حضرت عیسیٰ نے کشمیر کی طرف کیسے اور کس کے ساتھ سفر کیا
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
آیت یعنی آیت يُعيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى طالب حق کے لئے
کافی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ رفع جس پر ہمارے مخالفوں نے شور مچا رکھا ہے وہ موت
کے بعد ہے نہ موت سے پہلے کیونکہ خدا کی گواہی سے یہ بات ثابت ہے۔ اور خدا کی گواہی کو قبول
نہ کرنا ایماندار کا کام نہیں اور جب کہ بموجب نص قرآن رفع موت کے بعد ہے تو اس سے ظاہر
ہے کہ یہ وہی رفع ہے جس کا ہر ایک ایماندار کے لئے مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے۔
عجیب بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے تو فقرہ رافعک الی کو فقرہ متوفیک کے بعد بیان
فرمایا ہے اور یہ لوگ فقرہ رافعک کو مقدم کرتے ہیں اور فقرہ متوفیک کو بعد میں لاتے ہیں تا
کسی طرح حضرت عیسیٰ زندہ آسمان پر بٹھائے جائیں۔ پس اس صورت میں یہودی لوگ تحریف
کرنے میں کیا خصوصیت رکھتے ہیں ماسوا اس کے اگر اسی طرح یہودیوں کی طرح ان لوگوں کو
اپنے اختیار سے قرآن شریف کو پیش و پس کرنے کا اختیار ہے تو پھر قرآن شریف کی خیر نہیں۔ بھلا
کوئی ایسی حدیث تو پیش کریں جس میں ان کو یہ اجازت دی گئی ہو کہ فقرہ رافعک الی پہلے
پڑھ لیا کرو۔ اور فقرہ متوفیک بعد میں ۔ اور اگر قرآن اور حدیث سے ایسی اجازت ثابت نہیں
ہوتی تو پھر اس لعنت سے کیوں نہیں ڈرتے جو پہلے اُن سے یہودیوں کے حصہ میں آچکی ہے۔
قوله - آپ کے بیان کے مطابق حضرت عیسیٰ صلیب سے نجات پا کر کشمیر کی طرف چلے
گئے تھے ۔ پس اول تو اُس زمانہ میں کشمیر تک پہنچنا کچھ آسان امر نہ تھا۔ خصوصاً خفیہ طور پر
اور پھر یہ اعتراض ہے کہ حواری اُن کے پاس کیوں جمع نہ ہوئے اور حضرت عیسیٰ زندہ درگور
کی طرح مخفی رہے۔
اقول ۔ جس خدا نے حضرت عیسی علیہ السلام کو کشمیر کی طرف جانے کی ہدایت کی تھی وہی ۱۸۰
ان کا رہنما ہو گیا تھا۔ پس نبی کے لئے یہ کیا تعجب کی بات ہے کہ کس طرح وہ کشمیر پہنچ گیا اور
اگر ایسا ہی تعجب کرنا ہے تو ایک بے دین اس بات سے بھی تعجب کر سکتا ہے کہ کیونکر ہمارے
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
☆۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے وقت با وجود اس کے کہ کفار عین غار ثور کے سر پر پہنچ گئے
تھے پھر ان کی آنکھوں سے پوشیدہ رہے۔ پس ایسے اعتراضات کا یہی جواب ہے کہ خدا کا
خاص فضل جو خارق عادت طور پر نبیوں کے شامل حال ہوتا ہے ان کو بچاتا اور اُن کی
رہنمائی کرتا ہے۔ رہی یہ بات کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام کشمیر میں گئے تھے تو حواری اُن
کے پاس کیوں نہ پہنچے اس کا یہ جواب ہے کہ عدم علم سے عدم شے لازم نہیں آتا ۔ آپ کو
کس طرح معلوم ہوا کہ نہیں پہنچے ۔ ہاں چونکہ وہ سفر پوشیدہ طور پر تھا۔ جیسا کہ ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سفر ہجرت کے وقت پوشیدہ طور پر تھا۔ اس لئے وہ سفر ایک بڑے قافلہ
کے ساتھ مناسب نہیں سمجھا گیا تھا جیسا کہ ظاہر ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب
مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی تو صرف حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ساتھ تھے اور اُس وقت بھی
دونو کوس کا فاصلہ کر کے مدینہ میں جانا سہل امر نہ تھا۔ اور اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
چاہتے تو ساٹھ ستر آدمی اپنے ساتھ لے جا سکتے تھے مگر آپ نے صرف ابو بکر رضی اللہ عنہ کو
اپنا رفیق بنایا ۔ پس انبیاء کے اسرار میں دخل دینا ایک بے جا دخل ہے۔ اور یہ کس طرح
معلوم ہوا کہ بعد میں بھی حواری حضرت عیسی علیہ السلام کے ملنے کے لئے ملک ہند میں
نہیں آئے بلکہ عیسائی اس بات کے خود قائل ہیں کہ بعض حواری اُن دنوں میں ملک ہند میں
ہ انبیاء علیہم السلام کی نسبت یہ بھی ایک سنت اللہ ہے کہ وہ اپنے ملک ۔ ن ملک سے ہجرت کرتے ہیں۔ جیسا کہ یہ ذکر
صحیح بخاری میں بھی موجود ہے۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی مصر سے کنعان کی طرف ہجرت کی تھی۔
اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔ پس ضرور تھا کہ حضرت عیسی
بھی اس سنت کو ادا کرتے ۔ سوانہوں نے واقعہ صلیب کے بعد کشمیر کی طرف ہجرت کی۔ انجیل میں بھی اس
ہجرت کی طرف اشارہ ہے کہ نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں ۔ اس جگہ نبی سے مراد انہوں نے اپنے
وجود کو لیا ہے۔ پس اس جگہ عیسائیوں کے لئے شرم کی جگہ ہے کہ وہ ان کو نبی نہیں بلکہ خدا قرار دیتے ہیں۔
حالانکہ نبی وہ ہوتا ہے جو خدا سے الہام پاتا ہے۔ پس خدا اور نبی کا الگ الگ ہونا ضروری ہے۔ منہ