اعتراض: قرآن نے آفت کی وضاحت پہلے ہی کر دی تو شبہ کیوں؟

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
نہیں کرے گا۔ ان الفاظ کو جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
منہ سے سنا تو عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ اس قدر بے قرار کیوں ہوتے ہیں۔
میں فتح دونگا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ سچ ہے مگر
۹۵ خدا تعالیٰ نے تو آپ کو پختہ وعدہ دے رکھا ہے کہ میں فتح دونگا۔ آ۔
ر
اُس کی بے نیازی پر میری نظر ہے۔ یعنی کسی وعدہ کا پورا کرنا خدا تعالیٰ پر حق واجب نہیں ہے۔
اب سمجھنا چاہیے کہ جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے طریق ادب ربوبیت کو اس حد تک
ملحوظ رکھا تو پھر اس مسلم عقیدہ جمیع ابنیاء علیہم السلام سے کیوں منہ پھیر لیا جائے کہ کبھی خدا تعالیٰ
کی پیشگوئی ظاہر الفاظ پر پوری ہوتی ہے اور کبھی بطریق استعارہ اور مجاز پوری ہو جاتی ہے۔
اور اس عقیدہ کا مقابلہ نادانی ہے۔ اور یہ کہنا کہ جس پیشگوئی کے نہ ظاہر الفاظ پر بھروسہ ہے اور
نہ اس کا وقت بتایا گیا وہ پیشگوئی کیسے ہوئی؟ یہ سفلی زندگی کا خیال ہے اور اس سے یہ سمجھا جاتا
ہے کہ ایسے شخص کو سنت اللہ کی کچھ بھی خبر نہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ جب ایک پیشگوئی کوئی عظمت اور
قوت اور خارق عادت خبر اپنے اندر رکھتی ہوا اور خدا کا ہاتھ صریح طور پر اس میں وقت ظہور نظر
آجائے تو خود دل اس کو قبول کر لیتے ہیں اور کوئی شخص تاریخ وغیرہ کا ذکر نہیں کرتا ۔ دراصل یہ
جھگڑا اور یہ اعتراض قبل از وقت ہے۔ وہ وقت تو آنے دو بعد میں اعتراض کرنا ۔ قبل از وقت
واویلا اچھا نہیں ظہور کے وقت پیشگوئی خود بتادے گی کہ وہ معمولی بات ہے یا غیر معمولی ۔
قوله - جب کہ بقول آپ کے قرآن شریف میں بھی دوزلزلوں کی خبر ہے تو اب تو آنے
والی آفت کے زلزلہ ہونے میں شک کی جگہ نہ رہی۔
اقول - قرآن شریف میں یہ آیت ہے ۔ يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ تَتَّبَعُهَا الرَّادِفَةُ یعنی
اس دن زمین ایک سخت اضطرابی حرکت کرے گی اور زمین میں ایک سخت اور شدید اضطراب
پیدا ہو گا اور اس کے بعد ایک اور اضطراب زمین میں پیدا ہوگا جو پہلے کے بعد ظہور میں آئے
گا۔ ان آیتوں کے ظاہر الفاظ میں زلزلہ کا کوئی ذکر نہیں کیونکہ لغت میں رجفان اضطراب
شدید کو کہتے ہیں ۔ چنانچہ بولا جاتا ہے رَجَفَ الشَّيْءُ یعنی اِضْطَرَبَ اِضْطِرَابًا شَدِيدًا
النازعات : ۸،۷

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
مگر چونکہ زمین کا اضطراب اکثر کر کے زلزلہ سے ہی ہوتا ہے اس لئے ہم نے اس جگہ
ظن غالب کے طور پر زلزلہ کے معنے کئے ہیں۔ ورنہ ممکن ہے کہ یہ اضطراب کسی اور حادثہ کی
وجہ سے ہو زلزلہ کی وجہ سے نہ ہو یا اس اضطراب سے کوئی اور آفت مراد ہو۔ پس اس جگہ بھی ۹۶
وہی بات قائم رہی جو پہلے ہم بیان کر چکے ہیں۔ یعنی یہ آیت بھی زلزلہ پر قطعية الدلالت
