کیا کسی نشان کے ظاہر ہونے کے انتظار میں داخلہ میں تاخیر جائز ہے؟
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کہ مہدی کی حدیثیں سب مجروح اور مخدوش بلکہ اکثر موضوع ہیں اور ایک ذرہ ان کا اعتبار نہیں
بعض ائمہ نے ان حدیثوں کے ابطال کے لئے خاص کتابیں لکھی ہیں اور بڑے زور سے ان کو
رڈ کیا ہے اور جب کہ یہ حال ہے کہ خود مہدی کا آنا ہی معرض شک اور شبہ میں ہے تو پھر ابدال کا
بیعت کرنا کب ایک یقینی امر ہو سکتا ہے۔ جب اصل ہی صحیح نہیں تو فروع کب صحیح ٹھہر سکتے
ہیں۔ ماسوا اس کے ابدال کے سر پر سینگ تو نہیں ہوتے ۔ جو لوگ اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کر
لیتے ہیں وہی خدا تعالیٰ کے نزدیک ابدال کہلاتے ہیں۔ اگر آپ ہی پاک تبدیلی پیدا کر لیں اور
لوگوں کی لعنت ملامت سے لا پروا ہو کر حق پر فدا ہو جائیں تو پھر آپ ہی ابدال میں داخل ہیں۔
میری جماعت میں اکثر ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اس سلسلہ کے لئے بہت دکھ اٹھائے
ہیں اور بہت ذلتیں اٹھائی ہیں اور جان دینے تک فرق نہیں کیا ۔ کیا وہ ابدال نہیں ہیں
شیخ عبدالرحمن - امیر عبدالرحمن کے سامنے اس سلسلہ کے لئے گلا گھونٹ کر مارا گیا۔ اور اُس
نے ایک بکری کی طرح اپنے تئیں ذبح کرا لیا کیا وہ ابدال میں داخل نہ تھا؟ ایسا ہی
مولوی صاحبزادہ عبداللطیف جو محدث اور فقیہ اور سرآمد علماء کابل تھے اس سلسلہ کے لئے
سنگسار کئے گئے اور بار بار سمجھایا گیا کہ اس شخص کی بیعت چھوڑ دو پہلے سے زیادہ عزت ہوگی ۔
لیکن انہوں نے مرنا قبول کیا اور بیوی اور چھوٹے چھوٹے بچوں کی بھی کچھ پروانہ کی اور چالیس
دن تک پتھروں میں اُن کی لاش پڑی رہی ۔ کیا وہ ابدال میں سے نہ تھے؟ اور ابھی میں خدا تعالیٰ
کے فضل سے زندہ ہوں اور اللہ تعالیٰ کے بڑے بڑے وعدے ہیں معلوم نہیں کس قدر اور کن کن
ملکوں سے پاک دل لوگ میری جماعت میں داخل ہوں گے ماسوا اس کے مسیح موعود کی نسبت تو
آثار میں یہ لکھا ہے کہ علماء اس کو قبول نہیں کریں گے کسی ابدال کی بیعت کا ذکر بھی نہیں ۔
قوله ۔ چونکہ حضرت کی اب تک کوئی ایسی تاثیر روشن طور پر ظہور میں نہیں آئی ہے اور دو تین
لاکھ آدمی کا حضرت کے سلسلہ میں داخل ہونا گویا دریا میں سے ایک قطرہ ہے۔ پس اگر تاثیر بین
کے ظہور تک کوئی بغیر انکار کے داخل سلسلہ ہونے میں توقف اور تاخیر کرے تو یہ جائز ہو گا یا نہیں؟
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ا قول توقف اور تاخیر بھی ایک قسم انکار کی ہے۔ اور رہی یہ بات کہ اب تک بہت سے
ایمان نہیں لائے ۔ یہ دلیل اس بات کی نہیں ہو سکتی کہ دعوی ثابت نہیں۔ اگر کوئی مامور دلائل اور
نشان اپنے ساتھ رکھتا ہے تو کسی کے ایمان نہ لانے سے اس کا دعوی کمزور نہیں ہو سکتا۔ ماسوا
اس کے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک جو لوگ سچے دل سے
ایمان لائے تھے وہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نہ تھے ۔ پس کیا ان کی کمی سے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی نبوت مشتبہ ہو سکتی ہے؟
اصل بات یہ ہے کہ نبی برحق کی حقانیت کے لئے ایمان لانے والوں کی کثرت شرط نہیں
