمئی ۱۹۰۵ء میں میرے ان
اشتہارات کی نسبت جن میں اول دفعہ اور دوام دفعہ کے زلزلہ کی نسبت پیشگوئیاں ہیں کچھ
اعتراض شائع کئے ہیں اور میرے خیال میں وہ اعتراضات صرف تعصب کی وجہ سے نہیں
ہیں بلکہ نا سمجھی اور نہایت محدود واقفیت بھی ان کا موجب ہے۔ قوم کی حالت پر اسی وجہ سے
مجھے رونا آتا ہے کہ اعتراض کرنے کے وقت کچھ تدبر نہیں کرتے اور جنون کی طرح ایک جوش
پیدا ہو جاتا ہے یا خود نمائی کی وجہ سے یہ شوق دامن گیر ہوتا ہے کہ کسی طرح معترض بن کر ہمیں
بھی اول درجہ کے مخالفوں میں جگہ مل جائے اور یا کم سے کم لائق اور اہل علم متصور ہوں مگر
بجائے لائق کہلانے کے خود اپنے ہاتھ سے اپنی پردہ دری کرتے ہیں۔ اب اہل انصاف
اعتراضات کو سنیں اور ان کے جوابات پر غور کر کے دیکھیں کہ کیا ایسے اعتراضات کوئی
منصف مزاج جس کو کچھ بھی عقل اور دین سے حصہ ملا ہے کر سکتا ہے۔ افسوس کہ یہ لوگ
اول خود دھوکا کھاتے ہیں اور پھر لوگوں کو دھوکے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ اور اس جاہلیت کا
سا را باعث وہ جلا ہوا تعصب ہے کہ جو جہنم کی آگ اپنے اندر رکھتا ہے۔
خلاصہ اعتراض اول قولہ ۔ اب ہم مرزا صاحب کے قول سے ثابت کرتے ہیں کہ زلزلہ کی پیشگوئی
کوئی قابل وقعت چیز نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی کتاب ازالہ اوہام میں خود لکھتے ہیں کہ زلزلہ کی پیشگوئی

اولد
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
قابل وقعت چیز نہیں بلکہ مہمل اور نا قابل التفات ہے۔ الجواب۔ واضح ہو کہ معترض نے اس ۲
جگہ وہ میری عبارت پیش کی ہے کہ جو میں نے انجیل متی کی ایک پیشگوئی پر جو حضرت مسیح کی
طرف منسوب کی جاتی ہے ازالہ اوہام میں لکھی ہے۔ اور اس جگہ کافی ہوگا کہ وہی عبارت زلزلہ
کی نسبت جو انجیل متی میں حضرت مسیح کے نام پر مندرج ہے جس کو میں نے ازالہ اوہام میں نقل
کیا ہے پبلک کے سامنے پیش کر دی جائے اور پھر وہ عبارتیں جو میری پیشگوئیوں میں دونوں
زلزلوں کی نسبت بذریعہ اشتہارات شائع ہو چکی ہیں بالمقابل اس جگہ لکھ دی جائیں تا ناظرین خود
سمجھ لیں کہ کیا ان دونوں پیشگوئیوں کی ایک ہی صورت ہے یا ان میں کچھ فرق بھی ہے اور کیا میری
پیشگوئی میں بھی زلزلہ کی نسبت صرف معمولی الفاظ ہیں جو ہر ایک زلزلہ پر صادق آسکتے ہیں جیسا
کہ انجیل متی کے الفاظ ہیں یا میری پیشگوئی فوق العادت زلزلہ کی خبر دیتی ہے۔ اور اس جگہ اس
بات کا ذکر کرنا بھی بے موقعہ نہ ہوگا کہ جس سرزمین میں حضرت مسیح تھے یعنی ملک شام میں اُس
ملک کی قدیم سے ایسی صورت ہے کہ ہمیشہ اس میں زلزلے آیا کرتے ہیں جیسا کہ کشمیر میں اور
ہمیشہ طاعون بھی اُس ملک میں آیا کرتی ہے پس اُس ملک کے لئے یہ ا عجوبہ نہیں ہے کہ اُس میں
زلزلہ آوے یا طاعون پیدا ہو بلکہ کوئی بڑا زلزلہ آنا بھی عجیب بات نہیں ہے حضرت مسیح کی پیدائش
سے بھی پہلے اس میں زلزلے آچکے ہیں اور ان کی زندگی میں بھی ہمیشہ سخت اور نرم زلزلے آتے
رہے ہیں۔ پھر معمولی بات کی نسبت پیشگوئی کیا ہوگی؟ مگر ہم آگے چل کر بیان کریں گے کہ یہ
زلزلہ جس کی پیشگوئی میں نے کی تھی اس ملک کے لئے کوئی معمولی بات نہ تھی بلکہ ایک انہونی اور
