سید محمد عبدالوحید کے بعض شبہات کا ازالہ

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
مولوی سید محمد عبد الواحد صاحب کے بعض
شبہات کا ازالہ
قولہ ۔ آیت کریمہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ میں یہ شبہ باقی ہے کہ ما صلبوہ کے
اگر یہ معنے ہیں کہ صلیب کے ذریعہ سے یہود نے حضرت عیسی علیہ السلام کو ہلاک نہیں کیا تھا تو
اس تقدیر میں ما قتلوہ کا لفظ جو اس پر مقدم ہے محض بیکار ہو جاتا ہے۔ اور اگر یہ کہا جاوے
که ما قتلوہ کے لفظ کو اس لئے بڑھایا گیا ہے تا کہ دلالت کرے اس بات پر کہ بہ نیت قتل
ٹانگیں ان کی نہیں توڑی گئیں تھیں تو ہر تقدیر تسلیم اس بات کے بھی لفظ ما قتلوہ کا بعد لفظ
ما صلبوہ کے واقع ہونا چاہیے تھا کیونکہ ٹانگیں بعد صلیب سے اتارے جانے کے توڑی
جاتی ہیں ۔ پس وجہ تقدیم ما قتلوہ کی او پر ما صلبوہ کے کیا ہے؟ ارشاد فرماویں۔
اقول ۔ یاد رہے کہ قرآن شریف کی یہ آیتیں ہیں جن میں مذکورہ بالا ذکر ہے۔ وَقَوْلِهِمْ
إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ
شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ
وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا الجزء نمبر ٧ سورة النساء
ترجمہ۔ اور ان کا (یعنی یہود کا ) یہ کہنا کہ ہم نے مسیح عیسی ابن مریم رسول اللہ کو قتل کر دیا ہے حالانکہ
نہ انہوں نے اس کو قتل کیا اور نہ صلیب دیا بلکہ یہ امر ان پر مشتبہ ہو گیا۔ اور جولوگ عیسی کے بارے
میں اختلاف رکھتے ہیں ( یعنی عیسائی کہتے ہیں کہ عیسیٰ زندہ آسمان پر اٹھایا گیا اور یہودی کہتے ہیں
کہ ہم نے اس کو ہلاک کر دیا ) یہ دونوں گروہ محض شک میں پڑے ہوئے ہیں حقیقت حال کی
یہ مولوی صاحب مقام برہمن بڑ یہ ضلع ٹپارہ ملک بنگالہ میں مدرس سکول وقاضی ہیں ۔ منہ
النساء : ۱۵۸، ۱۵۹

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ان کو کچھ بھی خبر نہیں اور صحیح علم اُن کو حاصل نہیں محض انا کو حاصل نہیں محض اٹکلوں کی پیروی کرتے ہیں ۔ پیروی کرتے ہیں۔ یعنی نہ عیسی ۱۶۹
آسمان پر گیا جیسا کہ عیسائیوں کا خیال ہے اور نہ یہودیوں کے ہاتھ سے ہلاک کیا گیا جیسا کہ
یہودیوں کا گمان ہے بلکہ صحیح بات ایک تیسری بات ہے کہ وہ مخلصی پا کر ایک دوسرے ملک
میں چلا گیا اور خود یہودی یقین نہیں رکھتے کہ انہوں نے اس کو قتل کر دیا بلکہ خدا نے اُس کو اپنی
طرف اُٹھا لیا اور خدا غالب اور حکمتوں والا ہے
☆
اب ظاہر ہے کہ ان آیات کے سر پر یہ قول یہودیوں کی طرف سے منقول ہے کہ إِنَّا قَتَلْنَا
الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ یعنی ہم نے مسیح عیسی ابن مریم کو قتل کیا۔ سو جس قول کو
خدا تعالیٰ نے یہودیوں کی طرف سے بیان فرمایا ہے ضرور تھا کہ پہلے اسی کورڈ کیا جا تا اسی وجہ سے
خدا تعالیٰ نے قتلوا کے لفظ کو صلبوا کے لفظ پر مقدم بیان کیا کیونکہ جو دعویٰ اس مقام میں
یہودیوں کی طرف سے بیان کیا گیا ہے وہ تو یہی ہے کہ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ۔
