اعتراض: گناہ کا اعتراف نبوت کے دعویٰ کو باطل کر دیتا ہے

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
یعنی اخیر دسمبر ۱۹۰۳ء کے پرچہ میں صاف لفظوں میں زلزلہ کی پیشگوئی موجود ہے۔ اور پھر
مواہب الرحمن مطبوعہ ۱۹۰۲ء میں بھی یہی زلزلہ کی پیشگوئی موجود ہے۔ اور پھر رسالہ آمین
مطبوعہ ۱۹۰۱ء میں بھی یہی زلزلہ کی پیشگوئی موجود ہے۔ پھر باوجود اس قدر تواتر کے کیونکر کوئی
عقلمند خیال کر سکتا ہے کہ ہم اس پیشگوئی سے بالکل بے خبر تھے۔ ہاں میں جیسا کہ میرا مذہب
ہے بار بار یہ بھی کہہ چکا ہوں کہ پیشگوئیوں میں قطعی طور پر یہ دعویٰ نہیں ہو سکتا کہ ضرور ان کا پر بے
ایک ہی خاص پہلو پر ظہور ہو گا ممکن ہے کہ خدائے علیم و حکیم کوئی دوسرا پہلوان کے ظہور کے
لئے اختیار کرے جس میں وہی عظمت اور قوت اور ہولناک صورت پائی جائے جس پر
پیشگوئی دلالت کرتی ہو۔
پھر جب کہ مجھ کو پیشگوئی عفت الديار محلها و مقامها کی عظمت اور شدت پر پورا پورا
یقین تھا اور میں اس کو پورے ایمان سے خدا تعالیٰ کا کلام سمجھتا تھا اور اس کے ظہور نے مجھ
پر کھول دیا تھا کہ جیسا کہ پیشگوئی کے ظاہری الفاظ تھے اسی طرح وہ وقوع میں بھی آگئی تو کیا
وہ وقت نہیں تھا کہ بنی نوع کے لئے میری ہمدردی جوش مارتی اور میں کوشش کرتا کہ آئندہ
زلزلہ سے بچنے کے لئے لوگ تو بہ اور استغفار اور کسی احسن انتظام کی طرف متوجہ ہوں ۔ کیا
میں نے یہ بُرا کام کیا کہ جس بلا کا مجھے یقین دیا گیا تھا اس بلا سے بچنے کے لئے میں نے
لوگوں کو مطلع کر دیا۔ اور کیا انسان میں یہ طبعی امر نہیں ہے کہ کسی بلا پر اطلاع پا کر بنی نوع کی
ہمدردی کے لئے اس کا دل جوش مارتا ہے۔ ہاں بعض قصاب طبع لوگ ہوتے ہیں کہ ان کو
دوسرے کے درد اور مصیبت کی کچھ بھی پروا نہیں ہوتی۔ سو میں ایسے لوگوں کو انسان نہیں
سمجھتا۔
قولہ ۔ لہذا اس سے (یعنی مجھ سے ) یہ حماقت عمل میں آئی جو اپنے تئیں ایک بڑے گناہ
کا مرتکب مان لیا جس سے اپنے اصلی دعوی نبوت کی جڑ کاٹ دی۔
اقول ۔ یہودیوں کی طرح آپ جس قدر چاہیں تحریف کریں ہم آپ کو کیا کہہ سکتے ہیں

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ور نہ جو لوگ خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں وہ با وجود نبی اور رسول ہونے کے اقرار رکھتے ہیں کہ
جیسا کہ حق تبلیغ کا تھا ادا نہ کر سکے ہیں اور اسی کو وہ گناہ عظیم خیال کرتے ہیں اور اسی خیال سے
وہ نعرے مارتے اور روتے اور درد سے بھر جاتے ہیں اور دائم الاستغفار رہتے ہیں مگر خشک
مولوی جن کے دامن میں بجز ہڈیوں کے کچھ نہیں وہ اس روحانیت کو کیا جانتے ہیں۔ بے گناہ
ہونے کی اطمینان کسی نبی نے بھی ظاہر نہیں کی ۔ جو دنیا میں افضل الرسل اور خاتم الرسل گذرا
ہے اس کے منہ سے بھی یہی نکلا ربنا اغفر لنا ذنوبنا و باعد بيننا و بين خطايانا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ فرماتے تھے کہ سورۃ ہود نے مجھے بوڑھا کر دیا۔ اور آپ سب
سے زیادہ استغفار پڑھا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میں دن میں ستر مرتبہ استغفار کرتا
اللَّهِ النَّاسَ
ہوں اور خدا تعالیٰ نے آپ کے حق میں فرما میں فرمایا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاس
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا - یہ سورة
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب زمانہ وفات میں نازل ہوئی تھی اور اس میں اللہ تعالیٰ
زور دے کر اپنی نصرت اور تائید اور تکمیل مقاصد دین کی خبر دیتا ہے کہ اب تو اے نبی خدا کی تسبیح
اور تمجید کر اور خدا سے مغفرت چاہ وہ تو اب ہے اس موقعہ پر مغفرت کا ذکر کرنا یہ اسی بات کی
طرف اشارہ ہے کہ اب کام تبلیغ ختم ہو گیا خدا سے دُعا کر کہ اگر خدمت تبلیغ کے دقائق میں کوئی
فروگذاشت ہوئی ہو تو خدا اُس کو بخش دے۔ موسیٰ بھی توریت میں اپنے قصوروں کو یاد کر کے
روتا ہے اور جس کو عیسائیوں نے خدا بنا رکھا ہے کسی نے اس کو کہا ۔ کہ اے نیک اُستاد ۔ تو اُس
نے جواب دیا کہ تو مجھے کیوں نیک کہتا ہے نیک کوئی نہیں مگر خدا۔ یہی تمام اولیاء کا شعار رہا
ہے۔ سب نے استغفار کو اپنا شعار قرار دیا ہے بجزر شیطان کے ۔
فرس کشته چندان که شب رانده اند سحر که خروشاں کہ وامانده اند
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ما عبدناک حق عبادتک یعنی اے ہمارے خدا جو حق تیری
پرستش کا تھا ہم سے ادا نہیں ہو سکا۔ کیا آپ اس جگہ یہ اعتراض کریں گے کہ جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خود عبادت کرنے میں قاصر تھے تو دوسروں کو کیوں نصیحت کرتے تھے۔ افسوس ۔ منہ
ل النصر : ۲ تا ۴

آج 10 میں سے 10 باقی