اعتراض: وحی کا تعلق طاعون سے ہے

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
یا آپ جاہلوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ اور کیا ہم نے جھوٹ بولا ہے یا آپ جھوٹ بولتے ہیں؟
لعنة الله علی الکاذبین۔ اخبار الحکم موجود ہے۔ اس کے دونوں پر چوں کو دیکھ لو اور یہ اخبار
زلزلہ موعودہ سے ایک سال پہلے ملک میں شائع ہو چکی ہے۔ گورنمنٹ میں بھی پہنچ چکی ہے
اب بتلاؤ کس تعصب نے آپ کو اس جھوٹ پر آمادہ کیا جو آپ دعویٰ کر بیٹھے جو زلزلہ کا ذکر
پیشگوئی میں موجود ہی نہیں ہے۔
☆
قوله ۔ ۱۹۰۲ء ۔ یہ الہام ۳۱ مئی ۱۹۰۲ کے الحکم کے صفحہ کالم ۴ پر موجود ہے اور اس کے سامنے
صاف طور پر جلی قلم سے لکھا ہوا ہے۔ متعلق طاعون ۔
اقول ۔ اس میں کیا شک ہے کہ یہ زلزلہ بھی طاعون کا ایک ضمیمہ ہے اور اس سے متعلق ہے
کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار فرما دیا ہے کہ زلزلہ اور طاعون دونوں تیری تائید کے لئے
ہیں پس زلزلہ در حقیقت طاعون سے ایک تعلق رکھتا ہے کیونکہ طاعون بھی میرے لئے خدا تعالیٰ کی ۱۳
طرف سے ایک نشان ہے اور ایسا ہی زلزلہ بھی۔ پس اسی وجہ سے دونوں کو باہم تعلق ہے اور
دونوں ایک ہی امر کے مؤید ہیں۔ اور اگر یہ وہم دل میں پیدا ہو کہ اس فقرہ سے مراد در حقیقت
طاعون ہی ہے تو یہ وہم درحقیقت فاسد ہے کیونکہ جو چیز کسی چیز سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ
در حقیقت اس کا عین نہیں ہو سکتی ماسوا اس کے قرینہ قویہ اس جگہ موجود ہے کہ اس فقرہ سے
مراد در حقیقت طاعون نہیں ہے یعنی جب کہ پہلے اس سے یہ الہام موجود ہے کہ زلزلہ کا دھکا تو
پھر ذرہ انصاف اور عقل کو دخل دے کر خود سوچ لینا چاہیے کہ عمارتوں کا گرنا اور بستیوں کا معدوم ہونا کیا
یہ طاعون کی صفات میں سے ہو سکتا ہے بلکہ یہ تو زلزلہ کی صفات میں سے ہے اس قدر منہ زوری
ایک پرہیز گار انسان میں نہیں ہو سکتی کہ جو معنے ایک عبارت کے الفاظ سے پیدا ہو سکتے ہیں
کو پڑھیں جو ۱۹۰ ء میں شائع ہوا تھا اور پھر مواہب الرحمن کے صفحہ ۸۶ کو پڑھیں جو ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئی تھی اور پھر اپنی
ایمانی حالت پر روویں۔ منہ
حاشيه
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے الحکم ۳۱ مئی ۱۹۰۴ء صفحہ ۹ کالم نمبر ۴ “ ہونا چاہیے ۔ (ناشر)

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور جو اس کے سیاق اور سباق سے مترشح ہورہے ہیں اور جو معنے واقعہ کے ظہور سے کھل گئے ہیں
اور انسانی کانشنس نے قبول کر لیا ہے کہ جو کچھ ظاہر ہوا ہے وہ وہی ہے جو عفت الديار کے
الہام سے نکلتا ہے پھر اس کے انکار پر اصرار کرے اگر فرض بھی کر لیں کہ خود ملہم نے اپنے اجتہاد
کی غلطی سے اس حادثہ کو جو عفت الدیار کے الہام سے ظاہر ہوتا ہے طاعون ہی سمجھ لیا تھا تو اس کی
