اعتراض: حضرت مسیح موعودؑ نے زلزلہ کی پیشگوئی کے بارے میں حقیقت چھپائی

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
قوله ۔ وہ (یعنی یہ عاجز ) براہین احمدیہ کی پیشگوئی کو سچا بنانے اور اس پر زلزلہ کا رنگ
چڑھانے اور اس ذریعہ سے اپنی غیب دانی اور نبوت کا سکہ جمانے کی غرض سے اس بات کا
مدعی ہو گیا ہے کہ براہین احمدیہ کی پیشگوئی سے مجھے بہت صفائی سے خدا کی طرف سے یہ خبر مل
چکی تھی کہ اس سے زلزلہ مراد ہے تاہم میں نے قوم کی بدگوئی اور بدظنی کے خوف سے اُس کو
چھپایا اور عربی کا ترجمہ اردو میں کر کے شائع نہ کیا۔ اور میں اس فعل سے خدا کے گناہ کبیرہ کا
مرتکب ہوا اور پچیس برس تک اسی گناہ پر قائم اور مُصر رہا۔
اقول مولوی صاحب آج آپ نے تحریف کرنے میں یہودیوں کے بھی کان کاٹے۔
مولوی کہلانا اور اس قدر صریح عبارت کے معنے بیان کرنے میں عمداً خیانت کرنا کیا یہ ان
لوگوں کا کام ہو سکتا ہے جو یوم الحساب پر ایمان لاتے ہیں۔ میں نے اپنے اشتہار میں کب اور
کہاں لکھا ہے کہ میں پچیس برس تک اس گناہ پر قائم اور مصر رہا کہ براہین احمدیہ کے عربی
الہام کا ترجمہ شائع نہ کیا ۔ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۶ اور صفحہ ۵۵۷ کھول کر دیکھو دونوں
مقام میں عربی الہامات کا ترجمہ موجود ہے۔ پھر میں کیونکر کہہ سکتا تھا کہ میں نے عربی الہام کا
ترجمہ اردو میں کر کے شائع نہ کیا اور پچیس برس تک اسی گناہ پر قائم اور مصر رہا۔ کیا کوئی عقلمند
باور کر سکتا ہے کہ باوجود یکہ ان دونوں الہامات کا جو صفحہ ۵۱۶ اور صفحہ ۵۵۷ براہین احمدیہ
میں درج ہیں ساتھ ہی ترجمہ اردو میں لکھا ہوا ہے۔ پھر میں اشتہار میں یہ لکھتا کہ ان الہامات کا
ترجمہ براہین احمدیہ میں میں نے نہیں لکھا۔ بلکہ یہ ذکر تو میرے اشتہا را ارمئی ۱۹۰۵ء میں اس
عربی الہام کے متعلق تھا جو الحکم ۳۱ مئی ۱۹۰۴ء میں بغیر ترجمہ کے شائع کیا گیا تھا یعنی الہام
عفت الديار محلّها و مقامها جس کا ترجمہ اردو میں نہیں لکھا گیا تھا۔ مولوی صاحب
نے اس غرض سے یہ تحریف کی تا میرے پر یہ الزام قائم کریں کہ گویا میں نے عمداً پچیس برس
تک براہین احمدیہ کے عربی الہام کا ترجمہ نہ کیا اور مخفی رکھا۔
ماسوا اس کے زلزلہ کے متعلق تو براہین احمدیہ میں دو پیشگوئیاں تھیں ۔ ایک

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
صفحہ ۵۱۶ میں درج تھی اور دوسری صفحہ ۵۵۷ میں درج تھی۔ اور میرے اشتہا را ارمئی ۱۹۰۵ء ۱۰۹
میں صرف ایک پیشگوئی کی نسبت لکھا ہے کہ اس کا ترجمہ اردو میں نہیں ہوا۔ پس اگر اس جگہ
اشتہا را ارمئی ۱۹۰۵ء میں براہین احمدیہ کی وہ دو پیشگوئیاں مراد ہیں تو اس میں یہ عبارت نہیں