پھر بعد اس کے یہ بھی معلوم ہو کہ حضرت عیسیٰ کے ہلاک کرنے کے بارے میں کہ کس
طرح ان کو ہلاک کیا۔ یہودیوں کے مذہب قدیم سے دو ہیں ۔ ایک فرقہ تو کہتا ہے کہ تلوار
کے ساتھ پہلے ان کو قتل کیا گیا تھا اور پھر ان کی لاش کو لوگوں کی عبرت کے لئے صلیب پریا پر یا
درخت پر لٹکایا گیا۔ اور دوسرا فرقہ یہ کہتا ہے کہ اُن کو صلیب دیا گیا تھا اور پھر بعد صلیب ان
کو قتل کیا گیا۔ اور یہ دونوں فرقے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں موجود تھے اور
اب بھی موجود ہیں۔ پس چونکہ ہلاک کرنے کے وسائل میں یہودیوں کو اختلاف تھا۔ بعض
ان کی ہلاکت کا ذریعہ اول قتل قرار دے کر پھر صلیب کے قائل تھے اور بعض صلیب کو قتل پر مقدم
یہودیوں کا یہ کہنا کہ ہم نے عیسی کو قتل کر دیا اس قول سے یہودیوں کا مطلب یہ تھا کہ عیسی کا مومنوں کی
طرح خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوا کیونکہ توریت میں لکھا ہے کہ جھوٹا پیغمبر قتل کیا جاتا ہے۔ پس خدا نے
اس کا جواب دیا کہ عیسی قتل نہیں ہوا بلکہ ایمانداروں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف اس کا رفع ہوا۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
سمجھتے تھے اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ دونوں فرقوں کا رد کر دے مگر چونکہ جس فرقہ کی
تحریک سے یہ آیات نازل ہوئی ہیں وہ وہی ہیں جو قبل از صلیب قتل کا عقیدہ رکھتے تھے
اس لئے قتل کے گمان کا ازالہ پہلے کر دیا گیا اور صلیب کے خیال کا ازالہ بعد میں ۔
افسوس کہ یہ شبہات دلوں میں اسی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں کہ عموماً اکثر مسلمانوں کو نہ
یہودیوں کے فرقوں اور ان کے عقیدہ سے پوری واقفیت ہے اور نہ عیسائیوں کے عقیدوں کی
۱۷۰ پوری اطلاع ہے۔ لہذا میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس جگہ میں یہودیوں کی ایک پرانی کتاب
میں سے جو قریبا انیس سو برس کی تالیف ہے اور اس جگہ ہمارے پاس موجود ہے ان کے اس
عقیدہ کی نسبت جو حضرت مسیح کے قتل کرنے کے بارے میں ایک فرقہ ان کا رکھتا ہے بیان کر
دوں ۔ اور یاد رہے کہ اس کتاب کا نام تولید وت یشوع ہے جو ایک قدیم زمانہ کی ایک عبرانی
کتاب مصنفہ بعض علماء یہود ہے۔ چنانچہ اس کتاب کے صفحہ ۳۱ میں لکھا ہے۔ ” پھر وہ (یعنی
یہودی لوگ ) یسوع کو باہر سزا کے میدان میں لے گئے اور اس کو سنگسار کر کے مار ڈالا اور جب
وہ مر گیا تب اس کو کاٹھ پر لٹکا دیا تا کہ اس کی لاش کو جانور کھا ئیں اور اس طرح مردہ کی ذلت
ہو۔ اس قول کی تائید انجیل کے اس قول سے بھی ہوتی ہے جہاں لکھا ہے کہ یسوع جسے تم نے قتل
کر کے کاٹھ پر لٹکایا ۔ دیکھو اعمال باب ۵ آیت ۳۰
یہودی فاضل جواب تک موجود ہیں اور بمبئی اور کلکتہ میں بھی پائے جاتے ہیں عیسائیوں کے
اس قول پر کہ حضرت عیسی آسمان پر چلے گئے ہیں بڑا ٹھٹھا اور ہنسی کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ لوگ
کیسے نادان ہیں جنہوں نے اصل بات کو سمجھا نہیں کیونکہ قدیم یہودیوں کا تو یہ دعوی تھا کہ جو شخص