به غلطی که قبل از وقوع ہے مخالف کے لئے کوئی حجت نہیں ۔ دنیا میں کوئی ایسا نبی یا رسول نہیں گذرا
جس نے اپنی کسی پیشگوئی میں اجتہادی غلطی نہ کی ہو تو کیا وہ پیشگوئی آپ کے نزد یک خدا تعالیٰ
کا ایک نشان نہ ہوگا اگر یہی کفر دل میں ہے تو دبی زبان سے کیوں کہتے ہو پورے طور پر اسلام
پر کیوں حملہ نہیں کرتے کیا کسی ایک نبی کا نام بھی لے سکتے ہو جس نے کبھی اجتہادی طور پر اپنی
کسی پیشگوئی کے معنے کرنے میں غلطی نہیں کھائی۔ تو پھر بتلاؤ کہ اگر فرض بھی کر لیں کہ لفظ متعلق
کے معنے بعینہ طاعون ہے تو کیا یہ حملہ تمام انبیاء پر نہیں ۔ عفت الدیار کے الہامی فقرہ پر نظر ڈال
۱۵﴾ کر صاف ظاہر ہے کہ اس فقرہ سے مراد یہ ہے کہ وہ ایسا حادثہ ہوگا کہ ایک حصہ ملک کی عمارتیں
اس سے گر جائیں گی۔ اور نابود ہو جائیں گی ۔ اور ظاہر ہے کہ طاعون کا عمارتوں پر کچھ اثر نہیں
ہوتا ۔ پس اگر ایڈیٹر اخبار الحکم نے ایسا لکھ بھی دیا کہ یہ فقرہ طاعون سے متعلق ہے اور تعلق سے
وہ معنے سمجھے جائیں جو معترض نے کئے ہیں تو غایت مافی الباب یہ کہا جائے گا کہ ایڈیٹر الحکم نے
ایسا لکھنے میں غلطی کی۔ اور ایسی غلطی خود انبیاء علیهم السلام سے پیشگوئیوں کے سمجھنے میں
بعض دفعہ ہوتی رہی ہے۔ جیسا کہ ذهب وھلی کی حدیث بخاری میں موجود ہے اور اس کے
لفظ یہ ہیں ۔ قال ابو موسى عن النبي صلى الله عليه وسلم رئيت في المنام اني
اهاجر من مكة الى ارض بها نخل فذهب وهلى الى انها اليمامة اوهجر فاذا
هي المدينة يثرب (بخاری جلد ثانى باب هجرة النبي صلى الله عليه و سلم
واصحابه الى المدينه ( یعنی ابو موسیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے مکہ سے ایک ایسی
زمین کی طرف ہجرت کی ہے جس میں کھجوروں کے درخت ہیں۔ پس میرا خیال اس طرف گیا کہ
وہ زمین یمامہ یاز مین ہجر ہے مگر وہ مدینہ نکلا یعنی یثرب ۔ اب دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
جن کی رؤیا وحی ہے اور جن کا اجتہاد سب اجتہادوں سے اسلم اور اقوئی اور اصح ہے اپنی رؤیا کی یہ
تعبیر کی تھی کہ یمامہ یا ہجر کی طرف ہجرت ہوگی۔ مگر وہ تعبیر صیح نہ نکلی۔ پس کیا یہ پیشگوئی آپ کے
نزدیک پیشگوئی نہیں ہے؟ اور کیا آپ طیار ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایک حملہ
کر دیں۔ پس جب کہ اجتہادی غلطی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی شریک ہیں تو پھر آپ کا یہ کیا
ایمان ہے کہ تعصب کے جوش میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی بھی کچھ پروا نہیں کرتے اور
خدا تعالیٰ سے کچھ شرم نہیں۔ اور پھر سچے منصف بن کر اور خدا ترسی کا دھیان رکھ کر عفت الدیار
کے الفاظ کی طرف دیکھنا چاہیے کہ اس کے الفاظ طاعون پر صادق آتے ہیں یا زلزلہ پر۔ کیا یہ
ایمانداری ہے کہ جب کہ واقعہ موعودہ کے ظہور نے عفت الدیار کے معنوں کو خود کھول دیا پھر بھی
اس سے مراد طاعون ہی سمجھیں ۔ اس پیشگوئی کے الفاظ صاف طور پر پکار رہے ہیں کہ وہ ۱۲
