حضرت مسیح موعودؑ کی عمر کیا ہے اور اسلام کی مکمل ترقی کب ہو گی؟
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
حضرت عیسی مسیح موعود کیونکر ٹھہر سکتے ہیں پس چونکہ وہ اُمتی نہیں اس لئے وہ اُس قسم کے نبی بھی
نہیں ہو سکتے جس کا اُمتی ہونا ضروری ہے۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ نے میرے لئے صد ہانشان
دکھائے۔ جن میں سے کچھ اس حصہ براہین احمدیہ میں بھی درج ہیں۔
قوله حضرت کی عمر شریف اس وقت کس قدر ہے؟ اور حضرت جو بشارت دیتے ہیں کہ
حضرت کے ذریعہ سے اسلام نہایت ترقی کرے گا کیا وہ ترقی حضرت کی حین حیات میں وقوع
میں آئے گی یا کیا ؟ اس کی تشریح کا امیدوار ہوں ۔
اقول ۔ عمر کا اصل اندازہ تو خدا تعالیٰ کو معلوم ہے مگر جہاں تک مجھے معلوم ہے اب اس وقت
تک جو سن ہجری ۱۳۲۳ ہے میری عمر ستر برس کے قریب ہے واللہ اعلم ۔ اور میں نہیں کہہ
سکتا کہ پورے طور پر ترقی اسلام کی میری زندگی میں ہو گی یا میرے بعد میں ۔ ہاں میں خیال
کرتا ہوں کہ پوری ترقی دین کی کسی نبی کی حین حیات میں نہیں ہوئی بلکہ انبیاء کا یہ کام تھا کہ
انہوں نے ترقی کا کسی قدر نمونہ دکھلا دیا اور پھر بعد اُن کے ترقیاں ظہور میں آئیں جیسا کہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کے لئے اور ہر ایک اسود اور احمر کے لئے مبعوث ہوئے تھے
مگر آپ کی حیات میں احمر یعنی یورپ کی قوم کو تو اسلام سے کچھ بھی حصہ نہ ملا ایک بھی مسلمان
نہیں ہوا اور جو اسود تھے اُن میں سے صرف جزیرۂ عرب میں اسلام پھیلا اور مکہ کی فتح کے بعد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی۔ سو میں خیال کرتا ہوں کہ میری نسبت بھی ایسا ہی ہو
گا۔ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے بار بار یہ وحی قرآنی ہو چکی ہے وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ
الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ نَتَوَفَّيَنَّكَ اس۔ اس سے مجھے یہی امید ہے کہ کوئی حصہ کامیابی کا میری زندگی
میں ظہور میں آئے گا۔
قوله - احادیث میں کسی جاندار کی تصویر کھینچنے میں سخت وعید آئی ہے مگر حضور کی عکسی
تصویر میں جو شائع کی گئی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اس کو جائز رکھتے ہیں۔
اقول ۔ میں اس بات کا سخت مخالف ہوں کہ کوئی میری تصویر کھینچے اور اس کو بت پرستوں کی طرح
اپنے پاس رکھے یا شائع کرے۔ میں نے ہرگز ایسا حکم نہیں دیا کہ کوئی ایسا کرے اور مجھ سے زیادہ ۱۹۴
یونس : ۴۷
ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
بت پرستی اور تصویر پرستی کا کوئی دشمن نہیں ہو گا لیکن میں نے دیکھا ہے کہ آج کل یورپ کے لوگ
جس شخص کی تالیف کو دیکھنا چاہیں اول خواہشمند ہوتے ہیں جو اُس کی تصویر دیکھیں کیونکہ یورپ
کے ملک میں فراست کے علم کو بہت ترقی ہے۔ اور اکثر اُن کی محض تصویر کو دیکھ کر شناخت کر سکتے