نہیں ۔ اگر چہ ظن غالب یہی ہے کہ اس جگہ ترجف الراجفة سے زلزلہ ہی مراد ہے۔
والله اعلم ۔ ہم نے کب اور کس وقت اپنی پیشگوئیوں کے الفاظ کے یہ معنے کئے ہیں کہ
ان سے مراد زلزلہ نہیں ہے بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ اکثر اور اغلب طور پر زلزلہ کے لفظ سے
مراد زلزلہ ہی ہے مگر ممکن ہے کہ قدیم سنت اللہ کے موافق ان الفاظ سے کوئی اور ایسی شدید
اور خارق عادت اور سخت تباہی ڈالنے والی آفت مراد ہو جو زلزلہ کا رنگ اور خاصیت اپنے
اندر رکھتی ہو کیونکہ خدا تعالیٰ کے کلام میں استعارات بھی اکثر پائے جاتے ہیں جن سے
اہل علم کو انکار نہیں مگر ظاہر الفاظ کا سب سے پہلا حق ہے۔ اور ظاہر الفاظ ان پیشگوئیوں کے
زلزلہ پر ہی دلالت کرتے ہیں ۔
معترض صاحب نے یہ بار بار سوال کیا ہے کہ پیشگوئی کرنے والے نے نہ زلزلہ کے
لفظ کو قطعی طور پر زلزلہ ہی قرار دیا ہے اور نہ وقت بتایا ہے پھر اس صورت میں یہ پیشگوئی کیا
ہوئی ؟ یوں تو قیامت تک کوئی نہ کوئی حادثہ آ جائے گا اور سہل ہوگا کہ اسی کو اپنی پیشگوئی
قرار دے دیں۔
تعجب کہ ہم بار بار کہے جاتے ہیں کہ ظن غالب کے طور پر زلزلہ سے مراد ہماری
پیشگوئیوں میں زلزلہ ہی ہے اور اگر وہ نہ ہو تو ایسی خارق عادت آفت مراد ہے جو زلزلہ سے
شدید مناسبت رکھتی ہو اور پورے طور پر زلزلہ کا رنگ اس کے اندر موجود ہو پھر بھی معترض
صاحب کی اس قدر الفاظ سے تسلی نہیں ہوتی ۔ مجھے معلوم نہیں کہ ایسے تو ہمات کے ساتھ ان کی
اسلام پر کیونکر تسلی ہو گئی ہے۔ ہر ایک کو معلوم ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی پیشگوئیوں کے

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
بارے میں اس قدر کافی سمجھا گیا ہے کہ وہ خارق عادت اور انسانی طاقتوں سے بالاتر ہوں یا یہ
کہ کسی ایسے غیب پر مشتمل ہوں جو انسانی پیش بینی سے بلند تر ہو۔ جب ایک پیشگوئی
خارق عادت کے طور پر بیان کی جائے جس کے بیان کرنے کے وقت کسی عقل اور فہم کو یہ خیال
نہ ہو کہ ایسا امر ہونے والا ہے اور صریح وہ ایک غیر معمولی بات ہو جس کی گذشتہ صد ہا سال میں
کوئی نظیر نہ پائی جائے اور نہ آئندہ اس کے ظہور کے لئے آثار ظاہر ہوں اور وہ پیشگوئی سچی نکلے تو
۹۷ عقلِ سلیم حکم دیتی ہے کہ ایسی پیشگوئی ضرور منجانب اللہ سمجھی جائے گی ورنہ تمام نبیوں کی
پیشگوئیوں سے انکار کرنا پڑے گا۔ اب ذرہ کان کھول کر سن لو کہ آئندہ زلزلہ کی نسبت جو میری
پیشگوئی ہے اُس کو ایسا خیال کرنا کہ اُس کے ظہور کی کوئی بھی حد مقرر نہیں کی گئی یہ خیال سراسر غلط
ہے کہ جو محض قلت تدبّر اور کثرت تعصب اور جلد بازی سے پیدا ہوا ہے۔ کیونکہ بار با روحی الہی
نے مجھے اطلاع دی ہے کہ وہ پیشگوئی میری زندگی میں اور میرے ہی ملک میں اور میرے ہی
فائدہ کے لئے ظہور میں آئے گی۔ اور اگر وہ صرف معمولی بات ہو جس کی نظیر میں آگے پیچھے صدہا
موجود ہوں اور اگر کوئی ایسا خارق عادت امر نہ ہو جو قیامت کے آثار ظاہر کرے تو پھر میں خود
اقرار کرتا ہوں کہ اس کو پیشگوئی مت سمجھو۔ اس کو بقول اپنے تمسخر ہی سمجھ لو۔ اب میری عمر