صلیب دیا جائے وہ بے دین ہوتا ہے اور اس کی روح آسمان پر اٹھائی نہیں جاتی ۔ اس دعوی
کے رد کرنے کے لئے عیسائیوں نے یہ بات بنائی کہ گویا حضرت عیسی مع جسم آسمان پر چلے
گئے ہیں تا وہ داغ جو مصلوب ہونے سے حضرت عیسیٰ پر لگتا تھا وہ دور کر دیں مگر اس منصوبہ میں

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
☆
انجیل کے اس فقرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے قتل کیا پھر کاٹھ پر لٹکایا ۔ ل کیا پھر کاٹھ پر لٹکایا ۔ اور یادر ہے کہ جیسا
کہ پادریوں کی عادت ہے انجیلوں کے بعض اردو ترجمہ میں اس فقرہ کو بدلا کر لکھ دیا گیا ہے مگر
انگریزی انجیلوں میں اب تک وہی فقرہ ہے جو ابھی ہم نے نقل کیا ہے۔ بہر حال یہ ثابت
بقيه
ح
۔
شدہ امر ہے کہ یہودیوں کے حضرت عیسی کے ہلاک کرنے کے بارے میں دو مذہب ہیں ۔ اے
انہوں نے نہایت نادانی ظاہر کی کیونکہ یہودیوں کا یہ تو عقیدہ نہیں کہ جو شخص مع جسم آسمان پر نہ
جاوے وہ بے دین اور کافر ہوتا ہے اور اس کی نجات نہیں ہوتی کیونکہ بموجب عقیدہ یہودیوں
کے حضرت موسیٰ بھی مع جسم آسمان پر نہیں گئے ۔ یہودیوں کی حجت تو یہ تھی کہ بموجب حکم
توریت کے جو شخص کا ٹھ پر لٹکایا جائے اس کی روح آسمان پر اٹھائی نہیں جاتی کیونکہ صلیب
جرائم پیشہ لوگوں کے ہلاک کرنے کا آلہ ہے ۔ پس خدا اس سے پاک تر ہے کہ ایک مظہر اور اے ا
راست با ز مومن کو صلیب کے ذریعہ سے ہلاک کرے سوتو ریت میں یہی حکم لکھ دیا گیا کہ جو شخص
صلیب کے ذریعہ سے مارا جائے وہ مومن نہیں اور اس کی روح خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائی نہیں
جاتی یعنی رفع الی اللہ نہیں ہوتا اور جب کہ مسیح صلیب کے ذریعہ سے ہلاک ہو گیا تو اس سے
نعوذ باللہ بقول یہود ثابت ہو گیا کہ وہ ایمان دار نہ تھا۔ اور اس کی روح خدا تعالیٰ کی طرف
اٹھائی نہیں گئی ۔ پس اس کے مقابل پر یہ کہنا کہ مسیح مع جسم آسمان پر چلا گیا یہ حماقت ہے اور
ایسے بیہودہ جواب سے یہودیوں کا اعتراض بدستور قائم رہتا ہے کیونکہ ان کا اعتراض رفع روحانی
کے متعلق ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہو نہ رفع جسمانی کے متعلق جو آسمان کی طرف ہو ۔ اور
قرآن شریف جو اختلاف نصاری اور یہود کا فیصلہ کرنے والا ہے اس نے اپنے فیصلہ میں یہی
فرمایا کہ بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ یعنی خدا نے عیسیٰ کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ اور ظاہر ہے کہ خدا کی طرف
روح اٹھائی جاتی ہے نہ جسم ۔ خدا نے یہ تو نہیں فرمایا کہ بل رفعه الله الى السماء بلکہ فرمایا
بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ اور اس مقام میں خدا تعالیٰ کا صرف یہ کام تھا جو یہودیوں کا اعتراض ۱۷۲
The God of our fathers raised up Jesus, whom Ye slew and hanged - :النساء ۱۵۹ از طرف ناشر
on tree۔ Acts 5: 30 (The Holy Bible, King James Version American Bible Society New York)

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