ہونی چاہئے تھی کہ عربی پیشگوئی کا ترجمہ بھی نہیں ہوا تھا۔ بلکہ یہ عبارت ہونی چاہیے تھی کہ عربی
دو پیشگوئیوں کا ترجمہ بھی نہیں ہوا تھا۔ اور پھر بھی ایسا لکھنا جھوٹ ہوتا کیونکہ دونوں عربی
پیشگوئیوں کا ترجمہ براہین احمدیہ میں موجود ہے جو شخص چاہے دیکھ لے۔
پھر علاوہ اس کے وہ اشتہار مورخہ ۱ ارمئی ۱۹۰۵ء جس پر مولوی صاحب یہ نکتہ چینی کرتے
ہیں ابھی دنیا سے گم نہیں ہو گیا بہتوں کے پاس موجود ہو گا۔ اس کی اصل عبارت یہ ہے اُس
زلزلہ کے بعد مجھے بار بار خیال آیا کہ میں نے بڑا گناہ کیا کہ جیسا کہ حق شائع کرنے کا تھا اس
پیشگوئی کو شائع نہ کیا کیونکہ وہ پیشگوئی صرف اردو کے دو اخبار اور دور سالوں میں شائع ہوئی تھی
اور یہ بھی فروگذاشت ہوئی تھی کہ عربی پیشگوئی کا ترجمہ بھی نہیں ہوا تھا۔ اب صاف ظاہر
ہے کہ براہین احمدیہ کی عربی پیشگوئیاں جو صفحہ ۵۱۶ اور صفحہ ۵۵۷ میں درج ہیں نہ اردو
دو اخباروں میں شائع ہوئیں اور نہ ان کا ترجمہ کرنا رہ گیا اور نہ کسی اور رسالہ میں ان کا ذکر ہوا
بلکہ وہ پیشگوئی جو دو اردو اخباروں میں درج ہوئی تھی اور جس کا عربی سے اردو میں ترجمہ نہیں
ہوا تھا وہ یہی پیشگوئی عفت الديار محلها و مقامھا ہے۔ کیونکہ وہ علاوہ دو اخباروں
کے جن میں سے ایک الحکم ۳۱ رمئی ۱۹۰۵ء ہے دور سالوں میں بھی درج ہو چکی تھی یعنی اُس کو
مولوی محمد علی صاحب ایم ۔اے نے اپنے دونوں رسالوں میں ۲۰ مارچ ۱۹۰۴ء کو شائع کر
دیا تھا۔ چنانچہ حاشیہ میں ان کا اپنے ہاتھ ۔ نے ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ درج ہے۔ اب ذرا آنا ۔ آنکھ کھول کر
حمد سیدی ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ یہ الہام عفت الديار محلها و مقامها ۔ مارچ کے دونوں رسالوں میں
شائع ہو چکا تھا اور رسالہ کے صفحہ ۱۲۶ میں درج ہے۔ اسی الہام کو پڑھ کر اور پھر زلزلہ کی خبر اخباروں میں پڑھ کر
چارلس سورائٹ عبد الحق نے جو اس وقت نیوزی لینڈ میں تھا خط لکھا تھا۔ جس میں زلزلہ کے ذریعہ سے اس الہام
کے پورا ہونے پر بہت ہی خوشی کا اظہار کیا تھا۔ ( محمد علی )
☆

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
L
اول آپ مولوی صاحب موصوف کے نوٹ کو پڑھ لیں اور پھر ندامت میں غرق ہو جائیں اور
کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ بندہ خدا اس قدر چالا کی تو وہ یہود بھی نہیں کرتے ہوں گے جن کی
نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِام ۔ پھر آپ نے اپنی مولویت
کا یہ نمونہ کیسا دکھلایا ؟ میں نہیں خیال کر سکتا کہ آپ ایسے نادان تھے جنہوں نے کمال سادہ لوحی
سے عبارت کے سمجھنے میں غلطی کھائی ۔ ۔ آپ آپ براہین براہین احمدیہ احمدیہ کا کا ریویو ریویو لکھ چکے تھے ۔ اور آپ آر کو
