اعتراض: مرزا صاحب آفت کی نوعیت واضح کرنے میں ناکام رہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
خبر دی گئی ہے۔ کیا آپ دو ہزار برس تک اس ملک میں اس کی کوئی نظیر پیش کر سکتے ہیں؟ اور
یادر ہے کہ یہ صرف ایک پیشگوئی نہیں بلکہ بار بار میری معرفت میرے خدا نے براہین احمدیہ
حصص سابقین میں اس کی خبر دی ہے۔ مواہب الرحمن میں اس کی خبر موجود ہے۔ رسالہ آمین
میں اس کی خبر موجود ہے اور اخبار الحکم کے کئی پرچوں میں مختلف الہامات میں اس کی خبر موجود
ہے۔ پھر بھی آپ کے نزدیک یہ پیشگوئی گول مول ہے۔ اب اس کا کیا علاج إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ جن بے جا حملوں کا اسلام پر کرنا غیر مذہب والوں کا کام تھا اب خود مسلمان
حملے کرتے ہیں۔ اگر حمایت دین نصیب نہیں تھی تو کم سے کم سوچ کر حملہ کرتے مفت کی
وہ
روسیاہی اور آخر حملہ میں جھوٹے نکلنا کیا یہ دین داری ہے؟ ع
یکے بر سر شاخ و بن سے بُرید
اگر اسلامی نور دل میں ہوتا تو خود بخود سمجھ جاتے بلکہ دوسروں کو جواب دیتے۔
قوله - جناب مقدس مرزا صاحب نے دوبارہ زلزلہ آنے کی خبر دی ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی
فرمایا ہے کہ مجھے علم نہیں دیا گیا کہ وہ کوئی زلزلہ ہے یا کوئی اور شدید آفت ہے۔ اور مجھے علم نہیں
دیا گیا کہ ایسا حادثہ کب ہوگا۔
اقول ۔ میری اس تقریر پر کوئی اعتراض عائد نہیں ہو سکتا کیونکہ قرآن شریف میں جو
عربوں کے لئے ایک عذاب کا وعدہ دیا گیا تھا اللہ تعالیٰ نے اس عذاب کی کوئی تصریح
نہیں کی کہ کس طرح کا عذاب ہوگا اور کس قسم کا ہو گا صرف یہ فرمایا ہے کہ خدا قادر ہے کہ
وہ عذاب آسمان سے نازل کرے یا زمین سے بھیجے یا کافروں کو مسلمانوں کی تلوار کا مزہ
چکھا دے۔ اب ان آیات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود اقرار کرتے ہیں کہ مجھے علم
نہیں دیا گیا کہ وہ کس قسم کا عذاب ہوگا ۔ اور جب پوچھا گیا کہ وہ عذاب کب آئے گا تو
آپ نے کوئی تاریخ نہ بتلائی ۔ جیسا کہ قرآن شریف میں فرمایا ہے۔ وَيَقُولُونَ
مَتَّى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللَّهِ وَ إِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ !
ل الملک : ۲۶، ۲۷
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
یعنی کافر پوچھتے ہیں کہ یہ دعوی پورا کب ہوگا اگر تم سچے ہو تو تاریخ عذاب بتاؤ۔ ان کو کہہ
دے مجھے کوئی تاریخ معلوم نہیں یہ علم خدا کو ہے۔ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں۔ اور پھر کافروں
نے مکررا عذاب کی تاریخ پوچھی تو یہ جواب ملا ۔ وَإِنْ أَدْرِى أَفَرِيبٌ أَمْ بَعِيدُ
یعنی ان کو کہہ دے کہ میں نہیں جانتا کہ عذاب قریب ہے یا دُور ہے۔ اب اے سُننے
والو ! یا درکھو کہ یہ بات سچ ہے اور بالکل سچ ہے اور اس کے ماننے کے بغیر چارہ نہیں کہ
خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں کبھی ظاہر پر پوری ہوتی ہیں اور کبھی استعارہ کے رنگ میں ۔ پس
کسی نبی یا رسول کو یہ حوصلہ نہیں کہ ہر جگہ اور ہر پیشگوئی میں یہ دعویٰ کر دے کہ اس طور پر
یہ پیشگوئی پوری ہوگی ۔ ہاں البتہ جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں اس امر کا دعویٰ کرنا نبی کا حق ہے
کہ وہ پیشگوئی جس کو وہ بیان کرتا ہے خارق عادت ہے یا انسانی علم سے وراء الوراء
ہے۔ اگر پنجاب میں ہر صدی میں بھی ایسا زلزلہ آجایا کرتا جیسا کہ ۴ را پریل ۱۹۰۵ء کو آیا
تو اس صورت میں بھی یہ پیشگوئی کچھ بھی چیز نہ ہوتی ۔ کیونکہ تمام لوگ اس بات کے کہنے
کا حق رکھتے تھے کہ ہمیشہ پنجاب میں ایسے زلزلے آتے ہیں یہ کوئی انہونی بات نہیں
ہے۔ لیکن جب کہ گذشتہ زلزلہ اس خارق عادت طور سے ظاہر ہوا جس خارق عادت
طور سے پیشگوئی نے بیان کیا تھا تو پھر سب اعتراض فضول ہو گئے ۔ ایسا ہی آئندہ زلزلہ
کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی ہے وہ کوئی معمولی پیشگوئی نہیں اگر وہ آخر کو معمولی بات نکلی یا
میری زندگی میں اُس کا ظہور نہ ہوا تو میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں مجھے خدا تعالی خبر ۹۳
دیتا ہے کہ وہ آفت جس کا نام اس نے زلزلہ رکھا ہے نمونہ قیامت ہوگا اور پہلے سے
بڑھ کر اس کا ظہور ہوگا ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس آئندہ کی پیشگوئی میں بھی پہلی
پیشگوئی کی طرح بار بار زلزلہ کا لفظ ہی آیا ہے اور کوئی لفظ نہیں آیا۔ اور ظاہری معنوں کا
به نسبت تا ویلی معنوں کے زیادہ حق ہے لیکن جیسا کہ تمام انبیا ء ادب ربوبیت اور ادب
وسعت علم باری ملحوظ رکھتے رہے ہیں اُس ادب کے لحاظ سے اور سنت اللہ کو مد نظر رکھ کر یہ
الانبياء : ١١٠
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کہنا پڑتا ہے کہ اگر چہ بظاہر لفظ زلزلہ کا آیا ہے مگر ممکن ہے کہ وہ کوئی اور آفت ہو جو زلزلہ کا رنگ
اپنے اندر رکھتی ہو مگر نہایت شدید آفت ہو جو پہلے سے بھی زیادہ تباہی ڈالنے والی ہو جس کا
سخت اثر مکانات پر بھی پڑے اور یہ پیشگوئی تاریخ اور وقت نہ لکھنے سے باطل نہیں ہو سکتی
کیونکہ اس کے ساتھ اس قدر اور تصریحات ہیں جو تاریخ اور وقت لکھنے سے مستغنی کرتی ہیں۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ زلزلہ تیری ہی زندگی میں آئے گا اور اس زلزلہ کے آنے
سے تیرے لئے فتح نمایاں ہوگی اور ایک مخلوق کثیر تیری جماعت میں داخل ہو جائے گی ۔ اور
تیرے لئے وہ آسمانی نشان ہوگا۔ تیری تائید کے لئے خدا خود اُترے گا اور اپنے عجائب کام
دکھلائے گا جو کبھی دنیا نے نہیں دیکھے۔ اور دور دور سے لوگ آئیں گے اور تیری جماعت میں
داخل ہوں گے۔ اور وہ زلزلہ پہلے زلزلہ سے بڑھ کر ہوگا اور اس میں قیامت کے آثار ظاہر
ہوں گے اور دنیا میں ایک انقلاب پیدا کرے گا۔ اور خدا فرماتا ہے کہ میں اُس وقت آؤں گا
کہ جب دل سخت ہو جائیں گے اور زلزلہ آنے کے خیال سے لوگ اطمینان حاصل کر لیں
گے ۔ اور خدا فرماتا ہے کہ میں مخفی طور پر آؤں گا اور میں ایسے وقت میں آؤں گا کہ کسی کو بھی
اطلاع نہیں ہوگی ۔ یعنی لوگ اپنے دنیا کے کاروبار میں سرگرمی اور اطمینان سے مشغول
ہوں گے کہ یکدفعہ وہ آفت نازل ہو جائے گی اور اس سے پہلے لوگ تسلی کر بیٹھے ہوں گے
کہ زلزلہ نہیں آئے گا اور اپنے تئیں بے خطر اور امن میں سمجھ لیا ہو گا تب یکدفعہ یہ آفت
مسیح موعود کے بارے میں جو یہودیوں کو پیشگوئی کے طور پر خبر دی گئی تھی کہ وہ نہیں آئے گا جب تک کہ
الیاس نبی دوبارہ آسمان سے نازل نہ ہوئے۔ لیکن آسمان سے تو کوئی نازل نہ ہوا اور حضرت عیسی علیہ السلام
نے دعویٰ کر دیا کہ وہ مسیح موعود میں ہوں اور الیاس نبی سے مراد یحییٰ نبی ہے جو مجھ سے پہلے آچکا۔ پس
الیاس نبی کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی جس کے یہود منتظر تھے اور اب تک منتظر ہیں حضرت یحییٰ کے ظہور
سے بطور استعارہ پوری ہو گئی۔ اس سے ظاہر ہے کہ پیشگوئیوں میں کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ
صرف عَنِ الظَّاھر کر کے استعارہ کے رنگ میں اپنے وعدہ کو پورا کر دیتا ہے۔ منہ