لفظ "بَلْ" سے ایسا لگتا ہے کہ واقع رفع اور واقع قتل میں فاصلہ نہیں ہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
دشمنوں کے لئے الزام کا سبب ہوں ۔ نہ مجھے اپنے دوستوں کی نظر میں حقیر ٹھہرا اور ایسا نہ ہو کہ
میرا تقویٰ مجھے مصائب میں ڈالے۔ ایسا نہ کر کہ یہی دنیا میری بڑی خوشی کی جگہ یا میرا بڑا
مقصد ہو اور ایسے شخص کو مجھ پر سے شخص کو مجھ پر مسلط نہ کر جو مجھ پر رحم نہ کرے۔اے خدا جو بڑے رحم والا ہے
اپنے رحم کی خاطر ایسا ہی کر۔ تو ان سب پر رحم کرتا ہے جو تیرے رحم کے حاجت مند ہیں۔
قوله - آیت کریمہ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ میں یہ شبہ باقی ہے کہ لفظ
بل فقره رفعه الله اليه كوما قتلوہ یقینا کے ساتھ ایک خاص ربط بخشتا ہے جس سے ان
دونوں واقعات کا باہم اتصال سمجھا جاتا ہے۔ پس یہ بظاہر مقتضی اس بات کا ہے کہ واقع رفع
کا زمانہ واقع قتل کے زمانہ کے ساتھ متحد و متصل ہو۔ اور دونوں زمانوں میں کچھ فاصلہ نہ
ہو۔ حالانکہ حضرت کے بیان مبارک کے مطابق واقع رفع کے زمانہ اور واقع قتل کے زمانہ
میں بہت فاصلہ اور ایک دور دراز مدت ہے۔ اس تقدیر میں اگر آیت قرآن شریف کی اس
طرح ہوتی کہ ما قتلوه يقينا بل خلصه الله من ايديهم حيًّا ثُم رفعه اليه تب البته
یہ معنے ظاہر ہوتے ۔
اقول ۔ یہ شبہ صرف سرسری خیال سے آپ کے دل میں پیدا ہوا ہے ورنہ اگر اصل ۱۷۶
واقعات آپ کے ملحوظ خاطر ہوتے تو یہ شبہ ہرگز پیدا نہ ہو سکتا ۔ اصل بات تو یہ تھی کہ توریت
کی رُو سے یہودیوں کا یہ عقیدہ تھا کہ اگر نبوت کا دعویٰ کرنے والا مقتول ہو جائے تو وہ
مفتری ہوتا ہے سچا نبی نہیں ہوتا ۔ اور اگر کوئی صلیب دیا جائے تو وہ لعنتی ہوتا ہے اور اس کا
خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا ہے۔ اور یہودیوں کا حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت یہ خیال تھا
کہ وہ قتل بھی کئے گئے اور صلیب بھی دیئے گئے ۔ بعض کہتے ہیں کہ پہلے قتل کر کے پھر
صلیب پر لٹکائے گئے اور بعض کہتے ہیں کہ پہلے صلیب دے کر پھر ان کو قتل کیا گیا۔ پس ان
وجوہ سے یہودی لوگ حضرت عیسی علیہ السلام کے رفع روحانی کے منکر تھے اور اب تک منکر
ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ قتل کئے گئے اور صلیب دیئے گئے اس لئے ان کا خدا تعالیٰ کی طرف
النساء : ۱۵۹،۱۵۸
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
L
اسی
مومنوں کی طرح رفع نہیں ہوا۔ یہودیوں کا یہ اعتقاد ہے کہ کافر کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا
مگر مومن مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف اٹھایا جاتا ہے۔ اور ان کے زعم میں حضرت عیسیٰ
مصلوب ہو کر نعوذ باللہ کافر اور لعنتی ہو گئے ۔ اس لئے وہ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے نہیں گئے ۔ یہ
امر تھا جس کا قرآن شریف نے فیصلہ کرنا تھا۔ پس خدا تعالیٰ نے ان آیات سے جو اوپر ذکر ہو چکی
ہیں یہ فیصلہ کر دیا ۔ چنانچہ آیت وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ إِی فیصلہ کو ظاہر
کرتی ہے کیونکہ رفع الی اللہ یہودیوں اور اسلام کے عقیدہ کے موافق اس موت کو کہتے ہیں جو