خوب معلوم تھا کہ براہین احمدیہ کے وہ عربی الہامات جن کا میں نے اپنے اشتہار میں ذکر کیا
ہے وہ بغیر ترجمہ کے نہیں لکھے گئے اور آپ کو خوب معلوم تھا کہ براہین احمدیہ کے ان عربی
الہامات کا ذکر نہ تو ہمارے سلسلہ کے ان دو اخباروں الحکم اور البدر میں کیا گیا ہے اور نہ
ایسے دو رسالے ہمارے سلسلہ میں کسی نے تالیف کئے جن میں براہین احمدیہ کے ان
الہامات کا کچھ ذکر ہو۔ پھر جب کہ براہین احمدیہ کے ان الہامات عربیہ کا براہین احمدیہ میں
ترجمہ موجود ہے اور نہ کسی اخبار اور نہ کسی رسالہ میں ان کا ذکر ہے اور نہ وہ صرف ایک
پیشگوئی ہے تا اشتہا را ارمئی ۱۹۰۵ ء کی یہ عبارت اس پر منطبق ہو سکے کہ عربی پیشگوئی کا ترجمہ
بھی نہیں ہوا تھا بلکہ وہ دو پیشگوئیاں ہیں تو اس صورت میں شرعاً آپ سے مطالبہ ہے کہ آپ
نے اس قدر جھوٹ کیوں بولا ؟ شائد جو کرم دین کے مقدمہ میں میرے مقابل پر مولویوں
نے دروغ مصلحت آمیز کے جواز کا فتویٰ دیا تھا اس پر آپ نے بھی عمل کیا۔ بہر حال آپ
بتلاؤ کہ کیوں آپ نے وہ ذکر جو الہام عفت الديار محلها و مقامها کی نسبت تھا
براہین احمدیہ کے اُن دو عربی الہاموں پر مڑھ دیا جو صفحہ ۱۵۱۶ اور صفحہ ۵۵۷ براہین احمدیہ میں
موجود ہے کیا آپ لوگوں کی یہی مولویانہ حیثیت میں دیانت اور امانت ہے کہ آپ نے ایسا
افترا کیا اور کچھ بھی خدا تعالیٰ کا خوف آپ کے دل میں نہ آیا۔ اور صرف اسی پر بس نہیں بلکہ
آپ محض شرارت اور چالاکی سے اپنے اس مضمون میں اپنی طرف سے ایک عبارت لکھتے
ہیں اور پھر پبلک پر یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ گویا وہ عبارت جو آپ نے میری طرف منسوب
المائدة : ۱۴

۔
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کی ہے درحقیقت میرے ہی قلم سے نکلی ہے۔ چنانچہ وہ عبارت جو آپ آپ ۔ نے محض جعلسازی
سے میری طرف منسوب کر دی ہے وہ یہ ہے۔ براہین احمدیہ کی پیشگوئی سے مجھے بہت صفائی
سے خدا کی طرف سے یہ خبر مل چکی تھی کہ اس سے زلزلہ مراد ہے تاہم میں نے قوم کی بدگوئی
اور بدظنی کے خوف سے اُس کو چھپایا اور عربی کا ترجمہ اردو میں کر کے شائع نہ کیا۔ اور میں
اس فعل سے خدا کے گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا۔ اور پچیس برس تک اسی گناہ پر قائم اور مصر
رہا۔ اے مفتری نابکار کیا اب بھی ہم نہ کہیں کہ جھوٹے پر خدا کی لعنت ۔ جس نے آپ
عبارت بنا کر میری طرف منسوب کر دی ۔ اے سخت دل ظالم تجھے مولوی کہلا کر شرم نہ
آئی کہ تو نے ناحق اس قدر میرے پر جھوٹ بولا ۔ کیا تو دکھلا سکتا ہے کہ میرے اشتہار
۱ ار مئی ۱۹۰۵ء میں یا کسی اور اشتہار میں یا کسی رسالہ میں یہ عبارت موجود ہے جو تو نے لکھی !