ہیں کہ ایسا مدعی صادق ہے یا کا ذب۔ اور وہ لوگ بباعث ہزار ہا کوس کے فاصلہ کے مجھ تک پہنچ
نہیں سکتے اور نہ میرا چہرہ دیکھ سکتے ہیں لہذا اُس ملک کے اہلِ فراست بذریعہ تصویر میرے اندرونی
حالات میں غور کرتے ہیں ۔ کئی ایسے لوگ ہیں جو انہوں نے یورپ یا امریکہ سے میری طرف
چٹھیاں لکھی ہیں اور اپنی چٹھیوں میں تحریر کیا ہے کہ ہم نے آپ کی تصویر کو غور سے دیکھا اور علم فراست
کے ذریعہ سے ہمیں ماننا پڑا کہ جس کی یہ تصویر ہے وہ کا ذب نہیں ہے۔ اور ایک امریکہ کی
عورت نے میری تصویر کو دیکھ کر کہا کہ یہ یسوع یعنی عیسی علیہ السلام کی تصویر ہے۔ پس اس
غرض سے اور اس حد تک میں نے اس طریق کے جاری ہونے میں مصلحتا خاموشی اختیار کی ۔
وانما الاعمال بالنیات ۔ اور میرا مذہب یہ نہیں ہے کہ تصویر کی حرمت قطعی ہے۔ قرآن شریف
سے ثابت ہے کہ فرقہ جن حضرت سلیمان کے لئے تصویر میں بناتے تھے اور بنی اسرائیل کے
پاس مدت تک انبیاء کی تصویریں رہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی تصویر تھی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عائشہ کی تصویر ایک پارچہ ریشمی پر جبرائیل علیہ السلام نے
دکھلائی تھی۔ اور پانی میں بعض پتھروں پر جانوروں کی تصویر میں قدرتی طور پر چھپ جاتی ہیں۔ اور
یہ آلہ جس کے ذریعہ سے اب تصویر لی جاتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ایجاد
نہیں ہوا تھا اور یہ نہایت ضروری آلہ ہے جس کے ذریعہ سے بعض امراض کی تشخیص ہو سکتی ہے
ایک اور آلہ تصویر کا نکلا ہے جس کے ذریعہ سے انسان کی تمام ہڈیوں کی تصویر کھینچی جاتی ہے اور
وَجعُ المَفَاصِل و نقرس وغیرہ امراض کی تشخیص کے لئے اس آلہ کے ذریعہ سے تصویر کھینچتے ہیں
اور مرض کی حقیقت معلوم ہوتی ہے۔ ایسا ہی فوٹو کے ذریعہ سے بہت سے علمی فوائد ظہور میں آئے
ہیں۔ چنانچہ بعض انگریزوں نے فوٹو کے ذریعہ سے دنیا کے کل جانداروں یہاں تک کہ طرح طرح
۱۹۵ کی ٹڈیوں کی تصویر ہیں اور ہر ایک قسم کے پرند اور چرند کی تصویر میں اپنی کتابوں میں چھاپ دی ہیں ۔
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
جس سے علمی ترقی ہوئی ہے۔ پس کیا گمان ہو سکتا ہے کہ وہ خدا جو علم کی ترغیب دیتا ہے وہ ایسے
آلہ کا استعمال کرنا حرام قرار دے جس کے ذریعہ سے بڑے بڑے مشکل امراض کی تشخیص
ہوتی ہے اور اہل فراست کے لئے ہدایت پانے کا ایک ذریعہ ہو جاتا ہے۔ یہ تمام جہالتیں
ہیں جو پھیل گئی ہیں۔ ہمارے ملک کے مولوی چہرہ شاہی سکہ کے روپیہ اور دونیاں اور چونیاں
اور اٹھنیاں اپنی جیبوں اور گھروں میں سے کیوں باہر نہیں پھینکتے ۔ کیا ان سکوں پر تصویریں
نہیں ۔ افسوس کہ یہ لوگ ناحق خلاف معقول باتیں کر کے مخالفوں کو اسلام پر ہنسی کا موقع دیتے
ہیں ۔ اسلام نے تمام لغو کام اور ایسے کام جو شرک کے مؤید ہیں حرام کئے ہیں نہ ایسے کام جو
انسانی علم کو ترقی دیتے اور امراض کی شناخت کا ذریعہ ٹھہرتے اور اہل فراست کو ہدایت سے