فوق العادت بات تھی جس کو تمام ملک کے رہنے والوں نے فوق العادت قرار دیا بلکہ نمونہ قیامت
سمجھا اور تمام محقق انگریزوں نے بھی یہی گواہی دی اور تاریخ پنجاب بھی یہی شہادت دیتی ہے اور
نیز پرانی عمارتیں جو قریباً سولہ سو برس سے محفوظ چلی آئیں بزبان حال یہی شہادت دے رہی ہیں
مگر سب کو معلوم ہے کہ ملک شام میں تو اس کثرت سے زلزلے آتے ہیں کہ جب وہ پیشگوئی

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
حضرت مسیح کی لکھی گئی تو غالبا اس وقت بھی کوئی زلزلہ آ رہا ہوگا۔
اب ہم ذیل میں وہ پیشگوئی لکھتے ہیں جو زلزلہ آنے کی نسبت انجیل متی میں لکھی گئی
ہے جس کو حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف منسوب کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے ۔ قوم قوم پر اور
بادشاہت بادشاہت پر چڑھ آوے گی اور کال اور مری پڑے گی اور جگہ جگہ بھونچال آویں گے۔ ۳)
دیکھو انجیل متی باب ۲۴۔ یہی پیشگوئی ہے جس کی نسبت میں نے ازالہ اوہام میں وہ عبارت لکھی
ہے جو معترض نے اخبار مذکور کے صفحہ پانچ کالم اول سطر چھبیس میں درج کی ہے اور وہ یہ ہے۔
کیا یہ بھی کچھ پیشگوئیاں ہیں کہ زلزلے آئیں گے مری پڑے گی لڑائیاں ہوں گی قحط پڑیں گے۔
معترض صاحب میری اس عبارت کو لکھ کر اس سے یہ بات نکالتے ہیں کہ گویا میں نے یہ اقرار
کیا ہے کہ زلزلہ کی نسبت پیشگوئی کرنا کوئی قابل وقعت چیز نہیں اور ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ
اس عبارت سے میرا یہ مدعا نہیں ہے جو معترض نے سمجھا ہے بلکہ یہ غرض ہے کہ معمولی طور پر
ایک بات کو پیش کرنا جس میں کوئی انجو بہ نہیں اور جس میں کوئی فوق العادت امر نہیں پیشگوئی کے
مفہوم میں داخل نہیں ہو سکتا۔ مثلاً اگر کوئی پیشگوئی کرے کہ برسات کے دنوں میں کچھ نہ کچھ
بارشیں ہوں گی تو یہ پیشگوئی نہیں کہلا سکتی کیونکہ عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ برسات کے
مہینوں میں کچھ نہ کچھ بارشیں ہو جایا کرتی ہیں۔ ہاں اگر کوئی یہ پیشگوئی کرے کہ اب کی دفعہ
برسات کے دنوں میں اس قدر بارشیں ہوں گی کہ زمین میں سے چشمے جاری ہو جائیں گے اور
کوئیں پر ہو کر نہروں کی طرح بہنے لگیں گے اور گذشتہ سو برس میں ایسی بارش کی کوئی نظیر نہیں
ہوگی تو اس کا نام ضرور ایک امر خارق عادت اور پیشگوئی رکھا جائے گا سواسی اصول کے لحاظ سے
میں نے انجیل متی باب کی پیشگوئی پر اعتراض کیا تھا کہ صرف اتنا کہہ دینا کہ زلزلے آئیں گے
خاص کر اس ملک میں جس میں ہمیشہ زلزلے آیا کرتے ہیں بلکہ سخت زلزلے بھی آتے ہیں یہ
کوئی ایسی خبر نہیں ہے جس کا نام پیشگوئی رکھا جائے یا اس کو ایک امر خارق عادت ٹھہرایا جائے۔
اب دیکھنا چاہیئے کہ کیا اُن ہر سہ اشتہارات میں بھی جو میں نے زلزلہ کی نسبت پیشگوئی

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کے طور پر ملک میں شائع کئے ایسی ہی معمولی خبر پائی جاتی ہے جس میں کوئی امر خارق عادت
نہیں۔ اگر در حقیقت ایسا ہی ہے تو پھر زلزلہ کی نسبت میری پیشگوئی بھی ایک معمولی بات ہوگی ۔