ہے۔ ہاں دلائل قاطعہ سے اتمام حجت شرط ہے۔ پس اس جگہ منہاج نبوت کی رو سے اتمام حجت
ہو چکا ہے۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق دو مرتبہ ملک میں کسوف خسوف
ہو گیا جو مسیح موعود کے ظہور کی نشانی تھی ۔ اسی طرح ایک نئی سواری جس کی طرف قرآن شریف
اور حدیثوں میں اشارہ تھا وہ بھی ظہور میں آگئی یعنی سواری ریل جو اونٹوں کے قائم مقام ہوگئی جیسا
کہ قرآن شریف میں ہے۔ وَإِذَا الْعِشَارُ عَظِلت یعنی وہ آخری زمانہ جب اونٹنیاں بے کار کی
جائیں گی۔ اور جیسا کہ حدیث مسلم میں مسیح موعود کے ظہور کے علامات میں سے ہے ولیتر کن
القلاص فلا يسعى عليها ۔ یعنی تب اونٹنیاں بے کار ہو جائیں گی اور ان پر کوئی سوار نہ ہوگا سو
ظاہر ہے کہ وہ زمانہ آگیا۔ اور یہ بھی لکھا گیا تھا کہ اُس زمانہ میں زلزلے آئیں گے۔ سو وہ زلزے
بھی لوگوں نے دیکھ لئے اور جو باقی ہیں وہ بھی دیکھ لیں گے۔ اور لکھا گیا تھا کہ آدم علیہ السلام
سے ہزار ششم کے اخیر پر وہ مسیح موعود پیدا ہوگا۔ سواسی وقت میں میری پیدائش ہوئی ہے۔ ایسا
ہی قرآن شریف نے اس طرف اشارہ کیا تھا کہ وہ مسیح موعود حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح
چودھویں صدی میں ظاہر ہوگا میں سو میرا ظہور چودھویں صدی میں ہوا۔ یعنی جیسا کہ حضرت
اگر چہ عیسائیوں نے غلطی سے یہ لکھا ہے کہ یسوع مسیح حضرت موسیٰ کے بعد پندرھویں صدی میں ظاہر
التكوير : ۵
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
عیسی علیہ السلام حضرت موسی سے چودھویں صدی میں پیدا ہوئے تھے۔ میں بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے چودھویں صدی میں ظاہر ہوا ہوں اور اس آخری
زمانہ کی نسبت خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ خبریں بھی دی تھیں کہ کتا بیں اور رسالے
بہت سے دنیا میں شائع ہو جائیں گے اور قوموں کی باہمی ملاقات کے لئے راہیں کھل جائیں
گی۔ اور دریاؤں میں سے بکثرت نہریں نکلیں گی۔ اور بہت سی نئی کانیں پیدا ہو جائیں گی۔
اور لوگوں میں مذہبی امور میں بہت سے تنازعات پیدا ہوں گے۔ اور ایک قوم دوسری قوم پر
حملہ کرے گی ۔ اور اسی اثناء میں آسمان سے ایک صور پھونکی جائے گی۔ یعنی خدا تعالیٰ مسیح موعود
کو بھیج کر اشاعت دین کے لئے ایک تجلی فرمائے گا۔ تب دین اسلام کی طرف ہر ایک ملک
میں سعید الفطرت لوگوں کو ایک رغبت پیدا ہو جائے گی ۔ اور جس حد تک خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے
تمام زمین کے سعید لوگوں کو اسلام پر جمع کرے گا ۔ تب آخر ہوگا ۔ سو یہ تمام باتیں ظہور میں
آگئیں ۔ ایسا ہی احادیث صحیحہ میں آیا تھا کہ وہ مسیح موعود صدی کے سر پر آئے گا۔ اور وہ
چودھویں صدی کا مجدد ہوگا ۔ سو یہ تمام علامات بھی اس زمانہ میں ہے ا۔ سو یہ تمام علامات بھی اس زمانہ میں پوری ہو گئیں ۔ اور لکھا تھا کہ
وہ اپنی پیدائش کی رو سے دوصدیوں میں اشتراک رکھے گا۔ اور دو نام پائے گا۔ اور اُس کی
ہوا تھا مگر یہ انہوں نے غلطی کی ہے۔ یہودیوں کی تاریخ سے بالا تفاق ثابت ہے کہ یسوع یعنی حضرت عیسی
موسیٰ کے بعد چودھویں صدی میں ظاہر ہوا تھا اور وہی قول صحیح ہے اگر چہ مشابہت کے ثابت کرنے کے لئے