قریب کر دیتے ہیں۔ لیکن با ایں ہمہ میں ہرگز پسند نہیں کرتا کہ میری جماعت کے لوگ بغیر ایسی
ضرورت کے ج کے جو کہ مضطر کرتی ہے وہ میرے فوٹو کو عام طور پر شائع کرنا اپنا کسب اور پیشہ بنالیں۔
کیونکہ اسی طرح رفتہ رفتہ بدعات پیدا ہو جاتی ہیں اور شرک تک پہنچتی ہیں۔ اس لئے میں اپنی
جماعت کو اس جگہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں تک اُن کے لئے ممکن ہو ایسے کاموں سے
دستکش رہیں۔ بعض صاحبوں کے میں نے کارڈ دیکھے ہیں اور ان کی پشت کے کنارہ پر اپنی
یکھی ہے۔ میں ایسی اشاعت کا سخت مخالف ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی شخص ہماری
جماعت میں سے ایسے کام کا مرتکب ہو۔ ایک صحیح اور مفید غرض کے لئے کام کرنا اور امر ہے اور
ہندوؤں کی طرح جو اپنے بزرگوں کی تصویریں جا بجا در و دیوار پر نصب کرتے ہیں یہ اور بات
ہے۔ ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے لغو کام منجر بشرک ہو جاتے ہیں اور بڑی بڑی خرابیاں ان سے
پیدا ہوتی ہیں جیسا کہ ہندوؤں اور نصاری میں پیدا ہو گئیں اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ جو شخص
میرے نصائح کو عظمت اور عزت کی نظر سے دیکھتا ہے اور میرا سچا پیرو ہے وہ اس حکم کے بعد
ایسے کاموں سے دستکش رہے گا ورنہ وہ میری ہدایتوں کے برخلاف اپنے تئیں چلاتا ہے اور
تصویر
شریعت کی راہ میں گستاخی سے قدم رکھتا ہے۔
بعض ایسے لوگوں نے جن کو نہ دین کی کچھ خبر ہے اور نہ میرے حالات سے کچھ اطلار
سے کچھ اطلاع محض ۱۹۶
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
بخل اور نا سمجھی کی راہ سے ایسے اعتراض بھی میری نسبت شائع کئے ہیں ۔ جن سے اگر کچھ
ثابت ہوتا ہے تو بس یہی کہ وہ لوگ جس قدر اپنی دنیا کے فراہم کرنے کے لئے اور دنیوی
منصب اور عہدے پانے کے لئے کوشش کرتے ہیں اُس کا ہزارم حصہ بھی دین کی طرف اُن
کو توجہ نہیں اُن کے اعتراضات سن کر نہایت درجہ کی حیرت پیدا ہوتی ہے کہ یہ لوگ مسلمان
کہلا کر اسلام سے بالکل بے خبر ہیں۔
بھلا غور کرنا چاہیے کہ یہ اعتراضات اُن کے کسی قسم کے ہیں ۔ مثلاً وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک
منصوبہ ہے جو روپیہ جمع کرنے کے لئے بنایا گیا ہے اور اس کے معاون تنخواہیں پاتے ہیں۔
اب وہ حص وہ شخص جو دل میں کچھ خدا تعا کچھ خدا تعالیٰ کا خوف رکھتا ۔ اہے سوچ لے کہ کیا یہ وہی بدظنی نہیں جو قدیم
سے دلوں کے اندھے انبیاء علیہم السلام پر کرتے آئے ہیں۔ فرعون نے حضرت موسیٰ پر بھی
بدظنی کی اور اپنے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا کہ اس شخص کا اصل مطلب یہ ہے کہ تم لوگوں کو زمین
سے بے دخل کر کے خود قابض ہو جائے ایسا ہی یہودیوں نے حضرت عیسی کی نسبت یہی رائے
قائم کی کہ یہ شخص مکار ہے اور نبوت کے بہانہ سے ہم لوگوں پر حکومت کرنا چاہتا ہے اور