جن میں سے ایک یہ ہے کہ اول قتل کیا اور پھر صلیب دیا۔ پس اس مذہب کا بھی رد کرنا
ضروری تھا اور ایسے خیال کے لوگوں کا پہلی آیت میں ذکر بھی ہے۔ یعنی اس آیت میں کہ
إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ : پس جب کہ دعوی یہ تھا کہ ہم نے عیسی کو قتل
کیا۔ تو ضرور تھا کہ پہلے اسی دعوی کو رد کیا جاتا ۔ لیکن خدا تعالیٰ نے رد کو مکمل کرنے کے لئے دوسرے
فرقہ کا بھی اس جگہ رد کر دیا جو کہتے تھے کہ ہم نے پہلے صلیب دیا ہے۔ پس اس کے رد کے لئے
دور کرتا جو رفع روحانی کے انکار میں ہے اور نیز عیسائیوں کی غلطی کو دور فرما تا میں پس خدا تعالیٰ نے
ایک ایسا جامع لفظ فرمایا جس سے دونوں فریق کی غلطی کو ثابت کر دیا کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ قول کہ
بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ هُ اللهُ إِلَيْهِ ۔ صرف یہی ثابت نہیں کرتا کہ مسیح کا رفع روحانی خدا تعالیٰ کی طرف ہو گیا
اگر خدا تعالیٰ کی ان آیات میں یعنی بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ میں صرف یہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
مع جسم عنصری دوسرے یا چوتھے آسمان پر پہنچائے گئے تھے تو ہمیں کوئی بتلائے کہ یہودیوں کے اس
اعتراض کا کن آیات میں جواب ہے جو وہ کہتے ہیں جو مومنوں کی طرح حضرت عیسی کا رفع روحانی
خدا تعالیٰ کی طرف نہیں ہوا۔ یہ تو نعوذ باللہ قرآن شریف کی ہتک ہے کہ اعتراض تو یہودیوں کا کوئی اور تھا اور
جواب کوئی اور دیا گیا ۔ گویا خدا تعالیٰ نے یہودیوں کا منشاء نہیں سمجھا۔ یہودی تو اس بارے میں حضرت عیسی
سے کوئی خصوصیت کا معجزہ نہیں چاہتے تھے۔ ان کا تو یہی اعتراض تھا کہ عام مومنوں کی طرح اُن کا رفع
نہیں ہوا۔ اور ان کا جواب تو صرف ان الفاظ سے دینا چاہیے تھا کہ ان کا رفع خدا تعالیٰ کی طرف ہو گیا
ہے۔ پس اگر ممدوحہ بالا آیت کا یہ مطلب نہیں ہے بلکہ آسمان پر بٹھانے کا مطلب ہے تو یہ تو یہودیوں کے
اعتراض کا جواب نہیں ہے۔ قرآن شریف کی نسبت یہ خیال کہ سوال دیگر اور جواب دیگر ایسا خیال تو کفر
تک پہنچ جاتا ہے جب کہ قرآن شریف کا یہ بھی منصب ہے کہ یہود کی اُن غلط تہمتوں کو دور کرے جو حضرت عیسی
پر انہوں نے لگائی تھیں تو منجملہ ان تہمتوں کے یہ بھی یہود کی ایک تہمت تھی کہ وہ حضرت عیسی کے رفع روحانی
کے منکر تھے اور اس طور سے نعوذ باللہ ان کو کافر ٹھہراتے تھے۔ پس قرآن شریف کا فرض تھا کہ اس تہمت سے
اُن کو بری کرتا ۔ سواگر ان آیتوں میں اس نے حضرت عیسیٰ کو اس تہمت سے بری نہیں کیا تو قرآن شریف میں
سے اور ایسی آیتیں پیش کرنی چاہئیں جن میں اس نے اس تہمت سے حضرت عیسیٰ کو بری کر دیا ہے۔ منہ
حاشیه در حاشه
النساء : ۱۵۸

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ما صلبوہ فرما دیا۔ اور بعد اس کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَلكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ
اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا !
ترجمہ : ۔ یعنی عیسی نہ قتل کیا گیا اور نہ صلیب دیا گیا بلکہ ان لوگوں پر حقیقت حال مشتبہ کی
گئی ۔ اور یہود و نصاری جو مسیح کے قتل یا رفع روحانی میں اختلاف رکھتے ہیں محض شک میں
مبتلا ہیں۔ اُن میں سے کسی کو بھی علم صحیح حاصل نہیں محض ظنوں اور شکوک میں گرفتار ہیں اور
اور وہ موم ہے بلکہ یہ بی ثابت کرتا ہے کہ آسان کی طرف اسکارف نہیں ہوا کیونکہ خداتعالی جوجسم
اور جہات اور احتیاج مکان سے پاک ہے اس کی طرف رفع ہونا صاف بتلا رہا ہے کہ وہ جسمانی رفع
نہیں بلکہ جس طرح اور تمام مومنوں کی روحیں اُس کی طرف جاتی ہیں۔ اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کی
روح بھی اُس کی طرف گئی۔ ہر ایک ذی علم جانتا ہے کہ قرآن شریف اور احادیث سے ثابت ہے کہ
جب مومن فوت ہوتا ہے اس کی روح خدا کی طرف جاتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
يَأَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي
وَادْخُلِي جَنَّتِی یعنی اے روح اطمینان یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلی آوہ تجھ سے راضی اور تو اُس ۱۷۳
ه
سے راضی اور میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میرے بہشت میں داخل ہو جا۔ اور یہی یہودیوں کا عقیدہ
تھا کہ مومن کی روح کا رفع خدا تعالیٰ کی طرف ہوتا ہے اور بے دین اور کافر کا رفع خدا تعالیٰ کی طرف نہیں
ہوتا اور وہ نعوذ باللہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کافر اور بے دین سمجھتے تھے کہ اس شخص نے خدا پر افتراء کیا ہے
اور یہ سچا نبی نہیں ہے۔ اور اگر سچا ہوتا تو اُس کے آنے سے پہلے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں آتا۔ اسی لئے
وہ لوگ یہی عقیدہ رکھتے تھے اور اب تک رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کی روح مومنوں کی طرح خدا تعالیٰ
کی طرف نہیں گئی بلکہ نعوذ باللہ شیطان کی طرف گئی ۔ اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہود کو جھوٹا
ٹھہرایا اور ساتھ ہی عیسائیوں کو بھی دروغ گو قرار دیا۔ یہود نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بڑے بڑے
ا النساء : ۱۵۸ الفجر : ۲۸ تا ۳۱

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
۱۷۲ وہ خود یقین نہیں رکھتے کہ سچ مچ عیسی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اور یہی وجہ ہے کہ عیسائیوں میں بعض
فرقے اس بات کے قائل ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی الیاس نبی کی طرح بروزی طور پر ہے یعنی یہ
عقیدہ بالکل غلط ہے کہ مسیح زندہ آسمان پر بیٹھا ہے بلکہ در حقیقت وہ فوت ہو چکا ہے اور یہ جو
وعدہ ہے کہ آخری زمانہ میں مسیح دوبارہ آئے گا اس آمد ثانی سے مراد ایک ایسے آدمی کا آنا ہے