پوری مطابقت ضروری نہیں ہوا کرتی جیسا کہ اگر کسی آدمی کو کہیں کہ یہ شیر ہے تو یہ ضروری نہیں کہ شیر کی طرح
اس کے پنجے اور کھال ہو اور ڈم بھی ہو اور آواز بھی شیر کی رکھتا ہو بلکہ ایک شخص کو دوسرے کا مثیل ٹھہرانے
میں ایک حد تک مشابہت کافی ہوتی ہے۔ پس اگر عیسائیوں کا قول قبول کر لیں کہ حضرت عیسیٰ حضرت موسیٰ
سے پندرھویں صدی میں ہوئے تھے تاہم مضائقہ نہیں کیونکہ چودھویں اور پندرھویں صدی باہم ملحق ہیں
اور اس قدر فرق زمانہ کا مشابہت میں کچھ حرج نہیں ڈالتا مگر ہم اس جگہ یہودیوں کے قول کو ترجیح دیتے ہیں
جو کہتے ہیں کہ یسوع یعنی حضرت عیسیٰ حضرت موسیٰ کے بعد عین چودھویں صدی میں مدعی نبوت ہوا تھا کیونکہ
ان کے ہاتھ میں جو عبرانی توریت ہے وہ بہ نسبت عیسائیوں کے تراجم کے صحیح ہے۔ منہ
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
پیدائش دو خاندن سے اشتراک رکھے گی ۔ اور چوتھی دو گو نہ صفت یہ کہ پیدائش میں بھی
جوڑے کے طور پر پیدا ہو گا ۔ سو یہ سب نشانیاں ظاہر ہو ظاہر ہوگئیں کیونکہ دوصدیوں سے اشتراک
رکھنا یعنی ذوالقرنین ہونا میری نسبت ایسا ثابت ہے کہ کسی قوم کی مقرر کردہ صدی ایسی نہیں
ہے جس میں میری پیدائش اس قوم کی دو صدیوں پر مشتمل نہیں ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی
طرف سے دو نام میں نے پائے۔ ایک میرا نام اُمتی رکھا گیا جیسا کہ میرے نام غلام احمد
سے ظاہر ہے۔ دوسرے میرا نام ظلی طور پر نبی رکھا گیا جیسا کہ خدا تعالیٰ نے حصص سابقہ
براہین احمدیہ میں میرا نام احمد رکھا۔ اور اسی نام سے بار بار مجھ کو پکارا اور یہ اسی بات کی
طرف اشارہ تھا کہ میں ظلی طور پر نبی ہوں یا پس میں اُمتی بھی ہوں اور ظلی طور پر نبی بھی
ہوں ۔ اسی کی طرف وہ وحی الہی بھی اشارہ کرتی ہے جو حصص سابقہ براہین احمد یہ میں
ہے۔ كُل بركة من محمد صلى الله علیه و سلم فتبارک من علم و
۱۸۹ تعلم ۔ یعنی ہر ایک برکت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے۔ پس بہت برکت
والا وہ انسان ہے جس نے تعلیم کی یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور پھر بعد اس کے
☆
بہت برکت والا وہ ہے جس نے تعلیم پائی یعنی یہ عاجز ۔ پس اتباع کامل کی وجہ سے میرا نام
اُمتی ہوا۔ اور پورا عکس نبوت حاصل کرنے سے میرا نام نبی ہو گیا۔ پس اس طرح پر مجھے
ام حاصل ہوئے ۔ جو لوگ بار بار اعتراض کرتے ہیں کہ رتے ہیں کہ صحیح مسلم میں آنے والے عیسی کا نام
نبی رکھا گیا ہے اُن پر لازم ہے کہ یہ ہمارا بیان توجہ سے پڑھیں کیونکہ جس مسلم میں آنے والے
عیسی کا نام نبی رکھا گیا ہے اُسی مسلم میں آنے والے عیسی کا نام اُمتی بھی رکھا گیا ہے۔ اور
دو نام ها
کوئی شخص اس جگہ نبی ہونے کے لفظ سے دھوکا نہ کھاوے۔ میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ یہ وہ نبوت نہیں ہے جو ایک مستقل
نبوت کہلاتی ہے کوئی مستقل نبی اُمتی نہیں کہلا سکتا مگر میں اُمتی ہوں۔ پس یہ صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک
اعزازی نام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے حاصل ہوا تا حضرت عیسیٰ سے تکمیل مشابہت ہو۔ منہ
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
