اعتراض: پیشگوئی کا سیاق و سباق "وبا" سے "زلزلہ" میں کیوں بدلا؟

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
بندے کے قول میں فرق کیا ہوا ؟
اقول ۔ ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ قرآن شریف ان معنوں سے معجزہ ہے کہ کسی انسان کی
عبارت کو قرآن شریف کی ایک لمبی عبارت کے ساتھ جو دس آیت سے کم نہ ہو تو ارد نہیں
ہو سکتا اور اس قدر عبارت قرآن شریف کی اس درجہ کی فصاحت بلاغت اور دیگر معارف
اور حقائق اپنے اندر رکھتی ہے جو انسانی طاقتیں اس کی مثل پیش نہیں کر سکتیں اس لئے عبارت
قرآنی اس شرط کے ساتھ کہ دس آیت کی مقدار سے کم نہ ہو معجزہ ہے جیسا کہ قرآن شریف میں
۸۶) اس کی تصریح موجود ہے مگر ایک فقرہ جو زیادہ سے زیادہ ایک آیت یا دو آیت کے برابر ہو
اس قدر فقرہ میں انسان کے کلام کا خدا کے کلام سے بظاہر تو ارد ہو سکتا ہے مگر پھر بھی اندرونی
طور پر خدا کی کلام میں بعض پوشیدہ معارف اور ایک قسم کا نور ہوتا ہے اور نیز معجزہ میں سے
ایک حصہ اس میں مخفی ہوتا ہے۔ جیسا کہ انسان اور ہرن میں ما بہ الامتیاز مجموعی حالت پر نظر
ڈال کر ظاہر ہے لیکن تاہم ہرن کی آنکھ انسان کی آنکھ سے مشابہ ہے مگر پھر بھی انسان کی آنکھ
میں بعض وہ قوتیں ہیں جو ہرن کی آنکھ میں ہرگز نہیں۔
قوله جب عفت الديار محلّها و مقامها کا الہام شائع ہوا تب اُس کے ذیل
میں لکھا گیا تھا کہ متعلق طاعون ۔ لیکن اب بتایا جاتا ہے کہ زلزلہ کے متعلق ہے۔
اقول - عفت الدیار کے عذاب کا طاعون سے تعلق رکھنا اس کو عین طاعون نہیں بنا سکتا
ماسوا اس کے یہ قول کہ عفت الدیار کے فقرہ کو طاعون سے تعلق ہے یہ تو انسان کی عبارت
ہے۔ اعتراض تب ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ کی وحی میں یہ لفظ ہوتا ۔ خدا تعالیٰ کی وحی تو صاف کہتی
ہے کہ یہ زلزلہ کے متعلق ہے۔ دیکھو وہ الہام جو اسی اخبار الحکم میں دسمبر ۱۹۰۳ء کے اخیر میں
شائع ہوا جس کی یہ عبارت ہے کہ زلزلہ کا دھکا ۔ پھر پانچ ماہ بعد اسی پہلے الہام کی اسی اخبار
کے پرچہ ۳۱ رمئی ۱۹۰۴ء میں دوسرے الہام نے یہ تصریح کی کہ عفت الديار محلها و
مقامها - افسوس یہ کیسا زمانہ آگیا کہ دو جگہ ایک ہی اخبار میں خدا کا کلام موجود ہے

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور ایک کلام دوسرے کی تشریح کرتا ہے۔ اس کی طرف کوئی نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا اور انسانی
الفاظ کو پیش کرتے ہیں جس کی غلطی کا الہام الہی ذمہ وار نہیں ۔ مسلمانوں کی اولاد کہلا کر اس
قدر تعصب ۔ خدا جانے اس کا وبال آئندہ کیا ہوگا۔
ماسوا اس کے ہمیں اس بات سے انکار نہیں ہے کہ پیش از وقت کسی پیشگوئی کی پوری
حقیقت نہیں کھلتی اور ممکن ہے کہ انسانی تشریح میں غلطی بھی ہو جائے اسی لئے کوئی نبی دُنیا میں
ایسا نہیں گذرا جس نے اپنی کسی پیشگوئی کے معنے کرنے میں کبھی غلطی نہ کھائی ہو لیکن اگر
قبل از وقت اجتہادی طور پر کوئی نبی اپنی پیشگوئی کے معنے کرنے میں کسی طور کی غلطی کھاوے تو اس
پیشگوئی کی شان اور عزت میں فرق نہیں آئے گا۔ کیونکہ ربانی پیشگوئی ایک خارق عادت اور ۸۷
انسانی نظر سے بلند اور انسانی خیالات سے برتر ہے۔ کیا آپ دعوی کر سکتے ہیں کہ فرق آجاتا
ہے اگر یہی حال ہے تو میں ایک لمبی فہرست ایسی پیشگوئیوں کی آپ کو دے سکتا ہوں جن کے
سمجھنے میں اولوالعزم نبیوں نے غلطی کھائی تھی ۔ مگر میں یقین رکھتا ؟ ن رکھتا ہوں کہ آپ بعد اس کے ایسا
اعتراض ہر گز نہیں کریں گے اور متنبہ ہو جائیں گے کہ یہ اعتراض کہاں تک پہنچتا ہے صاف
ظاہر ہے کہ جب پیشگوئی ظہور میں آجائے اور اپنے ظہور سے اپنے معنے آپ کھول دے اور
ان معنوں کو پیشگوئی کے الفاظ کے آگے رکھ کر بدیہی طور پر معلوم ہو کہ وہی سچے ہیں تو پھر ان
میں نکتہ چینی کرنا ایمانداری نہیں ہے۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ الہام مذکورہ بالا کے یہی معنے ہیں کہ
ایک حصہ ملک کی عمارتیں گر جائیں گی ۔ پس اس صورت میں یہ الہام اپنے ظاہری معنوں
کے رو سے طاعون پر کیونکر صادق آ سکتا ہے۔ اور جس حالت میں ایک حادثہ سے عمارتیں
گر گئیں تو وہی حادثہ مصداق اس پیشگوئی کا ہوگا ۔ کیا طاعون میں بھی عمارتیں گرا کرتی ہیں۔
پھر ماسوا اس کے اس پیشگوئی سے پہلے الہام میں جو صرف پانچ ماہ پہلے اسی اخبار میں شائع
ہو چکا تھا صاف طور پر زلزلہ کا لفظ موجود ہے اور الہامی لفظ یہ ہیں کہ ” زلزلہ کا دھگا “۔
پس اس میں کیا شک ہے کہ اُسی اخبار میں ایک آنے والے زلزلہ کی خبر دی گئی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی