اعتراض: کیا کسی نبی نے ایسی وحی کی ہے جو انسان کے الفاظ جیسی ہو؟
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اب واضح ہو کہ جہاں تک ہم نے سورۃ المؤمنون کی آیات ممدوحہ بالا کے معجزہ ہونے کی
نسبت لکھنا تھا وہ سب ہم لکھ چکے اور بخوبی ثابت کر چکے کہ سورۃ موصوفہ کی ابتدا میں مومن
کے وجود روحانی کے چھ مراتب قرار دیئے ہیں اور مرتبہ ششم خلق آخر کا رکھا ہے۔ یہی مراتب
ستہ سورۃ موصوفہ بالا میں جسمانی پیدائش کے بارہ میں بعد ذکر پیدائش روحانی بیان فرمائے
گئے ہیں۔ اور یہ ایک علمی اعجاز ہے۔ اور یہ علمی نکتہ قرآن شریف - ریف سے پہلے کسی کتاب میں مذکور
نہیں ہے۔ پس ان آیات کا آخری حصہ یعنی فَتَبَرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ بلا شبہ ایک علمی
معجزہ کی جڑ ہے کیونکہ وہ ایک اعجازی موقعہ پر چسپاں کیا گیا ہے۔ اور انسان کے لئے یہ بات
ممکن نہیں کہ اپنے بیان میں ایسی اعجازی صورت پیدا کرے اور پھر اس پر آیت
فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ چسپاں کرے۔ اور اگر کوئی کہے کہ اس پر کیا دلیل ہے کہ
آیات مذکورہ بالا میں جو مقابلہ انسان کے مراتب پیدائش روحانی اور پیدائش جسمانی میں
دکھلایا گیا ہے وہ علمی معجزہ ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ معجزہ اس کو کہتے ہیں کہ کوئی انسان اس
کے مثل بنانے پر قادر نہ ہو سکے یا گذشتہ زمانہ میں قادر نہ ہو سکا ہو اور نہ بعد میں قادر ہونے کا
ثبوت ہو۔ پس ہم دعوئی سے کہتے ہیں کہ یہ بیان انسانی پیدائش کی دقیق فلاسفی کا جو قرآن شریف
میں مندرج ہے یہ ایک ایسا بے مثل و مانند بیان ہے کہ اس کی نظیر پہلے اس سے کسی کتاب میں
نہیں پائی جاتی ۔ نہ اس زمانہ میں ہم نے سُنا کہ کسی ایسے شخص کو جو قرآن شریف کا علم نہیں رکھتا
اس فلاسفی کے بیان کرنے میں قرآن شریف سے تو ارد ہوا ہو۔ اور جب کہ قرآن شریف اپنے
جمیع معارف اور نشانوں اور فصاحت بلاغت کے لحاظ سے معجزہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور یہ
آیات قرآن شریف کا ایک حصہ ہے جو دعوی اعجاز میں داخل ہے پس اس کا بے مثل و مانند
ثابت ہونا باوجود دعوی اعجاز اور طلب مقابلہ کے بلا شبہ معجزہ ہے۔ اور معترض کے بقیہ
اعتراضات کا جواب ذیل میں لکھا جاتا ہے۔
قوله - عفت الديار محلها و مقامها ایک پرانے شاعر کا مصرع ہے۔ کیا کسی
المؤمنون : ۱۵