اعتراض: احمد بیگ کی بیٹی کا واقعہ الہامات کی رونق کو دور کرتا ہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
سے بھی نشان ظاہر ہوئے ۔ اور آسمان سے بھی اور دوستوں میں بھی اور دشمنوں میں بھی اور کوئی
مہینہ شاذ و نادر اس سے خالی جاتا ہوگا کہ کوئی نشان ظاہر نہ ہو۔ اور اب بھی فوق العادت نشان
ہے۔
کا وعدہ عدہ ہے جس کا نام قیامت خیز زلزلہ رکھا گیا ہے جو دنیا کو وہ ہاتھ دکھائے گا جس کو کبھی دنیا
نے دیکھا نہیں ہوگا۔ پس اگر خدا کا خوف ہے تو کیوں کچھ عرصہ تک صبر نہیں کیا جاتا۔ یہ زلزلہ
محض اس لئے ہوگا کہ تا خدا صادق کے صدق کو ظاہر کرے اور انسانوں کو موقع دے کہ وہ
راستی کو ایک چمکتے ہوئے نشان کے ساتھ دیکھ لیں اگر چہ اس کے بعد ایمان لانا کچھ بہت
قابل عزت نہیں ہو گا مگر تا ہم قبول کرنے والے اس رحمت سے حصہ لیں گے جو ایمان داروں
کے لئے تیار کی گئی ہے۔
قوله : کیا احمد بیگ کی لڑکی کا قصہ مرزائی الہامات کی رونق کو دور نہیں کرتا ؟
اقول ۔ اے معترض صاحب ! کیا پہلے بیہودہ اعتراضات کی ندامت آپ کے لئے کچھ
تھوڑی تھی کہ اس لغو اعتراض کی ندامت کا بھی آپ نے حصہ لے لیا۔ اب آپ کان
کھول کر سنیئے کہ اس پیشگوئی کے دو حصہ تھے اور دونوں شرطی تھے۔ ایک حصہ شرطی طور پر ۲۵
احمد بیگ کی وفات کے متعلق تھا ۔ یعنی اس میں یہ پیشگوئی تھی کہ اگر وہ خدا تعالیٰ کی
قرارداد شرطوں کا پابند نہ ہو تو تین برس پورے ہونے سے پہلے ہی فوت ہو جائے گا۔ اور
نہ صرف وہی بلکہ اس کے ساتھ اور کئی موتیں اس کے اقارب کی ہوں گی ۔ پس چونکہ وہ
شوخی کی راہ سے کسی شرط کا پابند نہ ہو سکا اس لئے خدا نے اس کو میعاد پوری ہونے سے
پہلے ہی اس جہان سے اُٹھا دیا اور کئی موتیں اور بھی ساتھ ہوئیں ۔ مگر دوسرا حصہ پیشگوئی کا
جو احمد بیگ کے داماد کی نسبت تھا اُس میں اس وجہ سے تاخیر ڈال دی گئی کہ باقی ماندہ
لوگوں نے شرط کے مضمون سے اپنے دلوں میں خوف پیدا کیا اور بہت ڈرے اور یہ بات
ہر ایک کی سمجھ میں آسکتی ہے کہ اگر دو شخص کی موت کی نسبت کوئی پیشگوئی ہو ۔ اور ایک
اُن میں سے میعاد کے اندر مر جائے تو طبعا دوسرے کے دل میں خوف پیدا ہو جاتا ہے۔
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
پس یہ تو ضروری امر تھا کہ احمد بیگ کے داماد کا گروہ احمد بیگ کی موت کو دیکھ کر اپنے دلوں
میں بہت ڈرتا ۔ سو خدا نے اپنے وعدہ کے موافق جب ان لوگوں کا خوف دیکھا تو داماد کی
وفات کے متعلق جو پیشگوئی تھی اس میں تا خیر ڈال دی۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسا کہ
ڈپٹی عبداللہ آتھم اور پنڈت لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی وفات کی تھی اُس میں ظہور میں آیا۔
کیونکہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم نے وفات کی پیشگوئی سن کر بہت خوف ظاہر کیا اس لئے اس کی موت
میں تاخیر ڈال دی گئی۔ او دی گئی ۔ اور مقرر شدہ دنوں سے کچھ ے کچھ مہینے زیادہ زندہ رہا۔ لیکن لیکھرام نے
پیشگوئی کو سن کر بہت شوخی ظاہر کی اور بدگوئی میں حد سے زیادہ بڑھ گیا اس لئے وہ اصلی میعاد
سے بھی پہلے ہی اس جہان سے اٹھایا گیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسی پیشگوئیاں جو خدا کے رسول
کرتے ہیں جن میں کسی کی موت یا اور بلا کی خبر ہوتی ہے وہ وعید کی پیشگوئیاں کہلاتی ہیں۔
اور سنت اللہ ہے کہ خواہ اُن میں کوئی شرط ہو یا نہ ہو وہ تو بہ استغفار سے مل سکتی ہیں یا اُن میں
تاخیر ڈال دی جاتی ہے جیسا کہ یونس نبی کی پیشگوئی میں وقوع میں آیا۔ اور یونس نبی نے جو
اپنی قوم کے لئے چالیس دن تک عذاب آنے کا وعدہ کیا تھا وہ قطعی وعدہ تھا۔ اُس میں
ایمان لانے یا ڈرنے کی کوئی شرط نہ تھی مگر باوجود اس کے جب قوم نے تضرع اور زاری
۲۶ اختیار کی تو خدا تعالیٰ نے اس عذاب کو ٹال دیا۔ تمام انبیاء علیہم السلام کے اتفاق سے یہ تسلیم شدہ
عقیدہ ہے کہ ہر ایک بلا جو خدا تعالیٰ کسی بندہ پر نازل کرنا ارادہ کرتا ہے وہ بلا صدقہ اور
خیرات اور توبہ اور استغفار اور دعا سے دفع ہو سکتی ہے پس اگر وہ بلا جس کا نازل کرنا ارادہ کیا
گیا ہے کسی نبی اور رسول اور مامور من اللہ کو اُس سے اطلاع دی جائے تو وہ وعید کی پیشگوئی
کہلاتی ہے۔ اور چونکہ وہ بلا ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق تو بہ واستغفار اور
صدقہ خیرات اور دعا و تضرع سے دفع ہو سکتی ہے یا اس میں تاخیر پڑسکتی ہے۔ اور اگر وہ
بلا جو پیشگوئی کے رنگ میں ظاہر کی گئی ہے صدقہ خیرات وغیرہ سے دور نہ ہو سکے