ایمانداری کی حالت میں ہو اور روح خدا تعالیٰ کی طرف جاوے اور قتل او رف جاوے اور قتل اور صلیب کے اعتقاد
سے یہودیوں کا منشا یہ تھا کہ مرنے کے وقت روح خدا تعالیٰ کی طرف نہیں گئی۔ پس یہودیوں کے
دعوائے قتل اور صلیب کا یہی جواب تھا جو خدا نے دیا۔ اور دوسرے لفظوں میں ماحصل آیت کا
یہ ہے کہ یہودی قتل اور صلیب کا عذر پیش کر کے کہتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام کی روح کا خدا تعالیٰ
کی طرف مرنے کے وقت رفع نہیں ہوا۔ اور خدا تعالیٰ جواب میں کہتا ہے کہ بلکہ عیسیٰ کی روح
کا خدا تعالیٰ کی طرف مرنے کے وقت رفع ہو گیا ہے۔ پس تفسیر عبارت کی یہ ہے بل رفعه
الله اليه عند موته - چونکہ رفع الی اللہ موت کے وقت ہی ہوتا ہے بلکہ ایمان کی حالت
۱۷۷ میں جو موت ہو اُس کا نام رفع الی اللہ ہے ۔ پس گویا یہودی یہ کہتے تھے کہ مات عیسی
كافرًا غير مرفوع الی اللہ اور خدا تعالیٰ نے یہ جواب دیا ہے بل مات مؤمنا مرفوعًا
الى الله - سو بل کا لفظ اس جگہ غیر محل نہیں بلکہ عین محاورہ زبان عرب کے مطابق ہے۔
یہودیوں کی یہ غلطی تھی کہ وہ خیال کرتے تھے کہ گویا حضرت عیسی علیہ السلام در حقیقت مصلوب
ہو گئے ہیں اس لئے وہ وہ ایک ایک علی غلطی سے دوسری غلطی میں میں پڑ پڑ گئے گئے کہ کہ موت کے وقت ان کے
رفع الی اللہ سے انکار کر دیا لیکن خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ ہرگز مقتول اور مصلوب نہیں ہوئے
اور موت کے وقت ان کا رفع خدا تعالیٰ کی طرف ہوا ہے۔ پس اس طرز کلام میں کوئی اشکال
نہیں اور بل کا لفظ ہرگز ہرگز ان معنوں کی رو سے غیر محل پر نہیں بلکہ جس حالت میں باتفاق
یہود واہل اسلام رفع الی اللہ کہتے ہی اس کو ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کی روح خدا تعالیٰ
النساء : ۱۵۸، ۱۵۹
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کی طرف جائے تو اس صورت میں اس مقام میں کسی دوسرے معنوں کی گنجائش ہی نہیں ۔
اور یہ بھی یادر ہے کہ جس زمانہ کی نسبت قرآن شریف کا یہ بیان ہے کہ عیسی مقتول اور مصلوب
نہیں ہوا اسی زمانہ کی نسبت یہ بھی بیان ہے کہ اُس کا مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہوا
ہے پس بل کا لفظ اس جگہ اتصال زمانی کے لئے ہے نہ اتصال آنی کے لئے ۔ پس خلاصہ مفہوم
آیت کا یہ ہے کہ اُس زمانہ میں حضرت عیسی علیہ السلام مقتول اور مصلوب نہیں ہوئے بلکہ طبعی
موت کے بعد ان کا رفع الی الله ہوا۔ جیسا کہ قرآن شریف میں وعدہ تھا کہ یعیسی ابی
مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى اور تو فی طبعی موت دینے کو کہتے ہیں جیسا کہ صاحب کشاف
نے اس آیت کی تفسیر میں یعنی تفسیر انی متوفیک میں لکھا ہے ان ممیتک حتف
انفک قرآن شریف کی یہ آیت یعنی يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى تمام
جھگڑے کو فیصلہ کرتی ہے کیونکہ ہمارے مخالف یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا رفع زندگی
کی حالت میں ہوا اور خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ موت کے بعد رفع ہوا۔ پس افسوس
ہے اُس قوم پر کہ جو نص صریح کتاب اللہ کے مخالف دعویٰ کرتے ہیں اور قرآن شریف اور تمام
پہلی کتا بیں اور تمام حدیثیں بیان کر رہی ہیں کہ موت کے بعد وہی رفع ہوتا ہے جس کو رفع روحانی
