نظم: مردمِ نا اہل گویندم کہ چوں عیسیٰ شدی
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
موسیٰ رکھا گیا جن کے ماں باپ دونوں قریش تھے اور آخر سلسلہ میں یہ عاجز ہے جو فقط ماں کے
لحاظ سے قریش ہے جس کا نام عیسی رکھا گیا۔
مردم نا اہل گویندم که چون عیسی شدی بشنو از من ایں جواب شاں کہ اے قوم حسود
چوں شمارا شد یہود اندر کتاب پاک نام پس خدا علیسی مرا کرد است از بهر یهود
ورنہ از روئے حقیقت تخم ایشان نیستید نیز هم من ابن مریم نیستم اندر وجود
گر نہ بودندے شما۔ مارا نبودے ہم اثر از شما شد هم ظهورم پس ز غوغاها چه سود
هر چه بود از نیک و بد در دین اسرائیلیاں آن همه در ملت احمد نقوش خود نمود
قوم ما در هر قدم ماند بقومِ موسوی بعض زیشاں صالحان و بعض دیگر چوں غدود
چونکہ موسیٰ شد نبی ما۔ کہ صدر دین ماست لاجرم عیسی شدم آخر ازاں رب ودود
نیز هم اینجا یهود بد گہر پیدا شدند
تا بیا زارند عیسی را چو آں قومی که بود
۱۳۷ الغرض آل ذوالمنن در هر صلاح و هر فساد ہمچو اسرائیلیاں بر قوم ما هر در کشود
چوں خدا نام رسول پاک ما موسیٰ نهاد نام شد بوجهل را فرعون چوں کینش فزود
پس در اول چوں کلیم آمد بحکم کردگار ہم پئے تکمیل عیسی را در آخر شد ورود
بعد ازیں روتا فتن از مقتضائی شقوت است ور نہ ایس گفتار ما هر شک و شبهت را ربود
پس چه حاصل تیر ہا انداختن بر صادقاں
هر که از بد باز ناید نار را گردد وقود
خلاصہ یہ کہ میں حق پر ہوں اور نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے موافق میرا دعویٰ ہے اور ہزارہا
نشان میری سچائی کے گواہ ہیں ۔ اور آئندہ بھی طالب حق کے لئے نشانوں کا دروازہ بند نہیں
اور جو کچھ مخالفوں کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ فلاں پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ یہ ان کی نابینائی
ہے ۔ ورنہ سب پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں اور بعض پوری ہونے والی ہیں ۔ ہاں چونکہ
اُن کی نظر تعصب کے گرد و غبار کی وجہ سے موٹی ہے اس لئے وہ پیشگوئیاں جو بہت کھلی کھلی
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ہیں اُن کو وہ ماننی پڑتی ہیں اور جو پیشگوئیاں کسی قدر دقت نظر کی محتاج ہیں وہ اُن کے
نزد یک گویا پوری نہیں ہوئیں لیکن ایسی پیشگوئی شاید دس ہزار میں سے ایک ہو۔ پس کس
قدر لعنت کا داغ اس دل پر ہے کہ دس ہزار پیشگوئی سے کچھ فائدہ نہیں اٹھاتا۔ اور بار بار
ایک کتے کی طرح عوعو کرتا ہے کہ فلاں پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور نہ صرف اسی قدر بلکہ
سخت بے حیائی سے ساتھ اس کے گالیاں بھی دیتا ہے ۔ ایسا انسان اگر کسی پہلے نبی کے وقت
میں بھی ہوتا تو کیا اس کو قبول کر لیتا ہر گز نہیں کیونکہ ہر ایک نبی کی کوئی نہ کوئی پیشگوئی
کافروں پر مشتبہ رہی ہے۔
اے نادان ! اول تعصب کا پردہ اپنی آنکھ پر سے اُٹھا تب تجھے معلوم ہو جائے گا کہ سب
پیشگوئیاں پوری ہو گئیں ۔ خدا تعالیٰ کی نصرت ایک تند اور تیز دریا کی طرح مخالفوں پہ پر حملہ کر