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کفار قریش نے بھی یہی بدظنی کی جیسا کہ قرآن شریف
میں اُن کا مقولہ یہ لکھا ہے إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ يُرَادُے یعنی اس دعوے میں تو کوئی نفسانی
مطلب ہے۔ سوایسے اعتراض کرنے والوں پر ہم کیا افسوس کریں ۔ وہ پہلے منکرین کی عادت
دکھلا رہے ہیں۔ طالب حق کی یہ عادت ہونی چاہیے کہ وہ دعوی کو غور سے دیکھے اور دلائل پر دلی
انصاف سے نظر ڈالے اور وہ بات منہ پر لاوے جو عقل اور خدا ترسی اور انصاف کا مقتضا ہے نہ یہ
که قبل از تحقیق یہ کہنا شروع کر دے کہ یہ سب کچھ مال کمانے کے لئے ایک مکر بنایا گیا ہے۔
پھر ایک یہ بھی اُن کا اعتراض ہے کہ پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں۔اس اعتراض کے جواب
۱۹۷ میں تو صرف اس قدر لکھنا کافی ہے کہ لعنة الله علی الکاذبین۔ اگر وہ میری کتابوں کو غور
سے دیکھتے یا میری جماعت کے اہل علم اور واقفیت سے دریافت کرتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ کئی
ہزار پیشگوئی اب تک پوری ہو چکی ہے اور ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے صرف ایک دو گواہ
اص :
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
نہیں بلکہ ہزار ہا انسان گواہ ہیں۔ ناحق کی تکذیب سے کیا فائدہ۔ کیا ایسی باتوں سے حضرت عیسی
کا دوبارہ آنا قریب قیاس ہو جائے گا ؟ حضرت عیسیٰ کے دوبارہ آنے سے تو ہاتھ دھو بیٹھنا
چاہیے ہر ایک مخالف یقین رکھے کہ اپنے وقت پر وہ جان کندن کی حالت تک پہنچے گا اور مرے
گا مگر حضرت عیسی کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔ یہ بھی میری ایک پیشگوئی ہے جس کی
سچائی کا ہر ایک مخالف اپنے مرنے کے وقت گواہ ہوگا۔ جس قدر مولوی اور ملاں ہیں اور ہر ایک
اہل عناد جو میرے مخالف کچھ لکھتا ہے وہ سب یا درکھیں کہ اس اُمید سے وہ نامراد مریں گے
کہ حضرت عیسیٰ کو وہ آسمان سے اُترتے دیکھ لیں ۔ وہ ہرگز اُن کو اُترتے نہیں دیکھیں گے
یہاں تک کہ بیمار ہو کر غرغرہ کی حالت تک پہنچ جائیں گے اور نہایت تلخی سے اس دنیا کو چھوڑیں
گے۔ کیا یہ پیشگوئی نہیں؟ کیا وہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پوری نہیں ہوگی ؟ ضرور پوری ہوگی پھر اگر
اُن کی اولاد ہوگی تو وہ بھی یا درکھیں کہ اسی طرح وہ بھی نامراد مریں گے اور کوئی شخص آسمان سے
نہیں اُترے گا۔ اور پھر اگر اولاد کی اولاد ہو گی تو وہ بھی اس نامرادی سے حصہ لیں گے اور کوئی
ان میں سے حضرت عیسی کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔
اور بعض نادان کہتے ہیں کہ احمد بیگ کے داماد کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی وہ نہیں
سمجھتے کہ یہ پیشگوئی بھی عبداللہ آتھم کے متعلق کی پیشگوئی کی طرح شرطی تھی اور اس میں خدا تعالیٰ
کی وحی اُس کی منکوحہ کی نانی کو مخاطب کر کے پیتھی تو بی توبی فان البلاء علی عقبک
