رشید احمد گنگوہی کے شبہات کا جواب

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
جواب شبهات الخطاب الملح في تحقيق المهدي والمسيح
جو
مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کے خرافات کا مجموعہ ہے
اس رسالہ میں جہاں تک مؤلف سے ہو سکا میری تکذیب کے لئے بہت ہاتھ پیر
مارے ہیں اور اپنے خیال کو قوت دینے کے لئے بہت سی خلاف واقعہ باتوں سے کام لیا ہے۔
یہ کتاب سراسر کچی اور بے اصل اور لغو خیالات اور مفتریات سے پُر ہے۔ اور میں جانتا ہوں
کہ اس کے رڈ کی کچھ بھی ضرورت نہیں اور ایسا شخص جو قرآن شریف اور حدیث کا کچھ علم رکھتا
ہے اس کے لئے اس بات کی حاجت نہیں کہ اس کا رڈ لکھا جائے مگر چونکہ میں نے سنا ہے کہ
مولوی رشید احمد صاحب کے مرید سہارنپور کے نواح میں اس رسالہ کو بہت عزت سے دیکھتے
ہیں اور محض اس خیال سے کہ یہ تحریر ان کی ایام زندگی کی یادگار ہے بہت محبت سے اس کو
پڑھتے ہیں اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ ایسے لوگوں کو دھوکہ سے بچانے کے لئے ان چند
ضروری اعتراضات کا جواب دیا جائے جن کی وجہ سے اس نواح کے جاہل اور بے علم
ورطه ضلالت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اور اس رسالہ مجموعہ اباطیل پر ناز کرتے ہیں۔
لیکن میں اس جگہ حق کے طالبوں پر ایک سیدھی راہ کھولنے کے لئے مناسب سمجھتا ہوں
کہ جو اصل مسئلہ ما بہ النزاع ہے پہلے اس کا کچھ تذکرہ کیا جائے ۔ سو وہ یہ ہے کہ ہمارے
مخالف جن میں مولوی رشید احمد بھی داخل ہیں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت
نہیں ہوئے اور وہ کسی غرض کے لئے زندہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے ہیں اور کسی وقت
معبرین نے لکھا ہے کہ جو شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ زندہ مع جسم عنصری آسمان پر چلا گیا ہے اُس کی
یہی تعبیر ہوگی کہ وہ اپنی طبعی موت سے مرے گا۔ یعنی مخالفوں کے ارادہ قتل سے امن میں رہے گا۔ پس
کچھ تعجب نہیں کہ ایسی خواب حضرت عیسیٰ نے بھی دیکھی ہو اور پھر نادان لوگوں نے خواب کی تعبیر پر نظر نہ
رکھ کر سچ مچ آسمان پر مع جسم عنصری جانا سمجھ لیا ہو ۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں نازل ہوں گے مگر نہیں بتلاتے کہ وہ کونسی غرض تھی جس کے
لئے وہ آسمان پر اٹھائے گئے کیا صرف یہودیوں کے ہاتھ سے جان بچانا منظور تھا یا کوئی اور
بات تھی ؟ اور نہیں بتلا سکتے کہ اب تک جو دو ہزار برس کے قریب ہو چکا کیوں وہ آسمان پر
۲۰۰ ہیں۔ کیا ابھی تک یہودیوں کے مواخذہ کا کچھ دھڑ کا دل میں باقی ہے؟ اور نہیں بتلا سکتے کہ
کیوں ان کو یہ خصوصیت دی گئی کہ بر خلاف جميع انبیاء کے وہ اتنی مدت تک کہ اب دو ہزار برس
کے قریب پہنچ گئے آسمان پر ہیں۔ اور پھر کسی وقت مطابق پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمین پر نازل ہوں گے اور نہیں بتلا سکتے کہ ایسے رفع جسمانی اور پھر نزول میں مصلحت الہی
کیا تھی؟ کیا یہودیوں ۔ دیوں کے پکڑنے کا اندیشہ یا کچھ اور ۔ اور نہیں بتلا سکتے کہ ایسے سخی لہ ایسے شخص کو یہ
صعود اور نزول کی خصوصیت کیوں دی گئی جس کی نسبت اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ وہ خدا بنایا
جائے گا۔ اور چالیس کروڑ مخلوق محض اس کی طرف یہ خوارق منسوب ہونے کی وجہ سے اس
کو خدا کا بیٹا بلکہ خدا مانیں گے۔ اور یہ لوگ اگر چہ بڑے زور سے کہتے ہیں کہ حضرت عیسی
مرے نہیں بلکہ زندہ ہیں مگر نہیں بتلا سکتے کہ بر خلاف سنت اللہ کی کس نص صریح قرآن شریف
سے ان کی زندگی ثابت ہے۔ مگر وہ عقیدہ جس پر خدا تعالیٰ نے علی وجہ البصیرت مجھ کو قائم کیا
ہے وہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام مثل دیگر انسانوں کے انسانی عمر پا کر فوت ہو گئے ہیں
اور آسمان پر مع جسم عنصری چڑھ جانا اور پھر کسی وقت مع جسم عنصری زمین پر نازل ہونا یہ سب
اُن پر تہمتیں ہیں ۔ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَل : قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا
بَشَرً ا رَسُولًا
پس اصل مسئلہ جو طے ہونے اور فیصلہ ہونے کے لائق ہے وہ یہی ہے کہ کیا یہ سچ ہے کہ
بر خلاف عادت اللہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ گئے تھے اور اگر
به نصوص صریحه بینه قرآن شریف سے ثابت ہو جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام در حقیقت آسمان پر
مع جسم عنصری اٹھائے گئے تھے تو پھر اُن کے نازل ہونے کے بارے میں کسی بحث کی ضرورت
نہیں کیونکہ جو شخص مع جسم عنصری آسمان پر جائے گا اُس کا واپس آنا بموجب نص قرآنی ضروری ہے
ا بنی اسرائیل : ۹۴

آج 10 میں سے 10 باقی