کہتے ہیں جو ہر ایک مومن کے لئے بعد موت ضروری ہے۔ بعض متعصب اس جگہ لا جواب ہو کر
کہتے ہیں کہ آیت کو اس طرح پڑھنا چاہیے کہ یعِیسَی اِنِّی رَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُتَوَفِّيكَ - (۱۷۸)
گویا خدا تعالیٰ سے یہ غلطی ہوگئی کہ اس نے متوفیک کو رافعک پر مقدم کر دیا اور یہ فرمایا کہ
یا عیسی انی متوفیک و رافعک الی ۔ حالانکہ کہنا یہ تھا کہ یا عیسیٰ انی رافعک الی
و متوفیک ہائے افسوس! تعصب کس قدر سخت بلا ہے کہ اس کی حمایت کے لئے کتاب اللہ
کی تحریف کرتے ہیں۔ یہ عمل تحریف وہی پلید عمل ہے جس سے یہودی لعنتی کہلائے اور ان کی
صورتیں مسخ کی گئیں ۔ اب یہ لوگ قرآن شرا گئیں ۔ اب یہ لوگ قرآن شریف کی تحریف پر آمادہ ہیں۔ اور اگر یہ وعدہ نہ ہوتا
کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ تو ان لوگوں سے یہ امید تھی کہ بجائے آیت
ال عمران : ۵۶ ۲ الحجر : ۱۰
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
انی متوفیک و رافعک التی کے اس طرح قرآن شریف میں لکھ دیتے کہ یا عیسی انی
رافعک الی و متوفیک مگر اس طرح کی تحریف بھی غیر ممکن تھی۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس
آیت میں چار وعدے فرمائے ہیں۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ ۔
وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ
فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ۔ یہ چار وعدے ہیں جن پر نمبر لگا دیئے گئے اور جیسا
کہ احادیث صحیحہ اور خود قرآن شریف سے ثابت ہے وعدہ مطهّرك من الذين كفروا جو وعده
رفع کے بعد تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے پورا ہو گیا کیونکہ آپ نے حضرت عیسی علیہ السلام
کے دامن کو ان بے جا تہمتوں سے پاک کیا جو یہود اور نصاری نے اُن پر لگائی تھیں۔ اس طرح یہ چوتھا
وعده یعنی وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ اسلام کے
غلبہ اور شوکت سے پورا ہو گیا۔ پس اگر متوفیک کے لفظ کو متاخر کیا جائے اور لفظ رافعک الی
مقدم کیا جائے ۔ جیسا کہ ہمارے مخالف چاہتے ہیں تو اس صورت میں فقرہ رافعک التی فقرہ
مطهرک سے پہلے نہیں آسکتا کیونکہ فقرہ مطهرک کا وعدہ پورا ہو چکا ہے اور بموجب قول
ہمارے مخالفوں کے متوفیک کا وعدہ ابھی پورا نہیں ہوا اور اسی طرح یہ فقرہ متوفیک وعدہ
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ کے پہلے بھی نہیں آسکتا کیونکہ
وہ وعدہ بھی پورا ہو چکا ہے اور قیامت کے دن تک اس کا دامن لمبا ہے۔ پس اس صورت میں
۱۷۹) توفی کا لفظ اگر آیت کے سر پر سے اٹھا دیا جائے تو اس کو کسی دوسرے مقام میں قیامت سے پہلے
رکھنے کی کوئی جگہ نہیں سو اس سے تو یہ لازم آتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام قیامت کے بعد مریں
گے اور پہلے مرنے سے یہ ترتیب مانع ہے۔ اب دیکھنا چاہیے کہ قرآن شریف کی یہ کرامت ہے کہ
ہمارے مخالف یہودیوں کی طرح قرآن شریف کی تحریف پر آمادہ تو ہوئے مگر قادر نہیں ہو سکے اور
کوئی جگہ نظر نہیں آتی جہاں فقرہ رَافِعُک کو اپنے مقام سے اُٹھا کر اُس جگہ رکھا جائے ۔ ہر ایک
جگہ کی خانہ پری ایسے طور سے ہو چکی ہے کہ دست اندازی کی گنجائش نہیں اور دراصل یہی ایک