اعتراض: براہینِ احمدیہ دھوکہ اور جعلسازی ہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کیونکہ پہلے پہاڑ کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا وعدہ کیا اور پھر فرمایا قوة الرحمن لعبيد الله
الصمد ۔ یعنی یہ خدا کی قوت سے ہوگا ۔ اُس کے بندہ کی تائید اور نصرت کے لئے جس شخص
نے اب بھی باوجود ان تصریحات کے ایسی واضح پیشگوئی کو سفید جھوٹ سمجھا ہے اس کی
نسبت بجز اس کے کیا کہیں کہ خود اُس کی آنکھیں سفید ہوگئی ہیں کہ روز روشن کو وہ رات خیال
کرتا ہے۔ علاوہ اس کے جس موقعہ پر قرآن شریف میں یہ آیت ہے وہ موقعہ بھی تو زلزلہ پر
ہی دلالت کرتا ہے کیونکہ اب تک توریت سے ثابت ہوتا ہے کہ جب کہ حضرت موسیٰ کو
کرشمہ قدرت دکھلانے کے لئے پہاڑ پھٹا تھا اس وقت بھی زلزلہ ہی آیا تھا۔ اس قدر شہادتوں کے
بعد بھی اگر کوئی نہیں مانتا تو دو حال سے خالی نہیں ۔ یا تو اس کے حواس میں خلل ہے اور آنکھ کی
بینائی میں قصور اور یا سخت تعصب کے پردہ نے اس کو اس توفیق سے محروم کر دیا ہے کہ وہ نور کو
دیکھ کر پھر اس کو قبول کر سکے۔ ماسوائے اس کے ہر ایک عقلمند جانتا ہے کہ پہاڑ کا پھٹ جانا
بھی مستلزم زلزلہ ہے اور اس واقعہ کو زلزلہ پر قطعی اور ضروری دلالت ہے تو پھر کیونکر مولوی
صاحب فرماتے ہیں کہ زلزلہ کا اس جگہ کچھ بھی ذکر نہیں ۔ کیا پہاڑ زلزلہ کے بغیر بھی پھٹا کرتے
ہیں؟ مولوی صاحب کی عقل پر یہ کیسے پتھر پڑ گئے کہ کھلی کھلی بات اُن کو سمجھ نہیں آتی ۔ ستر برس
تک پہنچ کر پھر طفولیت کی سادہ لوحی ظاہر ہونے لگی۔ پھر ساتھ اس کے جب کہ یہ بھی موجود
ہے کہ اس واقعہ کو ہم نشان بنائیں گے اور اس مامور کی اس سے تائید اور نصرت کریں گے تو
۱۰۴ بجز ایسے شخص کے کہ اس کے دل پر شقاوت کا زنگ جم گیا ہو ۔ کون اس بات سے انکار کر سکتا
ہے کہ یہ پہاڑ کا پھٹنا جس کا براہین احمدیہ میں ذکر ہے کوئی ایسا واقعہ ہے جس کو خدا اپنے
مامور کے لئے نشان بنائے گا ۔ جیسا کہ اُسی جگہ بطور وعدہ اُس نے فرمایا ہے ولنجعله آيَةً
للناس ۔ یعنی ہم اس کو لوگوں کے لئے نشان بنا ئیں گے۔
قوله - گورنمنٹ اور پبلک براہین احمدیہ کے صفحات مذکورہ کو ملاحظہ کریں کیا یہ عبارت
کہیں پائی جاتی ہے۔ اس دھوکا بازی اور جعلسازی کی کوئی انتہا نہیں۔
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
☆
ا قول ۔ اس دلیری اور شوخی اور منہ زوری کے مقابل پر ہم بجز اس کے کیا لکھ سکتے ہیں کہ لعنة
الله علی الکاذبین ۔ بندہ خدا آخر کبھی مرنا ہے۔ کبھی تو اُس گھڑی کا خیال کرو جب جان کندن کا
غرغرہ شروع ہوگا۔ کیا یہ دونوں عربی عبارتیں جن کا میں نے اپنے اشتہار میں حوالہ دیا ہے
براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۶ اور ۵۵۷ میں موجود نہیں ہیں اس قدر جھوٹ اور یہ عمر ۔ براہین احمد یہ دنیا
میں پھیل چکی ہے صرف آپ کی بغل میں نہیں۔ پھر اس شوخی اور شرارت سے فائدہ کیا۔ کیا یہ سچ
نہیں کہ ان آیتوں میں پہاڑ پھٹ جانے کا ذکر ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ اسی الہام میں خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ہم پہاڑ کا پھٹ جانا لوگوں کے لئے نشان بنائیں گے اور بعض کے لئے یہ نشان رحمت کا
موجب ہوگا اور کیا یہ سچ نہیں کہ ان الہامات میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ نشان اپنے بندہ کی تائید
اور نصرت کے لئے ظاہر کریں گے؟ اور کیا یہ سچ نہیں کہ جو الہام صفحہ ۵۵۷ براہین احمدیہ میں عربی
میں ہے اس کے سر پر اردو میں یہ الہام ہے۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن
خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا کیا ان تمام
عبارتوں کو یکجائی نظر سے دیکھنے سے ثابت نہیں ہوتا کہ پہاڑ کا پھٹنا جو براہین احمدیہ میں لکھا گیا
ہے اس کے ساتھ ہی کتاب موصوف میں یہ بھی لکھ دیا گیا ہے کہ یہ ایک پیشگوئی ہے۔ ہاں
خدا تعالیٰ کی پہلی کتابوں میں بعض پیشگوئیاں اسی پیشگوئی کے ہم معنی حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت ہیں
جن میں لکھا ہے کہ یہودی ان کو قبول نہیں کریں گے جیسا کہ انجیل میں بھی انہیں پیشگوئیوں کے حوالہ سے
لکھا ہے کہ جس پتھر کو معماروں نے رد کیا وہی کو نہ کا سرا ہوا یعنی اسرائیلی نبیوں کا خاتم الانبیاء ہوا۔ سو
انہیں پیشگوئیوں کے مطابق یہ پیشگوئی ہے کیونکہ خدا فرماتا ہے کہ لوگوں نے تو اُس کو قبول نہ کیا مگر میں
قبول کروں گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دوں گا۔ سوضروری ہے کہ یہ دنیا ختم نہ ہو
جب تک یہ تمام باتیں ظہور میں آجائیں۔ اور جیسا کہ انجیل میں ہے کہ جس پتھر کو معماروں نے رد کیا وہی
کو نہ کا سرا ہوا ۔ اسی طرح خدا نے مجھے فرمایا کہ وہ تو تجھے رد کرتے ہیں مگر میں تجھے خاتم الخلفاء بناؤں گا۔
اس بارے میں وحی الہی کئی مختلف عبارتوں میں ہے اگر سب لکھی جائیں تو طول ہوگا۔ منہ