رہی ہے پر افسوس کہ ان لوگوں کو کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا۔ زمین نے نشان دکھلائے اور آسمان
نے بھی ۔ اور دوستوں میں بھی نشان ظاہر ہوئے ہیں اور دشمنوں میں بھی مگر اندھے لوگوں کے
نزدیک ابھی کوئی نشان ظاہر نہیں ہوا۔ لیکن خدا اس کام کو نا تمام نہیں چھوڑے گا جب تک وہ
پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔
مخالف چاہتے ہیں کہ میں نابود ہو جاؤں اور ان کا کوئی ایسا داؤ چل جائے کہ میرا
نام ونشان نہ رہے مگر وہ ان خواہشوں میں نامراد رہیں گے اور نامرادی سے مریں گے اور
بہتیرے اُن میں سے ہمارے دیکھتے دیکھتے مر گئے اور قبروں میں حسرتیں لے گئے مگر خدا
تمام میری مرادیں پوری کرے گا۔ یہ نادان نہیں جانتے کہ جب میں اپنی طرف سے نہیں
بلکہ خدا کی طرف سے اس جنگ میں مشغول ہوں تو میں کیوں ضائع ہونے لگا اور کون ہے
جو مجھے نقصان پہنچا سکے ۔ یہ بھی ظاہر ہے کہ جب کوئی کسی کا ہو جاتا ہے تو اُس کو بھی اُس کا
ہونا ہی پڑتا ہے۔
بعض یہ کہتے ہیں کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ صحیح بخاری اور مسلم میں لکھا ہے کہ آنے والا عیسی
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اسی امت میں سے ہوگا۔ لیکن صحیح مسلم میں صریح لفظوں میں اس کا نام نبی اللہ رکھا ہے۔ پھر
کیونکر ہم مان لیں کہ وہ اسی امت میں سے ہوگا۔
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تمام بد قسمتی دھوکہ سے پیدا ہوئی ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر
غور نہیں کی گئی۔ نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف
مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری
ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ ہو۔ پس ایک امتی کو ایسا نبی قرار دینے سے کوئی محذور
لازم نہیں آتا بالخصوص اس حالت میں کہ وہ امتی اپنے اسی نبی متبوع سے فیض پانے والا ہو
بلکہ فساد اس حالت میں لازم آتا ہے کہ اس اُمت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
قیامت تک مکالمات الہیہ سے بے نصیب قرار دیا جائے ۔ وہ دین ۔ دین نہیں ہے اور نہ وہ
نبی، نبی ہے جس کی متابعت سے انسان خدا تعالیٰ سے اس قدر نزدیک نہیں ہو سکتا کہ
مکالمات الہیہ سے مشرف ہو سکے۔ وہ دین لعنتی اور قابلِ نفرت ہے جو یہ سکھلاتا ہے کہ
صرف چند منقولی باتوں پر انسانی ترقیات کا انحصار ہے اور وحی الہی آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی
۱۳۹﴾ ہے اور خدائے حتی و قیوم کی آواز سننے اور اُس کے مکالمات سے قطعی نومیدی ہے اور اگر
کوئی آواز بھی غیب سے کسی کے کان تک پہنچتی ہے تو وہ ایسی مشتبہ آواز ہے کہ نہیں کہہ سکتے کہ
وہ خدا کی آواز ہے یا شیطان کی ۔ سوالیسا دین بہ نسبت اس کے کہ اُس کو رحمانی کہیں شیطانی
کہلانے کا زیادہ مستحق ہوتا ہے۔ دین وہ ہے جو تاریکی سے نکالتا اور نور میں داخل کرتا ہے
اور انسان کی خدا شناسی کو صرف قصوں تک محدود نہیں رکھتا بلکہ ایک معرفت کی روشنی اس کو عطا