ستر برس کے قریب ہے اور تین برس کی مدت گذرگئی کہ خدا تعالیٰ نے مجھے صریح لفظوں میں اطلاع اطلا
دی تھی کہ تیری عمر اسی برس کی ہوگی اور یا یہ کہ پانچ چھ سال زیادہ یا پانچ چھ سال کم ۔ پس اس
صورت میں اگر خدا تعالیٰ نے اس آفت شدیدہ کے ظہور میں بہت ہی تا خیر ڈال دی تو زیادہ سے زیادہ
سولہ سال ہیں اس سے زیادہ نہیں کیونکہ ضرور ہے کہ یہ حادثہ میری زندگی میں ظہور میں آجائے ہیں
♡
خدا تعالیٰ کا الہام ایک یہ بھی ہے ۔ پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
زلزلہ موعودہ کے وقت بہار کے دن ہوں گے۔ اور جیسا کہ بعض الہامات سے سمجھا جاتا ہے غالباً وہ صبح کا
وقت ہو گا یا اس کے قریب اور غالباً وہ وقت نزدیک ہے جب کہ وہ پیشگوئی ظہور میں آ جائے اور ممکن ہے
کہ خدا اس میں کچھ تاخیر ڈال دے۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
لیکن پیشگوئی کا مطلب یہ نہیں کہ پورے سولہ سال تک ظہور اس پیشگوئی کا معرض التوا میں
رہے گا بلکہ ممکن ہے کہ آج سے ایک دو سال تک یا اس سے بھی پہلے یہ پیشگوئی ظہور میں
آجائے ۔ اور نہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ میری عمر اسی سال سے ضرور زیادہ ہو جائے گی
بلکہ اس بارے میں جو فقرہ وحی الہی میں درج ہے اس میں مخفی طور پر ایک امید دلائی گئی
ہے کہ اگر خدا تعالیٰ چاہے تو اسی برس سے بھی عمر کچھ زیادہ ہو سکتی ہے اور جو ظاہر الفاظ
وحی کے وعدہ کے متعلق ہیں وہ تو چہتر اور چھیاسی کے اندر اندر عمر کی تعیین کرتے ہیں ۔
بہر حال یہ میرے پر تہمت ہے کہ میں نے اس پیشگوئی کے زمانہ کی کوئی بھی تعیین نہیں کی ۔ اور
خدا تعالیٰ بار بار اپنی وحی میں فرما رہا ہے کہ ہم تیرے لئے یہ نشان دکھلائیں گے ۔ اور ان کو
کہہ دے کہ یہ نشان میری سچائی کا گواہ ہوگا۔ میں تیرے لئے اُتروں گا اور تیرے لئے اپنے
نشان دکھلاؤں گا۔ میں اُس وقت تیرے پاس اپنی فوجیں لے کر آؤں گا جب کہ کسی کو خبر نہیں
ہوگی اور اس وقت کو کوئی نہیں جانتا مگر خدا۔ اور جیسا کہ موسیٰ کے زمانہ میں ہوا کہ فرعون اور
۹۸ ہامان اُس وقت تک دھوکا میں رہے جب تک کہ رود نیل کے طوفان نے ان کو پکڑا ایسا ہی
اب بھی ہوگا۔ اور پھر فرمایا کہ تو میری آنکھوں کے سامنے کشتی طیار کر اور ظالم لوگوں کی
سفارش مت کر ۔ اور اُن کا شفیع مت بن کہ میں اُن سب کو غرق کروں گا ۔ ایسا ہی اور صریح
الہامات الہی ہیں اور سب کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ پیشگوئی میری زندگی میں اور میرے ہی
زمانہ میں ظہور میں آئے گی اور اس کی یہ حد ہے جو معین اور مقرر ہے جس سے وہ تجاوز نہیں
کر سکتی ۔ مگر نہیں معلوم کہ وہ مہینوں کے بعد ظہور میں آئے گی یا ہفتوں کے بعد یا برسوں کے
بعد ۔ بہر حال وہ سولہ سال سے تجاوز نہیں کرے گی ۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسا کہ استنباط
آیات قرآنی سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی عمر حضرت آدم سے لے کر سات ہزار سال ہے۔ اور
