اعتراض: بلا تخصیص کسی آفت کی خبر دینا پیشگوئی نہیں
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اندر داخل ہوں گے اور خانہ کعبہ کا طواف کریں گے ۔ اور وقت نہیں بتایا گیا تھا مگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے محض اجتہاد کی بناء پر اس سفر کی تکلیف اٹھائی ۔ اور وہ اجتہاد صحیح
نہ نکلا اور مکہ میں داخل نہ ہو سکے سو اس جگہ پیشگوئی کے سمجھنے میں غلطی ہوئی جس سے بعض
صحابہ ابتلا میں پڑ گئے ۔
پر
ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا نے خبر دی تھی کہ تو بادشاہ ہوگا۔ انہوں نے اس وحی الہی
سے دنیا کی بادشاہی سمجھ لی۔ اور اسی بنا پر حضرت عیسیٰ نے اپنے حواریوں کو حکم دیا کہ اپنے
کپڑے بیچ کر ہتھیار خرید لومگر آخر معلوم ہوا کہ یہ حضرت عیسی کی غلط نہی تھی اور بادشاہت
سے مراد آسمانی بادشاہت تھی نہ زمین کی بادشاہت۔ اصل بات یہ ہے کہ پیغمبر بھی بشر ہی ہوتا
ہے اور اس کے لئے یہ نقص کی بات ہو ی نقص کی بات نہیں کہ کسی اپنے اجتہاد میں غلا باد میں غلطی کھاوے۔ ہاں وہ غلطی پر
قائم نہیں رکھا جا سکتا اور کسی وقت اپنی غلطی پر ضرور متنبہ کیا جاتا ہے۔ اور نبی کی پیشگوئی کو
ہمیشہ اس کے خارق عادت مفہوم کی رُو سے دیکھنا چاہیئے اور اگر کسی خاص پہلو پر پیشگوئی کا
۰ ظہور نہ ہو اور کسی دوسرے پہلو پر ظاہر ہو جائے اور اصل امر جو اس پیشگوئی کا خارق عادت
ہونا ہے وہ دوسرے پہلو میں بھی پایا جائے ۔ اور واقعہ کے ظہور کے بعد ہر ایک عقلمند کو سمجھ
آجائے کہ یہی صحیح معنی پیشگوئی کے ہیں جو واقعہ نے اپنے ظہور سے آپ کھول دیئے ہیں تو اس
پیشگوئی کی عظمت اور وقعت میں کچھ بھی فرق نہیں آتا ۔ اور اس پر ناحق نکتہ چینی کرنا شرارت اور
بے ایمانی اور ہٹ دھرمی ہوتی ہے۔
قوله - ایک گول بات کہہ دینی کہ کوئی آفت آنے والی ہے لیکن اس کی کیفیت نہ بتانی کہ کیا
آفت ہے اور کب آنے والی ہے پیشگوئی نہیں بلکہ تمسخر ہے اور ہر ایک شخص ایسا کہ سکتا ہے۔
اقول - بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنة الله علی الکاذبین۔ ایسے مخالف کو چاہئے کہ
اتنا ہی کہہ دے کہ ایسی آفت نہیں آئے گی ۔ اور پھر آپ خود سوچ لیں کہ یہ پیشگوئی گول مول
کیسے ہوئی ۔ جب کہ صریح اس میں زلزلہ کا نام بھی موجود ہے اور یہ بھی موجود ہے کہ اُس میں
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ایک حصہ ملک کا نابود ہو جائے گا۔ اور یہ بھی موجود ہے کہ وہ میری زندگی میں آئے گا۔ اور
اس کے ساتھ یہ بھی پیشگوئی ہے کہ وہ ان کے لئے نمونہ قیامت ہوگا جن پر یہ زلزلہ آئے گا۔
اور اگر یہ گول مول ہے تو پھر کھلی کھلی پیشگوئی کس کو کہتے ہیں؟ اور یہ کہنا کہ اُس میں وقت
نہیں بتایا گیا یہ صرف آپ اسلام پر نہیں بلکہ تمام آسمانی کتابوں پر حملہ کرتے ہیں۔ قرآن شریف
میں اکثر ایسی ہی پیشگوئیاں ہیں جن میں کوئی وقت نہیں بتایا گیا۔ توریت میں بخت نصر اور
طیطوس رومی کی نسبت جو پیشگوئی تھی اس میں کونسا وقت بتایا گیا تھا۔ ایسا ہی تو ریت میں جو
مثیل موسیٰ کے آنے کی نسبت پیشگوئی تھی اُس میں کسی وقت کی قید لگائی گئی تھی ۔ اور انجیل کی
پیشگوئیاں جو زلزلوں اور لڑائیوں کے بارے میں ہیں کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اُن میں کسی وقت
کا پتہ دیا گیا ہے۔ اور پھر وہ پیشگوئی جو مسیح موعود کے آنے کے بارہ میں ہے جس میں آپ
لوگ حضرت عیسی بن مریم کو دوبارہ زمین پر لانا چاہتے ہیں اس میں کس وقت کی خدا تعالیٰ
نے آپ لوگوں کو خبر دے رکھی ہے تا دور سے آنے والے کے لئے چند قدم استقبال کی نیت
سے آپ آگے قدم اٹھاویں اور اگر زیادہ نہیں تو کرہ زمہریر تک ہی پیشوائی کریں اور لحاف 91
وغیرہ ساتھ لے لیں ۔ کاش آپ لوگوں نے سوچا ہوتا کہ ایسے اعتراض صرف میرے پر نہیں
یہ تو سب اعتراض آپ کے اسلام پر اور نعوذ باللہ قرآن شریف پر پڑتے ہیں بلکہ یہ تو تمام
ابنیاء گذشتہ پر حملہ ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جب ایک پیشگوئی فی نفسہ خارق عادت ہو یا
کسی ایسے غیب پر مشتمل ہو جس کا علم انسانی طاقت سے بالا تر ہے۔ اور پیشگوئی میں صاف
طور پر یہ دعوئی ہو کہ ایسا واقعہ اس ملک میں صد ہا سال تک کبھی ظہور میں نہیں آیا۔ اور
دراصل ظہور میں نہ آیا ہوا اور پھر وہ واقعہ اپنے دعو دعوے کے موافق ظہور میں آجائے تو پھر
ایسی خارق عادت پیشگوئی پر اعتراض کرنا بے ایمانوں کا کام ہے جن کو خدا کی اور سچائی
کی پروانہیں اور ایسے بدقسمت ہمیشہ شقاوت قلبی کی وجہ سے ہر ایک نبی پر اعتراض کرتے
رہے ہیں ۔ بھلا آپ ہی بتلاویں کہ اس زلزلہ کی نسبت جس مدوشد سے پیشگوئی میں