اعتراض: اگر قطعی علم نہیں دیا گیا کہ زلزلہ کہ متعلق ہے تہ اس کا کیا فائدہ؟

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اب آپ خود منصف ہو کر سوچ لیں کہ الہام عفت الديار محلها و مقامها اپنے لفظی
معنوں کے رو سے اس زلزلہ کی پیشگوئی پر چسپاں ہوتا ہے جو پہلے اس سے ذکر بھی کیا گیا یا
طاعون پر ماسوا اس کے زلزلہ کی پیشگوئی کا اس فقرہ سے یعنی عفت الدیار کی پیشگوئی سے
جیسا کہ معنوں کی رُو سے تعلق ہے ایسا ہی قرب زمانی کی رُو سے بھی تعلق ہے اور وہ یہ کہ
عفت الديار کے الہام سے پانچ ماہ پہلے صریح الفاظ میں زلزلہ کا الہام ہو چکا ہے اور دونوں
پیشگوئیاں ایک دوسرے کے بعد شائع ہو چکی ہیں۔ یعنی پہلے زلزلہ کا دھگا اور پھر عفت
الديار محلّها و مقامها اور ان دونوں کے اندر طاعون کا کوئی ذکر نہیں۔
قوله - اگر الہام عفت الديار الخ کی نسبت قطعی طور پر علم نہیں دیا گیا تھا کہ وہ زلزلہ کے
۸۸ متعلق ہے تو پھر ایسے الہام سے فائدہ کیا ہوا۔
☆
اقول ۔ افسوس آپ کو سنت اللہ کی کچھ بھی خبر نہیں ۔ نبی کے لئے کسی پیشگوئی کے کسی
خاص پہلو کا قطعی علم ہونا کہ ضرور اسی پہلو پر ظاہر ہو گی ضروری نہیں پیشگوئی میں اس بات کا
ہونا تو ضروری ہے کہ اس کا مفہوم خارق عادت ہو اور انسانی قوت یا مکر و فریب اس کا مقابلہ
نہ کر سکے مگر یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک پہلو سے اس پیشگوئی کی حقیقت ظاہر کی
جائے ۔ توریت میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ایک ضروری پیشگوئی محض گول مول
ہے کہ ایک نبی موسیٰ کی مانند بنی اسرائیل میں سے اُن کے بھائیوں میں سے آئے گا اور
کہیں کھول کر نہ بتلایا کہ بنی اسماعیل میں سے آئے گا۔ اور اس کا یہ نام اور اس کے باپ کا یہ
نام ہوگا ۔ اور مکہ میں پیدا ہوگا اور اتنی مدت بعد آئے گا۔ اس لئے یہود کو اس پیشگوئی سے
کچھ بھی فائدہ نہ ہوا۔ اور اسی غلطی سے لاکھوں یہود جہنم میں جا پڑے حالانکہ قرآن شریف
نے اسی پیشگوئی کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا ہے۔ إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا اور یہود کہتے ہیں کہ
توریت میں بعض جگہ بنی اسرائیل کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ وہ تم میں سے ہی آئے گا۔ منہ
المزمل : ١٦

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
مثیل موسى يسوعا نبی تھا جو موسیٰ کے فوت ہونے کے بعد اس کا جانشین ہوا۔ اور عیسائی کہتے
ہیں کہ مثیل موسیٰ عیسی ہے کیونکہ وہ بھی موسیٰ کی طرح منجھی ہو کر آیا ہے ۔ اب بتلاؤ کہ
توریت کی ایسی پیشگوئی کا جس نے کوئی صاف فیصلہ نہ کیا ، کیا فائدہ ہوا؟ جس نبی علیہ السلام
کی نسبت پیشگوئی تھی نہ یہود اس کو شناخت کر سکے نہ عیسائی اور دونوں گروہ سعادت قبول
سے محروم رہے مگر وہ وحی الہی جو میرے پر نازل ہوئی یعنی عت الديار محلها
و مقامها يہ جیسا کہ تمہارا خیال ہے مہم نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے اسی اخبار میں یہ الہام
موجود ہے کہ زلزلہ کا دھگا ۔ پھر بعد اس کے یہ دوسری وحی که عفت الديار محلها
و مقامها اسی زلزلہ کی صفات بیان کرتی ہے جس کا پہلے اسی اخبار میں ذکر ہو چکا ہے۔
اور یہ پیشگوئی طاعون پر کسی طرح صادق نہیں آسکتی ۔ اور یہ دونوں وحی ایک ہی اخبار میں
صرف پانچ ماہ کے فاصلہ کے ساتھ موجود ہیں یعنی الحکم میں ۔ اب بتلاؤ کہ کیا یہ ہٹ دھرمی ۸۹
ہے یا نہیں کہ ایسی عظیم الشان پیشگوئی کو جو دو مرتبہ ایک ہی اخبار میں صریح زلزلہ کا نام اور
اس کے صفات بیان کر کے اس عظیم الشان حادثہ کی خبر دیتی ہے لکھی اور لغو قرار دی جائے
اور اگر یہی بات ہے تو پھر آپ کا اسلام پر قائم رہنا ہی مشکل ہے معتبر تفسیروں میں لکھا ہے
کہ جب یہ آیت نازل ہوئی سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَتُونَ الدُّبُرَ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ مجھ کو معلوم نہیں کہ یہ پیشگوئی کسی موقعہ کے متعلق ہے۔ اور پھر جب بدر کی لڑائی
میں فتح عظیم ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اب معلوم ہوا کہ اسی فتح عظیم کی یہ پیشگوئی خبر دیتی تھی
اور ایک مرتبہ آپ نے فرمایا کہ مجھ کو ایک خوشئہ انگور دیا گیا کہ یہ ابو جہل کے لئے ہے اور
میں حیران تھا کہ ابو جہل کا ایسا خبیث مادہ ہے کہ وہ بہشت میں داخل ہونے کے لائق
نہیں ۔ اور کچھ بھی اس کے معنی سمجھ نہ آئے ۔ آخر وہ پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ
ابو جہل کا بیٹا عکرمہ مسلمان ہو گیا اور ایک مرتبہ آپ نے ایک وحی الہی کے مطابق مدینہ
سے مکہ کی طرف ایک طول طویل سفر کیا۔ اور وحی الہی میں یہ بشارت دی گئی تھی کہ مکہ کے
القمر : ٤٦

آج 10 میں سے 10 باقی