اس میں سے ہمارے زمانہ تک چھ ہزار برس گزر چکے ہیں ۔ جیسا کہ اعداد سورۃ والعصر
سے معلوم ہوتا ہے۔ اور بموجب حساب قمری کے اب ہم ساتویں ہزار میں ہیں ۔ اور

کیا
☆
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
جو مسیح موعود چھٹے ہزار کے اخیر پر قائم ہونا تھا وہ قائم ہو چکا ہے اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ
قیامت کی گھڑی معلوم نہیں اس کے یہ معنے نہیں کہ خدا نے قیامت کے بارے میں انسان کو
کوئی اجمالی علم بھی نہیں دیا ور نہ قیامت کے علامات بھی بیان کرنا ایک لغو کام ہو جاتا ہے کیونکہ
جس چیز کو خدا تعالیٰ اس طرح پر مخفی رکھنا چاہتا ہے اُس کے علامات بیان کرنے کی بھی کیا
۹۹ ضرورت ہے بلکہ ایسی آیات سے مطلب یہ ہے کہ قیامت کی خاص گھڑی تو کسی کو معلوم
نہیں مگر خدا نے حمل کے دنوں کی طرح انسانوں کو اس قدر علم دے دیا ہے کہ ساتویں ہزار کے
گزرنے تک اس زمین کے باشندوں پر قیامت آجائے گی۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے
خدا نے آدم کو چھٹے دن بروز جمعہ بوقت عصر پیدا کیا۔ توریت اور قرآن اور احادیث سے یہی ثابت ہے
اور خدا نے انسانوں کے لئے سات دن مقرر کئے ہیں ۔ اور ان دنوں کے مقابل پر خدا کا ہر ایک دن ہزار
سال کا ہے۔ اس کی رو سے استنباط کیا گیا ہے کہ آدم سے عمر دنیا کی سات ہزار سال ہے اور چھٹا ہزار جو
چھٹے دن کے مقابل پر ہے وہ آدم ثانی کے ظہور کا دن ہے۔ یعنی مقدر یوں ہے کہ چھٹے ہزار کے اندر
دینداری کی روح دنیا سے مفقود ہو جائے گی اور لوگ سخت غافل اور بے دین ہو جائیں گے۔ تب انسان
کے روحانی سلسلہ کو قائم کرنے کے لئے مسیح موعود آئے گا۔ اور وہ پہلے آدم کی طرح ہزار ششم کے اخیر میں
جو خدا کا چھٹا دن ہے ظاہر ہوگا۔ چنانچہ وہ ظاہر ہو چکا اور وہ وہی ہے جو اس وقت اس تحریر کی رو سے تبلیغ
حق کر رہا ہے۔ میرا نام آدم رکھنے سے اس جگہ یہ مقصود ہے کہ نوع انسان کا فرد کامل آدم سے ہی شروع
ہوا اور آدم سے ہی ختم ہوا کیونکہ اس عالم کی وضع دوری ہے اور دائرہ کا کمال اسی میں ہے کہ جس نقطہ سے
شروع ہوا ہے اُسی نقطہ پر ختم ہو جائے ۔ پس خاتم الخلفاء کا آدم نام رکھنا ضروری تھا اور اسی وجہ سے
جیسا کہ آدم تو ام پیدا ہوا تھا میری پیدائش بھی تو ام ہے اور جس طرح آدم جمعہ کے روز پیدا ہوا تھا میں
بھی جمعہ کے دن ہی پیدا ہوا تھا اور جس طرح آدم کی نسبت فرشتوں نے اعتراض کیا میری نسبت بھی وہ
وحی الہی نازل ہوئی جو یہ ہے۔ قالوا اتجعل فيها من يفسد فيها ۔ قال اني اعلم ما لا
تعلمون ۔ اور جس طرح آدم کے لئے سجدہ کا حکم ہوا۔ میری نسبت بھی وحی الہی میں یہ پیشگوئی ہے۔
يَخِرُّون على الاذقان سُجَّدًا ربّنا اغفر لنا إِنَّا كُنَّا خاطئين۔ منه

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کہ ہر ایک انسان کا بچہ جو پیٹ میں ہونو ماہ اور دس دن تک ضرور پیدا ہو جاتا ہے لیکن تاہم
اُس کے پیدا ہونے کی گھڑی خاص معلوم نہیں ۔ اسی طرح قیامت بھی سات ہزار برس تک
