اعتراض: دیگر پیشگوئیاں اور بھی خراب حالت میں ہیں
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
تو خدا تعالیٰ کی تمام کتابیں اس سے باطل ٹھہریں گی ۔ اور تمام نظام دین کا اس سے درہم برہم
ہو جائے گا۔ معترض نے اسلام پر یہ سخت حملہ کیا ہے اور نہ صرف اسلام پر بلکہ تمام نبیوں پر یہ حملہ
ہے اور اگر عمدا یہ حملہ نہیں کیا تو اسلام اور شریعت سے سخت نا واقفیت اُس کی ثابت ہوتی ہے۔
ایسے لوگوں سے ایمانداروں کو متنبہ رہنا چاہیے کہ میرے پر حملہ کرنے سے ان کا ارادہ صرف
میرے پر حملہ نہیں ہے بلکہ دین اسلام کی اُن کو کچھ پروا نہیں اور اسلام کے وہ چھپے دشمن
ہیں۔ خدا تعالیٰ اپنے دین کو ان کے شر سے محفوظ رکھے۔
اس نا سمجھ کو یہ بھی تو خبر نہیں کہ جیسے خدا تعالیٰ نے اپنے اخلاق میں یہ داخل رکھا ہے کہ وہ وعید
کی پیشگوئی کو تو بہ واستغفار اور دعا اور صدقہ سے ٹال دیتا ہے اسی طرح انسان کو بھی اُس نے یہی
اخلاق سکھائے ہیں جیسا کہ قرآن شریف اور حدیث سے یہ ثابت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
کی نسبت جو منافقین نے محض خباثت سے خلاف واقعہ تہمت لگائی تھی اس تذکرہ میں بعض
سادہ لوح صحابہ بھی شریک ہو گئے تھے۔ ایک صحابی ایسے تھے کہ وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
کے گھر سے دو وقتہ روٹی کھاتے تھے۔ حضرت ابوبکر نے ان کی اس خطا پر قسم کھائی تھی اور وعید
کے طور پر عہد کر لیا تھا کہ میں اس بے جا حرکت کی سزا میں اس کو کبھی روٹی نہ دوں گا۔ اس پر یہ
آیت نازل ہوئی تھی وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ
غَفُورٌ رَّحِيمٌ تب حضرت ابوبکر نے ا۔ تب حضرت ابو بکر نے اپنے اس عہد کو توڑ دیا اور بدستور روٹی لگا دی۔ اسی بنا
پر اسلامی اخلاق میں یہ داخل ہے کہ اگر وعید کے طور پر کوئی عہد کیا جائے تو اُس کا توڑ نا حسن ﴿۲۷﴾
اخلاق میں داخل ہے۔ مثلاً اگر کوئی اپنے خدمتگار کی نسبت قسم کھائے کہ میں اس کو ضرور پچاس
جوتے ماروں گا تو اس کی تو بہ اور تضرع پر معاف کرنا سنت اسلام ہے تا تخلق با خلاق الله
ہو جائے مگر وعدہ کا تخلف جائز نہیں ترک وعدہ پر باز پرس ہو گی مگر ترک وعید پر نہیں ۔
قوله: اور پیشگوئیوں کا حال اس سے بھی زیادہ ابتر ہے۔
ل النور : ٢٣
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اقول ۔ اے متعصب نادان! تجھے کب اتفاق ہوا ہے کہ تو میری پیشگوئیوں کو غور سے دیکھتا
اور ان سب پر اطلاع پاتا۔ اور تجھے کب اتفاق ہوا کہ میری صحبت میں رہتا اور میرے نشانوں
کو بچشم خود دیکھتا۔ میں تجھے کس سے مشابہت دوں ۔ تو اُس اندھے سے مشابہ ہے جو سورج
کے وجود سے انکار کرتا ہے اور اپنی نابینائی کی طرف نہیں دیکھتا۔ ہر ایک واقف حال سمجھ سکتا
ہے کہ کیا میری پیشگوئیوں کا حال ابتر ہے یا تیرے ایمان کا ہی حال ابتر ہے۔ عقلمندوں کے
لئے تیرے اعتراضات کا یہی نمونہ کافی ہے کہ جو بات تمام انبیاء کے نزدیک مسلّم ہے اور تمام
فرقہ ہائے اسلام کے نزدیک مسلّم ہے وہی بات تیرے نزدیک جائے اعتراض ہے۔ ہائے
افسوس کیا یہی لوگ اسلام کے لیڈر بننا چاہتے ہیں جن کو خدا کی تعلیم اور اسلام کے عقیدہ کی بھی
خبر نہیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔
اے ظالم معترض کیا اسی سرمایہ پر قلم اٹھایا تھا ؟ گو تعصب کا جوش تھا مگر اپنی جہالت کو دکھلانا
کیا ضرور تھا۔ ہر ایک بات سراسر جھوٹ ہر ایک شبہ محض شیطانی وسوسہ۔ اس علم اور واقفیت کے
ساتھ تیرے دل میں کیوں گدگدی اُٹھی کہ خدا تعالیٰ کی پاک وحی پر اعتراض کرے اگر تم
خاموش رہتے تو بہتر تھا۔ ناحق گناہ خریدا اور زبان کے ذریعہ سے اپنی پوشیدہ نادانی پر سب کو
مطلع کر دیا اور پبلک میں اپنی رسوائی کرائی اور اپنی حالت پر شیخ سعدی علیہ الرحمۃ کی وہ مثل
صادق کر لی جو بوستان میں ہے اور وہ یہ ہے:۔
یکی نیک خلق و خلق پوش بود
جہانے برو بود از صدق جمع
۲۸ شبی در دل خویش اندیشه کرد
اگر ماند فطنت نهان در سرم
که در مصر یک چند خاموش بود
چو پروانه ها وقت شب گرد شمع
که پوشیده زیر زبان است مرد
چه دانند مردم که دانش ورم
سخن گفت و دشمن بدانست و دوست که در مصر ناداں تر از دے ہموست