کہ جو عیسی مسیح کی خواور خلق پر ہوگا نہ یہ کہ عیسیٰ خود آ جائے گا۔ چنانچہ کتا۔ آجائے گا۔ چنانچہ کتاب نیو لائف آف جیزس
جلد اول صفحه ۴۱۰ مصنفہ ڈی ایف سٹر اس میں اس کے متعلق ایک عبارت ہے جس کو میں
اپنی کتاب تحفہ گولڑویہ کے صفحہ ۱۲۷ میں درج کر چکا ہوں اور اس جگہ اس کے ترجمہ پر کفایت
کی جاتی ہے اور وہ یہ ہے:۔
اعضاء
اگر چہ صلیب کے وقت ہاتھ اور پاؤں دونوں پر میخیں ماری جائیں پھر بھی
بہت تھوڑا خون انسان کے بدن سے نکلتا ہے اس واسطے صلیب پر لوگ رفتہ رفتہ
ء پر زور پڑنے کے سبب تشنج میں گرفتار ہو کر مر جا۔ رجاتے ہیں یا بھوک سے مر
جاتے ہیں ۔ پس اگر فرض بھی کر لیا جاوے کہ قریب چھ گھنٹہ صلیب پر رہنے
کے بعد یسوع جب اتارا گیا تو وہ مرا ہوا تھا ۔ تب بھی نہایت ہی اغلب بات یہ
ہے کہ وہ صرف ایک موت کی سی بیہوشی تھی ۔ اور جب شفا دینے والی مرہمیں اور
افتراء کئے ہیں۔ ایک جگہ ظالموں میں جو یہودیوں کی حدیثوں کی کتاب ہے لکھا ہے کہ یسوع کی لاش کو جب
دفن کیا گیا تو ایک باغبان نے جس کا نام یہودا اسکر یوطی تھا لاش کو قبر سے نکال کر ایک جگہ پانی کے روکنے کے
واسطے بطور بندھ کے رکھ دیا۔ یسوع کے شاگردوں نے جب قبر کو خالی پایا تو شور مچا دیا کہ وہ مع جسم آسمان پر
چلا گیا تب وہ لاش ملکہ ہیلینیا کے رو برو سب کو دکھائی گئی اور یسوع کے شاگر دسخت شرمندہ ہوئے (لعنة الله
على الكاذبين ) دیکھو جیوئش انسائیکلو پیڈیا صفحہ ۱۷ جلد نمبرے ۔ یہ انسائیکلو پیڈیا یہودیوں کی ہے۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
روحانی خزائن جلد ۲۱
نہایت خوشبودار دوائیاں مل کر اُسے غار کی ٹھنڈی جگہ میں رکھا گیا تو اُس کی بیہوشی
دور ہوئی ۔ اس دعوے کی دلیل میں عموما یوسفس کا واقعہ پیش کیا جاتا ہے جہاں
یوسفس نے لکھا ہے کہ میں ایک دفعہ ایک فوجی کام سے واپس آ رہا تھا تو راستہ میں
میں نے دیکھا کہ کئی ایک یہودی قیدی صلیب پر لٹکے ہوئے ہیں ان میں سے میں
نے پہچانا کہ تین میرے واقف تھے۔ پس ٹیٹس (حاکم وقت ) سے اُن کے اتار لینے
کی اجازت حاصل کی اور ان کو فوراً اتار کر اُن کی خبر گیری کی تو ایک بالآخر
تندرست ہو گیا پر باقی دو مر گئے ۔“
☆
اور کتاب ماڈرن دوٹ اینڈ کرسچن بیلین ، کے صفحہ ۵ ۴۵ و ۴۵۷ و ۳۴۷ میں انگریزی
میں ایک عبارت ہے جس کو ہم اپنی کتاب " تحفہ گولڑویہ کے صفحہ ۱۳۸ میں لکھ چکے ہیں۔
ترجمہ اس کا ذیل میں لکھا جاتا ہے اور وہ یہ ہے:۔
شلیر میخر اور نیز قدیم محققین کا یہ مذہب تھا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا بلکہ
ایک ظاہراً موت کی سی حالت ہو گئی تھی اور قبر سے نکلنے کے بعد کچھ مدت تک اپنے
حواریوں کے ساتھ پھرتا رہا اور پھر دوسری یعنی اصلی موت کے واسطے کسی علیحدگی کے
مقام کی طرف روانہ ہو گیا“۔