لعنة الله على الكاذبين۔
اس جگہ اُن لوگوں کو متنبہ رہنا چاہیے کہ جو ایسے لوگوں کو مولوی اور دیانتدار سمجھ کر اُن
کے قول پر عمل کرنے کو طیار ہوتے ہے یار ہوتے ہیں۔ یہ حال ہے ان لوگوں کی دیانت کا اور جھوٹے کے
کلام میں تناقض ضرور ہوتا ہے۔ اس لئے مولوی صاحب موصوف کا یہ بیان بھی تناقض سے
بھرا ہوا ہے۔ چنانچہ وہ اخبار مذکور کے صفحہ پانچ کالم تیسرے میں پندرھویں سطر و چو بیسویں
سطر میں میرے اشتہار کی عبارت یہ لکھتے ہیں کہ میں نے براہین احمدیہ میں اس زلزلہ کی خبر
دی تھی اور اگر چہ اُس وقت اس خارق عادت بات کی طرف ذہن منتقل نہ ہو سکا لیکن اب
ان پیشگوئیوں پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ آنے والے زلزلہ کی نسبت تھیں جو
اُس وقت نظر سے مخفی رہ گئیں۔
اب ناظرین خود دیکھ لیں کہ اس عبارت مذکورہ بالا کا یہی مطلب ہے کہ اُس
زمانہ میں کہ جب براہین احمدیہ کے لکھنے کا زمانہ تھا ذہن اس طرف منتقل نہ ہو سکا کہ
زلزلہ سے مراد در حقیقت زلزلہ ہے اور یہ امر اس وقت نظر سے مخفی رہا اور اب پچیس برس

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کے بعد جب زلزلہ ظہور میں آگیا تو اب معلوم ہوا کہ وہ براہین احمدیہ کی پیشگوئیاں آئندہ
آنے والے زلزلہ کی نسبت پیشگوئیاں تھیں ۔
یہ تو میری طرف سے انہوں نے اقرار لکھا ہے اور یہ بالکل صحیح ہے کیونکہ میں نے اپنے
اشتهار النداء من وحی السماء میں جو اپریل ۱۹۰۵ء کو شائع ہوا تھا در حقیقت یہ عبارت
۱۲ اشتہار کے صفحہ کے مطبوعہ نول کشور پر لیس لاہور میں لکھی ہے چنانچہ پوری عبارت یہ ہے ۔
یادر ہے کہ ان دونوں زلزلوں کا ذکر میری کتاب براہین احمد یہ میں بھی موجود ہے جو آج
سے پچیس برس پہلے اکثر ممالک میں شائع کی گئی تھی ۔ اگر چہ اس وقت اس خارق عادت
بات کی طرف ذہن منتقل نہ ہو سکا لیکن اب ان پیشگوئیوں پر نظر ڈالنے سے بدیہی طور پر
معلوم ہوتا ہے کہ وہ آئندہ آنے والے زلزلوں کی نسبت پیشگوئیاں تھیں جو اُس وقت نظر
سے مخفی رہ گئیں۔
اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ میں نے اس اشتہار میں صاف طور پر لکھ دیا ہے کہ میرا
اس وقت سے پہلے جب کہ زلزله ۴ را پریل ۱۹۰۵ء ظہور میں آ گیا اس بات کی طرف ذہن
منتقل نہیں ہوا تھا کہ جیسا کہ ظاہر الفاظ پہاڑ کے پھٹ جانے سے سمجھا جاتا ہے درحقیقت
براہین احمدیہ کے ان الہامات سے زلزلہ ہی مراد ہے اور اس پر ایک دلیل بھی ہے کہ براہین احمد یہ
میں جو ان دونوں الہامات کا ترجمہ کیا گیا ہے اُس میں بھی ظاہر الفاظ کی رُو سے ترجمہ نہیں
ہوا۔ غرض میں نے اس اشتہار ۲۱ اپریل ۱۹۰۵ء میں جو ۴ را پریل ۱۹۰۵ء کے بعد لکھا تھا
صاف اقرار کر دیا کہ میں پچیس برس تک براہین احمدیہ کے دونوں موقعہ کے الہام کو جو