نہ صرف حدیثوں میں بلکہ قرآن شریف سے بھی یہی مستنبط ہوتا ۔ ہے کیونکہ سورۂ تحریم میں صریح
طور پر بیان کیا گیا ہے کہ بعض افراد اس امت کا نام مریم رکھا گیا ہے اور پھر پوری اتباع شریعت
کی وجہ سے اس مریم میں خدا تعالیٰ کی طرف سے روح پھونکی گئی اور روح پھونکنے کے بعد اس
مریم سے عیسیٰ پیدا ہو گیا ۔ اور اسی بنا پر خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی بن مریم رکھا کیونکہ ایک زمانہ
میرے پر صرف مریمی حالت کا گذرا۔ اور پھر جب وہ مریمی حالت خدا تعالیٰ کو پسند آ گئی تو
پھر مجھ میں اُس کی طرف سے ایک روح پھونکی گئی ۔ اس روح پھونکنے کے بعد میں مریمی حالت
سے ترقی کر کے عیسی بن گیا۔ جیسا کہ میری کتاب براہین احمدیہ حصص سابقہ میں مفصل اس بات
کا تذکرہ موجود ہے۔ کیونکہ براہین احمدیہ حصص سابقہ میں اول میرا نام مریم رکھا گیا ۔ جیسا کہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ یا مریم اسکن انت وزوجك الجنة ۔ یعنی اے مریم! تو اور وہ جو
تیرا رفیق ہے دونوں بہشت میں داخل ہو جاؤ۔ اور پھر اسی براہین احمدیہ میں مجھے مریم کا خطاب
دے کر فرمایا ہے۔ نفخت فيك من روح الصدق یعنی اے مریم ! میں نے تجھ میں صدق کی
روح پھونک دی۔ پس استعارہ کے رنگ میں روح کا پھونکنا اس حمل سے مشابہ تھا جو مریم صدیقہ
کو ہوا تھا۔ اور پھر اس حمل کے بعد آخر کتاب میں میرا نام عیسی رکھ دیا۔ جیسا کہ فرمایا کہ
یا عیسی انی متوفیک و رافعک الی یعنی اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور
مومنوں کی طرح میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا۔ اور اس طرح پر میں خدا کی کتاب میں عیسی بن مریم
کہلایا۔ چونکہ مریم ایک اُمتی فرد ہے اور عیسیٰ ایک نبی ہے۔ پس میرا نام مریم اور عیسی رکھنے
سے یہ ظاہر کیا گیا کہ میں اُمتی بھی ہوں اور نبی بھی مگر وہ نبی جو اتباع کی برکت سے ظلی طور پر
خدا تعالیٰ کے نزدیک نبی ہے اور میرا عیسی بن مریم ہونا وہی امر ہے جس پر نادان اعتراض کرتے ۱۹۰
ہیں کہ حدیثوں میں تو آنے والے عیسی کا نام عیسی بن مریم رکھا گیا ہے مگر یہ شخص تو ابن مریم
نہیں ہے۔ اور اس کی والدہ کا نام مریم نہ تھا اور نہیں جانتے کہ جیسا کہ سورۂ تحریم میں وعدہ تھا
میرا نام پہلے مریم رکھا گیا اور پھر خدا کے فضل نے مجھ میں نفخ روح کیا یعنی اپنی ایک خاص تجلی
سے اُس مریمی حالت سے ایک دوسری حالت پیدا کی اور اس کا نام عیسی رکھا۔ اور چونکہ وہ حالت
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
مریمی حالت سے پیدا ہوئی اس لئے خدا نے مجھے عیسی بن مریم کے نام سے پکارا۔ پس اس طرح
پر میں عیسی بن مریم بن گیا۔ غرض اس جگہ مریم سے مراد وہ مریم نہیں ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کی ماں تھی بلکہ خدا نے ایک روحانی مشابہت کے لحاظ سے جو مریم ام عیسی کے ساتھ مجھے حاصل
تھی میرا نام براہین احمدیہ حصص سابقہ میں مریم رکھ دیا۔ پھر ایک دوسری تجلی میرے پر فرما کر اُس کو
نفخ روح سے مشابہت دی۔ اور پھر جب وہ روح معرض ظہور اور بروز میں آئی تو اس روح کے لحاظ
سے میرا نام عیسی رکھا۔ پس اسی لحاظ سے مجھے عیسی بن مریم کے نام سے موسوم کیا گیا۔
اس جگہ اس نکتہ کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ قرآن شریف میں یہ آیت یعنی یحیی انی
مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى حضرت عیسی علیه ال حضرت عیسی علیہ السلام کے حق میں تھی مگر براہین احمد یہ حصص سابقہ
میں یہ آیت میرے حق میں نازل کی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ حضرت عیسی پر کفر کا
فتوی لگا کر ان کی نسبت یہود کا یہی عقیدہ تھا کہ ان کی روح خدا کی طرف نہیں اٹھائی گئی۔ یہی
عقیده مخالفین قوم کا میرے حق میں ہے یعنی وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص کافر ہے اس کی روح خدا تعالیٰ
کی طرف نہیں اٹھائی جائے گی ۔ اُن کے رد کے لئے خدا تعالیٰ مجھے فرماتا ہے کہ بعد موت میں
تیری روح اپنی طرف اٹھاؤں گا اور یہ جو فرمایا انی متوفیک اس میں ایک اور پیشگوئی مخفی
ہے اور وہ یہ ہے کہ توفی زبان عرب میں اس قسم کی موت دینے کو کہتے ہیں جو طبعی موت ہو
بذریعہ قتل یا صلیب نہ ہو۔ جیسا کہ علامہ زمخشری نے اپنی تفسیر کشاف میں زیر آیت یا عیسی
انی متوفیک یہ تفسیر لکھی ہے انی ممیتک حتف انفک ۔ یعنی میں تجھے طبعی موت
19 کے ساتھ ماروں گا۔ پس چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ میرے قتل اور صلیب کے لئے بھی وہ
کوشش کی جائے گی جو حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے کی گئی۔ اس لئے اُس نے بطور پیشگوئی
مجھے بھی مخاطب کر کے یہی فرمایا کہ یا عیسی انی متوفیک اس میں یہی اشارہ تھا کہ میں
قتل اور صلیب سے بچاؤں گا اور ظاہر ہے کہ میرے قتل اور صلیب کے لئے بہت
کوششیں ہوئیں جیسا کہ میرے قتل کے لئے علماء قوم نے فتوے دیئے اور ایک جھوٹا مقدمہ
پھانسی دلانے کے لئے میرے پر بنایا گیا جس میں مستغیث پادری ڈاکٹر مارٹن کلارک تھا
آل عمران : ۵۶
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور منجملہ گواہوں کے مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی تھے۔ اور الزام یہ تھا کہ اس شخص
نے عبدالمجید نام ایک شخص کو ڈاکٹر مارٹن کلارک کے قتل کے لئے بھیجا تھا۔ چنانچہ شہادتیں
برخلاف میرے پورے طور پر گذر گئیں مگر خدا نے مجھے مقدمہ سے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ
ایسا مقدمہ ہو گا۔ اور میں تجھے بچاؤں گا اور وہ وحی الہی قریباً ساٹھ یا نشتر یا انتی آدمی کو
قبل از مقدمہ سنائی گئی تھی۔ چنانچہ خدا نے مجھے اپنی پاک وحی کے مطابق اس جھوٹے الزام
سے عزت کے ساتھ نجات دی۔ پس وہ تمام کوشش میرے پھانسی دلانے کے لئے تھی جیسا کہ
یہودیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے کی تھی۔
اور عجیب بات یہ ہے کہ جیسا پیلا طوس رومی نے ( جو اُس نواح کا گورنر تھا جہاں
حضرت مسیح تھے ) یہودیوں کو کہا تھا کہ میں اس شخص یعنی عیسی کا کوئی گناہ نہیں دیکھتا جس کی
وجہ سے اس کو صلیب دوں ۔ ایسا ہی اس حاکم نے جس کی عدالت میں میرے پر مقدمہ قتل دائر
تھا جس کا نام ڈگلس تھا اور ہمارے ضلع کا ڈ پٹی کمشنر تھا مجھے مخاطب کر کے کہا کہ میں آپ پر کوئی
الزام قتل کا نہیں لگاتا۔ اور عجیب تر یہ ہے کہ جس طرح حضرت عیسی کے ساتھ ایک چور بھی
صلیب دیا گیا تھا۔ جس دن میری نسبت یہ خون کا مقدمہ فیصل ہوا۔ اُسی دن اُسی عدالت میں