آجائے گی۔ مگر اُس کے آنے کی گھڑی خاص معلوم نہیں ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ سات ہزار پورا
☆
ہونے کے بعد دو تین صدیاں بطور کسور کے زیادہ ہو جائیں جو شمار میں نہیں آسکتیں۔
اور معترض کا یہ دوسرا اعتراض کہ یہ دعویٰ نہیں کیا گیا کہ در حقیقت زلزلہ ہے۔ یہ اعتراض
بھی قلت فہم سے ناشی ہوا ہے کیونکہ ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ ظاہر الفاظ وحی سے زلزلہ ہی معلوم
ہوتا ہے اور اغلب اکثر یہی ہے کہ اکثر یہی ہے کہ وہ زلزلہ ہے اور پہلا زلزلہ اس پر شہادت بھی دیتا ہے اور
قرآن شریف کی یہ آیت بھی اس کی مؤید ہے کہ يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ *
مگر تا ہم خدا تعالیٰ کی کتابیں بھی اس طرف ہمیں توجہ دلاتی ہیں کہ کبھی ایسی پیشگوئیاں استعارہ
کے طور پر بھی پوری ہوتی ہیں مگر خارق عادت ہونے کا رنگ اور غیر معمولی حادثہ ہونے کا رنگ
ان میں باقی رہتا ہے اور ہماری رائے تو یہی ہے کہ نو میں سے نوائے وجوہ تو یہی بتلاتی ہیں کہ
حقیقت میں وہ زلزلہ ہے نہ اور کچھ۔ کیونکہ اس میں زمین کی جنبش اور عمارتوں کے منہدم ہونے
کا بھی ذکر ہے یہ تو ہمارا اجتہاد ہے اور بعد اس کے خدا تعالیٰ کے اسرار مخفی کو خدا تعالیٰ خوب
جانتا ہے اور ممکن ہے کہ آگے چل کر وہ اس سے زیادہ ہم پر کھول دے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اور آپ کا یہ کہنا کہ حضرت عیسی نے اپنی پیشگوئیوں میں جن زلزلوں کا ذکر کیا تھا اُن
کی انہوں نے کوئی تاویل نہیں کی اس لئے وہ پیشگوئیاں ایک تعین اپنے اندر رکھتی ہیں ۔
یہ آپ کا عجیب قول ہے اور عجیب رائے ۔ ظاہر ہے کہ ان پیشگوئیوں میں حضرت عیسی نے
کسی ہولناک اور مہلک اور خارق عادت زلزلہ کا ذکر نہیں کیا۔ جس ملک میں حضرت عیسی
اس دن زمین سخت حرکت اضطرابی کرے گی۔ اور اس کے بعد ایک اور حرکت اضطرابی ہو گی یعنی قیامت
کے نزدیک دو سخت زلزلے آئیں گے۔ پہلے کے بعد دوسرا زلزلہ آئے گا ۔ منہ
النازعات : ۸،۷

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
رہتے تھے اس ملک میں تو شاذ و نادر کوئی ایسا سال گذرتا ہوگا کہ زلزلہ نہ آتا ہو۔ تاریخ سے
ثابت ہے کہ اس ملک میں ہمیشہ زلزلے آتے رہے ہیں اور سخت زلزلے بھی آتے رہے ہیں
☆
حضرت عیسی نے اپنی زندگی میں جب وہ اُس ملک میں تھے اور ابھی کشمیر کی طرف سفر نہیں کیا
تھا کئی زلزلے خود دیکھے ہوں گے۔ پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ ان معمولی حوادث کا نام پیشگوئی
کیوں رکھا جائے ۔ پس جس تمسخر کو آپ نے میری پیشگوئیوں میں تلاش کرنا چاہا اور نامرادر ہے
اگر آپ حضرت عیسیٰ کی ان پیشگوئیوں میں تلاش کرتے تو بغیر کسی محنت کے فی الفور آپ کو
مل جاتا ۔ اور یہ بھی صحیح نہیں ہے کہ حضرت عیسیٰ نے زلزلہ کا نام زلزلہ ہی رکھا کوئی تاویل
نہیں کی ۔ کیا آپ مجھے حضرت عیسیٰ کا کوئی ایسا فقرہ دکھلا سکتے ہیں جس میں لکھا ہو کہ ان
پیشگوئیوں میں زلزلے سے مراد در حقیقت زلزلہ ہے کوئی استعارہ نہیں ۔ اور بغیر حضرت عیسیٰ کی
حاشيه