زلزلہ کی نسبت میرے اشتہارات کے الفاظ یہ ہیں ۔ یکم مئی ۱۹۰۴ء میں مجھے خدا تعالیٰ کی طرف
سے یہ وحی ہوئی تھی جس کو میں نے اخبار الحکم اور البدر میں شائع کرا دیا تھا۔ عفت الديار
محلها و مقامها - یعنی اس ملک کا ایک حصہ مٹ جائے گا ۔ اس کی وہ عمارتیں جو عارضی سکونت
کی جگہ ہیں اور وہ عمارتیں جو مستقل سکونت کی جگہ ہیں دونوں نابود ہو جائیں گی ان کا نام ونشان
نہیں رہے گا۔ اور الدیار پر جو الف لام ہے وہ دلالت کرتا ہے جو خدا تعالیٰ کے علم میں اس ملک
میں سے وہ خاص خاص جگہ ہیں جن پر یہ تباہی آئے گی اور وہ خاص حصہ ملک کے مکانات ہیں
جو زمین سے برابر ہو جائیں گے۔ یہ کس قدر فوق العادت پیشگوئی ہے اور کس شد و مد سے اس
میں آئندہ واقعہ کا ذکر ہے جس کی سولہ سو برس تک بھی اس ملک میں نظیر نہیں پائی جاتی ۔ چنانچہ
انگریزی اخباروں کے پڑھنے سے معلوم ہوگا کہ بڑے بڑے طبقات الارض کے محقق اس ملک
کی نسبت یہ فوق العادت واقعہ قرار دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ یورپ کے بڑے بڑے محققوں
کی شہادت سے شائع ہو چکا ہے کہ سولہ سو برس تک بھی پنجاب میں اس زلزلہ کی نظیر نہیں پائی
جاتی اور تمام اخبار میں اس مضمون سے بھری پڑی ہیں کہ یہ زلزلہ نمونہ قیامت تھا۔ پس جبکہ اس
وحی الہی میں جو میرے پر ہوئی یہ فوق العادت مضمون ہے کہ اس حادثہ سے عمارتیں نابود
ہو جائیں گی اور ایک حصہ اس ملک کا تباہ ہو جائے گا تو پھر نہایت افسوس ہے کہ ایسی عظیم الشان
پیشگوئی کو جو ایک ملک کے تباہ ہونے کی خبر دیتی ہے انجیل کی ایک معمولی خبر کے برابر ٹھہرایا
جائے جو زلزلے آئیں گے اور وہ بھی اُس ملک میں جو زلزلوں کا گھر ہے کیا کسی پیشگوئی کے اس
سے زیادہ الفاظ ڈرانے والے ہو سکتے ہیں۔ ہر ایک منصف مزاج خود سوچ لے کہ کیا اس ملک
پنجاب کے لئے زلزلہ کی پیشگوئی کے الفاظ اس سے زیادہ فوق العادت ہو سکتے ہیں جو وحی ربانی
عفت الديار محلّها ومقامها میں پائے جاتے ہیں ۔ جس کے یہ معنے

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
لد
ہیں کہ ایک حصہ ملک کا ایسا تباہ ہو جائے گا کہ اس کی عمارتیں سب نابود ہو جائیں گی نہ سرا ئیں باقی
رہیں گی نہ مستقل سکونت کی جگہ۔ اس جگہ ادنی عربی دان بھی الدیار کے الف لام کو ذہن میں رکھ کر
سمجھ سکتا ہے کہ الدیار سے ایک حصہ اس ملک کا مراد ہے اور عفت کے لفظ سے یہی مطلب ہے کہ
اس حصہ ملک کے سب مکانات گر جائیں گے نابود ہو جائیں گے نا پدید ہو جائیں گے
پس کوئی مجھ کو سمجھا وے کہ اس ملک کے لئے ایسا واقعہ پہلے اس سے کب پیش آیا تھا ورنہ ایمانداری ۵
سے بعید ہے کہ انسان بے حیا ہو کر جھوٹ بولے اور اس خدا کا خوف نہ کرے جس کا ہاتھ ہر ایک
وقت سزاد ینے پر قادر ہے۔ اور پھر اشتہار الوصیت میں جو ۲۷ فروری ۱۹۰۵ء میں زلزلہ سے پہلے
شائع کیا گیا تھا یہ عبارت درج ہے۔ اس وقت جو آدھی رات کے بعد چار بج چکے ہیں بطور کشف
میں نے دیکھا ہے کہ دردناک موتوں سے عجیب طور پر شور قیامت برپا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی الہام
ہوا کہ موتا موتی لگ رہی ہے اب سوچو کہ کیا ایک آئندہ واقعہ کی ان الفاظ سے پیشگوئی کرنا کہ وہ