ایک مکتی فوج کا عیسائی چور بھی پیش ہوا۔ جس نے کچھ روپیہ چرایا تھا۔ غرض میری نسبت
خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى یہ ایک پیشگوئی تھی
جس میں یہ اشارہ کیا گیا تھا کہ حضرت عیسی کی طرح میرے قتل کے لئے بھی کچھ منصوبے
بنائے جائیں گے۔ اور ان منصوبوں میں دشمن نا مراد رہیں گے۔
تیسرا امر جو مجھے دو پر مشتمل کرتا ہے میری قومی حالت ہے اور جیسا کہ ظاہر طور پر سنا گیا
ہے میں باپ کے لحاظ سے قوم کا مغل ہوں مگر بعض دادیاں میری سادات میں سے تھیں ۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے عبدالحمید “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
شخص
لیکن خدا تعالیٰ مجھے باپ کے لحاظ سے فارسی النسل قرار دیتا ہے اور ماں کے لحاظ سے مجھے فاطمی
ٹھہراتا ہے اور وہی حق ہے جو وہ کہتا ہے۔ اور چوتھا امر جو مجھے دو پر مشتمل کرتا ہے وہ یہ ہے کہ
میں جوڑا پیدا ہوا تھا۔ ایک میرے ساتھ لڑکی تھی جو مجھ سے پہلے پیدا ہوئی تھی۔
پھر ہم اپنے پہلے مقصد کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ یہ بالکل غلط اور دھوکا کھانا ہے کہ
حدیثوں میں مسیح موعود کے بارے میں نبی کا نام دیکھ کر یہ سمجھا جائے کہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
ہی ہیں کیونکہ انہیں حدیثوں میں اگر چہ آنے والے عیسی کا نام نبی رکھا گیا ہے مگر اُس کے ساتھ
ایک ایسی شرط لگا دی گئی ہے کہ اس شرط کے لحاظ سے ممکن ہی نہیں کہ اس نبی سے مراد حضرت
عیسی اسرائیلی ہوں کیونکہ باوجود نبی نام رکھنے کے اس عیسیٰ کو انہیں حدیثوں میں اُمتی بھی قرار دیا
ہے اور جو شخص اُمتی کی حقیقت پر نظر غور ڈا۔ پر نظر غور ڈالے گا وہ ببداہت سمجھ لے گا کہ حضرت عیسیٰ کو امتی
قرار دینا ایک کفر ہے کیونکہ اُمتی اُس کو کہتے ہیں کہ جو بغیر اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور بغیر اتباع
قرآن شریف محض ناقص اور گمراہ اور بے دین ہو اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور
قرآن شریف کی پیروی سے اُس کو ایمان اور کمال نصیب ہو۔ اور ظاہر ہے کہ ایسا خیال حضرت
عیسی علیہ السلام کی نسبت کرنا کفر ہے کیونکہ گو وہ اپنے درجہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیسے
ہی کم ہوں مگر نہیں کہہ سکتے کہ جب تک وہ دوبارہ دنیا میں آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت
میں داخل نہ ہوں تب تک نعوذ باللہ وہ گمراہ اور بے دین ہیں یا وہ ناقص ہیں اور ان کی معرفت
نا تمام ہے۔ پس میں اپنے مخالفوں کو یقیناً کہتا ہوں کہ حضرت عیسیٰ اُمتی ہر گز نہیں ہیں گو وہ بلکہ
تمام انبیاء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر ایمان رکھتے تھے مگر وہ ان ہدایتوں کے پیرو تھے جو
اُن پر نازل ہوئی تھیں اور براہ راست خدا نے اُن پر تجلی فرمائی تھی ۔ یہ ہرگز نہیں تھا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی تعلیم سے وہ نبی بنے تھے تا
۱۹۳) وہ امتی کہلاتے۔ اُن کو خدا تعالیٰ نے الگ کتابیں دی تھیں اور ان کو ہدایت تھی کہ ان کتابوں پر
عمل کریں اور کراویں جیسا کہ قرآن شریف اس پر گواہ ہے۔ پس اس بدیہی شہادت کی رو سے