ہم ثابت کر چکے ہیں کہ حضرت عیسی کا زندہ آسمان پر جانا محض گپ ہے بلکہ وہ صلیب سے بیچ کر پوشیدہ
طور پر ایران اور افغانستان کا سیر کرتے ہوئے کشمیر میں پہنچے اور ایک لمبی عمر وہاں بسر کی ۔ آخر فوت ہو کر
سری نگر محلہ خانیار میں مدفون ہوئے اور اب تک آپ کی وہیں قبر ہے۔ يُزَارُ وَ يُتَبَرَّكُ بِہ اور صلیب پر
آپ فوت نہیں ہوئے۔ کچھ زخم بدن پر آئے تھے جن کا مرہم عیسی کے ساتھ علاج کیا گیا تھا۔ اور اس مرہم
کا نام اسی وجہ سے مرہم عیسی رکھا گیا۔ منہ
جس طرح ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم احد کی لڑائی میں مجروح ہوئے تھے اور کئی زخم تلواروں
کے پیشانی مبارک پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آئے تھے اور سرتا پا خون سے آلود ہو گئے تھے اسی طرح
بلکہ اس سے بہت کم حضرت عیسیٰ کو صلیب پر زخم آئے تھے پھر نہ معلوم نادان لوگوں کو حضرت عیسیٰ سے کیسی
مشرکانہ محبت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم تو قبول کر لیتے ہیں مگر حضرت عیسی کا مجروح اور زخمی
ہونا ان کی شان سے بلند تر سمجھتے ہیں اور شور ڈالتے ہیں کہ ان کی نسبت ایسا کیوں کہتے ہو اور ان کو تمام دنیا
سے الگ ایک خصوصیت دینا چاہتے ہیں۔ وہی آسمان پر چڑھ کر پھر زمین پر اترنے والے۔ وہی اس قدر لمبی
عمر پانے والے ۔ مگر خدا نے ان کو پیدائش میں بھی اکیلا نہیں رکھا بلکہ کئی حقیقی بھائی اور کئی حقیقی بہنیں ان کی
ایک ہی ماں سے تھیں۔ مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم صرف اکیلے تھے۔ نہ کوئی دوسرا بھائی تھا نہ بہن۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
سند کے صرف آپ کا قول کیونکر قبول کیا جائے کیونکہ حضرت عیسیٰ کی پیشگوئیوں پر نظر ڈال
کر ثابت ہو چکا ہے کہ وہ سب کی سب استعارہ کے رنگ میں ہیں جیسا کہ حضرت عیسی نے
دعوی کیا تھا کہ میں یہود کا بادشاہ ہوں اور اس دعویٰ پر روم کی گورنمنٹ میں مخبری ہوئی کہ
یہود تو سلطنت رومیہ کے ماتحت ہیں مگر یہ شخص دعوی کرتا ہے کہ یہود میری رعایا ہیں اور میں
ان کا بادشاہ ہوں ۔ اس پر جب گورنمنٹ رومی نے جواب طلب کیا تو آپ نے فرمایا کہ
میری بادشاہی اس جہان کی نہیں بلکہ بادشاہی سے مراد آسمان کی بادشاہت ہے۔ اب
دیکھئے کہ ابتدا میں خود حضرت عیسی کا خیال تھا کہ مجھے زمین کی بادشاہت ملے گی اور اسی
خیال پر ہتھیار بھی خریدے گئے تھے مگر آخر کا ر وہ آسمان کی بادشاہت نکلی ۔ پس کیا بعید ہے
کہ زلزلہ سے مراد بھی اُن کی کوئی آسمانی امر ہی ہو۔ ورنہ زمین شام میں تو ہمیشہ زلزلے
آتے ہی ہیں ایسی زمین کے متعلق زلزلہ کی پیشگوئی کرنا ایک مخالف کی نظر میں تمسخر کی جگہ
ہے۔ ایسا ہی حضرت عیسی نے فرمایا تھا کہ میرے باراں حواری باراں تختوں پر بہشت میں 10
بیٹھیں گے۔ یہ پیشگوئی بھی انجیل میں موجود ہے مگر ایک اُن حواریوں میں سے یعنی
یہودا اسکر یوطی مرتد ہو کر مر گیا ۔ اب بتلاؤ کہ باراں تختوں کی پیشگوئی کس طرح صحیح ہو سکتی ہے