فلما تجلى ربّه للجبل ہے خاص زلزلہ کے لئے متعین نہ کر سکا۔ مگر ۴ را پریل ۱۹۰۵ء
کے زلزلہ کے بعد کھل گیا کہ وہ اسی زلزلہ کے متعلق تھا۔ یہ تو وہ امر ہے جو میرے اشتہار
۲۱ ر ا پریل ۱۹۰۵ء سے ثابت ہوتا ہے۔
اب اس اشتہار کے برخلاف جو دعویٰ محض افترا اور جعلسازی سے مولوی محمد حسین صاحب نے

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
میری طرف منسوب کیا ہے اور اپنی طرف سے ایک عبارت بنا کر میری طرف منسوب کی ہے
وہ عبارت پھر ہم دوبارہ لکھ دیتے ہیں۔ اور وہ یہ ہے براہین احمدیہ کی پیشگوئی سے مجھے بہت
صفائی سے خدا کی طرف سے یہ خبر مل چکی تھی کہ اس سے زلزلہ مراد ہے تاہم میں نے قوم کی
بد گوئی اور بدظنی کے خوف سے اس کو چھپایا۔ اور عربی کا ترجمہ اردو میں کر کے شائع نہ کیا۔
اور میں اس فعل سے خدا کے گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا اور پچیس برس تک اسی گناہ پر قائم اور
مصر رہا۔
اب ناظرین انصافاً فرماویں کہ کیا یہ بیان جو مولوی صاحب موصوف نے میری طرف ۱۱۳
منسوب کیا ہے یہ میرے اشتہار ۲۱ اپریل ۱۹۰۵ء کی عبارت کے مخالف ہے یا نہیں جس کو
ابھی میں نے نقل کر دیا ہے کیونکہ میں اشتہار مذکور میں صاف طور پر لکھ چکا ہوں کہ اس اشتہار
سے پہلے جو براہین احمدیہ سے پچیس برس بعد میں نے اار مئی ۱۹۰۵ء کو شائع کیا ہے اس بات کی
طرف ذہن منتقل نہیں ہوا تھا کہ زلزلہ سے مراد در حقیقت ظاہری طور پر زلزلہ ہے بلکہ پچیس
برس بعد زلزلہ کے آنے پر ان الہامات کے معنے کھلے۔
پس جب کہ یہ دونوں بیانات متناقض ہیں اور میں اُن میں سے صرف ایک بیان کو قبول
کرتا ہوں جو مولوی صاحب کے اس مضمون میں بھی انہیں کے ہاتھ سے درج ہو چکا ہے۔
یعنی یہ کہ میں پچیس برس تک براہین احمدیہ کے الہام صفحہ ۵۱۶ اور صفحہ ۵۵۷ کو کسی ایک پہلو پر
متعین نہ کر سکا تو اس میں کیا شک ہے کہ دوسرا بیان اُس وقت تک محض مولوی صاحب کا افترا
سمجھا جائے گا جب تک کہ وہ میری کسی کتاب یا اشتہار میں سے یہ ثابت کر کے نہ دکھلا دیں کہ
یہ عبارت مذکورہ میں نے کسی جگہ لکھی ہے اور یا کسی جگہ میں نے یہ لکھا ہے کہ پچیس برس تک
اس گناہ پر قائم اور مُصر رہا کہ بہ رہا کہ باوجود یکہ براہین احمدیہ کے زمانہ سے قطعی علم زلزلہ سے قطعی علم زلزلہ کے متعلق
مجھے ہو چکا تھا پھر میں نے اس خبر کو مخفی رکھا۔
اب اے ناظرین برائے خدا اپنی موت کو یاد کر کے ایمانا مجھے بتلاؤ کہ جو شخص اس قدر افترا کرتا

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور جھوٹی عبارتیں بنا کر میری طرف منسوب کرتا ہے کیا وہ کسی سرزنش اور تعزیر شرعی کے لائق
ہے یا نہیں ۔ بینوا توجروا۔ اور یہ بھی محض اللہ فرماویں کہ کیا ایسا شخص جو اس طرح کی شوخی