کرتا ہے۔ سو سچے دین کا متبع اگر خود نفس امارہ کے حجاب میں نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کے کلام کو سن
سکتا ہے ۔ سو ایک امتی کو اس طرح کا نبی بنانا سچے دین کی ایک لازمی نشانی ہے۔
اور اگر نبی کے یہ معنے ہیں کہ اُس پر شریعت نازل ہو یعنی وہ نئی شریعت لانے والا ہو
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
♡
تو یہ معنے حضرت عیسی پر بھی صادق نہیں آئیں گے کیونکہ وہ شریعت محمدیہ کو منسوخ نہیں کر سکتے ۔ اُن
پر کوئی ایسی وحی نازل نہیں ہو سکتی جو قرآن شریف کو منسوخ کرے بلکہ ان کے دوبارہ لانے سے یہ وہم
گذرتا ہے کہ شاید ان کے ذریعہ سے شریعت اسلامیہ میں کچھ تبدیل و ترمیم کیا جائے گا۔ ورنہ اگر نبی
کے صرف یہ معنے کئے جائیں کہ اللہ جل شانہ اس سے مکالمہ و مخاطبہ رکھتا ہے اور بعض اسرار غیب
کے اُس پر ظاہر کرتا ہے تو اگر ایک امتی ایسا نبی ہو جائے تو اس میں حرج کیا ہے خصوصاً جب کہ
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اکثر جگہ یہ امید دلائی ہے کہ ایک امتی شرف مکالمہ الہیہ سے مشرف
ہو سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کو اپنے اولیاء سے مکالمات اور مخاطبات ہوتے ہیں بلکہ اسی نعمت کے حاصل
کرنے کے لئے سورۃ فاتحہ میں جو پنچ وقت فریضہ نماز میں پڑھی جاتی ہے۔ یہی دعا سکھلائی گئی ہے
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو کسی امتی کو اس نعمت کے
حاصل ہونے سے کیوں انکار کیا جاتا ہے۔ کیا سورۃ فاتحہ میں وہ نعمت جو خدا تعالیٰ سے مانگی گئی ہے جو
نبیوں کو دی گئی تھی وہ درہم و دینار ہیں۔ ظاہر ہے کہ انبیاء علیہم السلام کو مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کی نعمت ملی
تھی جس کے ذریعہ سے اُن کی معرفت حق الیقین کے مرتبہ تک پہنچ گئی تھی اور گفتار کی تجلی دیدار کے
قائم مقام ہوگئی تھی۔ پس یہ جو دعا کی جاتی ہے کہ اے خداوند وہ راہ ہمیں دکھا جس سے ہم بھی اُس ۱۳۰
نعمت کے وارث ہو جائیں اس کے بجز اس کے اور کیا معنے ہیں کہ ہمیں بھی شرف مکالمہ اور مخاطبہ بخش۔
بعض جاہل اس جگہ کہتے ہیں کہ اس دعا کے صرف یہ معنے ہیں کہ ہمارے ایمان قوی کر
اور اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرما اور وہ کام ہم سے کرا جس سے تو راضی ہو جائے ۔ مگر یہ
نادان نہیں جانتے کہ ایمان کا قوی ہونا یا اعمال صالحہ کا بجالانا اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے
موافق قدم اٹھانا یہ تمام باتیں معرفت کاملہ کا نتیجہ ہیں ۔ جس دل کو خدا تعالیٰ کی معرفت میں
سے کچھ حصہ ۔ نہ نہیں ملا وہ دل ایمان قوی اور اعمال صالحہ سے بھی بے نصیب ہے۔ معرفت سے ہی
خدا تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا ہوتا ہے۔ اور معرفت سے ہی خدا تعالیٰ کی محبت دل میں جوش
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
مارتی ہے۔ جیسا کہ دنیا میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ ہر ایک چیز کا خوف یا محبت معرفت سے ہی پیدا