اگر کوئی جوڑ تو ڑ آپ کر سکتے ہیں تو ہمیں بھی سمجھا دیں ہم ممنون ہوں گے یہاں تو کسی
استعارہ کی بھی کچھ پیش نہیں جاتی ۔ ایسا ہی حضرت عیسیٰ نے فرمایا تھا کہ اس زمانہ کے لوگ
ابھی گذر نہیں جائیں گے کہ میں واپس آؤں گا ۔ پس جو لوگ ان کو آسمان پر چڑھائے
بیٹھے ہیں کیا نصاری اور کیا مسلمان ۔ اس بات کا جواب اُن کے ذمہ ہے کہ انیس صدیاں
تو گزر گئیں مگر ابھی تک حضرت عیسیٰ واپس نہیں آئے اور اُنیس صدیوں تک جو لوگ عمریں
پوری کر چکے تھے وہ سب خاک میں مل گئے لیکن اب تک کسی نے حضرت عیسیٰ کو آسمان سے
اُترتے نہ دیکھا۔ پھر وہ وعدہ کہاں گیا کہ اس زمانہ کے لوگ ابھی زندہ ہوں گے کہ میں واپس
آجاؤں گا۔ غرض ایسی پیشگوئیوں پر جس نے ناز کرنا ہے بیشک کرے ہم تو قرآن شریف

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کے فرمودہ کے مطابق حضرت عیسیٰ کو سچا نبی مانتے ہیں ورنہ اس انجیل کی رُو سے جو موجود ہے
اُن کی نبوت کی بھی خیر نہیں ۔ عیسائی تو ان کی خدائی کو روتے ہیں مگر ہمیں ان کی نبوت ہی
ثابت کرنا بجز ذریعہ قرآن شریف کے ایک غیر ممکن امر معلوم ہوتا ہے۔ اگر چہ یہ سچ ہے کہ
عیسائی صاحبوں نے انجیل کی کچھ ایسی ہڈی پسلی توڑی ہے کہ اب اُس کی بُری بھلی بات کا کچھ
بھی اعتماد نہیں رہا لیکن تحریف کے قبول کرنے کے بعد بھی حضرت عیسی کی زلزلہ والی پیشگوئی
مسلمانوں کے نزدیک سرے سے قابل اعتماد نہیں ۔ کیونکہ قرآن شریف میں حضرت عیسیٰ کی
اس پیشگوئی کا کچھ بھی ذکر نہیں۔ پس کیونکر اور کس ذریعہ سے اس کو صحیح مان لیا جائے ۔ افسوس
کہ جس قدر آپ نے میری پیشگوئیوں کے رد میں ہاتھ پیر مارے ہیں اور خدا ترسی کو چھوڑ کر
ناخنوں تک کوشش کی ہے کہ کسی طرح پبلک کی نظر میں ان پیشگوئیوں کو آپ خفیف ثابت
کر دیں یہ گناہ بے لذت آپ نے مفت میں خرید لیا اگر دلائل کے توڑنے میں کچھ کامیابی
ہوتی تو اور نہیں تو عیسائیوں کی نظر میں ہی آپ قابل تحسین ٹھہرتے ۔ خاموشی میں بھی ایک
سعادت تھی زبان کھول کر کیا لیا اور آپ نے میرے پر یہ حملہ نہیں کیا ہے بلکہ اُس خدا پر حملہ
۱۰۲ کیا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ افسوس کہ صرف سخت دلی اور شہرت کی خواہش نے اکثر لوگوں
کو میرے مخالف کھڑا کیا ہے ورنہ میرے دعوئی اور میرے دلائل کا سمجھنا کچھ مشکل نہ تھا۔
ہزار ہانشان اب تک ظاہر ہو چکے اور زمین و آسمان نے بھی گواہی دی مگر جن کے دلوں پر
مہریں ہیں وہ مخالفت سے باز نہ آئے ۔ انہوں نے خدا سے ایک عذاب مانگا ہے جو وقت پر
آئے گا ۔ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کا مقابلہ کر رہے ہیں اگر وہ اس سے پہلے مر جاتے تو اُن کے
لئے بہتر تھا مگر تعصب اور خود بینی کی شراب نے ان کو مست کر رکھا ہے اور وہ دن آتے ہیں کہ
خدا اُن کو ہوش میں لائے گا۔
اب ہم چند شبہات مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی کو جو انہوں نے پرچہ پیسہ
اخبار ۱۹ار جون ۱۹۰۵ء میں چھپوائے ہیں اس جگہ رفع دفع کرتے ہیں۔ اور وہ یہ ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی