اعتراض: حضرت مسیح موعودؑ نے جھوٹ بولا

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ قبل از وقت ہم براہین احمدیہ کی اس پیشگوئی کو متعین نہیں کر سکے کہ
کسی پہلو پر یہ ظاہر ہوگی۔ اور یہ ایک ایسا امر ہے جس میں تمام انبیاء شریک ہیں مگر میں نے نہ
۱۰۵ براہین احمدیہ میں اور نہ کسی اور کتاب میں اس بات سے انکار کیا ہے کہ یہ پیشگوئی ہے اور کیونکر
انکار کر سکتا وہاں تو صاف صفحہ ۵۱۶ براہین احمدیہ میں لکھا ہے ولنجعله ايةً للناس و رحمةً
منا کہ ہم پہاڑ کا پھٹ جانا لوگوں کے لئے ایک نشان بنا ئیں گے۔ اور پھر صفحہ ۵۵۷ میں
صاف لکھا ہے قوّة الرحمن العبيد الله الصمد یعنی پہاڑ کا پھٹ جانا خدا کی قوت سے
ہوگا اپنے بندہ کی تائید کے لئے۔ پس اس جگہ بحر کسی شریر خبیث آدمی کے جس کو ایمان اور خدا
اور روز جزاء کی کچھ بھی پروانہ ہو کون اس بات کا انکار کر سکتا ہے کہ یہ پیشگوئی ہے اور اس میں
ایک نشان کا وعدہ ہے۔ اور جب کہ خدا تعالیٰ نے اس کا نام نشان رکھا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ
کسی وقت ہم اس کو لوگوں کے فائدہ کے لئے ظاہر کریں گے تو پھر کس کی مجال ہے کہ وہ کہے
کہ یہ نشان نہیں اور یہ پیشگوئی نہیں۔ اور ہمارا یہ اقرار کہ ہم براہین احمدیہ کے زمانہ میں اس
پیشگوئی کو کسی پہلو پر متعین نہیں کر سکتے اس سے مخالف کو کچھ فائدہ نہیں پہنچ سکتا کیونکہ نبی کے لئے
قبل از وقت ہر ایک پیشگوئی کا متعین کرنا ضروری نہیں اور یہ بحث اسی کتاب میں ہم پہلے بہت
کر چکے ہیں ضرورت نہیں کہ ہم بار بار اس کو لکھیں۔ اگر در خانہ کس است حرفے بس است ۔
قوله - ان تینوں فقروں میں کرشن قادیانی نے جھوٹ بولا ہے۔ یعنی ایک فقرہ گذشتہ بالا ا
جس کا جواب ہو چکا ہے اور دوسرے یہ کہنا کہ زلزلہ سے پیچھے بار بار خیال آیا کہ میں نے بڑا
گناہ کیا کہ جیسا کہ شائع کرنے کا حق تھا زلزلہ کی پیشگوئی کو شائع نہ کیا۔ اور تیسرے یہ کہنا کہ
اگر چہ میں اس وقت جانتا تھا کہ میرا لکھنا دلوں کو ایک واجبی احتیاط کی طرف مصروف نہیں
کرے گا تاہم اس غم نے میرے دل کو گھیرا کہ جو خبر مجھ کو خدائے علیم و حکیم سے ملی تھی اُس کی
میں نے پورے طور سے اشاعت نہ کی ۔
مولوی محمد حسین صاحب نے اس میرے فقرہ پر بہت خوشی سے بغلیں بجائی ہیں کہ مجھے بار بار خیال آیا کہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ا قول ۔ بدظنی ایسی چیز ہے کہ اُس کا کوئی علاج نہیں ۔ ورنہ ظاہر ہے کہ اگر ایک شخص کو اس
بات کا علم دیا جائے کہ فلاں تباہی کسی گروہ پر آ۔ پر آنے والی ہے اور وہ اس قوم کو اُس تباہی ۔ کو اُس تباہی سے جیسا
کہ چاہیے متنبہ نہ کر سکے اور ساتھ ہی اس کو یہ بھی یقین ہو کہ میرا کہنا نہ کہنا ان کو برابر ہو گا مگر
پھر بھی اس تباہی کے بعد ضرور اس کے دل کو صدمہ پہنچے گا کہ کاش وہ لوگ میری آواز کو سنتے اور
بچ جاتے۔ میں خیال کرتا ہوں کہ یہ خاصیت ہر ایک دل میں ہے مگر ممکن ہے کہ اس زمانہ کے ۱۰۶
بعض مولویوں کے دل ایسے ہوں کہ خدا نے یہ خاصیت ان میں سے سلب کر لی ہو۔ اور اگر یہ
و ہم گزرے کہ کیونکر یقین کریں کہ صاحبِ الہام کو یقین ہو گیا تھا کہ الہام عفت الديار
محلّها و مقامها سے مراد زلزلہ ہے۔ اس کا جواب ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ یہ ایک ایسا صاف الہام
ہے کہ اس کے معنوں پر اطلاع پانے سے ایک بچہ کو بھی یقین ہو سکتا ہے کہ یہ ایک سخت حادثہ کی
پیشگوئی ہے جس کا اثر عمارتوں پر ہوگا۔ اور اس سے ایک سال پانچ مہینہ پہلے احکم اخبار میں
میں نے بہت بڑا گناہ کیا۔ مولوی کہلا کر ان کو یہ معلوم نہیں کہ انسان کا کمال معرفت اسی میں ہے کہ انسان
اپنے رب جلیل کے آگے ہر ایک وقت اپنے تئیں قصور وار ٹھہراوے یہ نبیوں کی سنت ہے وہ شیطان ہے جو
خدا تعالیٰ کے سامنے انکسار اختیار نہ کرے نبی جو روتے چلاتے نعرے مارتے رہے۔ یہ سوز و گداز اسی وجہ
سے تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم نے گناہ کیا کہ جیسا کہ حق تبلیغ کا تھا ہم سے ادا نہ ہو سکا۔ اپنے آقا ومولی کے
سامنے تمام سعادت اسی میں ہے کہ اس قصور کا اقرار کریں۔ چنانچہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام
استغفار اسی بنا پر ہے کہ آپ بہت ہی ڈرتے تھے کہ جو خدمت مجھے سپرد کی گئی ہے یعنی تبلیغ کی خدمت اور
خدا کی راہ میں جانفشانی کی خدمت اس کو جیسا کہ اس کا حق تھا میں ادا نہیں کر سکا۔ اور اس خدمت کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر کسی نے ادا نہیں کیا۔ مگر خوف عظمت اور ہیبت الہی آپ کے دل میں حد
سے زیادہ تھا۔ اسی لئے دوام استغفار آپ کا شغل تھا۔ توریت میں بھی ہے تب موسیٰ نے جلدی سے زمین پر
سر جھکایا اور بولا کہ اے خداوند ۔۔۔۔ ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر خروج ۳۴-۹۔ساؤل نبی کہتا ہے۔
میں نے گناہ کیا کہ میں نے خداوند کے فرمان کو ٹال دیا ۔ دیکھو اسموئیل ۱۵-۲۵۔ داؤد نبی خدا تعالیٰ کو
مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میں نے تیرا گناہ کیا۔ دیکھو زبور ۔۵۱-۴۔منہ

آج 10 میں سے 10 باقی