ہوتا ہے۔ اگر اندھیرے میں ایک شیر بر تمہارے پاس کھڑا ہو اور تم کو اس کا علم نہ ہو کہ یہ شیر
ہے بلکہ یہ خیال ہو کہ یہ ایک بکرا ہے تو تمہیں کچھ بھی اس کا خوف نہیں ہوگا اور جبھی کہ تمہیں
معلوم ہو جائے کہ یہ تو شیر ہے تو تم بے حواس ہو کر اس جگہ سے بھاگ جاؤ گے۔ ایسا ہی اگر تم
ایک ہیرے کو جو ایک جنگل میں پڑا ہوا ہے جو کئی لاکھ روپیہ قیمت رکھتا ہے محض ایک پتھر کا ٹکڑا
سمجھو گے تو اس کی تم کچھ بھی پروانہیں کرو گے۔ لیکن اگر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ یہ اس شان
اور عظمت کا ہیرا ہے تب تو تم اس کی محبت میں دیوانہ ہو جاؤ گے اور جہاں تک تم سے ممکن ہوگا
اس کے حاصل کرنے کے لئے کوشش کرو گے۔ پس معلوم ہوا کہ تمام محبت اور خوف معرفت پر
موقوف ہے۔ انسان اس سوراخ میں ہاتھ نہیں ڈال سکتا جس کی نسبت اُس کو معلوم ہو جائے کہ
اُس کے اندر ایک زہریلا سانپ ہے اور نہ اس مکان کو چھوڑ سکتا ہے جس کی نسبت اُس کو یقین
ہو جائے کہ اُس کے نیچے ایک بڑا بھاری خزانہ مدفون ہے ۔ اب چونکہ تمام مدار خوف اور محبت کا
معرفت پر ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی طرف بھی پورے طور پر اس وقت انسان جھک سکتا ہے
جب کہ اس کی معرفت ہو ۔ اوّل اُس کے وجود کا پتہ لگے اور پھر اُس کی خوبیاں اور اُس کی کامل
۱۴۱ قدرتیں ظاہر ہوں اور اس قسم کی معرفت کب میسر آسکتی ہے بجز اس کے کہ کسی کو خدا تعالیٰ کا
شرف مکالمہ اور مخاطبہ حاصل ہوا اور پھر اعلام الہی سے اس بات پر یقین آجائے کہ وہ عالم الغیب
ہے اور ایسا قادر ہے کہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ سو اصلی نعمت (جس پر قوت ایمان اور اعمال
صالحہ موقوف ہیں ) خدا تعالیٰ کا مکالمہ اور مخاطبہ ہے جس کے ذریعہ سے اوّل اُس کا پتہ لگتا ہے
اور پھر اُس کی قدرتوں سے اطلاع ملتی ہے اور پھر اس اطلاع کے موافق انسان ان قدرتوں کو
بچشم خود دیکھ لیتا ہے۔ یہی وہ نعمت ہے جو انبیاء علیہم السلام کو دی گئی تھی اور پھر اس اُمت کو
حکم ہوا کہ اس نعمت کو تم مجھ سے مانگو کہ میں تمہیں بھی دوں گا ۔ پس جس کے دل میں یہ پیاس
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
لگا دی گئی ہے کہ اس نعمت کو پاوے بیشک اس کو وہ نعمت ملے گی ۔
لیکن وہ لوگ جو خدا تعالیٰ سے لا پروا ہیں خدا تعالیٰ اُن سے لا پروا ہے ۔ خدا تعالیٰ کا
مکالمہ اور مخاطبہ یہی تو ایک جڑ ہے معرفت کی اور تمام برکات کا سرچشمہ ہے اگر اس اُمت پر
یہ دروازہ بند ہوتا تو سعادت کے تمام دروازے بند ہوتے مگر مکالمات اور مخاطبات الہیہ
سے اُس قسم کے کلمات مراد نہیں ہیں جن کی نسبت خود ملہم متر ڈر ہو کہ آیا وہ شیطانی ہیں یا
رحمانی ۔ ایسے بے برکت کلمات جن میں شیطان بھی شریک ہو سکتا ہے شیطانی ہی سمجھنے
چاہئیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے روشن اور بابرکت اور لذیذ کلمات شیطان کے کلمات سے مشابہ
نہیں ہو سکتے اور جن دلوں میں باعث طہارت کاملہ شیطان کا کچھ حصہ نہیں رہتا اُن کی
وحی میں بھی شیطان کا کچھ حصہ نہیں رہتا اور شیطان انہیں نجس دلوں پر اترتا ہے جو شیطان
کی طرح اپنے اندر نا پا کی رکھتے ہیں۔ پاک نفسوں پر پاک کا کلام نازل ہوتا ہے اور پلید
نفسوں پر پلید کا۔
اور اگر ایک انسان اپنے الہام میں متحیر ہے اور نہیں جانتا کہ وہ شیطان کی طرف سے
ہے یا خدا کی طرف سے۔ ایسے شخص کا الہام اُس کے لئے آفت جان ہے کیونکہ ممکن ہے کہ
وہ اس الہام کی بنا پر کسی نیک کو بد قرار دے حالانکہ وہ الہام شیطان کی طرف سے ہو اور ممکن
ہے کہ کسی بد کو نیک قرار دے حالانکہ وہ سرا سر شیطانی تعلیم ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک امر کو
جو الہام کے ذریعہ سے اس کو معلوم ہوا ہے خدا کا امر سمجھ کر بجالا وے حالانکہ وہ شیطان نے ۱۳۲
حکم دیا ہو۔ اور اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ایک حکم شیطان کا حکم سمجھ کر ترک کر دے حالانکہ
وہ خدا تعالیٰ کا حکم ہو۔
صاف ظاہر ہے کہ بجز ایک قطعی فیصلہ کے یعنی بجز اس امر کے کہ دل اس یقین سے پُر
ہو کہ در حقیقت یہ خدا کا حکم ہے اس کے کرنے کے لئے پوری استقامت حاصل نہیں ہو سکتی
خصوصاً بعض امور ایسے ہوتے ہیں کہ ظاہر شرع کو ان پر کچھ اعتراض بھی ہوتا ہے جیسا کہ
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
میں یہ
خضر کے کام پر ظاہر شرع کو سراپا اعتراض تھا۔ نبیوں کی تمام شریعتوں میں سے کسی شریعت
یہ حکم نہیں کہ ایک بے گناہ بچہ کو قتل کر دو۔ پس اگر خضر کو یہ یقین نہ ہوتا کہ بہ یہ یقین نہ ہوتا کہ یہ وحی خدا کی
طرف سے ہے تو وہ کبھی قتل نہ کرتا اور اگر موسیٰ کی ماں کو یقین نہ ہوتا کہ اس کی وحی خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہے تو کبھی اپنے بچہ کو دریا میں نہ ڈالتی ۔
اب ظاہر ہے کہ ایسا الہام کس طرح فخر کے لائق ہو سکتا اور کس طرح اس کے ضرر
سے انسان امن میں رہ سکتا ہے جس کی نسبت کبھی تو اس کا یہ خیال ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے اور کبھی یہ خیال ہے کہ شیطان کی طرف سے ہے۔ ایسا الہام تو آفت جان
اور آفت ایمان ہے بلکہ ایک بلا ہے جس سے کبھی نہ کبھی وہ ہلاک ہو سکتا ہے ۔ خدا تعالیٰ ایسا
نہیں ہے کہ اپنے اُن بندوں کو جو تعلقات نفس امارہ سے الگ ہو کر محض اس کے ہو جاتے
ہیں اور اُس کی محبت کی آگ سے تمام ماسوا اللہ کو جلا دیتے ہیں وہ اپنے ایسے بندوں کو
شیطان کے پنجہ میں گرفتار کرے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ جس طرح روشنی اور تاریکی میں فرق
ہے اسی طرح شیطانی وساوس اور خدا تعالیٰ کی پاک وحی میں فرق ہے۔
بعض خشک ملاؤں کو یہاں تک انکار میں غلو ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مکالماتِ الہیہ کا
دروازہ ہی بند ہے اور اس بد قسمت اُمت کے یہ نصیب ہی نہیں کہ یہ نعمت حاصل کر کے
اپنے ایمان کو کامل کرے اور پھر کشش ایمانی سے اعمال صالح کو بجالا وے۔
ایسے خیالات کا یہ جواب ہے کہ اگر یہ اُمت در حقیقت ایسی ہی بد بخت اور اندھی