ایک حادثہ ہے جس سے عمارتیں گر جائیں گی اور ایک حصہ ملک کی بستیوں کا نا بود ہو جائے
گا۔ اگر آپ عربی نہیں جانتے تو کسی عربی دان سے پوچھ لیں کہ عفت الديار محلها و مقامها
کے کیا معنے ہیں اور اگر کسی پر اعتبار نہ ہو تو اس مصرع کے معنے جو شارح نے لکھے ہیں وہ
دیکھ لیں اور وہ معنے یہ ہیں اِنْدَرَسَتْ دِيَارُ الْأَحْبَابِ وَالْمَحَى مَا كَانَ مِنْهَا
لِلْحَوْلِ وَمَا كَانَ لِلأَقَامَةِ ( دیکھو معلقہ چہارم شرح مصرع اول ) یعنی دوستوں کی
بستیاں اور اُن کے گھر نا بود ہو گئے اور وہ عمارتیں نابود ہوگئیں جو چند روزہ اقامت کے لئے
تھیں جیسے سرائے یا قوموں کی زیارت گا ہیں ۔ ا تا ہیں ۔ اور وہ عمارتیں بھی نابود ہو گئیں جو مستقل
سکونت کی تھیں ۔ اب بتلاؤ یہ معنے طاعون پر کیونکر صادق آسکتے ہیں اور طاعون کو عمارتوں
کے گرنے سے کیا تعلق ہے۔ ان معنوں میں اور خدا تعالیٰ کی وحی کے معنوں میں صرف ماضی اور
☆
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے لِلْحَلُولِ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
مضارع کا فرق ہے یعنی لبید نے اس جگہ ماضی کے معنے ملحوظ رکھے اور خدا تعالیٰ کے کلام میں
اس جگہ استقبال کے معنے ہیں ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ ایک حصہ ملک کی عمارتیں اور
بستیاں نابود ہو جائیں گی۔ نہ عارضی سکونتیں باقی رہیں گی نہ مستقل سکونتیں ۔ اب بتلاؤ کہ کیا
یہ معنے طاعون پر صادق آسکتے ہیں؟ اب ہٹ دھرمی کرنا کیا فائدہ۔ ناحق کی ضد دو ہی قسم کے
آدمی کیا کرتے ہیں یا سخت احمق یا سخت بے ایمان اور متعصب ۔ پھر اگر آپ وہی اعتراض
پیش کریں جس کا پہلے بھی جواب دیا گیا ہے یعنی یہ کہ یہ ماضی کا صیغہ ہے اور لبید رضی اللہ عنہ
نے ماضی کے معنوں پر استعمال کیا ہے تو اس کا جواب پہلے بھی گزر چکا ہے کہ اب یہ کلام لبید
کا نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے ۔ خدا تعالیٰ نے جابجا قرآن شریف میں عظیم الشان
پیشگوئیوں کو ماضی کے لفظ سے بیان کیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَبَّتْ يَدَا ابی
لَهَبٍ وَتَبَّ مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ اب ذره اب ذرہ کچھ انصاف کو کام با کو کام میں لا کر
جواب دو کہ اس پیشگوئی کے الفاظ ماضی کے صیغہ میں ہیں یا مضارع کے صیغہ میں ۔ عقل مند
کے لئے تو یہ ایک سخت ندامت کا موقعہ ہے بلکہ ایسی غلطی مرنے کی جگہ ہو جاتی ہے جب کہ
ایک شخص با وجود دعوے علم ایک بدیہی امر کا انکار کرے۔ مگر میں سمجھ نہیں سکتا کہ ان
جوابات کے پرکھنے کے بعد آپ کی کیا حالت ہوگی ۔ انسان کو ایسا طریق اختیار کرنے
سے کیا فائدہ جس سے ایک طرف حق کو ترک کر کے خدا تعالیٰ کو ناراض کرے اور دوسری
طرف ناحق پر ضد کر کے شرمندگی اور رُسوائی اُٹھاوے اور خدا تعالیٰ کی کلام میں جو اکثر