یعنی اے عورت تو بہ توبہ کر کہ تیری لڑکی کی لڑکی پر بلا آنے والی ہے۔ سو جب خود احمد بیگ اس
پیشگوئی کے مطابق جس کی یہ پیشگوئی ایک شاخ ہے میعاد کے اندرفوت ہو گیا تو جیسا کہ
انسانی سرشت کا خاصہ ہے سب متعلقین کے دلوں میں خوف پیدا ہوا اور وہ ڈرے اور تضرع
کیا اس لئے خدا نے اس پیشگوئی کے ظہور میں تاخیر ڈال دی اور یہ تو شرطی پیشگوئی تھی جیسا ۱۹۸
کہ عبد اللہ آتھم کی موت کی نسبت بھی شرطی پیشگوئی تھی جس کی وفات پر قریباً گیاراں برس
گزر گئے مگر یونس نبی نے جو اپنی قوم کے ہلاک ہونے کی نسبت پیشگوئی کی تھی ۔ اُس میں
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
تو کوئی شرط نہ تھی۔ مگر وہ قوم بھی تو بہ واستغفار سے بچ گئی۔ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ وعید کی
پیشگوئیاں تو بہ و استغفار سے تاخیر پذیر ہو سکتی ہیں بلکہ منسوخ ہو سکتی ہیں جیسا کہ یونس کی قوم کی
نسبت جو ہلاک کرنے کا وعدہ تھا صرف تو بہ سے مل گیا مگر افسوس اس زمانہ کے یہ لوگ کیسے
اندھے ہیں کہ بار بار ان کو کتاب اللہ کے موافق جواب دیا جاتا ہے اور پھر نہیں سمجھتے۔ کیا ان کے
نزدیک یونس نبی سچا نبی نہیں تھا؟ جس کی پیشگوئی بغیر کسی شرط کے تھی اور قطعی پیشگوئی تھی کہ
چالیس دن میں اُس کی قوم عذاب سے ہلاک کی جائے گی مگر وہ قوم ہلاک نہ ہوئی مگر اس جگہ تو
ایسا اعتراض آتا نہ تھا جیسا کہ حضرت یونس کی پیشگوئی پر آتا تھا۔ اس جگہ تو عبد اللہ آتھم اور
احمد بیگ اور اُس کے داماد کی موت کی نسبت شرطی پیشگوئیاں تھی۔ تعجب ہے کہ چار پیشگوئیوں
میں سے تین پیشگوئیاں پوری ہو چکیں۔ اور عبداللہ آتھم اور احمد بیگ اور لیکھرام مدت ہوئی کہ
پیشگوئیوں کے مطابق اس جہاں سے گزر گئے پھر بھی یہ لوگ اعتراض سے باز نہیں آتے ۔
اور یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ احمد بیگ کی لڑکی کے لئے طرح طرح کی امید دینے سے
کیوں کوشش کی گئی۔ نہیں سمجھتے کہ وہ کوشش اسی غرض سے تھی کہ وہ تقدیر اس طور سے ملتوی
ہو جائے اور وہ عذاب ٹل جائے۔ یہی کوشش عبد اللہ آتھم اور لیکھر ام سے بھی کی گئی تھی ۔ یہ کہاں
سے معلوم ہوا کہ کسی پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے کوئی جائز کوشش کرنا حرام ہے۔ ذرہ غور سے
اور حیا سے سوچو کہ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن شریف میں یہ وعدہ نہیں دیا گیا تھا کہ
عرب کی بت پرستی نابود ہو گی اور بجائے بت پرستی کے اسلام قائم ہوگا اور وہ دن آئے گا کہ
خانہ کعبہ کی کنجیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہوں گی۔ جس کو چاہیں گے دیں گے
اور خدا یہ سب کچھ آپ کرے گا مگر پھر بھی اسلام کی اشاعت کے لئے ایسی کوشش ہوئی جس کی
تفصیل کی ضرورت نہیں بلکہ حدیث صحیح میں ہے کہ اگر کوئی خواب دیکھے اور اس کی کوشش سے
وہ خواب پوری ہو سکے تو اس رویا کو اپنی کوشش سے پوری کر لینا چاہیے۔