۱۴۳ اور شتر الامم ہے تو خدا نے کیوں اس کا نام خیر الامم رکھا بلکہ سچ بات یہ ہے کہ وہی لوگ
احمق اور نادان ہیں کہ جو ایسے خیالات رکھتے ہیں ورنہ جس طرح خدا تعالیٰ نے اس
اُمت کو وہ دعا سکھلائی ہے جو سورۃ فاتحہ میں ہے۔ ساتھ ہی اُس نے یہ ارادہ بھی فرمایا
ہے کہ اس اُمت کو وہ نعمت عطا بھی کرے جو نبیوں کو دی گئی تھی یعنی مکالمہ مخاطبہ الہیہ
جو سر چشمہ تمام نعمتوں کا ہے۔ کیا خدا تعالیٰ نے وہ دعا سکھلا کر صرف دھوکا ہی دیا ہے
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور ایسی ناکارہ اور ذلیل اُمت میں کیا خیر ہوسکتی ہے جو بنی اسرائیل کی عورتوں سے بھی گئی
گذری ہے۔
ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ کی ماں اور حضرت عیسیٰ کی ماں دونوں عورتیں تھیں اور بقول
ہمارے مخالفین کے مبیہ نہیں تھیں تاہم خدا تعالیٰ کے یقینی مکالمات اور مخاطبات ان کو نصیب
تھے اور اب اگر اس امت کا ایک شخص اس قدر طہارت نفس میں کامل ہو کہ ابراہیم کا دل پیدا
کر لے اور اتنا خدا تعالیٰ کا تابعدار ہو جو تمام نفسانی چولا پھینک دے اور اتنا خدا تعالیٰ کی
محبت میں محو ہو کہ اپنے وجود سے فنا ہو جائے تب بھی وہ با وجود اس قدر تبدیلی کے موسیٰ کی ماں
کی طرح بھی وحی الہی نہیں پا سکتا۔ کیا کوئی عقلمند خدا تعالیٰ کی طرف ایسا نخل منسوب کر سکتا
ہے۔ اب ہم بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنة اللہ علی الکاذبین۔
اصل بات یہ ہے کہ جب ایسے لوگ سراسر دنیا کے کیڑے ہو گئے اور اسلام کا شعار
صرف پگڑی اور ڈاڑھی اور ختنہ اور زبان کے چند اقرار اور رسمی نماز روزہ رہ گیا تو خدا تعالیٰ نے
ان کے دلوں کو مسخ کر دیا اور ہزار ہا تاریکی کے پر دے آنکھوں کے آگے آگئے اور دل مر گئے
اور کوئی زندہ نمونہ روحانی حیات کا اُن کے ہاتھ میں نہ رہانا چار ان کو مکالمات الہیہ سے انکار
کرنا پڑا اور یہ انکار در حقیقت اسلام سے انکار ہے لیکن چونکہ دل مر چکے ہیں اس لئے یہ لوگ
محسوس نہیں کرتے کہ ہم کس حالت میں پڑے ہیں۔
یہ نادان نہیں جانتے کہ اگر یہی حالت ہے تو پھر اسلام اور دوسرے مذاہب میں فرق
کیا رہا۔ یوں تو برہمو سماج والے بھی خدا تعالیٰ کو وحدہ لاشریک کہتے ہیں اور تناسخ کے بھی
قائل نہیں اور کوئی شرک نہیں کرتے اور روز جزا وسزا کو بھی مانتے ور کلمہ لا اله الا اللہ کے ۱۴۴
اقراری ہیں۔ پھر جب کہ ان تمام باتوں میں برہموشریک ہیں تو ایسی صورت میں کہ
مسلمانوں کی ترقیات بھی اسی حد تک ہیں ان میں اور برہموؤں میں کیا فرق ہے۔ پس اگر
مذہب اسلام نعوذ باللہ کوئی امتیازی نعمت عطا نہیں کرتا اور انسانی خیالات تک ہی منتہی ہوتا ہے
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
تو اس صورت میں وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مذہب نہیں ٹھہر سکتا۔ بھلا ایک شخص اسلام کے
ہر ایک پاک عقیدہ کے موافق اپنا عقیدہ رکھتا ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مفتری سمجھتا