سے جعلسازی کرتا ہے اس لائق ہے کہ آئندہ اس کو مولوی کے نام سے پکارا جائے۔ اور کیا
مناسب نہیں کہ ایک مجلس علماء مقرر کر کے اس کو بلایا جاوے اور اس سے پوچھا جاوے کہ یہ
فرضی عبارت جو میری طرف اُس نے منسوب کی ہے میں نے کس کتاب یا رسالہ میں اس کو لکھا
ہے۔ مولوی کہلا کر یہ افترا اور یہ تحریف اور یہ خیانت اور یہ جھوٹ اور یہ دلیری اور یہ شوخی ان باتوں
کا تصور کر کے بدن کانپتا ہے۔ کیا مجھے کافر اور بے ایمان کہنے والے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
وہ حدیث جس میں کہ لکھا ہے کہ آخری زمانہ کے اکثر مولوی یہودیوں کے مولویوں سے مشابہت
پیدا کر لیں گے یاد نہیں رکھتے بلکہ اس سے بڑھ کر بعض حدیثوں میں یہ بھی آیا ہے کہ اس قدر
مشابہت پیدا کریں گے کہ اگر کسی یہودی نے ماں سے بھی زنا کیا ہوگا تو وہ بھی کر لیں گے کی
☆
آخری زمانہ کے وہ علماء جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود اس امت کے قرار دیا ہے وہ بالخصوص
اسی قسم کے مولوی ہیں جو مسیح موعود کے مخالف اور جانی دشمن اور اس کی تباہی کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور
اس کو کافر اور بے ایمان اور دجال کہتے ہیں اور اگر ان کے لیے ممکن ہو تو اس کو صلیب دینے کے لئے طیار
ہیں کیونکہ یہود کے فقیہ اور فریسی حضرت عیسی علیہ السلام سے اسی طرح پیش آئے تھے اور ان کو قتل کرنا
چاہتے تھے۔ لیکن جو علماء اس قسم کے نہیں ہیں ان کو ہم اس امت کے یہودی نہیں کہہ سکتے بلکہ جولوگ
حضرت عیسی کے دشمنوں کی طرح مجھے دجال اور کافر اور بے ایمان کہتے ہیں وہی یہودی ہیں اور میں ان کو
یہودی نہیں کہتا بلکہ خدا تعالیٰ کا کلام ان کو یہودی کہتا ہے اور یہ تو امر مجبوری ہے جس حالت میں در حقیقت
میں سچا ہوں نہ کافر نہ دجال نہ بے ایمان ہوں ۔ پس جو شخص سچے مسیح کو ایسے الفاظ سے یاد کرتا ہے۔ اس کو
انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہودی قرار دیتے ہیں۔ اگر مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب مجھے بے ایمان کا فرد جال
قرار نہیں دیتے اور واجب القتل نہیں سمجھتے تو ہم ان کو یہودی نہیں کہتے اور اگر وہ مجھے ان الفاظ سے یاد
کرتے ہیں اور خدا جانتا ہے کہ میں سچا مسیح موعود ہوں تو اس صورت میں وہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی حدیث کا مصداق بن کر اپنے تئیں یہودی بناتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ تم کیوں عیسی بنے۔ اس کا
یہی جواب ہے کہ آپ لوگوں کے طفیل سے۔ اگر آپ یہودی نہ بنتے تو میرا نام یہ نہ ہوتا ۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی