اعتراض: کوئی الہام ایسا نہیں جس میں زلزلے کی خبر ہو
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کے لئے بطور ارہاص کے ہے۔ اور دوسری عمارتیں بھی گر جائیں گی ۔ چنانچہ ایسا ہی وقوع میں آیا
پس جب کہ ظاہر الفاظ کے رو سے پیشگوئی ظہور میں آگئی تو اب اس سے انکار کرنا جھک مارنا ہے
ظاہر الفاظ حق رکھتے ہیں کہ معنی کرنے میں اُن کی رعایت ہو اور صرف عن الظاهر اس وقت
سراسر حماقت ہے جب کہ ظاہری صورت میں پیشگوئی کے الفاظ پورے ہو جائیں۔ اگر یہ فقرہ
انسان کا افترا ہوتا یعنی یه فقره که عفت الديار محلها و مقامها اور اس سے مراد طاعون
ہوتی تو ایسا مفتری کبھی یہ فقرہ استعمال نہ کر سکتا کیونکہ اس کو عقل منع کرتی کہ طاعون کی نسبت
وہ لفظ استعمال کرے جو طاعون پر صادق نہیں آسکتے کیونکہ طاعون سے عمارتیں نہیں گرتیں
اور اگر اجتہاد کے طور پر قبل از وقت صحیح معنے نہ کئے گئے تو اس کا نام اجتہادی غلطی ہے اور
بعد از وقت جب حقیقت کھل گئی تب صحیح معنوں کو نہ ماننا اس کا نام شرارت اور بے ایمانی اور
ہٹ دھرمی ہے۔
قوله ۔ ہم تو آپ سے وہ الہام پوچھتے ہیں جس میں آپ نے یہ خبر دی ہو کہ زلزلہ آئے گا
لیکن ایسا الہام آپ قیامت تک پیش نہیں کر سکتے ۔
اقول ۔ میں کہتا ہوں کہ جس قیامت کو آپ دُور سمجھتے تھے وہ قیامت تو آپ پر آ گئی۔ دیکھو اخبار
الحکم صفحه ۱۵ کالم نمبر ۲ مورخہ ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ء جس میں تصریح کر دی گئی ہے کہ زلزلہ کا دھنگا آئے گا
اور پھر پانچ ماہ بعد اس مئی ۱۹۰۴ء میں اس دھکا کی عظمت اور قوت اس وحی الہی میں بیان فرمائی گئی
ہے یعنی یہ کہ عفت الديار محلها و مقامها جس کے یہ معنے ہیں کہ وہ ایسا دھکا ہوگا جس سے
اس ملک پنجاب کی ایک حصہ کی بستیاں تباہ ہو جائیں گی۔ اور عمارتوں کا نام ونشان نہیں رہے گا۔
خواہ وہ عارضی سکونتیں تھیں جیسا کہ دھرم سالہ اور کانگڑہ میں ہندوؤں کے پوجا کے مندر تھے اور خواہ
مستقل سکونتیں تھیں جیسا کہ دھرم سالہ اور کانگڑہ وغیرہ کی مستقل سکونتوں کی جگہ تھیں۔ اب آپ
فرمائیے کہ وہ قیامت جس کو آپ بہت دور سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ ایسا الہام تم قیامت تک پیش
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
نہیں کر سکتے وہ قیامت آپ پر آگئی یا نہیں؟ ہر یک سمجھ سکتا ہے کہ اُس قیامت نے ضرور آپ کو 19
پکڑ لیا کیونکہ جس زلزلہ کی پیشگوئی سے آپ منکر ہیں اس کا صریح طور پر ذکر ۲۴ دسمبر ۱۹۰۳ء کے
اخبار الحکم کے صفحہ ۱۵ کالم نمبر ۲ میں موجود ہے ۔ ذرا آنکھیں کھولو اور پڑھ لو اور کسی چپنی میں پانی
ڈال کر ڈوب مرو۔ پس یہی زلزلہ مذکورہ بالا ہے جس کی صفات ظاہر کرنے کے لئے وحی الہی
عفت الديار پہلی وحی کے بعد نازل ہوئی۔ تو کیا اب تک آپ پر قیامت نہ آئی ؟ اگر کہو کہ
قیامت کو تو لوگ مرجائیں گے اور میں اب تک زندہ موجود ہوں تو اس کا ا جواب یہ ہے کہ
در حقیقت آپ ذلت کی موت سے مر چکے ہیں اور یہ جسمانی زندگی روحانی موت کے بعد کچھ
چیز نہیں۔ کیا وہ شخص بھی زندہ کہلا سکتا ہے جس نے بڑے زور وشور سے یہ دعوی کیا تھا کہ پیشگوئی
میں ہرگز زلزلہ کا ذکر نہیں اور بڑے گھمنڈ سے اس بات پر اصرار کیا تھا کہ قیامت تک تم ایسی
پیشگوئی پیش نہیں کر سکتے جس میں زلزلہ کا ذکر ہو اور پھر اس کو دکھلایا گیا کہ وہ پیشگوئی موجود ہے
جس میں صریح الفاظ میں زلزلہ کا ذکر ہے جو عفت الدیار کے الہام سے بھی پانچ ماہ پہلے الحکم
میں شائع ہو چکی ہے اور الہام عفت الديار محلها و مقامها اُسی زلزلہ مذکورہ کی عظمت
بیان کرتا ہے کہ وہ ایسا ہو گا اس لئے اس میں دوبارہ زلزلہ کا لفظ لانے کی ضرورت نہ تھی۔
اب بتلاؤ کہ ایسی زندگی بھی کیا خاک زندگی ہے کہ ایک بات کا قیامت تک نہ ہونے کا
دعوی کیا اور وہ بغل میں سے ہی نکل آئی۔
بمردی که تا زیستن مرد را
جہنم کزو داد فرقان خبر
از زندگانی بترک حیا
به
بسوزد
درو کاذب بد گہر
جو شخص اندھا اور مردہ نہ ہو سمجھ سکتا ہے کہ جس قدر اس پیشگوئی کے لئے صفائی اور قوت بیان
چاہیے وہ سب اول درجہ پر اس پیشگوئی میں موجود ہے بلکہ اس سے بڑھ کر اور اس سے
انکار ایک ایسی ہٹ دھرمی ہے جس سے صریح سمجھا جاتا ہے کہ ایسے شخص کو خدا پر ایمان