ہے جیسا کہ برہمو سماج والے سمجھتے ہیں تو اس خیال کے مسلمان اس کے آگے اپنے مذہب کا
ما بہ الامتیاز کیا پیش کر سکتے ہیں جو صرف قصے کہانیاں نہ ہوں بلکہ ایک ایسی مشہود ومحسوس
نعمت ہو جو ان کو دی گئی اور اُن کے غیر کو نہیں دی گئی ۔ پس اے بد بخت اور بد قسمت قوم ! وہ
وہی نعمت ہے جو مکالمات اور مخاطبات الہیہ ہیں جن کے ذریعہ سے علوم غیب حاصل
ہوتے اور خدا کی تائیدی قدرتیں ظہور میں آتی ہیں اور خدا کی وہ نصرتیں جن پر وحی الہی کی
مہر ہوتی ہے ظاہر ہوتی ہیں اور وہ لوگ اُس مُہر سے شناخت کئے جاتے ہیں ۔ اس کے سوا
کوئی ما بہ الامتیاز نہیں ۔ اور جب تم خود مانتے ہو جو خدا دعاؤں کو سنتا ہے ۔ پس اے سُست
ایمانو ! اور دلوں کے اندھو! جب کہ وہ سن سکتا ہے تو کیا وہ بول نہیں سکتا ؟ اور جب کہ سننے
میں اس کی کوئی ہتک عزت نہیں تو پھر اپنے بندوں کے ساتھ بولنے سے کیوں اُس کی ہتک
عزت ہو گئی ؟ ورنہ یہ اعتقاد رکھو کہ جیسا کہ کچھ مدت سے الہام الہی پر مہر لگ گئی ہے ویسا
ہی اُسی مدت سے خدا کی شنوائی پر بھی مہر لگ گئی ہے۔ اور اب خدا نعوذ باللہ صم بکم میں
داخل ہے۔ کیا کوئی عقلمند اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ اس زمانہ میں خدا سنتا تو ہے مگر بولتا
نہیں ۔ پھر بعد اس کے یہ سوال ہو گا کہ کیوں نہیں بولتا۔ کیا زبان پر کوئی مرض لاحق ہوگئی
ہے مگر کان مرض سے محفوظ ہیں ۔ جب کہ وہی بندے ہیں اور وہی خدا ہے اور تلہ اہے اور تکمیل ایمان
کے لئے وہی حاجتیں ہیں بلکہ اس زمانہ میں جو دلوں پر دہریت غالب ہوگئی ہے بولنے کی
اسی قدر ضرورت تھی جس قدر سننے کی ۔ تو پھر کیا وجہ کہ سننے کی صفت تو اب تک ہے مگر
بولنے کی صفت معطل ہو گئی ہے۔
افسوس کہ چودھویں صدی میں سے بھی بائیس برس گزر گئے اور ہمارے دعوے کا زمانہ
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اس قدر لمبا ہو گیا کہ جو لوگ میرے دعوے کے ابتدائی زمانہ میں ابھی پیٹ میں تھے اُن کی
اولاد بھی جوان ہو گئی مگر آپ لوگوں کو ابھی سمجھ نہ آیا کہ میں صادق ہوں ۔ بار بار یہی کہتے ہیں
کہ ہم تم کو اس وجہ سے نہیں مانتے کہ ہماری حدیثوں میں لکھا ہے کہ تمہیں دجال آئیں گے۔
اے بد قسمت قوم ! کیا تمہارے حصہ میں دجال ہی رہ گئے ۔ تم ہر ایک طرف سے اس
طرح تباہ کئے گئے جس طرح ایک کھیتی کو رات کے وقت کسی اجنبی کے مویشی تباہ کر دیتے ہیں۔
تمہاری اندرونی حالتیں بھی بہت خراب ہو گئیں اور بیرونی حملے بھی انتہا کو پہنچ گئے ۔ صدی کے
سر پر جو مجدد آیا کرتے تھے وہ بات شائد نعوذ باللہ خدا کو بھول گئی کہ اب کی دفعہ اگر صدی
کے سر پر بھی آیا تو بقول تمہارے ایک دجال آیا۔ تم خاک میں مل گئے مگر خدا نے تمہاری خبر نہ
لی۔ تم بدعات میں ڈوب گئے مگر خدا نے تمہاری دستگیری نہ کی ۔ تم میں سے روحانیت جاتی رہی
صدق وصفا کی بو نہ رہی۔ سچ کہو اب تم میں روحانیت کہاں ہے خدا کے تعلقات کے نشان
کہاں۔ دین تمہارے نزدیک کیا ہے صرف زبان کی چالا کی اور شرارت آمیز جھگڑے اور
تعصب کے جوش اور اندھوں کی طرح حملے ۔ خدا کی طرف سے ایک ستارہ نکلا مگر تم نے اس
کو شناخت نہ کیا اور تم نے تاریکی کو اختیار کیا اس لئے خدا نے تمہیں تاریکی میں ہی چھوڑ دیا۔
اب اس صورت میں تم میں اور غیر قوموں میں فرق کیا ہے۔ کیا ایک اندھا اندھوں میں بیٹھ
کر کہہ سکتا ہے کہ تمہاری حالت سے میری حالت بہتر ہے۔
اے نادان قوم میں تمہیں کس سے مشابہت دوں ۔ تم ان بد قسمتوں سے مشابہ ہو جن کے گھر
کے قریب ایک فیاض نے ایک باغ لگایا اور اُس میں ہر ایک قسم کا پھلدار درخت نصب کیا اور اس کے
اندر ایک شیریں نہر چھوڑ دی جس کا پانی نہایت میٹھا تھا۔ اور اُس باغ میں بڑے بڑے سایہ دار
درخت لگائے جو ہزاروں انسانوں کو دھوپ سے بچا سکتے تھے تب اُس قوم کی اس فیاض نے دعوت کی
جو دھوپ میں جل رہی تھی اور کوئی سایہ نہ تھا۔ اور نہ کوئی پھل تھا اور نہ پانی تھا تا وہ سایہ میں بیٹھیں اور ۱۴۶
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
پھل کھاویں اور پانی پیئیں۔ لیکن اس بد بخت قوم نے اس دعوت کورڈ کیا اور اُس دُھوپ میں
شدت گرمی اور پیاس اور بھوک سے مر گئے ۔ اس لئے خدا فرماتا ہے کہ اُن کی جگہ میں
دوسری قوم کو لاؤں گا جو ان درختوں کے ٹھنڈے سایہ میں بیٹھے گی اور ان پھلوں کو کھائے گی
اور اس خوشگوار پانی کو پیئے گی ۔ خدا نے مثال کے طور پر قرآن شریف میں خوب فرمایا کہ
ذوالقرنین نے ایک قوم کو دھوپ میں جلتے ہوئے پایا اور اُن میں اور آفتاب میں کوئی اوٹ
نہ تھی اور اس قوم نے ذوالقرنین سے کوئی مدد نہ چاہی ۔ اس لئے وہ اُسی بلا میں مبتلا رہی۔
لیکن ذوالقرنین کو ایک دوسری قوم ملی جنہوں نے ذوالقرنین سے دشمن سے بچنے کے لئے
مدد چاہی ۔ سو ایک دیوار اُن کے لئے بنائی گئی اس لئے وہ دشمن کی دست برد سے بچ گئے ۔
سومیں سچ سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف کی آئندہ پیشگوئی کے مطابق وہ ذوالقرنین
میں ہوں جس نے ہر ایک قوم کی صدی کو پایا۔ اور دھوپ میں جلنے والے وہ لوگ ہیں
جنہوں نے مسلمانوں میں سے مجھے قبول نہیں کیا۔ اور کیچڑ کے چشمے اور تاریکی میں بیٹھنے
والے عیسائی ہیں جنہوں نے آفتاب کو نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھا۔ اور وہ قوم جن کے لئے
دیوار بنائی گئی وہ میری جماعت ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہی ہیں جن کا دین
دشمنوں کے دست برد سے بچے گا ہر ایک بنیاد جو سست ہے اس کو شرک اور دہریت کھاتی
جائے گی ۔ مگر اس جماعت کی بڑی عمر ہو گی اور شیطان اُن پر غالب نہیں آئے گا۔ اور
شیطانی گروہ اُن پر غلبہ نہیں کرے گا۔ اُن کی حجت تلوار سے زیادہ تیز اور نیزہ سے زیادہ
اندر گھسنے والی ہوگی اور وہ قیامت تک ہر ایک مذہب پر غالب آتے رہیں گے۔
ہائے افسوس ان نادانوں پر جنہوں نے مجھے شناخت نہ کیا۔ وہ کیسی تیرہ و تاریک
آنکھیں تھیں جو سچائی کے نور کو دیکھ نہ سکیں ۔ میں اُن کو نظر نہیں آ سکتا کیونکہ تعصب نے
ان کی آنکھوں کو تاریک کر دیا ۔ دلوں پر زنگ ہے اور آنکھوں پر پردے۔ اگر وہ سچی
۱۳۷ تلاش میں لگ جائیں اور اپنے دلوں کو کینہ سے پاک کر دیں۔ دن کو روزے رکھیں