کیا قرآن اور حدیث سے ثابت ہو سکتا ہے کہ محدّث بھی نبی ہے؟
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ضرور آئے تھے اور دھو ما حواری کا مدراس میں آنا اور اب تک مدراس میں ہر سال اُس کی
یادگار میں عیسائیوں کا ایک اجتماع میلہ کی طرح ہونا یہ ایسا امر ہے کہ کسی واقف کار پر پوشیدہ
نہیں ۔ بلکہ ہم لوگ جس قبر کو سری نگر کشمیر میں حضرت عیسی کی قبر کہتے ہیں عیسائیوں کے بڑے
بڑے پادری خیال کرتے ہیں کہ وہ کسی حواری کی قبر ہے۔ حالانکہ صاحب قبر نے اپنی کتاب میں
لکھا ہے کہ میں نبی ہوں اور شاہزادہ ہوں اور میرے پر انجیل نازل ہوئی تھی اور کشمیر کی پُرانی تاریخی
کتابیں جو ہمارے ہاتھ آئیں اُن میں لکھا ہے کہ یہ ایک نبی بنی اسرائیل میں سے تھا جو شاہزادہ نبی
کہلاتا تھا۔ اور ا۔ ۔ اور اپنے ملک سے کشمیر میں ہجرت کر کے آیا تھا۔ اور ان کتابوں میں جو تاریخ آمد ۱۸۱
لکھی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بات پر اب ہمارے زمانہ میں اُنیس سو برس گزر گئے
جب یہ نبی کشمیر میں آیا تھا۔ اور ہم عیسائیوں کو اس طرح ملزم کرتے ہیں کہ جب کہ تمہیں اقرار
ہے کہ صاحب اس قبر کا جو سری نگر محلہ خانیار میں مدفون ہے حضرت عیسی علیہ السلام کا حواری تھا
مگر اُس کی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ نبی تھا اور شاہزادہ تھا اور اُس پر انجیل نازل ہوئی تھی تو اس
صورت میں وہ حواری کیونکر ہو گیا۔ کیا کوئی حواری کہہ سکتا ہے کہ میں شاہزادہ ہوں اور نبی ہوں اور
میرے پر انجیل نازل ہوئی ہے۔ پس کچھ شک نہیں کہ یہ قبر جو کشمیر میں ہے حضرت عیسی علیہ السلام
کی قبر ہے۔ اور جو لوگ اُن کو آسمان میں بٹھاتے ہیں اُن کو واضح رہے کہ وہ کشمیر میں یعنی سری نگر
محلہ خانیار میں سوئے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اصحاب کہف کو مدت تک چھپایا تھا
ایسے ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی چھپا رکھا اور اخیر میں ہم پر حقیقت کھول دی ۔ خدا تعالیٰ
کے کاموں میں ایسے ہزار ہا نمونے ہیں اور خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے کہ کسی کو مع جسم
آسمان پر بٹھا دے۔
قوله - احادیث میں نازل ہونے والے عیسیٰ کو نبی اللہ کے نام سے پکارا گیا ہے۔ تو کیا
قرآن اور حدیث سے ثابت ہو سکتا ہے کہ محدث کو بھی نبی کہا گیا ہے۔
اقول ۔ عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے معنے صرف پیشگوئی کرنے والے کے ہیں ۔
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
جو خدا تعالیٰ سے الہام پا کر پیشگوئی کرے۔ پس جب کہ قرآن شریف کی رُو سے ایسی
نبوت کا دروازہ بند نہیں ہے جو بتوسط فیض و اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کسی انسان کو
خدا تعالیٰ سے شرف مکالمہ اور مخاطبہ حاصل ہو اور وہ بذریعہ وحی الہی کے مخفی امور پر اطلاع
پاوے تو پھر ایسے نبی اس اُمت میں کیوں نہیں ہوں گے۔ اس پر کیا دلیل ہے۔ ہمارا
مذہب نہیں ہے کہ ایسی نبوت پر مہر لگ گئی ہے۔ صرف اُس نبوت کا دروازہ بند ہے جو احکام
شریعتِ جدیدہ ساتھ رکھتی ہو یا ایسا دعوی ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے
الگ ہو کر دعوی کیا جائے لیکن ایسا شخص جو ایک طرف اُس کو خدا تعالیٰ اُس کی وحی میں امتی
بھی قرار دیتا ہے پھر دوسری طرف اس کا نام نبی بھی رکھتا ہے۔ یہ دعوی قرآن شریف کے احکام
۱۸۲ کے مخالف نہیں ہے کیونکہ یہ نبوت بباعث اُمتی ہونے کے دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی نبوت کا ایک ظل ہے کوئی مستقل نبوت نہیں ہے۔ اور اگر آپ پورے طور پر حدیثوں پر
ہے۔
غور کرتے تو یہ اعتراض آپ کے دل میں ہرگز پیدا نہ ہوتا ۔ آپ فرماتے ہیں کہ عیسی نازل
☆
یا حدیثوں حد یا سے بتلا
ہونے والے کو حدیثوں میں نبی اللہ کہا گیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اُسی عیسی نازل ہونے
والے کو حدیثوں میں اُمتی بھی تو کہا گیا ہے کہ کیا آپ قرآن شریف یا
سکتے ہیں کہ عیسی ابن مریم جو رسول گزرا ہے اُس کا نام کسی جگہ اُمتی بھی رکھا گیا ہے پس
صاف ظاہر ہے کہ یہ عیسیٰ جو اُمتی بھی کہلاتا ہے اور نبی بھی کہلاتا ہے یہ عیسی اور ہے وہ عیسی
نہیں ہے جو بنی اسرائیل میں گذرا ہے جو ایک مستقل نبی تھا جس پر انجیل نازل ہوئی اُس کو
آپ کیونکر اُمتی بنا سکتے ہیں۔ صحیح بخاری میں جہاں آنے والے عیسی کا نام اُمتی رکھا گیا ہے
اس کا حلیہ بھی بر خلاف پہلے عیسی کے قرار دیا ہے ۔ ہاں اگر آنے والے عیسی کی نسبت
امتی اس شخص کو کہتے ہیں جو بغیر پیروی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی طرح اپنے کمال کو نہیں پہنچ سکتا پس کیا
حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت یہ گمان ہو سکتا ہے کہ وہ اُس وقت تک ناقص ہی رہیں گے جب تک دوبارہ دنیا
میں آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں داخل نہیں ہوں گے اور آپ کی پیروی نہیں کریں گے۔ منہ
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
حدیثوں میں صرف نبی کا لفظ استعمال پاتا اور اُمتی اس کا نام نہ رکھا جا تا تو دھوکا لگ سکتا
تھا۔ مگر اب تو صحیح بخاری میں آنے والے عیسی کی نسبت صاف لکھا ہے کہ امامکم منکم
یعنی اے امتیو ! آنے والا عیسی بھی صرف ایک اُمتی ہے نہ اور کچھ۔ ایسا ہی صحیح مسلم میں بھی
اُس کی نسبت یہ لفظ ہیں کہ امکم منکم یعنی وہ عیسی تمہارا امام ہوگا اور تم میں سے ہو گا یعنی
ایک فرد امت میں سے ہوگا۔
اب جب کہ ان حدیثوں سے ثابت ہے کہ آنے والا عیسی اُمتی ہے تو کلام الہی میں
اس کا نام نبی رکھنا ان معنوں سے نہیں ہے جو ایک مستقل نبی کے لئے مستعمل ہوتے ہیں
بلکہ اس جگہ صرف یہ مقصود ہے کہ خدا تعالیٰ اس سے مکالمہ مخاطبہ کرے گا اور غیب کی باتیں
اس پر ظاہر کرے گا اس لئے باوجود اُمتی ہونے کے وہ نبی بھی کہلائے گا اور اگر یہ کہا جائے
کہ اس امت پر قیامت تک دروازه مکالمه مخاطبہ اور وحی الہی کا بند ہے تو پھر اس صورت میں
کوئی امتی نبی کیونکر کہلا سکتا ہے کیونکہ نبی کے لئے ضروری ہے کہ خدا اس سے ہمکلام ہو تو اس
کا یہ جواب ہے کہ اس اُمت پر یہ دروازہ ہرگز بند نہیں ہے اور اگر اس امت پر یہ دروازہ بند
ہوتا تو یہ امت ایک مردہ اُمت ہوتی اور خدا تعالیٰ سے دور اور مہجور ہوتی اور اگر یہ دروازہ اس
