مسیح دو زرد چادروں میں نازل ہو گا

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
پس اگر حضرت عیسی مع جسم آسمان پر چلے گئے ہیں تو واپس آنے میں کیا شک ہے وجہ یہ کہ اگر
دوبارہ زمین پر آنے کے لئے کسی اور کام کی غرض سے ان کی کچھ ضرورت نہ ہو مگر پھر بھی مرنے
کے لئے اُن کا آنا ضرور ہوگا کیونکہ آسمان پر کوئی قبروں کی جگہ نہیں ۔ اور نص صریح قرآن شریف
سے ثابت ہے کہ ہر ایک انسان زمین پر ہی مرے گا اور زمین میں ہی دفن کیا جائے گا اور
زمین سے ہی نکالا جائے گا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ مِنْهَا خَلَقْتُكُمْ وَ ۲۰۱)
فِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرى ۔ البتہ یہ ممکن ہے کہ آسمان سے بیمار ہو
کر آویں یا راہ میں بیمار ہو جائیں اور پھر زمین پر آ کر مر جائیں۔ اور یہ ہم نے اس لئے کہا کہ
احادیث سے ثابت ہے کہ آنے والا عیسی زعفرانی رنگ کی دو چادروں میں نازل ہوگا ۔ اور
تمام معبرین کے اتفاق سے تعبیر کی رو سے زرد رنگ چادر سے بیماری مراد ہوتی ہے۔
اور میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ میں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود ہوں ۔
احادیث میں میرے جسمانی علامات میں سے یہ دو علامتیں بھی لکھی گئی ہیں کیونکہ
زرد رنگ چادر سے بیماری مراد ہے اور جیسا کہ مسیح موعود کی نسبت حدیثوں میں دو زرد رنگ
چادروں کا ذکر ہے ایسے ہی میرے لاحق حال دو بیماریاں ہیں ۔ ایک بیماری بدن کے
اوپر کے حصہ میں ہے جو اوپر کی چادر ہے اور وہ دورانِ سر ہے جس کی شدت کی وجہ سے
بعض وقت میں زمین پر گر جاتا ہوں اور دل کا دورانِ خون کم ہو جاتا ہے اور ہولناک
صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ اور دوسری بیماری بدن کے نیچے کے حصہ میں ہے جو مجھے کثرت
پیشاب کی مرض ہے جس کو ذیا بیطیس بھی کہتے ہیں ۔ اور معمولی طور پر مجھ کو ہر روزہ پیشاب
بکثرت آتا ہے اور پندرہ یا بین دفعہ تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ اور بعض اوقات قریب ننوا
دفعہ کے دن رات میں آتا ہے اور اس سے بھی ضعف بہت ہو جاتا ہے سو یہ زرد رنگ کی دو
چادریں ہیں جو میرے حصہ میں آگئی ہیں ۔ اور جو لوگ مجھے قبول نہیں کرتے اُن کو تو
بہر حال ماننا پڑے گا کہ حضرت عیسی نزول کے وقت آسمان سے یہ تحفہ لائیں گے جو
دو بیماریاں اُن کے لاحق حال ہوں گی ۔ ایک بدن کے اوپر کے حصہ میں اور دوسری بدن کے
اطه : ۵۶

نیچے کے حصہ میں ہوگی ۔
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور اگر کوئی یہ کہے کہ ان چادروں سے اصلی چادریں ہی مراد ہیں تو گویا اس کا یہ مطلب ہوگا
کہ حضرت عیسی علیہ السلام نزول کے وقت ہندوؤں کے جو گیوں کی طرح زرد رنگ کی دو چادروں
میں نازل ہوں گے۔ مگر یہ معنے ان معنوں کے برخلاف ہیں جو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
۲۰۲ اپنے مکاشفات کی نسبت کئے ہیں۔ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں میں دو کڑے
دیکھے تھے اور اس کی تعبیر دو جھوٹے نبی فرمایا تھا۔ اور گائیاں ذبح ہوتی دیکھی تھیں اور اُس کی تعبیر
اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم کی شہادت فرمائی تھی۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک بڑا پیرا ہن دیکھا
تھا اور اس کی تعبیر تقویٰ کی تھی۔ پس اس حدیث میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت قدیم
کے موافق کیوں دو زرد چادروں کی وہ تعبیر نہ کی جائے جو بالاتفاق اسلام کے تمام اکابر معتبر وں نے
کی ہے جن میں سے ایک بھی اس تعبیر کے مخالف نہیں۔ اور وہ یہی تعبیر ہے کہ دو زرد چادروں سے
دو بیماریاں مراد ہیں۔ اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ میرا تجربہ بھی یہی ہے اور
بہت سے مرتبہ جس کا میں شمار نہیں کر سکتا مجھے رویا میں اپنی نسبت یا کسی دوسرے کی نسبت ؟ ا جب
کبھی معلوم ہوا کہ زرد چادر بدن پر ہے تو اس سے بیمار ہونا ہی ظہور میں آیا ہے۔ پس یہ ظلم ہے کہ
جیسا کہ مُتَوَفِّیک کے لفظ کے معنے حضرت عیسیٰ کی نسبت سارے جہان کے برخلاف کئے
جاتے ہیں ایسا ہی دو" زرد چادروں کی نسبت بھی وہ معنے کئے جائیں کہ جو بر خلاف بیان کردہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم و اصحاب رضی اللہ عنہم و تابعین و تبع تابعین وائمہ اہل بیت ہوں۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ اس مقام میں نہایت ضروری بحث یہ ہے کہ آیا حضرت عیسی علیہ السلام
در حقیقت فوت ہو گئے یا نہیں کیونکہ اگر یہ بات ثابت ہے کہ وہ مع جسم عنصری زندہ آسمان پر چلے گئے
ہیں تو پھر جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں۔ بہر حال ان کا زمین پر آنا مہدی کی شمولیت کے لئے یا
صرف مرنے کے لئے ضروری ہے۔ یہی اصل بحث ہے جس کے طے ہونے سے تمام جھگڑا طے ہو جاتا
ہے اور جس فریق کے ہاتھ میں دلائل قویہ حیات یا موت حضرت عیسی علیہ السلام کے ہیں وہی فریق

آج 10 میں سے 10 باقی