پیشگوئیوں کو ماضی کے صیغہ میں بیان کیا گیا ہے اس کی اصل فلاسفی یہ ہے کہ ہر ایک وان واقعہ جو
زمین پر ہونے والا ہے وہ پہلے ہی آسمان پر ہو چکتا ہے۔ پس آسمان کے لحاظ سے گویا وہ واقعہ
بائبل میں بھی بہت جگہ آئندہ واقعات کو ماضی کے صیغہ میں بیان کیا گیا ہے جیسا کہ یہ فقرہ بابل گر پڑا ، بابل
گر پڑا۔ دیکھو یسعیاہ باب ۲۱ آیت ۵ اور جیسا یہ فقرہ ۔ ہائے نبو پر کہ وہ ویران ہو گیا۔ قریتیم رسوا ہوا۔ دیکھو
بر میاه باب ۴۸- آیت ا- منه
ل اللهب : ٣٢
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے آیت ۹ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
زمانہ ماضی سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی بناء پر یہ امر ہے کہ عام لوگوں کو بھی جو صد ہا سچی خوا ہیں آتی
ہیں تو ان خوابوں میں بھی آئندہ ہونے والی بات کو ماضی کے طور پر بتلایا جاتا ہے ۔ مثلاً کسی
کے گھر میں جولڑ کا پیدا ہوتا ہے تو دکھلایا جاتا ہے کہ لڑکا پیدا ہو گیا یا لڑکی پیدا ہو گئی یا ایسی چیز
اس کو مل گئی جس کی تعبیر لڑکا ہے۔ اور پیشگوئیوں کو ماضی کے لفظ پر لانا اور پھر مضارع کے
معنوں پر استعمال کرنا نہ صرف قرآن شریف میں ہے بلکہ پہلی کتابوں میں بھی یہ محاورہ شائع
متعارف ہے اور ایک بچہ بھی انکار نہیں کر سکتا۔ اور حدیثوں میں بھی بکثرت یہ محاورہ موجود
ہے۔عن انس رضي الله عنه قال، قال النبي صلى الله عليه وسلم خربت
خيبر ۔ انا اذا نزلنا بساحة قوم فساء صباح المنذرین خیبر پر فتح پانے سے پہلے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ خیبر خراب ہو گیا اور ہم جب کسی قوم کے صحن میں
اُتریں پس اس قوم کی نا مبارک صبح ہے جو ڈرائی گئی ۔ پس آپ نے اس جگہ ماضی کا صیغہ
استعمال کیا ۔ اور مقصود یہ تھا کہ آئندہ خراب ہوگا ۔
غرض یہ ایک پیشگوئی تھی جو ماضی کے صیغہ میں کی گئی تھی اور دراصل مضارع کے معنے رکھتی
تھی یعنی استقبال کے۔ پس اسی طرح یہ بھی ایک پیشگوئی ہے یعنی عفت الديار محلها
ومقامها جو ماضی کے صیغہ میں ہے اور معنی استقبال کے رکھتی ہے اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں
الدیار سے مراد ایک حصہ ملک کا ہے جیسا کہ الف لام اس پر دلالت کرتا ہے اسی وجہ سے
لبید رضی اللہ عنہ نے بھی الدیار سے مراد عام طور پر دیار مراد نہیں لی بلکہ دیا ر ا حباب مراد لی ہے
اور اس جگہ یعنی خدا کی کلام میں جو عفت الديار محلها و مقامها ہے محل سے مراد
ہندوؤں کی قدیم زیارت گاہیں ہیں یعنی وہ مندر ہیں جو قدیم زمانہ سے دھرم سالہ اور کانگڑہ ﴿۱۸﴾
میں موجود تھے جن کی بنیاد کا زمانہ کم سے کم سولہ سو برس ثابت ہے اور مقام سے مراد وہ
عمارتیں ہیں جو دائمی سکونت کے لئے اس نواح میں بنائی گئی تھیں اور خدا تعالیٰ نے اس
پیشگوئی میں یہ خبر دی تھی کہ وہ مندر یعنی بت خانے بھی گر جائیں گے جن کا گرنا اشاعت توحید

آج 10 میں سے 10 باقی