اور یسعیا نبی کی کتاب باب ۵۳ میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کی اپنی دعا بھی جو انجیل میں موجود ہے یہی ظاہر کر رہی ہے جیسا کہ اُس میں لکھا ہے ۔
دَعَا بِدُمُوعِ جَارِيَةٍ وعَبَرَاتٍ مُتَحَدِّرَةٍ فَسُمِعَ لِتَقْوَاهُ ۔ یعنی عیسی نے بہت گریہ وزاری
سے دعا کی اور اُس کے آنسو اُس کے رخساروں پر پڑتے تھے پس بوجہ اُس کے تقویٰ کے وہ
دعا منظور ہوگئی ۔
Modern Doubt & Christian Belief P۔347,455,457

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور کرئیر ڈلا سیرا جنوبی اٹلی کے سب سے مشہور اخبار نے مندرجہ ذیل عجیب خبر شائع کی ہے
۱۳۔ جولائی ۱۸۷۹ء کو یروشلم میں ایک بوڑھا راہب مسمی کو ر مرا جو اپنی زندگی میں ایک ولی
مشہور تھا۔ اُس کے پیچھے اس کی کچھ جائیداد رہی۔ اور گورنر نے اس کے رشتہ داروں کو تلاش
کر کے اُن کے حوالہ دو لاکھ فرینک (ایک لاکھ پونے اُنیس ہزار روپیہ ) کئے جو مختلف ملکوں
کے سکوں میں تھے۔ اور اس غار میں سے ملے جہاں وہ راہب بہت عرصہ سے رہتا تھا۔
روپیہ کے ساتھ بعض کا غذات بھی ان رشتہ داروں کو ملے جن کو وہ پڑھ نہ سکتے تھے۔ چند عبرانی
زبان کے فاضلوں کو ان کا غذات کے دیکھنے کا موقعہ ملا تو ان کو یہ عجیب بات معلوم ہوئی کہ یہ
کا غذات بہت ہی پرانی عبرانی زبان میں تھے۔ جب ان کو پڑھا گیا تو اُن میں یہ عبارت تھی۔
پطرس ماہی گیر یسوع مریم کے بیٹے کا خادم اس طرح پر لوگوں کو خدا تعالیٰ کے نام میں اور
اس کی مرضی کے مطابق خطاب کرتا ہے ۔ اور یہ خط اس طرح ختم ہوتا ہے۔
میں پطرس ماہی گیر نے یسوع کے نام میں اور اپنی عمر کے نوے سال میں یہ محبت کے
الفاظ اپنے آقا اور مولی یسوع مسیح مریم کے بیٹے کی موت کے تین عید فسح بعد (یعنی تین
سال بعد ) خداوند کے مقدس گھر کے نزدیک بولیر کے مقام میں لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔“
ان فاضلوں نے نتیجہ نکالا ہے کہ یہ نسخہ پطرس کے وقت کا چلا آتا ہے۔ لنڈن بائیبل سوسائٹی کی
بھی یہی رائے ہے اور ان کا اچھی طرح امتحان کرانے کے بعد بائیبل سوسائٹی اب ان کے عوض
چار لاکھ لیرا ( دولاکھ ساڑھے سینتیس ہزار روپیہ ) مالکوں کو دے کر کاغذات کو لینا چاہتی ہے۔
يسوع ابن مریم کی دعا ۔ ان دونوں پر سلام ہو۔ اُس نے کہا۔اے میرے خدا میں اس
قابل نہیں کہ اس چیز پر غالب آسکوں جس کو میں برا سمجھتا ہوں ۔ نہ میں نے اس نیکی کو حاصل
کیا ہے جس کی مجھے خواہش تھی مگر دوسرے لوگ اپنے اجر کو اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں اور میں
نہیں ۔ لیکن میری بڑائی میرے کام میں ہے۔ مجھ سے زیادہ بُری حالت میں کوئی شخص نہیں
ہے۔ اے خدا جو سب سے بلند تر ہے میرے گناہ معاف کر ۔ اے خدا ایسا نہ کر کہ میں اپنے

آج 10 میں سے 10 باقی