نمونہ قیامت ہوگا۔ اور شور قیامت اس سے برپا ہوگا وہ پیشگوئی اس پیشگوئی سے مساوی ہو سکتی
ہے جو معمولی الفاظ میں کہا جائے جو زلزلے آویں گے۔ خاص کر شام جیسے ملک میں جو اکثر
زلزلوں اور طاعون کی جگہ ہے اگر خدا تعالیٰ کا خوف ہو تو خدائے تعالیٰ کی پیشگوئی کے انکار میں اس
قدر دلیری کیونکر ہو۔ یہ میرے پر حملہ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ پر حملہ ہے جس کا وہ کلام ہے اور یہ کہنا کہ
عَفَتِ الديار محلّها و مقامها یه لبيد بن ربیعہ کے ایک بیت کا پہلا مصرعہ ہے
اگر کسی کو ان معنوں میں شک ہو تو اسے اللہ تعالیٰ کی قسم ہے کہ کسی مخالف عربی دان کو قسم دے کر
پوچھ لے کہ کیا اس الہام عَفَتِ الدیار میں عمارتوں کا گرنا ۔ نابود ہو جانا اور ایسے مکانات کارگر نا جو
عارضی آمد و رفت کے لئے مقرر ہوتے ہیں جیسا کہ دھرم سالہ اور کانگڑہ کے پہاڑ کی لاٹاں والی کا
مندر یا دائمی بود و باش کے مکانات کا گرنا ثابت نہیں ہوتا ؟ ظاہر ہے کہ ایسے کھلے طور پر ثابت ہوتا
ہے جس سے آگے تو ضیح کی ضرورت نہیں ۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
یہ بھی خدا تعالیٰ پر گستاخانہ حملہ ہے وہ ہر ایک شخص کے قول کا وارث ہے لبید ہو یا کوئی اور ہو۔
اُسی کی توفیق سے شعر بھی بنتا ہے۔ پس اگر اس نے ایک شخص کے کلام کو لے کر بطور وحی القا
کر دیا تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ اور اگر یہ اعتراض ہو سکتا ہے تو پھر اس بات کا کیا جواب
ہے کہ قرآن شریف میں جو یہ آیت ہے فتبارک الله احسن الخالقین ۔ یہ بھی دراصل
ایک انسان کا کلام تھا۔ یعنی عبداللہ بن ابی سرح کا جو ابتداء میں قرآن شریف کی بعض آیات کا
کا تب بھی تھا پھر مرتد ہو گیا وہی کلام اس کا بغیر کمی بیشی کے فرقان مجید میں نازل ہو گیا اور یہ
وحی الہی کہ عفت الديار محلها و مقامها اس کے حروف قرآن شریف کی آیت موصوفہ
کے حروف سے بھی زیادہ نہیں ہیں ۔ یعنی فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ سے بلکہ اس کے
اکیس حرف ہیں مگر آیت قرآنی کے بائیں حرف ۔ پھر معترض کا اس وحی الہی پر یہ کہاوت سنانا
کہ کجا کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا۔ بھان متی نے کنبہ جوڑا اُس کو ذرا سوچنا چاہیے کہ اُس نے
در حقیقت قرآن شریف پر حملہ کر کے اپنی عاقبت درست کر لی ہے۔ اور قرآن شریف میں
صرف یہی وحی نہیں جو اس بات کا نمونہ ہو جو وہ پہلے انسانی کلام تھا اور پھر اُس سے خدا تعالیٰ کی
وحی کا توارد ہوا بلکہ بہت سے ایسے نمونے پیش ہو سکتے ہیں جہاں انسانی کلام سے خدا تعالیٰ
کے کلام کا تو ارد ہوا جیسا کہ قرآن شریف کو بہت جگہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے کلام سے تو ارد
ہوا ہے جس سے علماء بے خبر نہیں ہیں۔ اور جن کی ایک بڑی فہرست پیش ہو سکتی ہے۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ معترض دراصل قرآن شریف سے منکر ہے ورنہ ایسا گستاخی اور بے ادبی کا
کلمہ ہرگز اس کے منہ پر نہ آتا۔ کیا کوئی مومن ایسا اعتراض کسی پر کر سکتا ہے؟ کہ وہ اعتراض
بعینہ قرآن شریف پر آتا ہو۔ نعوذ باللہ ہر گز نہیں ۔
اگر چہ گناہ ہزاروں قسم کے ہوتے ہیں مگر نہایت درجہ کا لعنتی وہ شخص ہے جو خدا تعالیٰ کے پاک کلام پر اعتراض
کرے۔ جاہل جلدی سے اور گستاخی سے اور خوش ہو کر خدا تعالیٰ کے کلام پر اعتراض کرتا ہے اور اس قدوس سے
لڑتا ہے مگر وہ مر جاتا تو اس سے بہتر تھا۔ منہ
ا المومنون : ۱۵

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
پھر معترض کا پیشگوئی عفت الديار پر ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ عفت کا لفظ جو ماضی کا
صیغہ ہے اس کا ترجمہ مضارع کے معنوں میں کیا گیا ہے حالانکہ اس کا ترجمہ ماضی کے معنوں
L
میں کرنا چاہئے تھا۔ اس اعتراض کے ساتھ معترض نے بہت شوخی دکھلائی ہے۔ گویا مخالفانہ
حملہ میں اس کو بھاری کامیابی ہوئی ہے۔ اب ہم اس کی کس کس دھوکا دہی کو ظاہر کریں جس
شخص نے کافیہ یا ہدایت الخو بھی پڑھی ہوگی ۔ وہ خوب جانتا ہے کہ ماضی مضارع کے معنوں پر
بھی آجاتی ہے بلکہ ایسے مقامات میں جبکہ آنے والا واقعہ متکلم کی نگاہ یہ متکلم کی نگاہ میں یقینی الوقوع
ہو مضارع کو ماضی کے صیغہ پر لاتے ہیں تا اس امر کا یقینی الوقوع ہونا ظاہر ہو۔ اور
قرآن شریف میں اس کی بہت نظیریں ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ
فَإِذَا هُمْ مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنْسِلُونَ اور جیسا کہ فرماتا ہے وَإِذْ قَالَ اللهُ
يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ءَ اَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمَّيَ الْهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ
قَالَ اللهُ هُذَا يَوْمُ يَنْفَعُ الصَّدِقِيْنَ صِدْقُهُمْ اور جیسا کہ فرماتا ہے وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ
مِنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقْبِلِينَ اور جیسا کہ فرماتا ہے وَنَادَى أَصْحَبُ الْجَنَّةِ أَصْحَبَ
النَّارِ أَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا قَالُوا ﴿۷﴾
نعم اور جیسا کہ فرماتا ہے تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ ہے تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ
اور جیسا کہ فرماتا ہے وَلَوْ تَرَى إِذْ وَ قِفُوا عَلَى النَّارِ اور جیسا کہ فرماتا ہے وَلَوْ تَرَى
اذْ وَقِفُوا عَلَى رَبِّهِمْ قَالَ أَلَيْسَ هُذَا بِالْحَقِّ قَالُوا بَلَى وَرَبَّنَا اب معترض صاحب
مثلاً جس شخص کو بہت سی زہر قاتل دی گئی ہو وہ کہتا ہے کہ میں تو مر گیا۔ اور ظاہر ہے کہ مر گیا ماضی کا صیغہ ہے
مضارع کا صیغہ نہیں ہے۔ اس سے مطلب اس کا یہ ہوتا ہے کہ میں مر جاؤں گا ۔ اور مثلاً ایک وکیل جس کو ایک قوی
اور کھلی کھلی نظیر فیصلہ چیف کورٹ کی اپنے مؤکل کے حق میں مل گئی ہے وہ خوش ہو کر کہتا ہے کہ بس اب ہم نے فتح پالی
حالانکہ مقدمہ ابھی زیر تجویز ہے کوئی فیصلہ نہیں لکھا گیا ۔ پس مطلب اس کا یہ ہوتا ہے کہ ہم یقینا فتح پالیں گے اسی
لئے وہ مضارع کی جگہ ماضی کا صیغہ استعمال کرتا ہے۔ منہ
المآئدة: ١١٧
ا پس : ۵۲
اللهب : ٢-٣ الانعام: ۲۸
المائدة : ١٢٠ الحجر : ۴۸ ه الاعراف: ۴۵
الانعام: ٣١

آج 10 میں سے 10 باقی