اُمت پر بند ہوتا تو کیوں قرآن میں یہ دعا سکھلائی جاتی کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خاتم الانبیاء فرمایا گیا ۱۸۳
ہے اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ آپ کے بعد دروازہ مکالمات و مخاطبات الہیہ کا بند ہے۔ اگر یہ
معنے ہوتے تو یہ امت ایک لعنتی امت ہوتی جو شیطان کی طرح ہمیشہ سے خدا تعالیٰ سے دور و مجور
ہوتی بلکہ یہ معنے ہیں کہ براہ راست خدا تعالیٰ سے فیض وحی پانا بند ہے اور یہ نعمت بغیر اتباع
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی کو ملنا محال اور ممتنع ہے اور یہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا فخر ہے کہ اُن کی اتباع میں اتباع میں یہ برکت ہے کہ جب ایک شخص پورے طور پر آپ کی پیروی
کرنے والا ہو تو وہ خدا تعالیٰ کے مکالمات اور مخاطبات سے مشرف ہو جائے ۔ ایسا نبی
الفاتحة : ٧،٦
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کیا عزت اور کیا مرتبت اور کیا تاثیر اور کیا قوت قدسیہ اپنی ذات میں رکھتا ہے جس کی پیروی
کے دعوی کرنے والے صرف اندھے اور نابینا ہوں ۔ اور خدا تعالیٰ اپنے مکالمات و مخاطبات
سے اُن کی آنکھیں نہ کھولے۔ یہ کس قدر لغو اور باطل عقیدہ ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ بعد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وحی الہی کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے اور آئندہ کو
قیامت تک اس کی کوئی بھی امید نہیں۔ صرف قصوں کی پوجا کروپس کیا ایسا مذہب کچھ مذہب
ہو سکتا ہے جس میں براہ راست خدا تعالیٰ کا کچھ بھی پتہ نہیں لگتا جو کچھ ہیں قصے ہیں۔ اور کوئی
اگر چہ اس کی راہ میں اپنی جان بھی فدا کرے اُس کی رضا جوئی میں فنا ہو جائے اور ہر ایک چیز
پر اُس کو اختیار کر لے تب بھی وہ اس پر اپنی شناخت کا دروازہ نہیں کھولتا اور مکالمات اور
مخاطبات سے اس کو مشرف نہیں کرتا ۔
میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس زمانہ میں مجھ سے زیادہ بیزارایسے مذہب سے
اور کوئی نہ ہوگا۔ میں ایسے مذہب کا نام شیطانی مذہب رکھتا ہوں نہ کہ رحمانی۔ اور میں یقین
رکھتا ہوں کہ ایسا مذہب جہنم کی طرف لے جاتا ہے اور اندھا رکھتا اور اندھا ہی مارتا اور اندھا ہی
قبر میں لے جاتا ہے مگر میں ساتھ ہی خدائے کریم و رحیم کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اسلام ایسا
مذہب نہیں ہے بلکہ دنیا میں صرف اسلام ہی یہ خوبی اپنے اندر رکھتا ہے کہ وہ بشرط سچی اور
کامل اتباع ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکالمات الہیہ سے مشرف کرتا
۱۸۴ ہے۔ اسی وجہ سے تو حدیث میں آیا ہے کہ علماء اُمتی کانبیاء بنی اسرائیل یعنی میری
اُمت کے علماء ربانی بنی اسرائیل کے نبیوں کی طرح ہیں۔ اس حدیث میں بھی علماء ربانی کو
ایک طرف امتی کہا اور دوسری طرف نبیوں سے مشابہت دی ہے۔
اور خود ظاہر ہے کہ جب کہ خدا تعالیٰ قدیم سے اپنے بندوں کے ساتھ ہمکلام ہوتا آیا ہے
یہاں تک کہ بنی اسرائیل میں عورتوں کو بھی خدا تعالیٰ کے مکالمہ اور مخاطبہ کا شرف حاصل ہوا
ہے جیسے حضرت موسیٰ کی ماں اور مریم صدیقہ کو۔ تو پھر یہ امت کیسی بد قسمت اور بے نصیب ہے