اعتراض: نبی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ خدا کے پیغام کو چھپائے

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور باوجود اس کے کہ بٹالوی صاحب نے اس قدر جھوٹ بول کر اور خیانت اور تحریف
کر کے مجھے دکھ دیا ہے پھر بھی اگر وہ میری کسی کتاب میں وہ عبارت جو انہوں نے میری
طرف منسوب کی ہے اور لکھا ہے کہ گویا میں پچیس برس تک اسی گناہ پر قائم اور مُصر رہا دکھلا
دیں تو میں نقد پچاس روپیہ اُن کو دے سکتا ہوں ۔ ورنہ میری طرف سے یہ کلمہ کافی ہے کہ
لعنة الله على الكاذبين۔
قولہ کسی سچے نبی یا ملہم کے نشان نہیں ہیں کہ جس بات کی تبلیغ کا خدا اُس کو حکم دے
وہ دانستہ اور عمداً پچیس برس تک چھپائے رکھے اور اُس کی تبلیغ نہ کرے۔
اقول ۔ اس افترا کا جواب گذر گیا اور میں بیان کر چکا ہوں کہ میں نے کسی اشتہار میں
یہ دعوی نہیں کیا کہ براہین احمدیہ کی یہ دو پیشگوئیاں جو لکھی گئی ہیں یعنی فلما تجلى ربه
للجبل جعله دعا اُن کے اصل منشاء کی طرف اسی زمانہ میں میرا ذہن منتقل ہو گیا تھا بلکہ
بار بار لکھ چکا ہوں کہ پچیس برس کے بعد ان معنوں کی حقیقت کھلی ۔ اور اگر پہلے سے میرے
پر حقیقت کھلتی تو پھر اس الہام کے اس ترجمہ میں جو براہین احمدیہ میں لکھا گیا کیوں غلطی
وقوع میں آتی ۔
پھر اس نادان مولوی کے اس قول پر مجھے تعجب آتا ہے کہ وہ کہتا ہے کہ سچے نبی یا ملہم کا
یہ نشان نہیں ہے کہ جس بات کی تبلیغ کا خدا اس کو حکم دے وہ دانستہ اور عمداً پچیس برس تک
اس کو چھپائے رکھے۔ اس نادان کو اب تک یہ بھی معلوم نہیں کہ تبلیغ الہی احکام کے متعلق
ہوتی ہے نہ ایسی پیشگوئیوں کے متعلق ۔ جن کی اشاعت کے لئے ملہم مامور بھی نہیں بلکہ
اختیار رکھتا ہے چاہے ان کو شائع کرے یا نہ کرے۔ ماسوا اس کے جب کہ اس پیشگوئی کی
حقیقت ابھی میرے پر نہیں کھلی تھی تو اس بات کے لئے میں مکلف نہ تھا کہ اس کے معنے ﴿۱۱۵
اور مقصد لوگوں پر ظاہر کرتا اور جس قدر اجتہادی طور پر میرے خیال میں گذرا میں نے
ترجمہ ان پیشگوئیوں کا براہین احمدیہ میں شائع کر دیا۔ پس میں نے تبلیغ میں کونسا قصور کیا

آج 10 میں سے 10 باقی